Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Thursday, Jumada I 5, 1448 AH · Oct 15, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics
مسند أبي يعلى

Musnad Abu Yaalaa

by Abu Yaalaa

7,583 Hadith384 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

Chapters

مسند أبي يعلى · تابع مسند جابر ‹ تابع مسند جابر · حديث 2223

2223 - حدثنا أبوخيثمة حدثنا يزيد أخبرنا الحجاج بن أرطاة عن أبي الزبير Y عن جابر قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : في الحيوان اثنان بواحد لا بأس به ولا يصلح نسيئة K إسناده ضعيف

حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ایک حیوان کی دو حیوانوں کے ساتھ بیع کرنے میں حرج نہیں ہے شرط یہ کہ نقد نفذ ہو ادھار میں بھلائی نہیں۔

جَابِرٍ ← أَبِي الزُّبَيْرِ ← الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ، ← يَزِيدُ: ← اَبُوْخَیْثَمَۃَ

Musnad Abu Yaalaa · Follow Musnad Jaber › Chapter · Hadith 2223

مسند أبي يعلى · تابع مسند جابر ‹ تابع مسند جابر · حديث 2224

2224 - حدثنا أبوخيثمة حدثنا يزيد بن هارون أخبرنا حماد بن سلمة عن حبيب المعلم عن عطاء Y عن جابر أن رجلا نذر أن يصلي في بيت المقدس فسأل عن ذ لك رسول الله صلى الله عليه و سلم فقال له : صل ها هنا يعني المسجد الحرام قال يا رسول الله إني إنما نذرت أن أصلي في بيت المقدس قال : صل ها هنا قال : وأظنه قال في الثالثة : صل حيث قلت K إسناده صحيح

حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے نذر مانی کہ وہ بیت المقدس میں نماز ادا کرے گا‘ پس اس نے اس بارے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا تو آپ نے اس سے فرمایا: یہیں نماز پڑھ لے‘ یعنی مسجد حرام میں‘ اس نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! بے شک میں نے تو نذر مانی تھی کہ بیت المقدس میں نماز پڑھوں گا‘ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہیں نماز ادا کرلو۔ راوی کہتے ہیں: میرا گمان ہے کہ اس نے تیسری دفعہ سوال کیا تو آپ نے فرمایا : اس جگہ پڑھ لئے جہاں تو کہتا ہے ۔

له صل ها هنا يعني المسجد الحرام ← ذ لك رسول الله صلى الله عليه و سلم ← جابر أن رجلا نذر أن يصلي في بيت المقدس فسأل ← عَطَاءٍ، ← حَبِيبٍ الْمُعَلِّمِ ← حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، ← يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ← اَبُوْخَیْثَمَۃَ

Musnad Abu Yaalaa · Follow Musnad Jaber › Chapter · Hadith 2224

مسند أبي يعلى · تابع مسند جابر ‹ تابع مسند جابر · حديث 2225

2225 - حدثنا أبوخيثمة حدثنا الوليد قال : حدثني أبو عمروالأوزاعي قال : سمعت يحيى يقول Y سألت أبا سلمة أي القرآن أنزل قبل ؟ فقال : { يا أيها المدثر } فقلت : أو { اقرأ } . فقال جابر : أحدثكم ما حدثنا رسول الله صلى الله عليه و سلم قال : جاورت بحراء شهرا فلما قضيت جواري نزلت فاستبطنت الوادي فنوديت فنظرت أمامي وخلفي وعن يميني وعن شمالي فلم أر أحدا ثم نوديت فنظرت فلم أر أحدا ثم نوديت فظرت فلم أر أحدا فرفعت رأسي فإذا هو على العرش في الهواء - يعني جبريل - فأخذتني رجفة شديدة فأتيت خديجة فقلت : دثروني فدثروني وصبوا علي ماء فأنزل الله { يا أيها المدثر * قم فأنذر * وربك فكبر * وثيابك فطهر } K إسناده صحيح

حضرت یحییٰ بن ابی کثیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے ابو مسلمہ بن عبدالرحمٰن سے پوچھا کہ قرآن کی کون سی سورۃ سب سے پہلے نازل ہوئی ؟ آپ نے فرمایا: یا ایھا المدثر (المدثر:1) میں نے کہا: کیا ’’اقراء باسم ربك الذی خلق ‘‘ (العلق :ا) نہیں؟ فرماتے ہیں : میں نے حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے پوچھا: قرآن کی کونسی سورۃ پہلے نازل ہوئی؟ انہوں نے کہا: یا ایها المدثر ۔ میں نے کہا: کیا’’اقراء باسم ربك الذی خلق ‘‘ نہیں؟ حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا: کیا میں آپ کو نہ بتاؤں جو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہم کو بتایا ہے؟ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں ایک ماہ تک غار حِرا میں رہا۔ جب میں ایک مہینہ تک مدت پوری کر کے پہاڑ سے نیچے اترا اور بطن وادی میں پہنچا تو مجھے آواز دی گئی میں نے اپنے آگے اور پیچھے ، دائیں بائیں دیکھا۔ میں نے کسی کو نہیں دیکھا پھر مجھے آواز دی گئی ۔ میں نے اپنے آگے پیچھے ، دائیں بائیں جانب دیکھا۔ میں نے کسی کو نہیں دیکھا۔ پھر میں نے آسمان کی طرف دیکھا وہ ہوا میں تخت بریں کی خوشخبری دینے والے جبرائیل علیہ السلام تھے ، مجھ پر کپکپی طاری ہو گئی ۔ میں نے حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہاکے پاس آ کر ان کو حکم دیا کہ مجھے چادر اوڑھا دیں ۔ پس اللہ عزوجل نے اتارا:’’یا ايها المدثر الیٰ آخرہ‘‘ انہوں نے مجھ پر پانی ڈالا ۔

يَحْيَى ← أبو عمروالأوزاعي ← الْوَلِیْدُ ← اَبُوْخَیْثَمَۃَ

Musnad Abu Yaalaa · Follow Musnad Jaber › Chapter · Hadith 2225

مسند أبي يعلى · تابع مسند جابر ‹ تابع مسند جابر · حديث 2226

2226 - حدثنا أبوخيثمة حدثنا سعيد بن عامر حدثنا هشام الدستوائي عن أبي الزبير Y عن جابر قال : نهى رسول الله صلى الله عليه و سلم عن البصل والكراث قال : فغلبتنا الحاجة فأكلنا منها فقال رسول الله صلى الله عليه و سلم : من أكل من هذه الشجرة الخبيثة فلا يقربن مسجدنا فإن الملائكة تأذى بما يتأذى به الإنس - أو قال : بنو آدم - K رجاله رجال الصحيح

حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لہسن اور پیاز کھانے سے منع کیا‘ ہم کو ایک دفعہ ضرورت پیش آئی، ہم نے کھالیا‘ اس سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو اس برے درخت سے کھائے‘ وہ ہماری مسجدوں میں نہ آئے‘ بے شک فرشتے ہر اس چیز سے تکلیف پاتے ہیں جس سے انسان پاتا ہے‘ یا فرمایا : بنو آدم ۔

بنو آدم رجاله رجال الصحيح ← فغلبتنا الحاجة فأكلنا منها ← البصل والكراث ← نهى رسول الله صلى الله عليه و سلم ← جَابِرٍ ← أَبِي الزُّبَيْرِ ← هِشَامٌ الدَّسْتُوَائِيُّ ← سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ ← اَبُوْخَیْثَمَۃَ

Musnad Abu Yaalaa · Follow Musnad Jaber › Chapter · Hadith 2226

مسند أبي يعلى · تابع مسند جابر ‹ تابع مسند جابر · حديث 2227

2227 - حدثنا أبو خيثمة حدثنا سعيد بن عامر عن شعبة عن مخول عن محمد بن علي Y عن جابر بن عبد الله قال : كان رسول الله صلى الله عليه و سلم إذا اغتسل أفرغ على رأسه ثلاثا فقال رجل من بني هاشم : إن شعري كثير فقال : كان شعر رسول الله صلى الله عليه و سلم أكثر من شعرك وأطيب K إسناده صحيح

حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب غسل فرماتے تھے اپنے سر پر تین بار پانی ڈالتے تھے۔ بنی ہاشم میں سے ایک نے کہا میرے بال بہت زیادہ ہیں ۔ حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا: حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بال مبارک تمہارے بالوں سے زیادہ تھے اور خوبصورت بھی تھے۔

جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ: ← محمد بن علي ← مُخَوَّلٌ، ← شُعْبَةُ، ← سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ ← أَبُو خَيْثَمَةَ

Musnad Abu Yaalaa · Follow Musnad Jaber › Chapter · Hadith 2227

مسند أبي يعلى · تابع مسند جابر ‹ تابع مسند جابر · حديث 2228

2228 - حدثنا أبو خيثمة حدثنا روح بن عبادة حدثنا ابن جريج قال أخبرني أبو الزبير Y أنه سمع جابر بن عبد الله يقول : كتب النبي صلى الله عليه و سلم على كل بطن عقوله ثم كتب أنه لا يحل أن يتولى مولى رجل مسلم بغير إذنه K إسناده صحيح

حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہر قبیلہ پر شرطیں لکھیں‘ پھر لکھا کہ کسی کے لیے جائز نہیں ہے کہ کسی مسلمان آدمی کے غلام کو اس کی اجازت کے بغیر غلام بنائے ۔

أنه لا يحل أن يتولى مولى رجل مسلم بغير إذنه إسناده صحيح ← النبي صلى الله عليه و سلم على كل بطن عقوله ثم ← جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ: ← أَبُو الزُّبَيْرِ، أَنَّهُ ← ابْنُ جُرَيْجٍ، ← رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ ← أَبُو خَيْثَمَةَ

Musnad Abu Yaalaa · Follow Musnad Jaber › Chapter · Hadith 2228

مسند أبي يعلى · تابع مسند جابر ‹ تابع مسند جابر · حديث 2229

2229 - حدثنا أبو خيثمة حدثنا روح بن عبادة حدثنا ابن جريج قال : أخبرني أبو الزبير Y أنه سمع جابرا يقول : كنا نبيع سرارينا أمهات الأولاد والنبي صلى الله عليه و سلم حي فينا لا يرى بذلك بأسا K إسناده صحيح

حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم لونڈیوں کی اولاد فروخت کرتے تھے اس حالت میں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے اندر ظاہری حیات سے تھے‘ اس میں کوئی حرج نہیں دیکھتے تھے۔

جَابِرًا ← أَبُو الزُّبَيْرِ، أَنَّهُ ← ابْنُ جُرَيْجٍ، ← رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ ← أَبُو خَيْثَمَةَ

Musnad Abu Yaalaa · Follow Musnad Jaber › Chapter · Hadith 2229

مسند أبي يعلى · تابع مسند جابر ‹ تابع مسند جابر · حديث 2230

2230 - حدثنا أبو خيثمة حدثنا روح حدثنا زكريا و هشام بن أبي عبد الله قالا : أخبرنا أبو الزبير Y عن جابر قال : بعثني رسول الله صلى الله عليه و سلم لحاجة فرجعت وهو على راحلته فسلمت عليه فلم يرد علي شيئا وزاد زكرياء - ثم سلمت عليه فلم يرد علي شيئا ثم اتفق حديثهما بعد - فرأيته يرفع ويسجد فتنحيت عنه ثم قال : ما صنعت في حاجتك ؟ فقلت : صنعت كذا وكذا فقال : ما منعني أن أرد عليك إلا أني كنت أصلي - وزاد زكرياء : فلما قضى صلاته ناداني فرد علي السلام وقال : إني كنت أصلي K إسناده صحيح على شرط مسلم

حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے کسی کام کے لیے بھیجا میں واپس آیا تو آپ سواری پر تھے‘ میں نے سلام کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کوئی جواب نہیں دیا۔ زکریا نے یہ اضافہ کیا: پھر میں نے سلام کیا مگر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کوئی جواب نہ دیا‘ پھر اس کے بعد والی حدیث کے الفاظ پر دونوں متفق ہیں۔ میں نے دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رکوع کیا اور سجدہ کیا۔ میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہٹ گیا‘ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس کام کا کیا کیا؟ میں نے عرض کی : یارسول اللہ! میں نے اس اس طرح کیا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: مجھے کوئی رکاوٹ بھی نہیں سلام کا جواب دینے میں مگر میں نماز کی حالت میں تھا۔ ایک روایت میں ہے کہ جب نماز سے فارغ ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے بلوایا اور میرے سلام کا جواب دیا اور فرمایا: میں نماز پڑھ رہا تھا۔

جَابِرٍ ← أَبُو الزُّبَيْرِ ← زكريا و هشام بن أبي عبد الله ← رَوْحٌ، ← أَبُو خَيْثَمَةَ

Musnad Abu Yaalaa · Follow Musnad Jaber › Chapter · Hadith 2230

مسند أبي يعلى · تابع مسند جابر ‹ تابع مسند جابر · حديث 2231

2231 - حدثنا أبو خيثمة حدثنا روح حدثنا ابن جريج قال أخبرني أبو الزبير Y عن جابر قال : نهى رسول الله صلى الله عليه و سلم أن يقتل شيء من الدواب صبرا K إسناده صحيح على شرط مسلم

حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جانوروں کو باندھ کر قتل کرنے سے منع کیا ۔

جَابِرٍ ← أَبُو الزُّبَيْرِ ← ابْنُ جُرَيْجٍ، ← رَوْحٌ، ← أَبُو خَيْثَمَةَ

Musnad Abu Yaalaa · Follow Musnad Jaber › Chapter · Hadith 2231

مسند أبي يعلى · تابع مسند جابر ‹ تابع مسند جابر · حديث 2232

2232 - حدثنا أبو خيثمة حدثنا روح حدثنا أيمن بن نابل قال : سمعت أبا الزبير يحدث Y عن جابر قال : كان رسول الله صلى الله عليه و سلم يعلمنا التشهد كما يعلمنا السورة من القرآن : بسم الله التحيات والصلوات والطيبات لله السلام عليك أيها النبي ورحمة الله وبركاته السلام علينا وعلى عباد الله الصالحين أسأل الله الجنة وأعوذ بالله من النار K رجاله رجال الصحيح

حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہم کو تشہد سکھاتے تھے جس طرح ہم کو قرآن سکھاتے تھے۔ فرمایا : اس طرح پڑھ ’’بسم اللہ الیٰ آخرہ‘‘۔

جَابِرٍ ← أَبَا الزُّبَيْرِ ← أَيْمَنُ بْنُ نَابِلٍ ← رَوْحٌ، ← أَبُو خَيْثَمَةَ

Musnad Abu Yaalaa · Follow Musnad Jaber › Chapter · Hadith 2232

مسند أبي يعلى · تابع مسند جابر ‹ تابع مسند جابر · حديث 2233

2233 - حدثنا أبو خيثمة حدثنا روح حدثنا حجاج الصواف عن أبي الزبير Y عن جابر عن النبي صلى الله عليه و سلم قال : من قال : سبحان الله العظيم وبحمده غرست له نخلة في الجنة K إسناده صحيح على شرط مسلم

حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس نے سبحان اللہ العظیم وبحمدہ پڑھا اس کے لیے جنت میں کھجور کا درخت لگا دیا جائے گا ۔

مَنْ ← النبي صلى الله عليه و سلم ← جَابِرٍ ← أَبِي الزُّبَيْرِ ← حَجَّاجٌ الصَّوَّافُ ← رَوْحٌ، ← أَبُو خَيْثَمَةَ

Musnad Abu Yaalaa · Follow Musnad Jaber › Chapter · Hadith 2233

مسند أبي يعلى · تابع مسند جابر ‹ تابع مسند جابر · حديث 2234

2234 - حدثنا أبو خيثمة حدثنا روح حدثنا زكرياء بن إسحاق حدثنا أبو الزبير Y عن جابر أن رسول الله صلى الله عليه و سلم قال : إذا ولي أحدكم أخاه فليحسن كفنه K إسناده صحيح على شرط مسلم

حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی اپنے بھائی کا ولی ہو اس کو چاہیے کہ اس کو اچھا کفن دے۔

جَابِرٍ ← أَبُو الزُّبَيْرِ ← زكرياء بن إسحاق ← رَوْحٌ، ← أَبُو خَيْثَمَةَ

Musnad Abu Yaalaa · Follow Musnad Jaber › Chapter · Hadith 2234

chevron_left Previous
1…222324…632
Next chevron_right
All Chapters
0. Book
    0. Chapter
1. Musnad Abu Bakkr Al-Siddiq - RA
    1. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    2. Chapter
3. Musnad Ali bin Abi Talib - RA
    3. Chapter
4. Musnad Talha bin Obaidullah
    4. Chapter
5. From the Musnad Zubair bin Al-Awam
    5. Chapter
6. Musnad Saad bin Abi Waqas
    6. Chapter
7. From the Musnad Abdul Rahman bin Auf
    7. Chapter
8. Musnad Abu Ubaidah bin Al-Jarrah
    8. Chapter
9. From the armrest of Abu Juhaifa
    9. Chapter
10. Musnad Abi Tufail
    10. Chapter
11. The rest of Musnad Abdullah bin Anis
    11. Chapter