مسند أبي يعلى · مسند عتبان ‹ مسند عتبان · حديث 1505
1505 - حدثنا شيبان بن فروخ حدثنا سليمان بن المغيرة حدثتا ثابت عن أنس حدثني محمود بن الربيع عن عتبان بن مالك قال Y قال قدمت المدينة فلقيت عتبان بن مالك فقلت : حديث بلغني عنك قال : أصابني في بصري شيء فبعثت إلى رسول الله صلى الله عليه و سلم : إني أحب أن تأتيني فتصلي في منزلي فأتخذه مصلى قال : فأتاتي النبي فيمن شاء الله من أصحابه فدخل علي فهو يصلي في منزلي وأصحابه يتحدثون بينهم ثم أسندوا عظم ذلك وكبره إلى مالك بن دخشيم قال : ودوا أنه دعا عليه فهلك ودوا أنه أصابه سقم فقضى رسول الله صلى الله عليه و سلم الصلاة فقال : أليس يشهد أن لا إله إلا الله وأني رسول الله ؟ قالوا : إنه يقول ذلك وما هو في قلبه قال : لا يشهد أحد أن لا إله إلا الله وأني رسول الله فيدخل النار أو تطعمه النار قال : فأعجبني هذا الحديث فقلت لابني : اكتبه فكتبه K إسناده صحيح
حضرت عتبان بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں مدینہ شریف آیا ، میں عتبان بن مالک سے ملا۔ میں نے کہا مجھے آپ کے حوالہ سے حدیث پہنچی ہے۔حضرت عتبان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا: میری آنکھ میں کوئی بیماری لگ گئی ۔ میں نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف پیغام بھیجا کہ میں پسند کرتا ہوں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے گھر تشریف لائیں ۔ میرے گھر میں نماز پڑھیں ۔ میں اس جگہ کو نماز کی جگہ بنا لوں گا۔ فرماتے ہیں: حضور اقدس صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے۔ جب اللہ نے چاہا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے صحابہ کے ساتھ میرے پاس آئے‘ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے کمرے میں داخل ہو کر میری جگہ نماز پڑھنے لگے‘ صحابہ کرام آپس میں باتیں کرنے لگے۔ انہوں نے مالک بن دخشم کو تکبر اور بڑے پن سے منسوب کیا‘ انہوں نے خیال کیا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کے خلاف دعا کریں وہ ہلاک ہو جائے‘ انہوں نے خیال کیا کہ اس کو بیماری لگ جائے‘ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز سے فارغ ہوئے تو آپ نے فرمایا: کیا وہ توحید و رسالت کی گواہی نہیں دیتا؟ صحابہ کرام نے عرض کی: وہ توحید و رسالت کی گواہی دل سے نہیں دیتا ہے۔ آپ نے فرمایا: جو لا الہ الا اللہ انی رسول اللہ کی گواہی نہیں دیتا ہے وہ جہنم میں داخل ہو گا، جہنم اس کو کھائے گی ۔ راوی فرماتے ہیں مجھے یہ حدیث پسند آئی تو میں نے اپنے بیٹے سے کہا: اس کو لکھو! تو اس نے لکھا۔
قدمت المدينة فلقيت عتبان بن مالك فقلت حديث بلغني عنك ← عِتْبَانَ بْنِ مَالِكٍ: ← مَحْمُودِ بْنِ الرَّبِيعِ، ← أَنَسٍ، ← سليمان بن المغيرة حدثتا ثابت ← شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخٍ،
Musnad Abu Yaalaa · Musnad Utban › Chapter · Hadith 1505
