مسند أبي يعلى · تابع مسند جابر ‹ تابع مسند جابر · حديث 2009
2009 - حدثنا إسحاق حدثنا جرير عن الأعمش عن أبي سفيان عن جابر قال Y كانت عند عائشة امرأة - قال أبويعلى : تصب على صبي يقطر منخراه دما - فد خل رسول الله صلى الله عليه و سلم فقال : ماشأن هذا الصبي ؟ فقالوا : به العذرة : فقال : ويحكن يا معشر النساء لا تقتلن أولادكن أيما امرأة كان بصبيها عذرة أو وجع برأسه فلتأخذ قسطا هنديا فلتحكه ثم لتسعط ثم أمر عائشة ففعلت ذلك بالصبي فبرأ K إسناده رجاله رجال الصحيح خلا إسحاق
حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ اُم المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے پاس ایک عورت تھی‘ اس کے ساتھ ایک بچہ تھا جس کے دونوں نتھنوں سے خون جاری تھا‘ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم داخل ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس بچے کو کیا ہے؟ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے عرض کی : یا رسول اللہ ! اس کو گلے آئے ہوئے ہیں ، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے عورتوں کے گروہ! تم اپنی اولا دکو قتل نہ کرو، کوئی عورت ان کے بچہ کو گلے آئے ہوئے ہوں یا سر پر درد ہوتو وہ قسط ہندی لے کر اس کو سات مرتبہ پانی میں گھولو اور اس کے گلے میں ٹپکا دو ۔ پھر حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو حکم دیا اس نے ایسے ہی کیا بچہ ٹھیک ہو گیا ۔
جَابِرٍ ← أَبِي سُفْيَانَ ← الْاَعْمَشِ ← جَرِيرٌ ← إِسْحَاقُ
Musnad Abu Yaalaa · Follow Musnad Jaber › Chapter · Hadith 2009
