صیح ابن حزیمیہ · 1-1- كتاب الطهارة ‹ جَمَاعُ اَبوَابِ غُسلِ الجَنَابَۃِ · حديث 252
أَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ، نَا أَبُو بَكْرٍ، نَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْمُرَادِيُّ، نَا شُعَيْبٌ -يَعْنِي ابْنَ اللَّيْثِ-، نَا اللَّيْثُ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ: بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَيْلًا، فَجَاءَتْ بِرَجُلٍ مِنْ بَنِي حَنِيفَةَ؛ يُقَالُ لَهُ ثُمَامَةُ بْنُ أُثَالٍ سَيِّدُ أَهْلِ الْيَمَامَةِ، فَرَبَطُوهُ بِسَارِيَةٍ مِنْ سَوَارِي الْمَسْجِدِ، فَخَرَجَ إِلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، فَذَكَرَ حَدِيثًا طَوِيلًا. وَقَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "أَطْلِقُوا ثُمَامَةَ". فَانْطَلَقَ إِلَى نَخْلٍ قَرِيبٍ مِنَ الْمَسْجِدِ، فَاغْتَسَلَ ثُمَّ دَخَلَ الْمَسْجِدَ، فَقَالَ: أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ. ثُمَّ ذَكَرَ بَقِيَّةَ الْحَدِيثِ.
’’حضرت ابو سعید ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے حضرت ابو ہریرہ ؓ کوبیان کرتے ہوئے سنا : رسول اللہ ﷺ نے ایک گھڑا سوار لشکر بھیجا تو قبیلہ بنو حنیفہ کے ایک شخص کو پکڑ لائے جسے ثمامہ بن اثال کہا جاتاہے ، وہ اہل یمامہ کے سردار تھے ۔ انہوں نے اسے مسجد کے ستونوںمیں سے ایک ستون کے ساتھ باندھ دیا ۔ لہذا رسول اللہ ﷺ اس کے پاس تشریف لائے ، پھت طویل حدیث بیان کی ۔ اور کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ’’ ثمامہ کو کھو ل دو ۔‘‘ وہ مسجد کے قریب کھجور کے باغ میں گئے ، غسل کیا پھر مسجد نبوی میں داخل ہوئے تو انہوں نے کہا: (أَشْھَدُأَنْ لاَّ إِلٰہَ إِلَّا اللہُ وَأَنَّ مُحَمَّداً عَبْدُ ہُ وَرَسُوْلُہُ)میں گوہی دیتاہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبو د بر حق نہیں اور محمد (ﷺ) اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں ۔ پھر باقی حدیث بیان کی ۔ ‘
سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ، ← اللَّيْثُ ← شُعَيْبٌ، يَعْنِي ابْنَ اللَّيْثِ، ← الرَّبِیْعُ بْنُ سلیمان المرادی ← أَبُو بَکْرٍ ← أَبُو طَاهِرٍ،
Sahih Ibn Khuzamia · The Ablution Book › The intercourse of the door to the washing of the sheath · Hadith 252
