مسند أبي يعلى · مسند البراء بن عازب ‹ مسند البراء بن عازب · حديث 1662
1662 - حدثنا أبو خيثمة حدثنا جرير بن عبد الحميد عن منصور عن الشعبي عن البراء بن عازب قال Y خطبنا رسول الله صلى الله عليه و سلم يوم الأضحى بعد الصلاة فقال : من صلى صلاتنا ونسك نسيكتنا فقد أصاب النسك ومن نسك قبل الصلاة فشاته شاة لحم ولا نسك له فقال ألو بردة بن نيار خال البراء يا رسول الله فإني نسكت شاتي قبل الصلاة وعرفت أن اليوم يوم أكل وشرب وأحببت أن تكون شاتي أول شيء يذبح في بيتي فذبحت شاتي وتغديت قبل أن آتي الصلاة قال : شاتك شاة لحم قال : فقال : يا رسول الله فإن عندنا عناقا لنا جذعة هي أحب إلي من شاتين أفتجزي عني ؟ قال : نعم ولن تجزي عن أحد بعدك K إسناده صحيح
حضرت براء بن عازب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے‘ آپ فرماتے ہیں کہ ہمیں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عیدالاضحیٰ کے دن نماز کے بعد خطبہ دیا ‘ آپ نے فرمایا: جس نے ہمارے ساتھ نماز پڑھی اور ہمارے ساتھ قربانی کرے تو اس کی قربانی درست ہے‘ جس نے نماز سے پہلے قربانی کی تو وہ اس کی بکری کا گوشت ہے‘ اس کی قربانی نہیں ہے۔ابو بردہ بن نیاز‘ حضرت براء کے خالو نے عرض کی : یارسول اللہ! میں نے نماز سے پہلے اپنی بکری کی قربانی کی ہے آپ کو معلوم ہے کہ یہ دن کھانے اور پینے کے ہیں‘ میں نے پسند کیا کہ میری قربانی پہلے ہو‘ اپنے گھر میں ذبح کر لی ہے میں نے نماز سے پہلے کھا لیا۔ آپ نے فرمایا: تیری بکری گوشت کی بکری ہے۔حضرت ابو بردہ بن نیار نے عرض کی: یارسول اللہ! ہمارے پاس دودھ پینے والا سال سے کم بکری کا بچہ ہے‘ وہ مجھے دو بکریوں سے زیادہ پسند ہے‘ کیا میں اس کی قربانی کروں تو میری طرف سے کافی ہے؟ آپ نے فرمایا: جی ہاں! تیرے بعد کسی کے لیے جائز نہیں ہے۔
الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ ← الشَّعْبِيِّ، ← مَنْصُورٌ، ← جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ، ← أَبُو خَيْثَمَةَ
Musnad Abu Yaalaa · Musnad al-Bara bin Azib › Chapter · Hadith 1662
