سنن الکبری البھیقی · 1-1- كتاب الطهارة ‹ پانی کا بیان · حديث 29
[ 30 ] وأخبرنا أبو عبد الله محمد بن يعقوب ثنا محمد بن النضر ومحمد بن نعيم إبراهيم بن أبي طالب قالوا نا محمد بن المثنى قال حدثني عبد الأعلى بن عبد الأعلى عن داود عن عامر قال سألت علقمة هل كان بن مسعود شهد مع رسول الله صلى الله عليه وسلم ليلة الجن قال علقمة أنا سألت بن مسعود فقلت هل شهد أحد منكم مع رسول الله صلى الله عليه وسلم ليلة الجن قال لا ولكنا كنا مع رسول الله صلى الله عليه وسلم ذات ليلة ففقدناه فالتمسناه في الأودية والشعاب فقلنا أستطير أو اغتيل فبتنا بشر ليلة بات بها قوم فلما أصبحنا إذ هو جاء من قبل حراء فقلنا يا رسول الله فقدناك فطلبناك فلم نجدك فبتنا بشر ليلة بات بها قوم قال أتاني داعي الجن فذهبت معه فقرأت عليهم القرآن قال فانطلق بنا فأرانا آثارهم وآثار نيرانهم وسألوه الزاد فقال كل عظم ذكر اسم الله عليه يقع في أيديكم أوفر ما يكون لحما وكل بعرة علف لدوابكم ثم قال رسول الله صلى الله عليه وسلم لا تستنجوا بهما فإنهما طعام إخوانكم رواه مسلم بن الحجاج في الصحيح عن محمد بن المثنى
29 - عامر سے روایت ہے کہ میں سیدنا علقمہ سے پوچھا : کیا ابن مسعود لیلتہ الجن میں رسول اللہﷺ کے ساتھ تھے ؟ انہوں نے فرمایا: میں نے یہی سوال سیدنا عبداللہ بن مسعود سے وپچھا کہ کیا تم میں سے کوئی لیلتہ الجن میں رسول اللہﷺ کے ساتھ موجود تھا ؟ انہوں نے کہا : نہیں بلکہ واقعہ یہ ہے کہ ہم ایک رات رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تھے ہم نے آپ کو گم پایا پھر ہم نے آپ ﷺ کو وادیوں اور گھاٹیوں میں تلاش کیا ۔ ہم نے سوچا : شاید آپ کو کوئی چیز اڑا لے گئی ہے ۔ ہم نے وہ رات بہت مشکل میں گزاری ۔ صبح ہوئی تو آپﷺ غار حرا کی طرف سے آئے ۔ ہم نے کہ ا: اے اللہ کے رسول ! ہم نے آپ کو گم پایا تو آپ کو بہت تلاش کیا ۔ لیکن آپ کو نہ ڈھونڈ سکے ۔ ہم تماملوگوں نے رات بہت مشکل میں گزاری ۔ آپ ﷺ نے فرمایا: میرے پاس جنوں میں سے ایک شخص آیا تو میں اس کے ساتھ چلا گیا اور ان پر قرآن کی تلاوت کی ۔ عبداللہ بن مسعود نے عرض کیا کہ آپ ہمارے ساتھ چلیں اور ان کے کچھ آثار اور آگ کے نشانات دکھائیں ۔ انہوں نے کچھ اور سوال بھی کیے تو آپﷺ نے کہا : ہر ہڈی جس پر اللہ ک انام لیا جائے جو تمہارے ہاتھوں میں ہوتی ہے وہ ان کے لیے گوشت سے بھر پور ہوتی ہے اور ہر مینگنی جو تہارے جانوروں کے چار ے سے بنتی ہے وہ ان کے لیے خوراک سے بھر پور ہوتی ہے ۔ پھر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ان دونوں کے ساتھ استخجانہ کرو کیوں کہ یہ دونوں تمہارے بھائیوں کا کھانا ہے ۔
عَلْقَمَةَ ← سألت علقمة هل كان بن مسعود شهد مع رسول الله ليلة الجن ← عَامِرٍ، ← دَاوُدُ، ← عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى ← مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، ← محمد بن نعيم إبراهيم بن أبي طالب ← مُحَمَّدُ بْنُ النَّضْرِ ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ
Sunan Al Kubra Al Baihaqee · The Book of Purity › Statement of water · Hadith 29
