سنن الکبری البھیقی · كتاب صلاة الخوف ‹ باب · حديث 6029
[ 5825 ] أخبرنا أبو عمرو الأديب أنبأ أبو بكر الإسماعيلي أنبأ القاسم بن زكريا ثنا أبو همام حدثني محمد بن حرب ثنا الزبيدي يعني محمد بن الوليد عن الزهري عن عبيد الله بن عبد الله بن عتبة أن عبد الله بن عباس قال قام نبي الله صلى الله عليه وسلم فقام الناس معه فكبر وكبروا ثم ركع وركع معه ناس منهم ثم سجد وسجدوا ثم قام إلى الركعة الثانية فتأخر الذين سجدوا معه وحرسوا إخوانهم فأتت الطائفة الأخرى فركعوا مع النبي صلى الله عليه وسلم وسجدوا والناس كلهم في صلاة يكبرون ولكن يحرس بعضهم بعضا
6029 - عبداللہ بن عباس فرماتے ہیں کہ نبی ﷺ کھرے ہوئے تو لوگ بھی آپﷺ کے ساتھ کھڑے ہوئے ۔ پھر آپﷺ نے تکبیر کہی تو لوگوں نے بھی آپﷺ کے ساتھ تکبیر کہی ۔ آپﷺ نے رکوع کیا تو لوگوں نے آپﷺ کے ساتھ رکوع کیا۔ پھر آپﷺ نے سجدہ کیا تو لوگوں نے بھی سجدہ کیا۔ پھر دوسری رکعت کے لیے کھڑے ہوئے ۔ پھر وہ پیچھے ہتے جنہوں نے آپﷺ کے ستاھ سجدہ کیا تھا اور انہو نے اپنے بھائیوں کا پہرہ دیا ۔ پھر دوسرے گروہ نے نبی ﷺ کے ساتھ رکوع و سجود کیے ۔ سارے لوگ نماز میں تھے وہ تکبیر کہہ رہے تھے اور وہ ایک دوسرے کا پہرہ دے رہے تھے ۔
عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَبَّاسٍ ← الزُّهْرِيِّ، ← الزبيدي يعني محمد بن الوليد ← مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ، ← أَبُو هَمَّامٍ، ← أبو عمرو الاديب انبأ أبو بكر الاسماعيلي انبأ القاسم بن زكريا
Sunan Al Kubra Al Baihaqee · Fear Prayer Book › .. · Hadith 6029
