مسند أبي يعلى · من مسند أبي سعيد الخدري ‹ من مسند أبي سعيد الخدري · حديث 1219
1219 - حدثنا زهير حدثنا روح بن أسلم أخبرنا وهيب عن عمرو بن يحيى عن أبيه Y عن أبي سعيد الخدري عن النبي صلى الله عليه و سلم قال : إذا دخل أهل الجنة الجنة وأهل النار النار قال الله تبارك وتعالى : من كان في قلبه مثقال حبة من خير فأخرجوه من النار قال : فيخرجون قد امتحشوا وصاروا حمما فيلقون في نهر يقال له نهر الحياة فينبتون كما تنبت الحبة في حميل السيل أو قال في حميل السيح شك أبو عمرو - فقال رسول الله صلى الله عليه و سلم : ألم يروا إليها تنبت صفراء ملتوية ؟ K إسناده ضعيف
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب اہل جنت ، جنت میں داخل ہوں گے اور اہل دوزخ ، دوزخ میں داخل ہوں گے ، اللہ تبارک و تعالیٰ فرمائے گا: جس کے دل میں ذرہ برابر بھی بھلائی ہے، اس کو جہنم سے نکال دو۔ وہ نکالیں گے اس حالت میں کہ وہ جل کر کوئلے کی طرح کالے ہو گئے ہوں گے۔ ان کو نہر میں ڈالا جائے گا، اس کو نہر حیات کہا جاتاہے پس وہ سیلاب کے کوڑے کرکٹ میں اگنے والے دانے کی طرح اگیں گے ۔ یا کہا : حمیل الشیخ (نباتاب جسے جانور کھاتے ہیں ) ۔ حضرت ابوعمر و کو شک ہے' تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : کیا لوگوں نے ان کی طرف نہیں دیکھا' وہ زرد رنگ بل کھائے ہوئے اُگ رہے ہوتے ہیں؟
أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، ← أَبِيهِ ← عَمْرُو بْنُ يَحْيَى، ← وُهَيْبٌ، ← رَوْحُ بْنُ أَسْلَمَ، ← زُهَيْرٍ
Musnad Abu Yaalaa · From the Musnad Abu Saeed Al-Khudri › Chapter · Hadith 1219
