مسند أبي يعلى · مسند عبد الله بن مسعود ‹ مسند عبد الله بن مسعود · حديث 5068
5068 - حدثنا عبد الغفار حدثنا علي بن مسهر عن الأعمش عن إبراهيم عن علقمة Y عن عبد الله بن مسعود قال : أتيت حمص قال لي نفر منهم : يا أبا عبد الرحمن اقرأ علينا فقرأت سورة يوسف فقال لي رجل : ما هكذا أنزلت فقلت له : ويحك والله لقد قرأتها على رسول الله صلى الله عليه و سلم فقال : أحسنت قال : فبينا أنا أراده بالكلام إذ وجدت منه ريح الخمر فقلت له : أتشرب الرجس وتكذب بالقرآن ؟ لا جرم لا تبرح حتى أجلدك حدا فجلدته حدا K الحديث صحيح
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں حمص آیا۔ مجھے ان میں سے ایک گروہ نے کہا: اے ابو عبدالرحمٰن ! ہم پر پڑھیں ۔ میں نے سورت یوسف پڑھی ، مجھے ایک آدمی نے کہا ۔ کیا یہ سورۃ اس طرح نازل ہوئی تھی۔ میں نے اس کو کہا کہ تیرے لیے ہلاکت ہو۔ اللہ کی قسم میں نے اس سورۃ کو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے پڑھا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تو نے بہت اچھا پڑھا ہے ۔ میں نے جب تیری بات کا جواب دیا ہے ۔ میں نے تجھ سے شراب کی بد بو پائی ہے کیا پلید چیز پیتا ہے اور قرآن کو جھٹلاتا ہے یقیناً میں تجھ سے جدا نہیں ہوں گا۔ یہاں تک کہ میں تجھے کوڑے نہ ماروں ۔ میں نے حد کے طور پر اسے سزا دی۔
عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ ← عَلْقَمَةَ ← إِبْرَاهِيمَ، ← الْاَعْمَشِ ← عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، ← عبد الغفار
Musnad Abu Yaalaa · Musnad Abdullah bin Masoud › Chapter · Hadith 5068
