Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Wednesday, Jumada I 4, 1448 AH · Oct 14, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
مسند أبي يعلى

Musnad Abu Yaalaa

by Abu Yaalaa

7,583 Hadith384 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

مسند أبي يعلى · مسند عمار بن ياسر ‹ مسند عمار بن ياسر · حديث 1614

1614 - حدثنا القواريري حدثنا يوسف بن الماجشون حدثني أبي عن أبي عبيدة بن محمد بن عمار بن ياسر عن مولاة لعمار بن ياسر قالت Y اشتكى عمار شكوى ثقل منها فغشي عليه فأفاق ونحن نبكي حوله فقال : ما يبكيكم ؟ أتخشون أن أموت على فراشي ؟ أخبرني حبيبي صلى الله عليه و سلم أنه تقتلني الفئة الباغية وأن آخر زادي مذقة من لبن K إسناده ضعيف

حضرت عمار رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی لونڈی فرماتی ہیں کہ حضرت عمار رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے شکوہ کیا اس بیماری کا جس کی وجہ سے آپ کمزور ہو گئے تھے۔ آپ پر غشی طاری ہو گئی ۔ اس کے بعد آپ کو افاقہ ہوا۔ ہم آپ کے اردگرد رونے لگے۔ آپ نے فرمایا: تم کیوں روتے ہو؟ کیا تم خوف کرتے ہو کہ میں اپنے بستر پہ مر جاؤں گا۔ میرے حبیب حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے بتایا ہے کہ مجھے ایک باغی گروہ قتل کرے گا اور میری آخری خوراک دودھ کا گھونٹ ہوگی ۔

ما يبكيكم أتخشون أن أموت على فراشي ← اشتكى عمار شكوى ثقل منها فغشي عليه فأفاق ونحن نبكي حوله ← مولاة لعمار بن ياسر ← أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ ← أَبِي ← يُوسُفُ بْنُ الْمَاجِشُونِ، ← الْقَوَارِيرِيُّ

Hadith 1614

مسند أبي يعلى · مسند عمار بن ياسر ‹ مسند عمار بن ياسر · حديث 1615

1615 - حدثنا القواريري حدثنا يحيى بن سعيد عن عبيد الله بن عمر حدثني سعيد المقبري عن عمر بن أبي بكر بن عبد الرحمن بن الحارث عن أبيه Y أن عمار بن ياسر صلى ركعتين فقال له عبد الرحمن بن الحارث يا أبا اليقظان أراك قد خففتهما قال : إني بادرت بهما الوسواس إني سمعت رسول الله صلى الله عليه و سلم يقول : إن الرجل ليصلي الصلاة لعله أن لا يكون له منها إلا عشرها أو تسعها أو ثمنها أو سبعها أو سدسها أو خمسها حتى أتى على العدد K إسناده حسن

حضرت عمر بن ابی بکر بن عبدالرحمٰن بن حارث رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنے باپ سے بیان کرتے ہیں کہ حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے دو رکعت نماز پڑھی ۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت عبدالرحمٰن بن حارث نے کہا: اے ابو یقظان! آپ کو دیکھا ہے کہ آپ نے دونوں رکعتیں مختصر پڑھی ہیں ۔ آپ نے فرمایا: میں نے اس لیے جلدی کی تاکہ وسوسوں سے بچوں کیونکہ میں نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ آپ نے فرمایا: ایک آدمی نماز پڑھتا ہے ہو سکتا ہے کہ اس سے اس کو اس نماز کا دسواں با نواں یا آٹھواں یا ساتواں یا چھٹا یا پانچواں (حصے کا ثواب بھی نہ ملے ) یہاں تک کہ آپ آخری عدد پر آئے ۔

رسول الله صلى الله عليه و سلم ← إني بادرت بهما الوسواس إني ← لَہٗ عَبْدُ الرَّحْمٰنِ بْنُ الْحَارِثِ: یَا اَبَا الْیَقْظَانِ اَرَاکَ قَدْ خَفَّفْتَھُمَا ← أبيه أن عمار بن ياسر صلى ركعتين ← عمر بن أبي بكر بن عبد الرحمن بن الحارث ← سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ، ← عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ← يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ ← الْقَوَارِيرِيُّ

Hadith 1615

مسند أبي يعلى · مسند عمار بن ياسر ‹ مسند عمار بن ياسر · حديث 1616

1616 - حدثنا القواريري حدثنا غندر حدثنا شعبة قال : سمعت قتادة يحدث عن أبي نضرة عن قيس بن عباد قال Y قلت لعمار بن ياسر : أرأيت قتالكم رأيا رأيتموه فإن الرأي يخطئ ويصيب أو عهدا عهده إليكم رسول الله صلى الله عليه و سلم ؟ قال : ما عهد إلينا رسول الله صلى الله عليه و سلم شيئا لم يعهده إلى الناس كافة وقال : إن رسول الله صلى الله عليه و سلم ـ قال شعبة : وأحسبه قال : حدثني حذيفة ـ قال : إن في أمتي اثني عشر منافقا لا يدخلون الجنة ولا يجدون ريحها حتى يلج الحمل في سم الخياط ثمانية منهم تكفيهم الدبيلة : سراج من نار يظهر في أكتافهم حتى ينجم ـ أو يثجم ـ من صدورهم K إسناده صحيح

حضرت قیس بن عبادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے عرض کی : کیا تم بتاؤ گے کہ تمہاری جو لڑائی ہے وہ تم اپنی رائے سے لڑ رہے ہو بے شک رائے غلط و صحیح بھی ہوسکتی ہے یا تمہارے ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف سے وعدہ ہے؟ حضرت عمار رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا: ہم سے اور تمام لوگوں سے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کوئی وعدہ نہیں کیا اور فرمایا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ حضرت شعبہ فرماتے ہیں: میرا خیال ہے کہ مجھے حضرت حذیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بیان کیا ہے کہ میری امت میں بارہ منافق ہوں گے‘ وہ جنت میں داخل نہیں ہوں گے اور اس کی خوشبو نہیں پائیں گے‘ یہاں تک کہ اونٹ سوئی کے ناکہ میں داخل ہو جائے‘ آٹھ ان میں سے آٹھ کو پیٹ کا پھوٹ تمام کر دے گا‘ ڈبیلہ: آگ کا ایک چراغ ان کے کندھوں میں ظاہر ہو گا یہاں تک کہ ان کے سینوں میں ظاہر ہو گا ۔

قَيْسِ بْنِ عُبَادٍ ← أَبِي نَضْرَةَ ← قَتَادَةَ ← شُعْبَةُ، ← غُنْدَرٌ، ← الْقَوَارِيرِيُّ

Hadith 1616

مسند أبي يعلى · مسند عمار بن ياسر ‹ مسند عمار بن ياسر · حديث 1617

1617 - حدثنا سليمان الشاذكوني حدثنا إسماعيل بن أبان حدثنا علي بن الحزور قال : سمعت أبا مريم يقول : سمعت Y عمار بن ياسر يقول : سمعت رسول الله صلى الله عليه و سلم يقول : ما تزين الأبرار في الدنيا بمثل الزهد في الدنيا K إسناده ضعيف جدا

حضرت عمار یاسر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: نیک لوگوں کے لیے دنیا میں زینت میسر نہ ہو گی‘ دنیا میں بے رغبتی کی مثل۔

ما تزين الأبرار في الدنيا بمثل الزهد في الدنيا إسناده ضعيف جدا ← رسول الله صلى الله عليه و سلم ← عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ ← أبا مريم ← علي بن الحزور ← إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبَانَ، ← سليمان الشاذكوني

Hadith 1617

مسند أبي يعلى · مسند عمار بن ياسر ‹ مسند عمار بن ياسر · حديث 1618

1618 - حدثنا القواريري حدثنا أبو أحمد الزبيري حدثنا العلاء بن صالح عن عدي بن ثابت عن أبي راشد قال Y تكلم عمار فأوجز فقيل له : قد قلت قولا لو زدتنا ! فقال : إن رسول الله صلى الله عليه و سلم أمرنا بإقصار الخطب

حضرت اُبی راشد ‘ فرماتے ہیں کہ حضرت عمار رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے مختصر گفتگو کی ۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کی گئی کہ آپ گفتگو اگر زیادہ کرتے تو ہمارے لیے بہتر تھا ۔ حضرت عمار رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا: حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مختصر خطبہ دینے کا حکم دیتے تھے۔

تكلم عمار فأوجز فقيل له قد قلت قولا لو زدتنا فقال ← أَبِي رَاشِدٍ ← عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ ← العلاء بن صالح ← أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ ← الْقَوَارِيرِيُّ

Hadith 1618

مسند أبي يعلى · مسند عمار بن ياسر ‹ مسند عمار بن ياسر · حديث 1619

1619 - حدثنا أبو موسى الهروي حدثنا أبو بكر بن عياش عن أبي إسحاق الهمداني عن ناجية العنزي قال Y بدأ عمار و عبد الله بن مسعود في التيمم فقال عبد الله : لو مكثت شهرا لا أجد فيها الماء ما صليت فقال له عمار : ما تذكر إذ كنت إنا وأنت في الإبل فجنبت فتمعكت تمعك الدابة فلما رجعت إلى رسول الله صلى الله عليه و سلم فأخبرته بالذي صنعت فقال : إنما كان يكفيك التيمم

حضرت ناجیہ الغزی رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمار اور عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا تیمّم کے متعلق مذاکرہ ہوا‘ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا: اگر میں کسی شہر میں ٹھہروں اور پانی نہ پاؤں تو میں نماز نہیں پڑھوں گا۔ حضرت عمار رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ان سے عرض کی کہ آپ کو یاد ہے کہ جب میں اور آپ اونٹ چرا رہے تھے تو میں جنبی ہو گیا تھا تو میں لیٹنا شروع ہو گیا جس طرح جانور لیٹتا ہے جب میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گیا تھا تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس معاملے میں خبر دی تھی جو میں نے کیا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تھا: تیرے لیے تیمّم ہی کافی تھا۔

ناجية العنزي ← اَبِیْ اِسْحَاقَ الْھَمْدَانِیِّ ← أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ، ← أبو موسى الهروي

Hadith 1619

مسند أبي يعلى · مسند عمار بن ياسر ‹ مسند عمار بن ياسر · حديث 1620

1620 - حدثنا أبو بكر بن أبي شيبة حدثنا شريك عن الركين بن الربيع عن نعيم بن حنظلة عن عمار Y عن النبي صلى الله عليه و سلم قال : من كان ذا وجهين في الدنيا كان له لسانان يوم القيامة من نار K إسناده ضعيف

حضرت عمار رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو آدمی دو چہروں والا ہو گا اس کے لیے قیامت کے دن دو زبانیں آگ کی ہوں گی ۔

النبي صلى الله عليه و سلم ← عَمَّارٍ ← نُعَيْمِ بْنِ حَنْظَلَةَ ← الرُّكَيْنِ بْنِ الرَّبِيعِ، ← شَرِيکٍ ← أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ،

Hadith 1620

مسند أبي يعلى · مسند عمار بن ياسر ‹ مسند عمار بن ياسر · حديث 1621

1621 - حدثنا ابن نمير حدثنا أبي حدثنا العلاء ابن صالح عن عدي بن ثابت حدثنا أبو راشد قال Y خطبنا عمار بن ياسر فتجوز في الخطبة فقال : إن رسول الله صلى الله عليه و سلم نهانا أن نطيل الخطبة

حضرت اُبی راشد رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمار رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے مختصر گفتگو کی ۔ حضرت عمار رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا: حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں لمبا خطبہ دینے سے منع کیا ہے۔

خطبنا عمار بن ياسر فتجوز في الخطبة فقال ← أبو راشد ← عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ ← العلاء ابن صالح ← أَبِي ← ابْنِ نُمَيْرٍ،

Hadith 1621

مسند أبي يعلى · مسند عمار بن ياسر ‹ مسند عمار بن ياسر · حديث 1622

1622 - حدثنا محمد عن عبد الرحمن بن جبلة حدثنا عمرو بن النعمان عن كثير أبي الفضل عن مطرف بن عبد الله بن الشخير قال Y سمعت عمار بن ياسر قال : خطبنا رسول الله صلى الله عليه و سلم فقال : أي يوم هذا ؟ فقلنا : يوم النحر فقال : أي شهر هذا ؟ قلنا : ذو الحجة شهر حرام قال : فأي بلد هذا ؟ قلنا : بلد الحرام قال : فإن دماءكم وأموالكم وأعراضكم حرام كحرمة يومكم هذا في شهركم هذا في بلدكم هذا ألا هل يبلغ الشاهد الغائب ؟

حضرت مطرب بن عبدالله بن شخیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنا کہ آپ نے فرمایا: ہمیں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خطبہ دیا۔ آپ نے فرمایا: یہ کون سا دن ہے؟ ہم نے عرض کی : یا رسول اللہ : یہ یوم نحر کا دن ہے۔ فرمایا: یہ کون سا مہینہ ہے؟ ہم نے عرض کی: ذی الحجہ حرمت والا مہینہ پھر فرمایا میں کون سا شہر ہے؟ ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ مکہ مکرمہ ہے‘ فرمایا تمہارے خون اور تمہارے اموال اور تمہاری عزتیں ایک دوسرے پر حرام ہیں اس دن کی طرح اور اس مہینہ کی طرح اور اس شہر کی طرح مرنے تک‘ کیا حاضر غائب کو پہنچا دے گا؟

فأي بلد هذا قلنا بلد الحرام ← أي شهر هذا قلنا ذو الحجة شهر حرام ← أي يوم هذا فقلنا يوم النحر ← خطبنا رسول الله صلى الله عليه و سلم ← عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ ← مُطَرِّفِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الشِّخِّيرِ ← كثير أبي الفضل ← عَمْرُو بْنُ النُّعْمَانِ ← عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ جَبَلَةَ، ← مُحَمَّدٍ

Hadith 1622

مسند أبي يعلى · مسند عمار بن ياسر ‹ مسند عمار بن ياسر · حديث 1623

1623 - حدثنا الصلت بن مسعود الجحدري حدثنا جعفر بن سليمان حدثنا الخليل بن مرة عن القاسم بن سليمان عن أبيه عن جده قال : سمعت عمار بن ياسر يقول Y أمرت أن أقاتل الناكثين والقاسطين والمارقين K إسناده ضعيف

حضرت قاسم بن سلیمان اپنے والد سے وہ ان کے دادا سے روایت کرتے ہیں‘ وہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا کہ مجھے حکم دیا گیا ہے لڑنے کا بیعت توڑنے والوں بغاوت کرنے والوں‘ دین سے باہر نکل جانے والے سے۔

أمرت أن أقاتل الناكثين والقاسطين والمارقين إسناده ضعيف ← عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ ← جَدِّهِ، ← أَبِيهِ ← القاسم بن سليمان ← الخليل بن مرة ← جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ← الصَّلْتُ بْنُ مَسْعُودٍ الْجَحْدَرِيُّ،

Hadith 1623

مسند أبي يعلى · مسند عمار بن ياسر ‹ مسند عمار بن ياسر · حديث 1624

1624 - حدثنا عبج الله بن عمر بن أبان حدثنا محمد بن فضيل بن غزوان حدثنا عطاء بن السائب عن أبيه قال Y كنت عند عمار وكان يدعو بدعاء في صلاته فأتاه رجل فقال له عمار : قل : اللهم بعلمك الغيب وقدرتك على الخلق أحيني ما علمت الحياة خيرا لي واقبضني إذا علمت الوقاة خيرا لي واللهم إني أسألك الخشية في الغيب والشهادة وكلمة الحق في الرضا والغضب والقصد في الغنى والفقر وأسألك الرضى بعد القضاء وبرد العيش بعد الموت وأسألك شوقا إلى لقائك من غير ضراء مضرة ولا فتنة مضلة اللهم زيني بزينة الإيمان واجعلني من الهداة المهتدين K إسناده ضعيف

حضرت عطاء بن سائب رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں میں حضرت عمار رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس تھا‘ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی نماز میں دعا مانگ رہے تھے‘ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک آدمی آیا۔ حضرت عمار رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اس کو کہا: تو یہ دعا کیا کر ’’الهم بعلمك الغيب الىٰ آخرہ ‘‘ ۔ پھر فرمایا: کیا میں آپ کوایسے کلمات نہ سکھاؤں جو اس سے اچھے ہیں‘ گویا حضرت عمار رضی اللہ تعالیٰ عنہ ان کلمات کو مرفوعاً حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نقل کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: جب تُو رات کو اپنے بستر پر آئے تو یہ پڑھ لیا کر: (ترجمہ دعا: ) ’’اے اللہ! میں نے اپنی جان کو تیرے حوالے کیا‘ اپنا منہ تیری طرف کیا‘ اپنا معاملہ تیرے سپرد کیا‘ میں تیری نازل کردہ کتاب اور تیرے بھیجے ہوئے رسول پر ایمان لایا‘ بے شک میری جان ایسی جان ہے جس کو تو نے خود پیدا کیا‘ اس کا جینا مرنا تیرے لیے ہے‘ اگر تو اسے کافی ہے تو اس پر رحم فرما اور اگر اسے پیچھے چھوڑ ے تو ایمان کی حفاظت کے ساتھ اس کی حفاظت فرما‘‘۔

كنت عند عمار وكان يدعو بدعاء في صلاته فأتاه رجل ← أَبِيهِ ← عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، ← مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلِ بْنِ غَزْوَانَ، ← عبج الله بن عمر بن أبان

Hadith 1624

مسند أبي يعلى · مسند عمار بن ياسر ‹ مسند عمار بن ياسر · حديث 1625

1625 - ثم قال Y ألا أعلمك كلمات هن أحسن منهن كأنه يرفعهن إلى النبي صلى الله عليه و سلم قال : إذا أخذت مضجعك من الليل فقل : اللهم إني أسلمت نفسي إليك ووجهت وجهي إليك وفوضت أمري إليك آمنت بكتابك المنزل ونبيك المرسل إن نفسي نفس خلقتها لك محياها ولك مماتها فإن كفتها فارحمها وإن أخرتها فاحفئظها بحفظ الإيمان

ثُمَّ

Hadith 1625

chevron_left Previous
12345
Next chevron_right
All Chapters
0. Book
    0. Chapter
1. Musnad Abu Bakkr Al-Siddiq - RA
    1. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    2. Chapter
3. Musnad Ali bin Abi Talib - RA
    3. Chapter
4. Musnad Talha bin Obaidullah
    4. Chapter
5. From the Musnad Zubair bin Al-Awam
    5. Chapter
6. Musnad Saad bin Abi Waqas
    6. Chapter
7. From the Musnad Abdul Rahman bin Auf
    7. Chapter
8. Musnad Abu Ubaidah bin Al-Jarrah
    8. Chapter
9. From the armrest of Abu Juhaifa
    9. Chapter
10. Musnad Abi Tufail
    10. Chapter
11. The rest of Musnad Abdullah bin Anis
    11. Chapter