Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Sunday, Jumada I 1, 1448 AH · Oct 11, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics
مسند أبي يعلى

Musnad Abu Yaalaa

by Abu Yaalaa

7,583 Hadith384 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

Chapters

مسند أبي يعلى · کتاب ‹ مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه · حديث 261

261 - حدثنا أبو يعلى أحمد بن علي بن المثنى سنة ست وثلاثمئة حدثنا أبو خيثمة زهير بن حرب حدثنا أبو معاوية محمد بن خازم حدثنا الأعمش عن خيثمة عن سويد بن غفلة قال Y قال علي : إذا حدثتكم عن رسول الله صلى الله عليه و سلم حديثا فلأن أخر من السماء أحب إلي من أن أكذب عليه وإذا حدثتكم عن غيره فإنما أنا محارب والحرب خدعة سمعت رسول الله صلى الله عليه و سلم يقول : يخرج في آخر الزمان قوم أحداث الاسنان سفهاء الأحلام يقولون من خير قول البرية لا يجاوز إيمانهم حناجرهم فأينما لقيتموهم فاقتلوهم فإن قتلهم أجر لمن قتلهم يوم القيامة K إسناده صحيح

حضرت سعید بن غفلہ رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا : جب تم کو میں حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی حدیث بیان کروں تو میرے نزدیک آسمان سے گر جانا زیادہ محبوب ہے کہ میں حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی طرف جھوٹی نسبت کروں اور جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے علاوہ کسی اور کے حوالے سے بیان کروں ۔ پس بے شک میں جنگ کرنے والا ہوں جنگ نام ہی دھوکہ کا ہے۔ میں نے حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے سنا کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نےفرمایا: آخر زمانہ میں ایسی قوم پیدا ہو گی جن کی عمریں تھوڑی ہوں گی اور بے وقوف ہوں گے بہترین گفتگو کریں گے لیکن ایمان ان کے حلق سے نیچے نہیں جائے گا ان کو جہاں بھی پاؤ ان کو قتل کر دو ۔ بے شک ان کا قتل کرنا قیامت کے دن کے لیے ثواب ہوگا۔

محارب والحرب خدعة ← غيره، فإنَما ← عَلِيٌّ إِذَا حَدَّثْتُكُمْ ← سُوَيْدِ بْنِ غَفَلَةَ ← خيثمة ← الْاَعْمَشِ ← أَبُو مُعَاوِيَةَ مُحَمَّدُ بْنُ خَازِمٍ ← أبو خيثمة زهير بن حرب ← أبو يعلى أحمد بن علي بن المثنى سنة ست وثلاثمئة

Musnad Abu Yaalaa · Musnad Ali bin Abi Talib - RA › Chapter · Hadith 261

مسند أبي يعلى · کتاب ‹ مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه · حديث 262

262 - حدثنا أبو خيثمة حدثنا أبو معاوية حدثنا الأعمش عن الحكم عن عبد الرحمن بن أبي ليلى قال : جاء أبو موسى إلى الحسن بن علي يعوده Y فقال له علي : أعائدا جئت أم شامتا ؟ قال : لا بل عائدا قال : إن كنت جئت عائدا سمعت رسول الله صلى الله عليه و سلم يقول : إذا عاد الرجل أخاه المسلم مشى في خرافة الجنة حتى يجلس فإذا جلس غمرته الرحمة فإن كان غدوة صلى عليه سبعون ألف ملك حتى يمسي وإن كان مساء صلى عليه سبعون ألف ملك حتى يصبح K رجاله رجال الصحيح

حضرت عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ امام حسن رضی اللہ عنہ کی عیادت کے لیے تشریف لائے ۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے کہا : ( اے موسیٰ ) کیا آپ عیادت کرنے کے لیے آئے ہیں یا اس کی تکلیف پر خوشی منانے کے لیے ؟ حضرت ابو موسیٰ نے کہا نہیں بلکہ عیادت کرنے کے لیے آیا ہوں ۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا : اگر آپ عیادت کرنے کے لیے آئے ہیں تو ( سنیں ) میں نے حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے سنا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا : جو کسی مسلمان بھائی کی عیادت کے لیے آئے تو وہ جنت کے باغات میں سیر کرتا ہے یہاں تک کہ بیٹھ جائے اور جب بیٹھ جائے تو اللہ کی رحمت ڈھانپ لیتی ہے ۔ اگر صبح عیادت کرے تو ستر ہزار فرشتے اس کے لیے دعا مغفرت کرتے ہیں یہاں تک کہ شام ہو جائے اگر شام کو عیادت کرے گا تو ستر ہزار فرشتے اس کے لیے دعا مغفرت کرتے ہیں یہاں تک کہ صبح ہو جائے ۔

رسول الله صلى الله عليه و سلم ← إن كنت جئت عائدا ← لا بل عائدا ← له علي أعائدا جئت أم شامتا ← جَاءَ أَبُو مُوسَى إِلَى الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ يَعُودُهُ، ← عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ← الْحَكَمِ ← الْاَعْمَشِ ← أَبُو مُعَاوِيَةَ ← أَبُو خَيْثَمَةَ

Musnad Abu Yaalaa · Musnad Ali bin Abi Talib - RA › Chapter · Hadith 262

مسند أبي يعلى · کتاب ‹ مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه · حديث 263

263 - حدثنا أبو خيثمة حدثنا أبو معاوية حدثنا الأعمش عن إبراهيم التيمي عن أبيه قال Y خطبنا علي فقال : من زعم أن عندنا شيئا نقرؤه إلا كتاب الله وهذه الصحيفة - صحيفة فيها أسنان الإبل وأشياء من الجراحات - فقد كذب قال : وفيها : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : المدينة حرم ما بين عير إلى ثور من أحدث فيها حدثا أو آوى محدثا فعليه لعنة الله والملائكة والناس أجمعين لا يقبل الله منه يوم القيامة عدلا ولا صرفا وذمة المسلمين واحدة يسعى بها أدناهم K إسناده صحيح

حضرت ابراہیم تمیمی رحمتہ اللہ علیہ اپنے باپ سے بیان کرتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ہم کو خطبہ دیا اور فرمایا : جس نے یہ گمان کیا کہ ہمارے پاس ( قرآن کے علاوہ ) کچھ اور بھی ہے جو ہم پڑھتے ہیں ، ہمارے پا س کتاب اللہ اور اس صحیفہ کے علاوہ کچھ نہیں ہے اور اس صحیفہ میں اونٹونں کی عمریں اور زخموں کے بارے میں کچھ ہے بے شک اس نے جھوٹ بولا اور فرمایا : اس میں یہ ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : مدینہ پاک عیر پہاڑ سے غار ثور تک حرم ہے ۔ جس نے اس میں کوئی بدعت ایجاد کی یا بدعتی کو پناہ دی اس پر اللہ اور فرشتوں اور تمام لوگون کی لعنت ہو ۔ اللہ اس بدبخت سے قیامت کے دن کوئی فرض اور نفل قبول نہیں کرے گا۔ تمام مسلمانوں کی ذمہ داری ایک جیسی ہے ۔ ایک ادنی آدمی کو پناہ دی تو اس کا خیال رکھا جائے ۔

من زعم ← خَطَبَنَا عَلِيٌّ ← أَبِيهِ ← إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ ← الْاَعْمَشِ ← أَبُو مُعَاوِيَةَ ← أَبُو خَيْثَمَةَ

Musnad Abu Yaalaa · Musnad Ali bin Abi Talib - RA › Chapter · Hadith 263

مسند أبي يعلى · کتاب ‹ مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه · حديث 264

264 - حدثنا أبو خيثمة حدثنا أبو معاوية حدثنا الأعمش عن الحكم عن القاسم بن مخيمرة عن شريح بن هانئ قال Y سألت عائشة عن المسح على الخفين فقالت : ائت عليا فسله فإنه كان أعلم بذلك مني فأتيت عليا فسألته عن المسح فقال : كان رسول الله صلى الله عليه و سلم يأمرنا أن يمسح المقيم يوما وليلة والمسافر ثلاثا K إسناده صحيح

حضرت شریح بن ہانی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ میں نے ام المومنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہ سے موزوں پر مسح کرنے کے متعلق سوال کیا ؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا : آپ رحمتہ اللہ علیہ علی رضی اللہ عنہ کے پاس جائیں ! بے شک وہ اس کے متعلق مجھ سے زیادہ جانتے ہیں ۔ میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس آیا، میں نے موزوں پر مسح کے متعلق پوچھا، آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ رسول پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہمیں حکم دیتے تھے کہ مقیم ایک دن اور ایک رات اور مسافرت تین دن اور تین راتیں مسح کرے گا۔

المسح ← ائت عليا فسله فإنه كان أعلم بذلك مني فأتيت عليا فسألته ← الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ ← سَأَلْتُ عَائِشَةَ ← شُرَيْحِ بْنِ هَانِئٍ، ← الْقَاسِمِ بْنِ مُخَيْمِرَةَ ← الْحَكَمِ ← الْاَعْمَشِ ← أَبُو مُعَاوِيَةَ ← أَبُو خَيْثَمَةَ

Musnad Abu Yaalaa · Musnad Ali bin Abi Talib - RA › Chapter · Hadith 264

مسند أبي يعلى · کتاب ‹ مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه · حديث 265

265 - حدثنا زهير حدثنا أبو معاوية حدثنا الأعمش عن سعد بن عبيدة عن أبي عبد الرحمن السلمي Y عن علي قال : قلت يا رسول الله مالك تنوق في قريش وتدعنا ؟ قال : وعندكم شيء ؟ قال : قلنا : نعم إبنة حمزة قال : فقال : إنها لا تحل لي هي ابنة أخي من الرضاعة K إسناده صحيح

حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کی : یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کیا بات ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہم کو چھوڑ کر قریش کے دوسرے خاندانوں کو پسند کرتے ہیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ کیا تمہارے پاس کوئی شے ہے ؟ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے عرض کی : یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جی ہاں ! حضرت امیر حمزہ رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی ہیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا : وہ تو میرے لیے حلال نہیں ہے ، وہ تو میرے رضائی بھائی کی بیٹی ہے ۔

قُلْتُ ← عَلِيٍّ، ← أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيِّ ← سَعْدِ بْنِ عُبَيْدَةَ ← الْاَعْمَشِ ← أَبُو مُعَاوِيَةَ ← زُهَيْرٍ

Musnad Abu Yaalaa · Musnad Ali bin Abi Talib - RA › Chapter · Hadith 265

مسند أبي يعلى · کتاب ‹ مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه · حديث 266

266 - حدثنا أبو خيثمة حدثنا أبو معاوية حدثنا ليث عن مجاهد عن عبد الله بن سخبرة قال Y مر على علي بجنازة فذهب أصحابه يقومون فقال لهم علي : وما يحملكم على هذا ؟ قالوا : إن أبا موسى أخبرنا أن رسول الله صلى الله عليه و سلم كان إذا مرت به جنازة قام حتى تجاوزه قال : فقال : إن أبا موسى لا يقول شيئا لعل رسول الله صلى الله عليه و سلم فعل ذلك مرة إن رسول الله صلى الله عليه و سلم كان يحب أن يتشبه بأهل الكتاب فيما لم ينزل عليه شيء فإذا أنزل عليه تركه K ليث بن أبي سلم اختلط وباقي رجاله ثقات

حضرت عبداللہ بن سنجرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کا گزر ایک جنازہ کے پاس سے ہوا۔ آپ رضی اللہ عنہ کے ساتھی کھڑے ہو گئے ۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم کو اس بات پر کس نے ابھارا ہے ؟ انہوں نے عرض کی کہ بے شک ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ نے ہمیں بتایا کہ رسول پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی عادت مبارکہ تھی کہ جب جنازہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس سے گزرتا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کھڑے ہو جاتے تھے ، یہاں تک کہ جنازہ گزر جاتا ۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا : بے شک ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ پنی طرف سے کچھ نہیں کہتے ، ہو سکتا ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک مرتبہ ایسے کیا ہو ؟ بے شک رسول پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پسند کرتے تھے اہل کتاب کی مشابہت جس کے متعلق کوئی حکم نازل نہیں ہوا۔ جب کوئی نازل ہو جاتا آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ان کی مشابہت کو چھوڑ دیتے تھے ۔

إِنَّ أَبَا مُوسَى ← لهم علي وما يحملكم على هذا ← مر على علي بجنازة فذهب أصحابه يقومون ← عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَخْبَرَةَ ← مُجَاهِدٍ ← لَيْثٌ، ← أَبُو مُعَاوِيَةَ ← أَبُو خَيْثَمَةَ

Musnad Abu Yaalaa · Musnad Ali bin Abi Talib - RA › Chapter · Hadith 266

مسند أبي يعلى · کتاب ‹ مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه · حديث 267

267 - حدثنا زهير حدثنا أبو معاوية حدثنا عبد الرحمن بن إسحاق عن النعمان بن سعد Y عن علي قال : أتى النبي صلى الله عليه و سلم رجل فقال : يا رسول الله أخبرني بشهر أصومه بعد رمضان فقال رسول الله صلى الله عليه و سلم : إن كنت صائما فصم المحرم فإنه شهر الله وفيه يوم تاب الله فيه على قوم ويتاب فيه على آخرين K إسناده ضعيف

حضرت نعمان بن سعد رضی اللہ عنہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے حوالہ سے بیان کرتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا : کہ ایک آدمی حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس آیا، عرض کی : یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم آپ مجھے بتائیں ایسے ماہ کے متعلق کہ میں رمضان کے بعد اس ماہ کے روزے رکھوں ؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا : اگر تو نے روزے رکھنے ہیں تو محرم کے روزے رکھا کر، یہ محرم کا مہینہ اللہ کا مہینہ ہے ، اس میں ایک دن ہے جس دن اللہ نے ایک قوم کی توبہ قبول کی اور ایک قوم پر عذاب بھیجا۔

أتى النبي صلى الله عليه و سلم رجل فقال ← عَلِيٍّ، ← النُّعْمَانِ بْنِ سَعْدٍ ← عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ إِسْحَاقَ، ← أَبُو مُعَاوِيَةَ ← زُهَيْرٍ

Musnad Abu Yaalaa · Musnad Ali bin Abi Talib - RA › Chapter · Hadith 267

مسند أبي يعلى · کتاب ‹ مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه · حديث 268

268 - حدثنا زهير حدثنا أبو معاوية حدثنا عبد الرحمن عن النعمان بن سعد Y عن علي قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : إن في الجنة سوقا ما فيها بيع ولا شراء إلا الصور من الرجال والنساء فإذا اشتهى الرجل صورة دخلها قال : وفيها مجمع للحور العين قال : يرفعن أصواتا لم يسمع الخلائق مثلها قال : قلن : نحن الخالدات فلا نبيد ونحن الناعمات فلا نبأس ونحن الراضيات فلا نسخط فطوبى لمن كان لنا وكنا له K إسناده ضعيف

حضرت نعمان بن سعد رحمتہ اللہ علیہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے حوالہ سے بیان کرتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا : بے شک جنت میں ایک ایسا بازار ہے جس میں کوئی خریدو فروخت نہیں ہوگی۔ بس آدمیوں اور عورتوں کی صورتیں ہوں گی۔ جب آدمی کی صورت کی خواہش کرے گا اس میں داخل ہو گا اس میں حوروں کا مجمع ہوگا وہ اپنی آواز بلند کریں گی اس جیسی آواز مخلوق نے کبھی سنی نہیں ہوگی، وہ کہہ رہی ہوں گی ہم ہمیشہ ہیں ہم کبھی فنا نہیں ہوں گی۔ ہم نازو نعمت میں پلی ہوئی ہیں اس لیے ہم تنگی میں نہیں رہیں گی ، ہم ہمیشہ راضی رہنے والی ہیں ، پس ہم کبھی ناراض نہیں ہوں گی، خوشخبری اس کے لیے جو ہمارے لیے ہے اور ہم اس کے لیے ہیں ۔

عَلِيٍّ، ← النُّعْمَانِ بْنِ سَعْدٍ ← عَبْدُ الرَّحْمَنِ، ← أَبُو مُعَاوِيَةَ ← زُهَيْرٍ

Musnad Abu Yaalaa · Musnad Ali bin Abi Talib - RA › Chapter · Hadith 268

مسند أبي يعلى · کتاب ‹ مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه · حديث 269

269 - حدثنا أبو خيثمة حدثنا وكيع حدثنا سيف المكي عن مجاهد عن عبد الرحمن بن أبي ليلى Y عن علي أن النبي صلى الله عليه و سلم لما نحرالبدن أمرني أن أتصدق بلحومها وجلودها وجلالها K إسناده صحيح

حضرت عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ رحمتہ اللہ علیہ حضرت علی رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں کہ بے شک نبی پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے جب اونٹ کو نحر کیا تو مجھے حکم دیا کہ میں اس کے گوشت اور اس کی کھال اور رسیاں وغیرہ صدقہ کر دوں ۔

عَلِيٍّ، ← عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ← مُجَاهِدٍ ← سيف المكي ← وَكِيعٌ، ← أَبُو خَيْثَمَةَ

Musnad Abu Yaalaa · Musnad Ali bin Abi Talib - RA › Chapter · Hadith 269

مسند أبي يعلى · کتاب ‹ مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه · حديث 270

270 - حدثنا زهير حدثنا وكيع حدثنا شعبة عن قتادة عن جري بن كليب النهدي Y عن علي قال : نهى رسول الله صلى الله عليه و سلم عن أعضب القرن والأذن K إسناده حسن

حضرت جری بن کلیب النہدی رحمتہ اللہ علیہ حضرت علی رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا : حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سینگ اور کان کٹے ہوئے کی قربانی کرنے سے منع فرماتے ۔

أعضب القرن والأذن إسناده حسن ← نهى رسول الله صلى الله عليه و سلم ← عَلِيٍّ، ← جري بن كليب النهدي ← قَتَادَةَ ← شُعْبَةُ، ← وَكِيعٌ، ← زُهَيْرٍ

Musnad Abu Yaalaa · Musnad Ali bin Abi Talib - RA › Chapter · Hadith 270

مسند أبي يعلى · کتاب ‹ مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه · حديث 271

271 - حدثنا زهير حدثنا عبدة بن سليمان عن سعيد عن قتادة عن جري بن كليب النهدي Y عن علي قال : نهى رسول الله صلى الله عليه و سلم أن يضحى بأعضب القرن والأذن K إسناده حسن

حضرت جری بن کلیب النہدی رحمتہ اللہ علیہ حضرت علی رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا : حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سینگ اور کان کٹے ہوئے کی قربانی کرنے سے منع فرماتے ۔

عَلِيٍّ، ← جري بن كليب النهدي ← قَتَادَةَ ← سَعِيدٌ، ← عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ ← زُهَيْرٍ

Musnad Abu Yaalaa · Musnad Ali bin Abi Talib - RA › Chapter · Hadith 271

مسند أبي يعلى · کتاب ‹ مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه · حديث 272

272 - حدثنا زهير حدثنا يزيد بن هارون حدثنا محمد بن إسحاق عن يزيد بن أبي حبيب عن عبد العزيز بن أبي الصعبة عن أبي أفلح الهمداني عن عبد الله بن زرير الغافقي قال Y قال علي : خرج علينا رسول الله صلى الله عليه و سلم في إحدى يديه ذهب وفي الأخرى حرير فقال : هذان حرام على ذكور أمتي

حضرت عبداللہ بن زریر الغافقی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : کہ حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ایک ہاتھ میں سونا تھا اور دوسر ےہاتھ میں ریشم تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا دونوں ( سونا ، چاندی ) میری امت کے مردوں پر حرام ہیں۔

عَبْدِ اللهِ بْنِ زُرَيْرٍ الْغَافِقِيِّ ← أَبِي أَفْلَحَ الْهَمْدَانِيِّ ← عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي الصَّعْبَةِ ← يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ← مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ← يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ← زُهَيْرٍ

Musnad Abu Yaalaa · Musnad Ali bin Abi Talib - RA › Chapter · Hadith 272

chevron_left Previous
1234…31
Next chevron_right
All Chapters
0. Book
    0. Chapter
1. Musnad Abu Bakkr Al-Siddiq - RA
    1. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    2. Chapter
3. Musnad Ali bin Abi Talib - RA
    3. Chapter
4. Musnad Talha bin Obaidullah
    4. Chapter
5. From the Musnad Zubair bin Al-Awam
    5. Chapter
6. Musnad Saad bin Abi Waqas
    6. Chapter
7. From the Musnad Abdul Rahman bin Auf
    7. Chapter
8. Musnad Abu Ubaidah bin Al-Jarrah
    8. Chapter
9. From the armrest of Abu Juhaifa
    9. Chapter
10. Musnad Abi Tufail
    10. Chapter
11. The rest of Musnad Abdullah bin Anis
    11. Chapter