سنن الکبری البھیقی · کتاب الصلاة ‹ جماع أبواب القراءة · حديث 4006
أخبرنا أبوبکر: أحمد بن الحسن القاضی أخبرنا حاجب بن أحمد الطوسی حدثنا عبدالرحیم بن منیب حدثنا أبوبکر الحنفی حدثنا الضحاک بن عثمان حدثنی بکیر بن الأشج عن سلیمان بن یسار قال سمعت أباہریرۃ یقول: ما رأیت أحدا أشبہ صلاۃ بصلاۃ رسول اللہﷺ۔ من فلان۔ لرجل کان أمیرا علی المدینۃ قال سلیمان: وصیلت خلفہ فکان یطیل الأولیین من الظھر ویخفف الأخریین، ویخفف العصر ویقرا فی الرکعتین الأولین من المغرب بقصار المفصل، ویقرا فی الرکعتین الأولیین من العشاءبوسط المفصل، ویقرا فی الصبح بطوال المفصل۔ قال الضحاک وحدثنی من سمع أنس بن مالک یقول: ما رأیت أحدا أشبہ صلاۃ بصلاۃ رسول اللہﷺ۔ من ھذا الفتی یعنی عمر بن عبدالعزیز۔ قال الضحاک: وصلیت خلفہ فکان یصلی مثل ما وصف سلیمان بن یسار۔
سلیمان بن یسار بیان کرتے ہیں : میں نے ابو ہریرہ کو فرماتے ہوئے سنا کہ میں نے فلاں شخص سے بڑھ کر رسول اللہﷺ کی نماز کے زیادہ مشابہ کسی کی نماز ہیں دیکھی جو اہل مدینہ کا امیر تھا۔ سلیمان فرماتے ہیں : میں نے ان کےپیچھے نماز پڑھی تو وہ ظہر کی پہلی دو رکعتوں کو لمبا کرتے تھے اور دوسری دو رکعتوں کو مختصر کرتے تھے ۔ عصر کی نماز کو بھی مختصر کرتے اور مغرب کی پہلی دو رکعتوں میں قصار مفصل تلاوت کیا کرتے تھے اور عشا کی پہلی دو رکعتوں میں آوساط مفصل پڑھتے تھے اور صبح کی نماز طوال مفصل پڑھا کرتے تھے ۔ ضحاک بیان کرتے ہیں: مجھے ایک شخص نے حدیث بیان کی جس نے سیدنا انس سے سنا کہ میں نے اس نوجوان سے بڑھ کر کسی کی نماز رسول اللہﷺ کی نماز کے مشابہ نہیں دیکھی وہ عمر بن عبدالعزیز مراد لے رہے تھے ۔ ضحاک کہتے ہیں: میں نے ان کے پیچھے بھی نماز پڑھی وہ اسی طرح پڑھتے تھے جس طرح ابھی اوپر سلیمان بن یسار نے بیان کیا ہے ۔
أباهريرة ← سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، ← بُكَيْرِ بْنِ الْأَشَجِ، ← الضَّحَّاكُ بْنُ عُثْمَانَ، ← أَبُوبَكْرٍ الْحَنَفِيُّ، ← عبدالرحیم بن منیب ← حَاجِبُ بْنُ أَحْمَدَ الطُّوسِيُّ، ← أبوبکر: أحمد بن الحسن القاضی
Sunan Al Kubra Al Baihaqee · Prayer book › Group reading doors · Hadith 4006
