سنن الکبری البھیقی · کتاب الصلاة ‹ جماع أبواب صفة الصلاة · حديث 2519
[ 2349 ] أخبرنا أبو عبد الله الحافظ ثنا أبو عبد الله محمد بن عبد الله الصفار الزاهد إملاء من أصل كتابه قال قال أبو إسماعيل محمد بن إسماعيل السلمي صليت خلف أبي النعمان محمد بن الفضل فرفع يديه حين افتتح الصلاة وحين ركع وحين رفع رأسه من الركوع فسألته عن ذلك فقال صليت خلف حماد بن زيد فرفع يديه حين افتتح الصلاة وحين ركع وحين رفع رأسه من الركوع فسألته عن ذلك فقال صليت خلف أيوب السختياني فكان يرفع يديه إذا افتتح الصلاة وإذا ركع وإذا رفع رأسه من الركوع فسألته فقال رأيت عطاء بن أبي رباح يرفع يديه إذا افتتح الصلاة وإذا ركع وإذا رفع رأسه من الركوع فسألته فقال صليت خلف عبد الله بن الزبير فكان يرفع يديه إذا افتتح الصلاة وإذا ركع وإذا رفع رأسه من الركوع فسألته فقال عبد الله بن الزبير صليت خلف أبي بكر الصديق رضى الله تعالى عنه فكان يرفع يديه إذا افتتح الصلاة وإذا ركع وإذا رفع رأسه من الركوع وقال أبو بكر صليت خلف رسول الله صلى الله عليه وسلم فكان يرفع يديه إذا افتتح الصلاة وإذا ركع وإذا رفع رأسه من الركوع رواته ثقات
2519 – ابو اسماعیل محمد بن اسماعیل سلمی فرماتے ہیں کہ می ںنے ابو نعمان محمد بن فضل کے پیچھے نماز پڑھی تو انہوں نے نماز شروع کرتے وقت رفع یدین کیا اور رکوع کے وقت اور رکوع سے سر اٹھاتے وقت بھی رفع یدین کیا۔ میں نے ان سے اس بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا: میں نے حماد بن زید کی اقتدا میں نماز ادا کی ۔ انہوں نے نماز شروع کرتے وقت اوررکوع میں جاتے وقت اور رکوع سے اٹھتے وقت رفع یدین کدیا تو میں نے ان سے اس کی بابت پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ میںنے ایوب سختیانی کے پیچھے نماز پڑھی وہ بھی نماز شروع کرتے وقت اور رکوع میں جاتے وقت اور روع سے اٹھتے وقت رفع یدین کرتے تھے ۔ میں نے ان سے دریافت کیا تو انہوں ن فرمایا: میں نے عطا بن ابی رباح کو دیکھا کہ وہ نماز شروع کرتے وقت اور رکوع میں جاتے وقت اور رکوع سے اٹھتے وقت رفع یدین کرتے تھے ۔ میں نے ان س پوچھا تو انہوںنے فرمایا: میں نے عبداللہ بن زبیر کے پیچھے نماز پڑھی تو وہ بھی جب نماز شروع کرتے اور جب رکوع کرتے اور جب رکوع سے سر اٹھاتے تو رفع یدین کرتے تھے ۔ میں نے ان سے اس بارے میں سوال کیا تو عبداللہ بن زبیر نے فرمایا: میں نے سیدنا ابو بکر صدیق کے پیچھے نماز پڑھی ۔ وہ بھی نماز کے شروع میںآ ور رکوع میں جاتے وقت اور رکوع سے اٹھتے وقت رفع یدین کرتے تھے اور ابو بکر صدیق فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کے پیچھے نماز پڑھی۔
أبو عبد الله محمد بن عبد الله الصفار الزاهد إملاء من أصل كتابه ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ
Sunan Al Kubra Al Baihaqee · Prayer book › Intercourse doors recipe prayer · Hadith 2519
