مسند أبي يعلى · تابع مسند جابر ‹ تابع مسند جابر · حديث 2211
2211 - حدثنا أبوخيثمة حدثنا يزيد بن هارون حدثنا المثنى بن سعيد القسام عن أبي سفيان Y عن جابر قال : أخذ رسول الله صلى الله عليه و سلم ذات يوم بيدي حتى أتى بعض حجر نسائه فدخل ثم أذن لي فدخلت فقال : هل من غداء - أو هل من عشاء ؟ فقالوا : نعم فأتي بثلاثة أقرصة فقال : هل من أد م ؟ فقالوا : لا إلا شيئا من خل قال : هاتوه فنعم الإدام الخل . قال جابر : فما زلت أحبه مذ سمعت رسول الله صلى الله عليه و سلم يقول فيه . قال أبو سفيان : وما زلت أحبه مذ سمعت جابرا يقول ما يقول K رجاله رجال الصحيح
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک دن میرا ہاتھ پکڑا۔ یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہاتھ پکڑ کر اپنی بعض ازواج پاک رضی اللہ تعالیٰ عنہاکے پاس لے آئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم داخل ہوئے پھر مجھے آنے کی اجازت فرمائی ۔ میں داخل ہوا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے اہل خانہ سے پو چھا کیا تمہارے پاس صبح کا کھانا ہے یا رات کے متعلق پوچھا۔ انہوں نے عرض کی: جی ہاں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس تین روٹیاں لائی گئی ۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کیا سالن ہے؟ عرض کی نہیں! مگر سرکہ سے کچھ ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : اس کو لے آؤ‘ بہترین سالن سرکہ ہے۔ حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں: اس کے بعد ہمیشہ میں سرکہ کو پسند کرتا ہوں۔ جب سے میں نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سرکہ کے متعلق سنا ہے حضرت سفیان ثوری فرماتے ہیں : میں بھی ہمیشہ سرکہ کو بہتر کرتا ہوں پھر میں نے حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنا ہے اس کے متعلق ۔
جَابِرٍ ← أَبِي سُفْيَانَ ← المثنى بن سعيد القسّام ← يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ← اَبُوْخَیْثَمَۃَ
Musnad Abu Yaalaa · Follow Musnad Jaber › Chapter · Hadith 2211
