مسند أبي يعلى · مسند عائشة ‹ مسند عائشة · حديث 4912
4912 - حدثنا سويد بن سعيد حدثنا عبد العزيز بن محمد عن يحيى بن سعيد عن عمرة Y عن عائشة قالت : كان النبي صلى الله عليه و سلم إذا أراد أن يعتكف صلى الصبح فدخل معتكفه فلما كان صبيحة إحدى وعشرين انصرف من الصبح فدخل المسجد فرأى أخبية : خباء عائشة وكانت استأذنته وحفصة وزينب فقال النبي صلى الله عليه و سلم : ( آلبر تردن بهن ؟ ) فأخر اعتكافه إلى شوال K إسناده ضعيف
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب اعتکاف بیٹھنے کا ارادہ فرماتے تو صبح کی نماز پڑھ کر اپنی اعتکاف والی جگہ میں تشریف لے آتے ، پس جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اکیس کی صبح کی تو نماز کے بعد مسجد میں داخل ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خیمے دیکھے ، حضرت عائشہ کا خیمہ ، انہوں نے اجازت مانگ لی تھی، حضرت حفصہ اور حضرت زینب کے خیمے ، پس نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم نے ان کے ساتھ کس نیکی کا ارادہ کیا ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان اپنا اعتکاف ہی شوال تک مؤخر کر دیا۔
عَائِشَةَ ← عَمْرَةَ ← يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ ← عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ ← سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ
Musnad Abu Yaalaa · Musnad Aisha › Chapter · Hadith 4912
