مسند أبي يعلى · مسند عبد الله بن مسعود ‹ مسند عبد الله بن مسعود · حديث 5343
5343 - حدثنا أبو خيثمة حدثنا هشام بن عبد الملك حدثنا أبو عوانة عن سماك عن إبراهيم عن الأسود أو علقمة عن عبد الله قال Y جاء رجل إلى النبي صلى الله عليه و سلم إني أصبت امرأة في البستان فأصبت منها كل شيء غير أني لم أنكحها فافعل بي ما شئت فلم يقل له شيئا فذهب ثم دعاه فقرأ عليه : { وأقم الصلاة طرفي النهار وزلفا من الليل إن الحسنات يذهبن السيئات ذلك ذكرى للذاكرين } K إسناده حسن
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں : ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہوا، عرض کی: میں نے باغ میں ایک عورت سے زنا کر لیا ہے، پس میں نے اس سے یہ سب کچھ بغیر نکاح کے کیا ہے، میرے ساتھ جو چاہیں سلوک فرمائیں (حد لگائیں) پس رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے کوئی با ت نہ کی۔ پس وہ چلا گیا ، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے بلایا اور اس پر یہ آیت پڑھی: "نماز قائم رکھو دن کے دونوں کناروں اور کچھ رات کے حصوں میں ، بے شک نیکیاں برائیوں کو مٹا دیتی ہیں، یہ نصیحت ہے نصیحت ماننے والوں کے لئے" ۔
عَبْدُ اللَّهِ ← الأسود أو علقمة ← إِبْرَاهِيمَ، ← سِمَاكٍ، ← أَبُو عَوَانَةَ، ← هِشَامُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ ← أَبُو خَيْثَمَةَ
Musnad Abu Yaalaa · Musnad Abdullah bin Masoud › Chapter · Hadith 5343
