Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Sunday, Jumada I 8, 1448 AH · Oct 18, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics
مسند أبي يعلى

Musnad Abu Yaalaa

by Abu Yaalaa

7,583 Hadith384 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

Chapters

مسند أبي يعلى · مسند عبد الله بن مسعود ‹ مسند عبد الله بن مسعود · حديث 5164

5164 - حدثنا أبو خيثمة حدثنا جرير عن الأعمش عن إبراهيم التيمي عن الحارث بن سويد قال : قال عبد الله Y دخلت على رسول الله صلى الله عليه و سلم وهو يوعك فمسسته بيدي فقلت : يارسول الله إنك لتوعك وعكا شديدا قال رسول الله : أجل إني أوعك كما يوعك رجلان منكم فقلت : ذاك أن لك أجران ؟ فقال رسول الله : أجل ثم قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : ما من مسلم يصيبه أذى من مرض فما سواه إلا حط الله به من سيئاته كما تحط الشجرة ورقها K إسناده صحيح

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سخت بخار تھا۔ میں نے اپنے ہاتھ کے ساتھ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو چھوا ۔ میں نے عرض کی : یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بہت سخت بخار ہے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : مجھے دو آدمیوں کے برابر بخار ہے ۔ حضرت عبداللہ نے عرض کی : آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے ثواب بھی دوگنا ہے؟ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں ! پھر حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس مسلمان کو بھی مرض کی وجہ سے تکلیف ہو، اللہ تعالیٰ اس کے ساتھ اس کے گناہ اس طرح معاف کرتا ہے جس طرح درختوں کے پتے موسم ( خزاں) میں جھڑتے ہیں۔

الْحَارِثِ بْنِ سويد ← إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ ← الْاَعْمَشِ ← جَرِيرٌ ← أَبُو خَيْثَمَةَ

Musnad Abu Yaalaa · Musnad Abdullah bin Masoud › Chapter · Hadith 5164

مسند أبي يعلى · مسند عبد الله بن مسعود ‹ مسند عبد الله بن مسعود · حديث 5165

5165 - عن عبد الله قال Y صليت مع رسول الله صلى الله عليه و سلم فاطال حتى هممت بأمر سوء قال : وما هممت به ؟ قال ك هممت أن أجلس وأدعه K إسناده صحيح

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی ۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لمبا قیام کیا ۔ میں نے دل میں برا ارادہ کیا۔ آپ کے شاگرد نے عرض کی : آپ نے کیا برا ارادہ کیا تھا؟ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کہ میں نے ارادہ کیا تھا کہ میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کھڑا چھوڑ دوں اور خود بیٹھ جاؤں ۔

عَبْدُ اللَّهِ

Musnad Abu Yaalaa · Musnad Abdullah bin Masoud › Chapter · Hadith 5165

مسند أبي يعلى · مسند عبد الله بن مسعود ‹ مسند عبد الله بن مسعود · حديث 5166

5166 - حدثنا أبو خيثمة حدثنا جرير عن الأعمش عن أبي وائل عن عبد الله Y جاء رجل إلى رسول الله صلى الله عليه و سلم فقال : يا رسول الله كيف تقول في رجل أحب قوما ولم يلحق بهم ؟ فقال رسول الله صلى الله عليه و سلم : المرء مع من أحب

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں آیا ۔ عرض کی : یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس آدمی کے متعلق کیا فرماتے ہیں جو کسی قوم سے محبت کرتا ہو لیکن ان سے ملاقات نہ ہو سکی ۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: آدمی اس کے ساتھ ہو گا قیامت کے دن جس سے محبت کرتا ہوگا۔

أَبِي وَائِلٍ ← الْاَعْمَشِ ← جَرِيرٌ ← أَبُو خَيْثَمَةَ

Musnad Abu Yaalaa · Musnad Abdullah bin Masoud › Chapter · Hadith 5166

مسند أبي يعلى · مسند عبد الله بن مسعود ‹ مسند عبد الله بن مسعود · حديث 5167

5167 - وعن أبي وائل عن عمرو بن شرحبيل عن عبد الله قال Y قال رجل : يا رسول الله أي الذنب أكبر عند الله ؟ قال : أن تدعو لله ندا وهو خلقك قال : ثم أي ؟ قال : ثم أن توزاني حليلة جارك قال فأنزل الله تصديقها : { والذين لا يدعون مع الله إلها آخر ولا يقتلون النفس التي حرم الله إلا بالحق } الآية K إسناده صحيح

حضرت عبداللہ بن مسعود فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا گیا: اللہ کے ہاں سب سے بڑا گناہ کون سا ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تو اللہ کے لیے شریک ٹھہرائے حالانکہ اس نے تجھے پیدا کیا ہے ۔ پھر اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اپنی پڑوسن سے زنا کرنا اللہ عزوجل نے اس کی تصدیق کی، یہ آیت نازل فرمائی : " والذین لا یدعون الیٰ آخرہٖ"۔

رَجُلٌ: ← عَبْدُ اللَّهِ ← عَمْرِو بْنِ شُرَحْبِيلَ، ← وعن أبي وائل

Musnad Abu Yaalaa · Musnad Abdullah bin Masoud › Chapter · Hadith 5167

مسند أبي يعلى · مسند عبد الله بن مسعود ‹ مسند عبد الله بن مسعود · حديث 5168

5168 - حدثنا أبو خيثمة حدثنا جرير عن الأعمش عن أبي وائل قال : قال عبد الله Y قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : أنا فرطكم على الحوض فلأنازعن رجالا منكم ثم لأغلبن عليهم فيقال : إنك لا تدري ما أحدثوا بعدك K إسناده صحيح

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں تمہارا حوض پر انتظار کروں گا۔ میں تم میں سے کچھ لوگوں کے متعلق جھگڑا کروں گا پھر ان پر غالب کر دیا جاؤں گا۔ عرض کریں گے کہ آپ نہیں جانتے کہ انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد کیا نئے کام کیے تھے؟

عَبْدُ اللَّهِ ← أَبِي وَائِلٍ ← الْاَعْمَشِ ← جَرِيرٌ ← أَبُو خَيْثَمَةَ

Musnad Abu Yaalaa · Musnad Abdullah bin Masoud › Chapter · Hadith 5168

مسند أبي يعلى · مسند عبد الله بن مسعود ‹ مسند عبد الله بن مسعود · حديث 5169

5169 - حدثنا أبو خيثمة حدثنا جرير عن الأعمش عن أبي وائل عن عبد الله قال Y قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : ليس أحد أحب إليه المدح من الله عز و جل من أجل ذلك مدح نفسه وليس أحد أغير من الله من أجل ذلك حرم الفواحش K إسناده صحيح

حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کوئی آدمی ایسا نہیں ہے ، اللہ سے زیادہ جس کو اپنی تعریف پسند ہو اس وجہ سے کہ اس نے اپنی تعریف خود کی ہے۔ اور کوئی نہیں ہے جو اللہ سے زیادہ غیرت مند ہو، اسی وجہ سے اس نے فواحش ( فحش باتیں اور فحش کا م) کو حرام فرمایا ہے۔

عَبْدُ اللَّهِ ← أَبِي وَائِلٍ ← الْاَعْمَشِ ← جَرِيرٌ ← أَبُو خَيْثَمَةَ

Musnad Abu Yaalaa · Musnad Abdullah bin Masoud › Chapter · Hadith 5169

مسند أبي يعلى · مسند عبد الله بن مسعود ‹ مسند عبد الله بن مسعود · حديث 5170

5170 - وعن الأعمش عن شقيق عن عبد الله قال Y قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : لا تباشر المرأة المرأة لتنعتها لزوجها كأنه ينظر إليها K إسناده صحيح

حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کوئی عورت دوسری عورت سے مباشرت کی مرتکب نہ ہو، تاکہ وہ ا س عورت کی ایسی تعریف کرے گویا مرد اس کی طرف دیکھ رہا ہے۔

عَبْدُ اللَّهِ ← شَقِيقٍ، ← وعن الأعمش

Musnad Abu Yaalaa · Musnad Abdullah bin Masoud › Chapter · Hadith 5170

مسند أبي يعلى · مسند عبد الله بن مسعود ‹ مسند عبد الله بن مسعود · حديث 5171

5171 - حدثنا أبو خيثمة حدثنا جرير عن الأعمش عن شقيق عن عبد الله قال Y لقد سألني اليوم رجل عن شيء ما دريت ما أقول له قال ك أرأيت رجلا مؤديا نشيطا حريصا على الجهاد يعزم علينا أمراؤنا في أشياء لا نحصيها ؟ قال ك فقلت : والله ما أدري ما أقول لك إلا أنا كنا مع رسول الله صلى الله عليه و سلم فلعله أن لا يأمرنا بشيء إلا فعلنا ومما أشببه ما غبر من الدنيا إلا كالثغب شرب صفوه وبقي كدره وإن أحدكم لن يزال بخير ما أتقى الله وإذا حاك في نفسه شيء أتى رجلا فسأله فشفاه ن وايم الله ليوشكن أن لا تجدوه K إسناده صحيح

حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک دن ایک آدمی نے ایک چیز کے بارے میں مجھ سے سوال کیا: میری سمجھ میں نہیں آ رہا تھا کہ میں اسے کیا کہوں ۔ اس نے کہا: کیا آپ نے ایسا آدمی دیکھا ہے جو چست ہو اور جہاد کا حریص ہو ۔ ہمارے امیر ہم پر اتنی چیزوں کی قسم دیتے ہیں جن کو ہم گن نہیں سکتے ؟ میں نے کہا: میری سمجھ میں نہیں آ رہا کہ میں آپ کو کیا جواب دوں مگر اتنا بتاتا ہوں کہ ہم رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ہوتے تھے ، شاید ہی کوئی ایسا کام ہو جس کا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حکم دیا ہو اور ہم نہ کیا ہو۔ بے شک تم میں سے کوئی ایک ہمیشہ خیر پر رہے گا جب تک وہ اللہ سے ڈرتا رہا اور جب اس کے دل میں کوئی چیز کھٹکے تو وہ کسی آدمی کے پاس آ کر سوال کرے، پس اس کی تشفی ہو جائے گی، قسم بخدا ! تم عنقریب ایسا آدمی نہیں پاؤ گے۔

لقد سألني اليوم رجل ← عَبْدُ اللَّهِ ← شَقِيقٍ، ← الْاَعْمَشِ ← جَرِيرٌ ← أَبُو خَيْثَمَةَ

Musnad Abu Yaalaa · Musnad Abdullah bin Masoud › Chapter · Hadith 5171

مسند أبي يعلى · مسند عبد الله بن مسعود ‹ مسند عبد الله بن مسعود · حديث 5172

5172 - عن عبد الله قال Y كنا مع رسول الله صلى الله عليه و سلم نمشي فمررنا بصبيان فيهم ابن صياد ففر الصبيان وجلس ابن صياد ن فكأن رسول الله صلى الله عليه و سلم كره ذلك فقال رسول الله : تربت يدلاك ! أتشهد أني رسول الله ؟ قال : لا بل تشهد أني رسول الله قال عمر تأذنني يا رسول الله أن أقتله ؟ فقال رسول الله صلى الله عليه و سلم : إن يكن الذي ترى فلن تسطيع قتله K إسناده صحيح

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھے ۔ ہم بچوں کے پاس سے گزرے ، ان بچوں میں ابن صیاد بھی تھا، بچے بھاگ گئے ۔ ابن صیاد بیٹھ رہا ۔ گویا حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ ناپسند کیا، پس حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تیرا ہاتھ خاک آلود ہو ۔کیا تو گواہی دیتا ہے کہ میں اللہ کا رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہوں ؟ اس نے کہا: نہیں، بلکہ تو گواہی دیتا ہے کہ میں اللہ کا رسول ہوں ( نعوذباللہ) ۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی : یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : مجھے اجازت دیں میں اس کو قتل کروں ؟ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اگر یہ وہی ہے جسے تو دیکھتا ہے تو اس کو ہر گز قتل نہیں کر سکے گا۔

عَبْدُ اللَّهِ

Musnad Abu Yaalaa · Musnad Abdullah bin Masoud › Chapter · Hadith 5172

مسند أبي يعلى · مسند عبد الله بن مسعود ‹ مسند عبد الله بن مسعود · حديث 5173

5173 - حدثنا أبو خيثمة حدثنا جرير عن الأعمش عن أبي رزين عن زر قال ابن مسعود Y نزلت على رسول الله صلى الله عليه و سلم : والمرسلات عرفا ونحن في غار فأقرنيها فإني لأقرؤها قريبا مما أقرأني فما أدري بأي خاتمتها ختم : { وإذا قيل لهم اركعوا لا يركعون } أو { فبأي حديث بعده يؤمنون } ؟ K إسناده صحيح

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ غار میں تھے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پہ سورہ والمرسلات عرفاً نازل ہوئی ۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے پڑھائی کیونکہ میں ا س کو زیادہ اچھے طریقے سے قرات کرنے والا تھا اس کے قریب تر جو قرات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے سکھائی ، میں نہیں جانتا ہوں کہ اس سورت کا اختتام آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کہاں فرمایا: " واذاقیل لھم الی آخرہٖ " پر یا " فبای حدیث بعدہ یومنون " پر ۔

زِرٍّ ← اَبِیْ رَزَینٍ ← الْاَعْمَشِ ← جَرِيرٌ ← أَبُو خَيْثَمَةَ

Musnad Abu Yaalaa · Musnad Abdullah bin Masoud › Chapter · Hadith 5173

مسند أبي يعلى · مسند عبد الله بن مسعود ‹ مسند عبد الله بن مسعود · حديث 5174

5174 - وعن الأعمش عن عمارة عن الأسود قال : قال عبد الله Y لا يجعلن أحدكم للشيطان من نفسه جزءا أن يرى أن حقا عليه أن ينصرف عن يمينه فلقد رأيت رسول الله صلى الله عليه و سلم أكثر ما ينصرف عن شماله . قال عمارة : فأتيت المدينة فرأيت منازل رسول الله صلى الله عليه و سلم عن شماله K إسناده صحيح

حضرت عبداللہ بن مسعود فرماتے ہیں کہ تم میں سے کوئی بھی شیطان کے لیے اپنی طرف سے حصہ نہ بنائے کہ وہ یہی خیال کرے کہ اس پر حق ہے ، دائیں طرف پھرنا، پس میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اکثر اپنے بائیں جانب پھرتے ہوئے دیکھا ۔ حضرت عمارہ کا قول ہے : پس مجھے مدینہ کی حاضری کا شرف نصیب ہوا تو میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے آپ کے بائیں طرف پھرنے کے مقامات کو خوب ملاحظہ کیا۔

الْأَسْوَدِ، ← عُمَارَةَ، ← الْاَعْمَشِ

Musnad Abu Yaalaa · Musnad Abdullah bin Masoud › Chapter · Hadith 5174

مسند أبي يعلى · مسند عبد الله بن مسعود ‹ مسند عبد الله بن مسعود · حديث 5175

5175 - حدثنا أبو خيثمة حدثنا جرير عن الأعمش عن عمارة بن بن عمير عن عبد الرحمن بن يزيد قال Y دخل الأشعث بن قيس على عبد الله وهو يتغدى فقال : ادنه فقال الأشعث : أليس اليوم يوم عاشوراء ؟ إنما كان رسول الله صلى الله عليه و سلم يصومه فلما نزل رمضان تركه K إسناده صحيح

حضرت عبدالرحمٰن بن یزید فرماتے ہیں کہ حضرت اشعث بن قیس حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس آئے ۔ وہ کھانا کھا رہے تھے ۔ حضرت اشعث نے عرض کی کیا آپ کو معلوم نہیں کہ عاشورا کیا ہے ؟ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عاشورہ کا روزہ رکھتے تھے۔ جب رمضان کا حکم نازل ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چھوڑ دیا تھا عاشورہ کا روزہ۔

"ادْنُهْ". ← دخل الأشعث بن قيس على عبد الله وهو يتغدى ← عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ يَزِيدَ ← عمارة بن بن عمير ← الْاَعْمَشِ ← جَرِيرٌ ← أَبُو خَيْثَمَةَ

Musnad Abu Yaalaa · Musnad Abdullah bin Masoud › Chapter · Hadith 5175

chevron_left Previous
1…747576…632
Next chevron_right
All Chapters
0. Book
    0. Chapter
1. Musnad Abu Bakkr Al-Siddiq - RA
    1. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    2. Chapter
3. Musnad Ali bin Abi Talib - RA
    3. Chapter
4. Musnad Talha bin Obaidullah
    4. Chapter
5. From the Musnad Zubair bin Al-Awam
    5. Chapter
6. Musnad Saad bin Abi Waqas
    6. Chapter
7. From the Musnad Abdul Rahman bin Auf
    7. Chapter
8. Musnad Abu Ubaidah bin Al-Jarrah
    8. Chapter
9. From the armrest of Abu Juhaifa
    9. Chapter
10. Musnad Abi Tufail
    10. Chapter
11. The rest of Musnad Abdullah bin Anis
    11. Chapter