مسند أبي يعلى · مسند سعد بن أبي وقاص ‹ مسند سعد بن أبي وقاص · حديث 737
737 - حدثنا أحمد بن إبراهيم الدورقي حدثنا أبو بكر الحنفي حدثنا بكير بن مسمار عن عامر بن سعد Y أن أباه سعدا كان في إبل له وغنم فجاءه ابنه عمر فلما رآه قال : أعوذ بالله من شر هذا الراكب فلما انتهى إليه قال : أرضيت أن تكون أعرابيا في إبلك وغنمك والناس بالمدينة يتنازعون الملك ؟ قال : فضرب صدره بيده وقال : يا بني اسكت فإني سمعت رسول الله صلى الله عليه و سلم يقول : إن الله يحب العبد التقي الغني الخفي K إسناده حسن
حضرت عامر بن سعد رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میرے باپ سعد رضی اللہ عنہ کے پاس بکریاں اور اونٹ تھے ۔ ان کے پاس ان کے بیٹے حضرت عمر آئے ۔ جب حضرت سعد رضی اللہ عنہ نے اپنے بیٹے کو دیکھا کہا میں اللہ کی پناہ مانگتا ہوں اس سوار کے شر سے ۔ جب حضرت سعد رضی اللہ عنہ کے پاش پہنچے ، عرض کی : کیا آپ خوش ہیں اس پر کہ اپنے اونٹوں اور بکریوں کے پاس دیہات میں رہیں ، لوگ مدینہ میں جھگڑ رہے ہیں حکومت کے متعلق؟ حضرت سعد رضی اللہ عنہ نے ان کے سینہ پر ہاتھ مارا اور فرمایا : اے بیٹے ! خاموش رہو ، میں نے حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے سنا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا : بے شک اللہ عزوجل اس بندہ کو پسند کرتا ہے جو ڈرنے والا اور بے واہ اور چھپا ہوا ہو۔
عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ ← بُکَيْرِ بْنِ مِسْمَارٍ ← أَبُو بَكْرٍ الْحَنَفِيُّ، ← أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ
Musnad Abu Yaalaa · Musnad Saad bin Abi Waqas › Chapter · Hadith 737
