مسند أبي يعلى · مسند جابر ‹ مسند جابر · حديث 1877
1877 - حدثنا عثمان بن أبي شيبة حدثنا جرير بن عبد الحميد الضبي عن سفيان الثوري عن عبد الله بن محمد بن عقيل عن جابر بن عبد الله قال Y كان رسول الله صلى الله عليه و سلم يشهد مع المشركين مشاهدهم قال : فسمع ملكين خلفه وأحدهما يقول لصاحبه : اذهب بنا حتى نقوم خلف رسول الله صلى الله عليه و سلم قال : فقال : كيف نقوم خلفه وإنما عهده باستلام الأصنام قبل ؟ قال : فلم يعد بعد ذلك أن يشهد مع المشركين مشاهدهم K إسناده حسن
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ابتداء میں مشرکین کے ساتھ ان کے مشاہد ( حاضر ہونے کی جگہیں) پر تشریف لے جایا کرتے تھے۔ راوی کہتے ہیں: ایک دن آپ کے پیچھے دو فرشتے آ کر کھڑے ہوئے‘ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سنا کہ وہ ایک دوسرے سے باتیں کر رہے ہیں‘ ایک نے دوسرے سے کہا: آؤ ہم بھی چلیں! یہاں تک کہ ہم رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے کھڑے ہو جائیں گے۔ راوی کا بیان ہے کہ دوسرے نے کہا: ہم کیسے ان کے پیچھے کھڑے ہو سکتے ہیں جبکہ لوگوں کا کام پہلے بتوں کو چومنا ہے؟ راوی کہتا ہے: سو اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کبھی بھی اُن کی زیارت گاہوں پر تشریف نہیں لے گئے ۔
جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ: ← عَبْدِ اللهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ ← سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ ← جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الضَّبِّيُّ ← عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ
Musnad Abu Yaalaa · Musnad Jaber › Chapter · Hadith 1877
