سنن الکبری البھیقی · کتاب الصلاة ‹ جماع أبواب صفة الصلاة · حديث 2315
[ 2148 ] أخبرنا أبو عبد الله الحافظ أخبرني أبو النضر الفقيه ثنا محمد بن نصر وإبراهيم بن علي قالا ثنا يحيى بن يحيى أخبرنا خالد بن عبد الله عن خالد يعني الحذاء عن أبي قلابة أنه رأى مالك بن الحويرث إذا صلى كبر ثم رفع يديه وإذا أراد أن يركع رفع يديه وإذا رفع رأسه من الركوع رفع يديه وحدث أن رسول الله صلى الله عليه وسلم كان يفعل هذا رواه مسلم في الصحيح عن يحيى بن يحيى ورواه البخاري عن إسحاق بن شاهين الواسطي عن خالد بن عبد الله وقال إذا صلى كبر ورفع يديه ورواية من دلت روايته على الرفع مع التكبير أثبت وأكثر فهي أولى بالاتباع وبالله التوفيق
ابو قلابہ سے روایت ہے کہ انہوں نے حضرت مالک بن حویرث کو نماز پڑھتے دیکھا پہلے انہوں نے تکبیر کہی پھر رفع یدین کیا اور جب رکوع کرنے لگے تو رفع یدین کیا اور جب رکوع سے سر اٹھایا تو رفع یدین کیا اور انہوں نے فرمایا کہ رسول اللہﷺ اسی طرح کرتے تھے ۔ ایک دوسری حدیث میں اسحاق بن شاہین واسطی خالد بن عبداللہ سے نقل کرتے ہیں کہ آپﷺ جب نماز پڑھتے تو تکبی رکہتے اور رفع یدین کرتے ۔ وہ روایات جو اس پر دلالت کرتی ہیں کہ رفع یدین تکبیر کے ساتھ ہے وہ تعداد میں زیادہ ہیں ۔اسی بنا پروہ اتباع کے زیادہ لائق ہیں۔وبا اللہ التوفیق۔
خَالِدٍ يَعْنِي الْحَذَّاءَ ← خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، ← يَحْيَی بْنُ يَحْيَی ← مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرٍ، وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ عَلِيٍّ، ← أَبُو النَّضْرِ الْفَقِيهُ ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ
Sunan Al Kubra Al Baihaqee · Prayer book › Intercourse doors recipe prayer · Hadith 2315
