Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Wednesday, Jumada I 4, 1448 AH · Oct 14, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics
مسند أبي يعلى

Musnad Abu Yaalaa

by Abu Yaalaa

7,583 Hadith384 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

Chapters

مسند أبي يعلى · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ حُكْمِ الْمَاءِ إِذَا لَاقَتْهُ النَّجَاسَةُ · حديث 73

73 - حدثنا عمرو بن مالك حدثنا جارية بن هرم الفقيمي يقول : حدثني عبد الله بن دارم حدثنا عبد الله بن بسر الحبراني : قال : سمعت أبا كبشة الأنماري وكان له صحبة يحدث Y عن أبي بكر الصديق قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : من كذب علي متعمدا أو رد شيئا أمرت به فليتبوأ بيتا في جهنم K إسناده تالف

حضرت سید نا ابوبکر رضی اللہ عنہ صدیق رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ رضی اللہ عنہ فرماتے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشادفرمایا جس نے جان بوجھ کر مجھ پر جھوٹ باندھا یا ایسی چیز کو نہ مانا جس کا میں نے حکم دیا تھا۔ اس کو اپنا گھر دوزخ میں بنانا چاہیے۔

أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ: ← أبا كبشة الأنماري وكان له صحبة ← عبد الله بن بسر الحبراني ← عبد الله بن دارم ← جارية بن هرم الفقيمي ← عَمْرِو بْنِ مَالِكٍ،

Musnad Abu Yaalaa · Musnad Abu Bakkr Al-Siddiq - RA › Chapter · Hadith 73

مسند أبي يعلى · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ حُكْمِ الْمَاءِ إِذَا لَاقَتْهُ النَّجَاسَةُ · حديث 74

74 - حدثنا أحمد بن عمر الوكيعي حدثنا حسين بن علي الجعفي عن زائدة عن عاصم عن أبي صالح عن أبي هريرة قال Y قام أبو بكر على المنبر فقال : قد علمتم ما قام به رسول الله صلى الله عليه و سلم عام الأول ثم بكى ثم أعادها ثم بكى ثم أعادها ثم بكى قال : إن الناس لم يعطوا في هذه الدنيا شيئا أفضل من العفو والعافية فسلوهما الله K إسناده حسن

حضرت ابو ہریرہ بیان فرماتے ہیں کہ حضرت سید نا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ رسول پاک صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے منبر پر کھڑے ہوۓ ۔ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: آپ کو معلوم ہے کہ تمہارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم گزشتہ سال اسی جگہ پر کھڑے ہوۓ ۔ پھر آپ کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے ۔ پھر دوبارہ فرمایا پھر آپ کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے ، پھر اس بات کو دہرایا پھر آپ کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے ۔ پھر فرمایا: لوگوں کو اس دنیا میں عفو وعافیت سے بڑھ کوئی شے نہیں دی گئی ، دونوں اللہ سےمانگو۔

قام أبو بكر على المنبر ← أَبِي هُرَيْرَةَ، ← اَبِیْ صَالِحٍ ← عَاصِمٍ، ← زَائِدَۃَ، ← حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ الْجُعْفِيُّ ← أَحْمَدُ بْنُ عُمَرَ الْوَكِيعِيُّ

Musnad Abu Yaalaa · Musnad Abu Bakkr Al-Siddiq - RA › Chapter · Hadith 74

مسند أبي يعلى · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ حُكْمِ الْمَاءِ إِذَا لَاقَتْهُ النَّجَاسَةُ · حديث 75

75 - حدثنا إسحاق بن إسماعيل الطالقاني حدثنا حسين بن علي الجعفي عن زائدة عن عاصم بن أبي النجود عن أبي صالح قال Y قام أبو بكر الصديق على المنبر فخطب فحمد الله وأثنى عليه ثم قال : إن رسول الله صلى الله عليه و سلم قام فينا عام الأول على هذا المنبر في مثل هذا اليوم في مثل هذا الشهر قال : ثم بكى فقال : سلوا الله العفو والعافية K إسناده ضعيف

حضرت ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا یا حضرت اسماء رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ آپ رضی اللہ عنہ فرماتی ہیں کہ حضرت سید نا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ منبر پر کھڑے ہوۓ خطبہ دیا، اللہ کی حمد وثناء کرنے کے بعد فرمایا: حضور صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم پچھلے سال اس منبر پراس جگہ اس ماہ کھڑے ہوئے ، پھر حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ رو پڑے، اس کے بعد فرمایا: اللہ عز وجل سے عفو و عافیت مانگو۔

قام أبو بكر الصديق على المنبر فخطب فحمد الله وأثنى عليه ثم ← اَبِیْ صَالِحٍ ← عَاصِمِ بْنِ أَبِي النَّجُودِ، ← زَائِدَۃَ، ← حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ الْجُعْفِيُّ ← إِسْحَاقُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الطَّالَقَانِيُّ،

Musnad Abu Yaalaa · Musnad Abu Bakkr Al-Siddiq - RA › Chapter · Hadith 75

مسند أبي يعلى · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ حُكْمِ الْمَاءِ إِذَا لَاقَتْهُ النَّجَاسَةُ · حديث 76

76 - حدثنا أبو الربيع الزهراني حدثنا فليح عن الزهري عن حميد بن عبد الرحمن بن عوف عن أبي هريرة Y أن أبا بكر بعث في الحجة التي أمره رسول الله صلى الله عليه و سلم عليها قبل حجة الوداع في يوم النحر في رهط يؤذن في الناس أن لا يحج بعد العام مشرك ولا يطوفن بالبيت عريان K أخرجه البخاري \

حضرت سیدنا ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کو حجۃ الوداع سے پہلے یوم نحر کے دن امیر حج بنا کر بھیجا۔ ایک لشکر میں کہ لوگوں میں ا علان کر دیں آئندہ سال کوئی مشرک حج نہ کرے اور کوئی بھی بر ہنہ ہو کر کعبہ کا طواف نہ کر ے۔

حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ ← الزُّهْرِيِّ، ← فُلَيْحٌ، ← أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ

Musnad Abu Yaalaa · Musnad Abu Bakkr Al-Siddiq - RA › Chapter · Hadith 76

مسند أبي يعلى · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ حُكْمِ الْمَاءِ إِذَا لَاقَتْهُ النَّجَاسَةُ · حديث 77

77 - حدثنا عبيد الله بن عمر حدثنا عبد الرحمن بن مهدي حدثنا هشيم عن يعلى بن عطاء عن عمرو بن عاصم عن أبي هريرة Y أن أبا بكر قال : يا رسول الله علمني كلمات أقولها إذا أصبحت وإذا أمسيت قال : قل : اللهم فاطر السموات والأرض عالم الغيب والشهادة أنت رب كل شيء ومليكه لا إله إلا أنت أعوذ بك من شر نفسي وشر الشيطان وشركه قلها إذا أصبحت وإذا أمسيت وإذا أويت إلى فراشك K رجاله ثقات

حضرت سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کی ، یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم مجھے چند کلمات سکھائیں جن کو میں پڑھ لیا کروں جب میں صبح کروں یا شام کروں ، آپ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے فرمایا: تو ان کلمات کو پڑھ لیا کرو: تو اس کو پڑھا کر : اللهم فاطر السموات والأرض الى آخره جب صبح اور شام کرے اور جب اپنے بستر پر آۓ ۔

أبي هريرة أن أبا بكر ← عَمْرُو بْنُ عَاصِمٍ ← يَعْلَى بْنُ عَطَاءٍ ← هُشَيْمٌ ← عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ← عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ

Musnad Abu Yaalaa · Musnad Abu Bakkr Al-Siddiq - RA › Chapter · Hadith 77

مسند أبي يعلى · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ حُكْمِ الْمَاءِ إِذَا لَاقَتْهُ النَّجَاسَةُ · حديث 78

78 - حدثنا أبو هشام الرفاعي حدثنا المحاربي حدثنا يحيى بن عبيد الله عن أبيه عن أبو هريرة قال Y حدثني أبو بكر قال : فاتني العشاء ذات ليلة فأتيت أهلي فقلت : هل عندكم عشاء ؟ قالوا : لا والله ما عندنا عشاء فاضطجعت على فراشي فلم يأتني النوم من الجوع فقلت : لو خرجت إلى المسجد فصليت وتعللت حتى أصبح فخرجت إلى المسجد فصليت ما شاء الله ثم تساندت إلى ناحية المسجد كذلك إذ طلع علي عمر بن الخطاب فقال : من هذا ؟ قلت : أبو بكر فقال : ما أخرجك هذه الساعة ؟ فقصصت عليه القصة فقال : والله ما أخرجني إلا الذي أخرجك فجلس إلى جنبي فبينما نحن كذلك إذ خرج علينا رسول الله صلى الله عليه و سلم فأنكرنا فقال : من هذا ؟ فبادرني عمر فقال : هذا أبو بكر و عمر فقال : ما أخرجكما هذه الساعة ؟ فقال عمر : خرجت فدخلت المسجد فرأيت سواد أبي بكر فقلت : من هذا ؟ فقال : أبو بكر فقلت ما أخرجك هذه الساعة ؟ فذكر الذي كان فقلت : وأنا والله ما أخرجني إلا الذي أخرجك فقال النبي صلى الله عليه و سلم : وأنا والله ما أخرجني إلا الذي أخرجكما فانطلقوا بنا إلى الواقفي أبي الهيثم بن التيهان فلعلنا نجد عنده شيئا يطعمنا فخرجنا نمشي فانتهينا إلىالحائط في القمر فقرعنا الباب فقالت المرأة : من هذا ؟ فقال عمر : هذا رسول الله صلى الله عليه و سلم و أبو بكر و عمر ففتحت لنا فدخلنا فقال رسول الله صلى الله عليه و سلم : أين زوجك ؟ قالت : ذهب يستعذب لنا من الماء من حش بني حارثة الآن يأتيكم قال : فجاء يحمل قربة حتى أتى بها نخلة فعلقها على كرنافة من كرانيفها ثم أقبل علينا فقال : مرحبا وأهلا ما زار الناس أحد قط مثل من زارني ثم قطع لناعذقا فأتانا به فجعلنا ننتقي منه في القمر فنأكل ثم أخذ الشفرة فجال في الغنم فقال له رسول الله صلى الله عليه و سلم : إياك والحلوب أو قال : إياك وذوات الدر فأخذ شاة فذبحها وسلخها وقال لامرأتة فطبخت وخبزت وجعل يقطع في القدر من اللحم فأوقد تحتها حتى بلغ اللحم والخبز فثرد ثم غرف عليه من المرق واللحم ثم أتانا به فوضعه بين أيدينا فأكلنا حتى شبعنا ثم قام إلى القربة وقد سفعتها الريح فبرد فصب في الإناء ثم ناول رسول الله صلى الله عليه و سلم فشرب ثم ناول أبا بكر فشرب ثم ناول عمر فشرب فقال رسول الله صلى الله عليه و سلم الحمد لله خرجنا لم يخرجنا إلا الجوع ثم رجعنا وقد أصبنا هذا لتسألن عن هذا يوم القيامة هذا من النعيم ثم قال للواقفي : مالك خادم يسقيك من الماء ؟ قال : لا يا رسول الله قال : إذا أتانا سبي فأتنا حتى نأمر لك بخادم فلم يلبث إلا يسيرا حتى أتاه سبي فأتاه الواقفي فقال : ما جاء بك ؟ قال : يا رسول الله موعدك الذي وعدتني قال : هذا سبي فقم فاختر منهم قال : كن أنت الذي يختار لي قال : خذ هذا الغلام وأحسن إليه قال : فأخذه فانطلق به إلى امرأته فقالت : ما هذا ؟ فقص عليها القصة فقالت : فأي شيء قلت له ؟ قال : قلت له : كن أنت الذي يختار لي قالت : أحسنت قد قال لك : أحسن إليه فأحسن إليه قال : ما الإحسان إليه ؟ قالت : أن تعتقه قال : فهو حر لوجه الله K إسناده ضعيف وأخرجه مسلم في الأشربة وأخرجه البخاري في الأدب المفرد

حضرت سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ مجھے حضرت سیدنا حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے بتایا: ایک رات عشاء کے وقت میں اپنے گھر والوں کے پاس آیا اور میں نے کہا کہ تمہارے پاس رات کا کھانا ہے؟ گھر والوں نے کہا: نہیں! اللہ کی قسم! ہمارے پاس رات کا کھانا نہیں ہے،آپ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں اپنے بستر پر آ کر سو گیا ۔ لیکن بھوک کی وجہ سے نیند نہیں آ رہی تھی ، میں نے کہا: اگر میں مسجد کی طرف جاؤں، جو اللہ نے توفیق دی نماز پڑھوں گا ، میں ذکر کروں گا یہاں تک کہ صبح ہو جاۓ ، میں مسجد کی طرف نکلا ، میں نے نماز پڑھی جتنی اللہ نے توفیق دی۔ پھر میں مسجد کے ستون کے ساتھ ٹیک لگالی، میں ایسی ہی حالت میں تھا، اچانک میرے پاس حضرت عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ آ گئے ، آپ رضی اللہ عنہ نے کہا، یہ کون ہیں؟ میں نے کہا، ابوبکر رضی اللہ عنہ ۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کہا اس وقت کیوں نکلے ہیں آپ، میں نے ساری بات بتادی حضرت عمر رضی اللہ عنہنے کہا: مجھے بھی اس چیز نے نکالا جس نے آپ کو نکالا ہے ، حضرت عمر رضی اللہ عنہ میرے پاس بیٹھ گئے ۔ پس ہم دونوں ایسی حالت میں تھے کہ اچانک رسول پاک صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم تشریف لائے، حضور صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نےہم کو نہیں پہچانا۔آپ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے فرمایا: یہ کون ہیں؟ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے مجھ سے جلدی کی ،عرض کی ، یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم عمر رضی اللہ عنہ اور ابوبکر رضی اللہ عنہ ہیں ۔آپ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے فرمایا: تم دونوں کو اس گھڑی میں کس چیز نے گھر سے نکالا ہے؟ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی ، یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم !میں گھر سے نکلا ، مسجد میں داخل ہوا میں نے ابو بکر رضی اللہ عنہ کو ٹیک لگاۓ ہوۓ دیکھا، میں نے کہا: یہ کون ہیں؟ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: میں ابوبکر رضی اللہ عنہ ہوں ۔ میں نے عرض کی: اس گھڑی کس چیز نے آپ کو نکالا ہے، آپ کو حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے ساری بات بتلائی جو تھی ، میں نے کہا: اللہ کی قسم! جس چیز نے آپ رضی اللہ عنہ کو نکالا ہے اس چیز نے مجھے بھی نکالا ہے ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے فرمایا: اللہ کی قسم! مجھے بھی اس چیز نے نکالا ہے ۔ جس نے آپ دونوں کو نکالا ہے۔ چلو واقعی ابوہثیم بن التیھان کے پاس۔ یقینا ہم اس کے پاس کوئی چیز پائیں گے، جو ہم کھائیں گے ۔ پس ہم نکلے اور ہم چلے اور ہم اس کی دیوار کے پاس پہنچے، چاندنی رات تھی ۔ ہم نے درواز وکھٹکھٹایا، ان کی بیوی نے کہا: کون ہے؟ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کہا، یہ رسول پاک صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم اور ابو بکر رضی اللہ عنہ و عمر رضی اللہ عنہ ہیں ۔ ہمارے لیے دروازہ کھول دیا گیا، ہم اندر داخل ہوۓ ، رسول پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تمہارا شوہر کہاں ہے؟ اس عورت نے کہا: وہ ہمارے لیے میٹھا پانی لینے کے لیے گئے ہیں ۔ بنی حارثہ کے باغ سے ابھی آجاتے ہیں ۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: وہ پانی کا مشکیزہ لے کر آۓ یہاں تک کہ کھجور کے درخت کے پاس آۓ ، مشکیزہ کو کھجور کی ٹہنیوں کے ساتھ لڑکا دیا ۔ پھر ہمارے پاس آۓ اور عرض کی : مرحبا واهلا . خوش آمدید ، پھر کہا جن ہستیوں کی زیارت آج میں کر رہا ہوں لوگوں میں سے کوئی بھی ان کی نہیں کر رہا ہے ۔ پھر وہ ہمارے لیے تر و تازہ کھجور میں توڑ کر لاۓ ۔ ہم ان کو چاند کی روشنی میں صاف کر رہے تھے ۔ پس ہم نے اس سے کھایا، پھر اس نے چھری پکڑی اور بکری کو ذبح کرنے گئے ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے فرمایا: دودھ دینے والی کو ذبح نہ کرنا ۔ یا یہ فرمایا کہ حاملہ بکری کو ذبح نہ کرنا ۔ اس نے ایک بکری کو ذبح کیا اور گوشت کیا اور اس نے اپنی بیوی سے کہا اس کو پکا اور روٹیاں بھی پکا ۔ انہوں نے گوشت کے ٹکڑے کر کے ہانڈی میں ڈالے اور اس کے نیچے آگ جلائی ۔ یہاں تک کہ گوشت اور روٹیاں پک گئیں ۔ پھر انہوں نے روٹی کے ٹکڑے کیے اس کے اوپر گوشت اور گوشت کا شور بہ ڈالا ۔ پھر وہ ہمارے پاس لاۓ اور ہمارے سامنے رکھ دیا۔ پس ہم نے کھایا اور یہاں تک کہ سیر ہو گئے ۔ پھر مشکیزے کی طرف گئے وہ ہوا کی وجہ سے ٹھنڈا ہو گیا تھا۔ پانی کو برتن میں ڈالا پھر رسول پاک صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کو دیا،آپ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے پیا، پھر ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کو دیا ، انہوں نے پیا، پھر عمر رضی اللہ عنہ کو دیا انہوں نے پیا۔ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے فرمایا: تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں ہم جب نکلے تھے تو بھو کے تھے جب واپس جانے لگےتو سیر ہو گئے ہیں ۔ پھر فرمایا: قیامت کے دن اللہ پاک ضرور بضر ور تم سے ان نعمتوں کے متعلق پوچھے گا۔ پھرآپ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے واقفی سے کہا، کیا تمہارا خادم ہے کہ وہ تمہیں پانی پلاۓ؟ عرض کی ، یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نہیں ۔ پھرآپ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے فرمایا: جب ہمارے پاس قیدی آئیں تو ہمارے پاس آنا ، ہم ایک خادم دیں گے ۔ تھوڑی دیر ہی ٹھہرے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے پاس قیدی آۓ ۔ حضرت واقفی آۓ ،آپ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے فرمایا: کس غرض کے لیے آۓ ہو؟ عرض کی یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم اس وعد ہ کے پیش نظر جو آپ نے مجھ سے کیا تھا۔آپ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے فرمایا: یہ قیدی ہیں اٹھیے جس کو اختیار کرنا ہے اختیار کر لیجئے ۔ حضرت واقفی نے عرض کی، یا رسول اللہ ! آپ میرے لیے پسند کر یں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے فرمایا اس غلام کو پکڑ اور اس کے ساتھ اچھا سلوک کرنا ۔ راوی حدیث فرماتے ہیں کہ انہوں نے غلام لیا اور اس کو اپنی بیوی کے پاس لے کر آۓ ، اہلیہ نے کہا یہ کیا ہے )فرماتے ہیں(میں نے سارا قصہ بیان کیا۔ بیوی نے کہا تو نے کوئی بات تھی میں کہا ہاں میں عرض کی تھی آپ جس غلام کو پسند فرمائیں ۔ بیوی نے کہا تو نے اس کے ساتھ اچھا سلوک کرنا ہے ، انہوں نے کہا احسان کیا ہے؟ بیوی نے کہا کہ تو اس کو آزاد کر دے ۔ انہوں نے کہا: میں نے اللہ کی رضا کے لیے اس کو آزاد کر دیا ۔

أَبُو بَکْرٍ ← أَبُو هُرَيْرَةَ ← أَبِيهِ ← يَحْيَى بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، ← الْمُحَارِبِيُّ2 ← أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِيُّ،

Musnad Abu Yaalaa · Musnad Abu Bakkr Al-Siddiq - RA › Chapter · Hadith 78

مسند أبي يعلى · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ حُكْمِ الْمَاءِ إِذَا لَاقَتْهُ النَّجَاسَةُ · حديث 79

79 - حدثنا أمية بن بسطام حدثنا يزيد بن زريع حدثنا يونس يعني ابن عبيد عن حميد بن هلال عن عبد الله بن مطرف عن أبي برزة قال Y بينا أبوبكر في عمله فغضب على رجل من المسلمين فاشتد غضبه عليه جدا فلما رأيت ذلك قلت : يا خليفة رسول الله أضرب عنقه ؟ فلما ذكرت القتل أضرب عن ذاك الحديث أجمع إلى غير ذلك من النحو فلما تفرقنا أرسل إلي أبوبكر بعد ذلك فقال : يا أبا برزة ما قلت ؟ قال : ونسيت الذي قلت قال : قلت : وما قلت ذكرنيه ؟ قال : وما تذكر ما قلت ؟ قلت : لا والله قال : أرأيت حين رأيتني غضبت على الرجل فقلت أضرب عنقه يا خليفة رسول الله أما تذكر ذاك ؟ أو كنت فاعلا ذلك ؟ قال : نعم والله والآن إن أمرتني فعلت : فقال : ويحك - أو ويلك - والله ما هي لأحد بعد رسول الله صلى الله عليه و سلم K إسناده صحيح

حضرت ابی برزہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ساتھ کسی کام میں مشغول تھے ۔ آپ رضی اللہ عنہ کو مسلمانوں میں سے ایک آدمی پر غصہ آیا۔ بہت سخت غصہ آیا جب میں نے آپ رضی اللہ عنہ کی یہ حالت دیکھی میں نے عرض کی ، اے رسول پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خلیفہ! میں اس کی گردن نہ اڑا دوں؟ جب میں نے قتل کا ذکر کیاآپ رضی اللہ عنہ نے گفتگو کو بدل دیا اور کوئی اور گفتگو کر نے لگے ۔ جب ہم جدا ہو گئے توآپ رضی اللہ عنہ نے اس کے بعد مجھے اپنی طرف بلوایا اور فرمایا اے ابو برزہ تم نے کیا کہا تھا؟ میں نے کہا، میں بھول گیا ہوں جو میں نے کہا تھا ، مجھے یاد کرا دیجیے؟آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا جو تو نے کہا تجھے یاد نہیں؟ میں نے کہا، اللہ کی قسم مجھے یاد نہیں ہے۔آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: مجھے بتاؤ جس وقت تو نے مجھے ایک آدمی پر غصہ کرتے ہوئے دیکھا تھا تو تو نے کہا تھا: اے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خلیفہ رضی اللہ عنہ میں اس کی گردن اڑا دوں ، کیا یاد آیا ؟ کیا تو ایسا یقیناً کرنے والا تھا ؟ ( میں نے کہا) جی ہاں ، اللہ کی قسم ۔آپ رضی اللہ عنہ مجھے حکم فرمائیں، میں ایسا کروں گا ،آپ رضی اللہ عنہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تیری بر بادی، اللہ کی قسم حضور سرور کونین صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے بعد یہ کسی کے لیے جائز نہیں ہے۔

أَبِي بَرْزَةَ: ← عَبْدِ اللهِ بْنِ مُطَرِّفٍ، ← حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ، ← يُونُسَ يَعْنِي ابْنَ عُبَيْدٍ، ← يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ← أُمَيَّةُ بْنُ بِسْطَامٍ

Musnad Abu Yaalaa · Musnad Abu Bakkr Al-Siddiq - RA › Chapter · Hadith 79

مسند أبي يعلى · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ حُكْمِ الْمَاءِ إِذَا لَاقَتْهُ النَّجَاسَةُ · حديث 80

80 - حدثنا هاشم بن الحارث حدثنا عبيد الله بن عمرو عن زيد بن أبي أنيسة عن عمرو بن مرة عن أبي نصر عن أبي برزة الأسلمي قال Y غضب أبوبكر على رجل غضبا شديدا لم ير أشد غضبا منه يومئذ فقال له أبو برزة : يا خليفة رسول الله مرني فأضرب عنقه قال : فكأنها نار طفيت قال : وخرج أبو برزة ثم أرسل إليه فقال : ثكلتك أمك ! ما قلت ؟ قال : قلت : والله لئن أمرتني بقتله لأقتلنه قال : ثكلتك أمك أبا برزة إنها لم تكن لأحد بعد رسول الله صلى الله عليه و سلم K إسناده ضعيف

حضرت ابی برزہرضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: آپ رضی اللہ عنہ کو ایک آدمی پر غصہ آیا۔ بہت سخت غصہ آیا آپ کو اس سے زیادہ غصے کی حالت میں کسی دن نہیں دیکھا گیا میں نے عرض کی، اے رسول پاک صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے خلیفہ ! آپ مجھے حکم دیں! میں اس کی گردن اڑا دوں؟ ابو برزہ فرماتے ہیں کہ ایسے محسوس ہوا کہ کلمہ کہنے کے بعد آگ بجھا دی گئی ، ابو برزہ نکلے پھر میری طرف حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے بلانے کے لیے پیغام بھیجا، فرمایا: تیری ماں تجھ پر روۓ! تو نے کیا کہا تھا؟ میں نے عرض کی: اللہ کی قسم! اگر آپ مجھے قتل کر نے کا حکم دیتے تو میں ضرور اس کو قتل کرتا ، حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تیری ماں تجھ پر روۓ! اے ابو برزہ! یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد کسی کے لیے جائزنہیں ہے۔

قلت والله لئن أمرتني بقتله لأقتلنه ← ثكلتك أمك ما قلت ← وخرج أبو برزة ثم أرسل إليه ← فكأنها نار طفيت ← له أبو برزة يا خليفة رسول الله مرني فأضرب عنقه ← غضب أبوبكر على رجل غضبا شديدا لم ير أشد غضبا منه يومئذ ← أَبِي بَرْزَةَ الأَسْلَمِيِّ ← أَبِي نَصْرٍ ← عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ← زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ، ← عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو، ← هاشم بن الحارث

Musnad Abu Yaalaa · Musnad Abu Bakkr Al-Siddiq - RA › Chapter · Hadith 80

مسند أبي يعلى · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ حُكْمِ الْمَاءِ إِذَا لَاقَتْهُ النَّجَاسَةُ · حديث 81

81 - حدثنا عبيد الله بن عمر حدثنا معاذ بن معاذ حدثنا شعبة عن توبة العنبري عن عبد الله بن قدامة عن أبي برزة الأسلمي قال Y أغلظ رجل لأبي بكر قال : فكدت أقتله قال : فانتهرني أبو بكر وقال : ليس لأحد إلا لرسول الله صلى الله عليه و سلم K إسناده صحيح

حضرت ابو برزہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے متعلق سخت کلمہ کہا ، قریب تھا کہ میں اس کو قتل کر دیتا ، حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا : حضور صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے علاوہ کسی کے لیے یہ جائز نہیں ہے یہ صرف رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کیلئے جائز تھا۔

فانتهرني أبو بكر ← فَكِدْتُ أَقْتُلُهُ ← أَغْلَظَ رَجُلٌ لِأَبِي بَكْرٍ ← أَبِي بَرْزَةَ الأَسْلَمِيِّ ← عبد الله بن قدامة ← تَوْبَةَ الْعَنْبَرِيِّ ← شُعْبَةُ، ← مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ، ← عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ

Musnad Abu Yaalaa · Musnad Abu Bakkr Al-Siddiq - RA › Chapter · Hadith 81

مسند أبي يعلى · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ حُكْمِ الْمَاءِ إِذَا لَاقَتْهُ النَّجَاسَةُ · حديث 82

82 - حدثنا زهير بن حرب حدثنا عثمان بن عمر حدثنا شعبة أخبرني توبة العنبري قال : سمعت أبا السوار عبد الله يحدث عن أبي برزة Y أن رجلا سب أبا بكر قال : فقلت ألا أضرب عنقه يا خليفة رسول الله ؟ قال : لا ليست لأحد بعد رسول الله صلى الله عليه و سلم K إسناده صحيح

حضرت ابو برزہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدی ' نے حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کو گالی دی۔ میں نے عرض کی: اے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے جانشین ! کیا میں اس کی گردن نہ مار دوں؟ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: نہیں ! حضور صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے بعد کسی کے لیے جائز نہیں ہے۔

فقلت ألا أضرب عنقه يا خليفة رسول الله ← أبي برزة أن رجلا سب أبا بكر ← أبا السوار عبد الله ← تَوْبَةَ الْعَنْبَرِيِّ ← شُعْبَةُ، ← عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ ← زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ

Musnad Abu Yaalaa · Musnad Abu Bakkr Al-Siddiq - RA › Chapter · Hadith 82

مسند أبي يعلى · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ حُكْمِ الْمَاءِ إِذَا لَاقَتْهُ النَّجَاسَةُ · حديث 83

83 - حدثنا يحيى بن معين حدثنا أبوعبيدة الحداد عن عبد الواحد بن زيد عن فرقد السبخي عن مرة الطيب عن زيد بن أرقم Y عن أبي بكر الصديق أن النبي صلى الله عليه و سلم قال : لا يدخل الجنة جسد غذي بحرام K إسناده ضعيف

حضرت سید نا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جنت میں وہ جسم داخل نہیں ہو گا جس کی تربیت حرام غذا کے ساتھ کی گئی ہو۔

أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ: ← زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ، ← مُرَّةَ الطَّيِّبِ ← فَرْقَدٍ السَّبَخِيِّ ← عبد الواحد بن زيد ← أبوعبيدة الحداد ← يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ

Musnad Abu Yaalaa · Musnad Abu Bakkr Al-Siddiq - RA › Chapter · Hadith 83

مسند أبي يعلى · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ حُكْمِ الْمَاءِ إِذَا لَاقَتْهُ النَّجَاسَةُ · حديث 84

84 - حدثنا موسى بن محمد بن حيان حدثنا أبو داوود حدثنا عبد الواحد بن زيد عن أسلم عن مرة عن زيد بن أرقم قال Y سمعت أبا بكر أن النبي صلى الله عليه و سلم قال : لا يدخل الجنة جسد غذي بحرام K إسناده ضعيف

حضرت سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جنت میں وہ آدمی داخل نہیں ہوگا جس کی تربیت حرام غذا کے ساتھ کی گئی ہو۔

أبا بكر ← زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ، ← مُرَّۃُ ← أَسْلَمُ ← عبد الواحد بن زيد ← أبو داوود ← مُوسَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَيَّانَ

Musnad Abu Yaalaa · Musnad Abu Bakkr Al-Siddiq - RA › Chapter · Hadith 84

chevron_left Previous
1…678…12
Next chevron_right
All Chapters
0. Book
    0. Chapter
1. Musnad Abu Bakkr Al-Siddiq - RA
    1. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    2. Chapter
3. Musnad Ali bin Abi Talib - RA
    3. Chapter
4. Musnad Talha bin Obaidullah
    4. Chapter
5. From the Musnad Zubair bin Al-Awam
    5. Chapter
6. Musnad Saad bin Abi Waqas
    6. Chapter
7. From the Musnad Abdul Rahman bin Auf
    7. Chapter
8. Musnad Abu Ubaidah bin Al-Jarrah
    8. Chapter
9. From the armrest of Abu Juhaifa
    9. Chapter
10. Musnad Abi Tufail
    10. Chapter
11. The rest of Musnad Abdullah bin Anis
    11. Chapter