مسند أبي يعلى · من مسند عبد الرحمن بن عوف ‹ من مسند عبد الرحمن بن عوف · حديث 847
847 - حدثنا محمد بن عباد المكي حدثنا حاتم بن إسماعيل عن محمد بن عثمان عن ابن أبي سندر الأسلمي عن مولى لعبد الرحمن بن عوف قال Y قال عبد الرحمن : كنت قائما في رحبة المسجد فرأيت رسول الله صلى الله عليه و سلم خارجا من الباب الذي يلي المقبرة فلبثت شيئا ثم خرجت على إثره فوجدته قد دخل حائطا من الأسواف فتوضأ رسول الله صلى الله عليه و سلم ثم صلى ركعتين فسجد سجدة فأطال السجود فيها فلما تشهد رسول الله صلى الله عليه و سلم تبادأت له فقلت : بأبي أنت وأمي سجدت سجدة أشفقت أن يكون الله قد توفاك من طولها قال : إن جبريل بشرني أنه من صلى علي صلى الله عليه ومن سلم علي سلم الله عليه K إسناده ضعيف
حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ فرمات ہیں کہ میں مسجد کے ایک چبوترے میں کھڑا تھا میں نے حضور صلی اللہ علیہ وآل وسلم کو دیکھا آپ صلی اللہ علیہ وآل وسلم اس دروازز سے باہر نکلے جو جنت البقیع کے قریب تھا ۔ میں کچھ دیر ٹھہرا پھر میں آپ صلی اللہ علیہ وآل وسلم کے پیچھے نکلا ، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآل وسلم کو پایا ۔آپ صلی اللہ علیہ وآل وسلم اسواف کے باغ میں داخل ہوئے ، آپ صلی اللہ علیہ وآل وسلم نے وضو کیا پھر دو رکعتیں پڑھیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وآل وسلم نے سجدہ کیا بہت لمبا سجدہ کیا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وآل وسلم نے التحیات پڑھ کر سلام پھیرا میں جلدی سے آپ صلی اللہ علیہ وآل وسلم کے پاس گی ۔ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآل وسلم ! میرے ماں باپ آپ پر فدا ہوں مجھے خوف ہوا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآل وسلم کے لمبا سجدہ کرنے کی وجہ سے آپ صلی اللہ علیہ وآل وسلم وصال فرما گئے ہیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وآل وسلم نے فرمایا : جبرائیل علیہ السلام مجھے خوشخبری دے گئے ہیں جو مجھ پر درود شریف پڑھتا ہے اللہ عزوجل اس پر اپنی رحمت اور سلامتی بھیجتا ہے ۔
مَوْلًى لِعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ ← ابن أبي سندر الأسلمي ← محمد بن عثمان ← حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ← مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ الْمَكِّيُّ
Hadith 847
