مسند أبي يعلى · عبد الله بن الحارث بن جزء الزبيدي ‹ عبد الله بن الحارث بن جزء الزبيدي · حديث 1540
1540 - حدثنا هارون بن معروف حدثنا عبد الله ابن وهب أخبرني عمرو أن سليمان بن زياد الحضرمي حدثه Y أن عبد الله بن الحارث بن جزء الزبيدي حدثه أنه مر وصاحب له بأم أيمن وفتية من قريش قد حلوا أزرهم فجعلوها مخاريق يجتلدون بها وهم عراة . قال عبد الله : فلما مررنا بهم قالوا : إن هؤلاء قسيسون فدعوهم ثم إن رسول الله صلى الله عليه و سلم خرج عليهم فلما أبصروه تبددوا فرجع رسول الله صلى الله عليه و سلم مغضبا حتى دخل وكنت وراء الحجرة فسمعته يقول : سبحان الله لا من الله استحيوا ولا من رسوله استتروا و وأم أيمن عنده تقول : استغفر لهم يا رسول الله قال عبد الله فبأبي ما استغفر لهم K إسناده صحيح
حضرت عبداللہ بن الحارث بن جزء الزبیدی رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ وہ اور ان کے ساتھی اُم ایمن اور قریش کے ایک نوجوان کے پاس سے گزرے‘ انہوں نے اپنے تہبند اتارے‘ ان کی گیند بنائی اور اس کے ساتھ کھیلنے لگے اور خود مجرد ہو گئے ۔۔ حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ جب ہم ان کے پاس سے گزرے تو انہوں نے کہا: یہ پادری ہیں! سو انہوں نے ان کو بلایا پھر ان کی طرف حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نکلے‘ جب انہوں نے آپ کو دیکھا تو وہ بھاگ گئے۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم غصہ کی حالت میں واپس آئے یہاں تک کہ آپ داخل ہوئے تو میں حجرے کے پیچھے تھا، میں نے آپ کو فرماتے ہوئے سنا۔ اللہ پاک ہے! یہ لوگ اللہ اور اس کے رسول سے حیاء نہیں کرتے ۔ حالانکہ حضرت اُم ایمن آپ کے پاس بیٹھی ہوئی تھیں ۔ عرض کرنے لگی: یارسول اللہ! ان کے لیے بخشش مانگیں! حضرت عبداللہ نے عرض کی : میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں! آپ ان کے لیے بخشش نہ مانگیں ۔
أن عبد الله بن الحارث بن جزء الزبيدي ← عَمْرٌو أَنَّ سُلَيْمَانَ بْنَ زِيَادٍ الْحَضْرَمِيَّ ← عبد الله ابن وهب ← هَارُونُ بن معروف
Musnad Abu Yaalaa · Abdullah bin Al-Harith bin part Zubaidi › Chapter · Hadith 1540
