سنن الکبری البھیقی · كتاب الصداق ‹ جماع أبواب الوليمة · حديث 14560
[ 14337 ] أخبرنا أبو علي الروذباري أنبأ أبو بكر بن داسة ثنا أبو داود ثنا موسى بن إسماعيل ثنا حماد عن سعيد بن جهمان عن سفينة أبي عبد الرحمن أن رجلا ضاف علي بن أبي طالب رضى الله تعالى عنه فصنع له طعاما فقالت فاطمة رضى الله تعالى عنها لو دعونا رسول الله صلى الله عليه وسلم فأكل معنا فدعوه فجاء فوضع يده على عضادتي الباب فرأى القرام قد ضرب من ناحية البيت فرجع فقالت فاطمة لعلي رضى الله تعالى عنهما ألحقه فانظر ما رجعه فتبعته فقلت يا رسول الله ما ردك فقال إنه ليس لي أو لنبي أن يدخل بيتا مزوقا
14560 - ابو عبدالرحمٰن سفینہ فرماتے ہیں کہ ایک شخص حضرت علی کا مہمان ٹھہرا انہوں نے مہمان کے لیے کھانا پکایا تو حضرت فاطمہ نے کہا: رسول اللہﷺ کو بلا لو وہ ہمارے ساتھ کھا لیں تو حضرت علی نے نبی ﷺکو بلایا آپ ﷺ گھر کی دہلیز پر ہاتھ رکھ کر کھڑے ہو گئے پھر آپﷺ گھ رکے ایک کونے میں لگے ہوئے پردے کو دیکھ کر پیچھے چلے گئے ھضرت فاطمہ نے علی سے کہا: دیکھو آپﷺ واپس کیوں چلے گئے حضرت علی فرماتے ہیں: میں پیچھے چلا تو میں نے پوچھا: اے اللہ کے رسولﷺ! آپ کو کسی چیز نے واپس کر دیا ؟ آپﷺ نے فرمایا: میرے یا کسی نبی کے لائق نہیں کہ وہ کسی مزین گھرمیں داخل ہو۔
سعيد بن جهمان، ← حَمَّادٌ، ← مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، ← أَبُو دَاوُدَ، ← أبو علي الروذباري أنبأ أبو بكر بن داسه
Sunan Al Kubra Al Baihaqee · The Dowry Book › Intercourse with the doors of the banquet · Hadith 14560
