Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Wednesday, Jumada I 4, 1448 AH · Oct 14, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics
مسند أبي يعلى

Musnad Abu Yaalaa

by Abu Yaalaa

7,583 Hadith384 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

Chapters

مسند أبي يعلى · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ حُكْمِ الْمَاءِ إِذَا لَاقَتْهُ النَّجَاسَةُ · حديث 121

121 - حدثنا زهير بن حرب حدثنا وهب بن جرير حدثنا شعبة عن يزيد بن خمير عن سليم بن عامر عن أوسط البجلي قال Y خطبنا أبو بكر فقال : خطبنا رسول الله صلى الله عليه و سلم عام الأول ثم بكى أبو بكر فقال : سلوا الله العافية فإن الناس لم يعطوا في الدنيا بعد اليقين شيئا أفضل من المعافاة ألا وعليكم بالصدق فإنه مع البر وهما في الجنة وإياكم والكذب فإنه مع الفجور وهما في النار ولا تقاطعوا ولا تباغضوا ولا تحاسدوا وكونوا عباد الله إخوانا كما أمركم الله K إسناده صحيح

حضرت اوسط البجلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم کو حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے خطبہ دیا اس کے بعد فرمایا: ہم کو حضور صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے پچھلے سال خطبہ دیا تھا۔ اس کے بعد اللہ سے عافیت مانگو بے شک لوگوں کو دنیا میں ایمان کے بعد معافات سے بڑھ کر کوئی افضل شے نہیں دی گئی خبردار! تم سچ بولا کرو کیونکہ یہ نیکی ہے دونوں جنت میں لے جانے والے اعمال ہیں جھوٹ سے بچو! کیونکہ جھوٹ برائی کی طرف لے جاتا ہے دونوں جہنم میں لے جانے والے اعمال ہیں۔ رشتے داریاں نہ تو ڑو آپس میں غصہ نہ کرو اور آپس میں حسد نہ کرو اللہ کے بندو! آپس میں بھائی بھائی ہو جاؤ جس طرح اللہ نے تم کو حکم دیا ہے ۔

خَطَبَنَا أَبُو بَكْرٍ ← أَوْسَطٍ الْبَجَلِيِّ ← سُلَيْمِ بْنِ عَامِرٍ ← يَزِيدُ بْنُ خُمَيْرٍ، ← شُعْبَةُ، ← وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ، ← زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ

Musnad Abu Yaalaa · Musnad Abu Bakkr Al-Siddiq - RA › Chapter · Hadith 121

مسند أبي يعلى · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ حُكْمِ الْمَاءِ إِذَا لَاقَتْهُ النَّجَاسَةُ · حديث 122

122 - حدثنا إسحاق بن إسماعيل حدثني يحيى بن أبي بكير حدثنا شعبة قال يزيد بن خمير : أخبرني قال : سمعت سليم بن عامر يحدث عن أوسط بن إسماعيل بن أوسط البجلي Y عن أبي بكر الصديق قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : عليكم بالصدق فإنه مع البر وهما في الجنة وإياكم والكذب فإنه مع الفجور وهما في النار ولا تقاطعوا ولا تدابروا وكونوا عباد الله إخوانا كما أمركم الله K إسناده صحيح

حضرت اوسط البجلی رضی اللہ عنہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے سے روایت کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے فرمایا: تم پر سچ لازم ہے کیونکہ سچ کے ساتھ نیکی ملتی ہے دونوں جنت میں لے جانے والے عمل میں جھوٹ سے بچو! کیونکہ جھوٹ برائی کی طرف لے جاتا ہے دونوں جہنم میں لے جانے والے عمل ہیں۔ رشتے داریاں نہ تو ڑو! تدبیر نہ کرو! اللہ کے بندو! آپس میں بھائی بھائی ہو جاؤ جس طرح اللہ نے تم کو حکم دیا ہے ۔

أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ: ← أوسط بن إسماعيل بن أوسط البجلي ← سُلَيْمِ بْنِ عَامِرٍ ← يَزِيدُ بْنُ خُمَيْرٍ، ← شُعْبَةُ، ← يَحْيَی بْنُ أَبِي بُکَيْرٍ ← إسحاق بن إسماعيل

Musnad Abu Yaalaa · Musnad Abu Bakkr Al-Siddiq - RA › Chapter · Hadith 122

مسند أبي يعلى · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ حُكْمِ الْمَاءِ إِذَا لَاقَتْهُ النَّجَاسَةُ · حديث 123

123 - حدثنا إسحاق بن إسماعيل حدثنا روح بن عباده عن شعبة أخبرني يزيد بن خمير قال : سمعت سليم بن عامر عن رجل من أهل حمص وكان قد أدرك أصحاب النبي صلى الله عليه و سلم قال Y سمعت أبا بكر خطبنا حين استخلف قال : قام رسول الله صلى الله عليه و سلم مقامي هذا عام الأول ثم بكى ثم قال : سلوا الله العفو والمعافاة K إسناده ضعيف

حضرت سلیم بن عامر سے روایت ہے کہ وہ حمص کے ایک آدمی سے روایت کرتے ہیں کہ اس نے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ سے ملاقات کی ہے۔ وہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ سے سنا آپ نے ہمیں خطبہ دیا جس وقت ان کو خلیفہ بنایا گیا۔ فرمایا: حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میری جگہ پر پچھلے سال کھڑے ہوۓ پھر حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ رو پڑے۔ پھر فرمایا: اللہ سے عفو اورمعافات مانگو۔

Musnad Abu Yaalaa · Musnad Abu Bakkr Al-Siddiq - RA › Chapter · Hadith 123

مسند أبي يعلى · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ حُكْمِ الْمَاءِ إِذَا لَاقَتْهُ النَّجَاسَةُ · حديث 124

124 - حدثنا إسحاق حدثنا يحيى بن أبي بكير حدثنا شعبة قال يزيد بن خمير : أخبرني قال : سمعت سليم بن عامر - رجلا من حمير يحدث عن أوسط بن إسماعيل بن أوسط البجلي Y عن أبي بكر أنه قال حين توفي رسول الله صلى الله عليه و سلم قال : قام رسول الله صلى الله عليه و سلم فينا عام أول مقامي هذا ثم قال : سلوا الله المعافاة فإنه لم يؤت أحد بعد اليقين شيئا خيرا من المعافاة K إسناده صحيح

حضرت اوسط بن اسماعیل بنی اوسط البجلی رضی اللہ عنہ سےروایت ہے کہ جس وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا وصال مبارک ہوا کہ جب حضور صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم ہم میں پچھلے سال اس میری جگہ پر کھڑے ہوئے تھے پھر فرمایا: اللہ عز وجل سے معافات مانگو کیونکہ ایمان کے بعد کسی کو بھی معافات سے بڑھ کر کوئی شے نہیں دی گئی ۔

أَبِي بَكْرٍ: أَنَّهُ ← أوسط بن إسماعيل بن أوسط البجلي ← سُلَيْمَ بْنَ عَامِرٍ، رَجُلًا مِنْ حِمْيَرَ ← يَزِيدُ بْنُ خُمَيْرٍ، ← شُعْبَةُ، ← يَحْيَی بْنُ أَبِي بُکَيْرٍ ← إِسْحَاقُ

Musnad Abu Yaalaa · Musnad Abu Bakkr Al-Siddiq - RA › Chapter · Hadith 124

مسند أبي يعلى · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ حُكْمِ الْمَاءِ إِذَا لَاقَتْهُ النَّجَاسَةُ · حديث 125

125 - حدثنا أبو الربيع حدثنا حماد قال : سمعت أيوب و عبد الرحمن السراج و عبيد الله بن عمر يحدثونه عن نافع Y أنه قرأ كتاب عمر بن الخطاب أنه ليس فيما دون خمسة من الإبل شيء وإذا بلغت خمسا ففيها شاة إلى تسع فإذا كانت عشرا فشاتان إلى أربع عشرة فإذا بلغ خمس عشرة ففيها ثلاث إلى تسع عشرة فإذا بلغت العشرين [ فأربع ] وإلى أربع وعشرين فإذا بلغت خمسا وعشرين ففيها بنت مخاض إلى خمس وثلاثين فإذا زادت ففيها ابنة لبون إلى خمس وأربعين فإذا زادت ففيها حقة إلى الستين فإذا زادت ففيها ابنتا لبون إلى التسعين فإذا زادت ففيها حقتان إلى العشرين ومئة فإذا زادت ففي كل خمسين حقة وفي كل أربعين ابنة لبون وليس في الغنم شيء فيما دون الأربعين فإذا بلغت الأربعين ففيها شاة إلى العشرين ومئة فإذا زادت فشاتان إلى المئتين فإن زادت على المئتين فثلاث شياه إلى الثلاث مئة فإذا زادت على الثلاث مئة ففي كل مئة شاة K رجاله ثقات

حضرت عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ کا خط پڑھا، اس میں لکھا ہوا تھا کہ پانچ سے کم اونٹوں میں زکوٰۃ نہیں ہے۔ جب ۵ اونٹ ہو جائیں اس میں ایک بکری ہے، یہ 9 اونٹوں تک ہے جب 10 اونٹ ہو جائیں اس میں2 بکریاں ہیں۔ یہ ۱۴ اونٹوں تک ہے۔ جب ۱۵ اونٹ ہو جائیں اس میں ۳ بکریاں ہیں۔ یہ سلسلہ ۱۹ بکریوں تک چلے گا ۔ جب ۲۰ بکریاں ہو جائیں تو اس میں ایک یک سالہ اوٹنی ہوگا یہ سلسلہ ۳۵ تک چلے گا ۔ ۴۵ تک دو سالہ اونٹنی ہوگا ہر تنک حقہ ہو گا ۔۹۰ تک دو سالہ اونٹ ہو گا ۔۱۲۰ تک ۲ تین سالہ ہوں گے پھر ہر ۵۰ میں ایک تین سالہ کا اضافہ ہو گا، ہر چالیس میں ایک دو سالہ انٹنی ہو گی۔ چالیس سے کم میں زکوٰۃنہیں ہوگی ۔ جب چالیس بکریاں ہو جائیں ان میں سے ایک بکری پر زکوٰۃ ہو گی ۔ ۱۲۰ تک کا ہو گا جب دوسو ہو جائیں تو ۲ بکریاں ہوں گی۔ تین سو تک تین بکریاں ہو جائیں گی ۔ جب تین سو پر اضافہ ہو جاۓ تو ہر ۱۰۰ پر ایک بکری ہو گی ۔

أيوب و عبد الرحمن السراج و عبيد الله بن عمر يحدثونه ← حَمَّادٌ، ← أَبُو الرَّبِيعِ،

Musnad Abu Yaalaa · Musnad Abu Bakkr Al-Siddiq - RA › Chapter · Hadith 125

مسند أبي يعلى · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ حُكْمِ الْمَاءِ إِذَا لَاقَتْهُ النَّجَاسَةُ · حديث 126

126 - حدثنا أبو الربيع الزهراني حدثنا حماد حدثنا أيوب قال Y رأينا عند ثمامة بن عبد الله بن أنس كتابا كتبه أبو بكر الصديق لأنس بن مالك حين بعثه على صدقة البحرين عليه خاتم النبي صلى الله عليه و سلم فيه مثل هذا القول K رجاله ثقات

حضرت ایوب رحمتہ اللہ علیہ ہم کو بیان کرتے ہیں کہ ہم نے ثمامہ بن عبداللہ بن انس رحمتہ اللہ علیہ کے پاس ایک خط دیکھا جو حضرت سید نا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی طرف لکھا تھا۔ جس وقت انس رضی اللہ عنہ کو بحرین کا صدقہ پر عامل مقرر کیا تھا ، اس میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی مہرتھی ، اس بات کی طرح ۔

أَيُّوبَ، ← حَمَّادٌ، ← أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ

Musnad Abu Yaalaa · Musnad Abu Bakkr Al-Siddiq - RA › Chapter · Hadith 126

مسند أبي يعلى · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ حُكْمِ الْمَاءِ إِذَا لَاقَتْهُ النَّجَاسَةُ · حديث 127

127 - حدثنا أبو خيثمة حدثنا يونس بن محمد حدثنا حماد بن سلمة قال : أخذت هذا الكتاب من ثمامة بن عبد الله بن أنس عن أنس بن مالك Y أن أبا بكر كتب له أن هذه فرائض الصدقة التي أمر الله بها رسوله فمن سئلها من المسلمين على وجهها فليعطها ومن سئل فوقه فلا يعطه فيما دون خمس وعشرين من الإبل في خمس ذود شاة فإذا بلغت خمسا وعشرين ففيها ابنة مخاض إلى خمس وثلاثين فإذا لم يكن ابنة مخاض فابن لبون ذكر فإذا بلغت ستا وثلاثون ففيها ابنة لبون إلى خمس وأربعين فإذا بلغت ستا وأربعين ففيها حقة طروقة الفحل إلى ستين فإذا بلغت واحد و ستين ففيها جذعة إلى خمس وسبعين فإذا بلغت ستة وسبعين ففيها ابنتا لبون الى تسعين فإذا بلغت واحدا وتسعين ففيها حقتان طروقتا الفحل إلى عشرين ومئة فإذا زادت على عشرين ومئة ففي كل أربعين بنت لبون وفي كل خمسين حقة فإذا تبيان أسنان الإبل في الفرائض الصدقات فمن بلغت عنده صدقة الجذعة وليست عنده جذعة وعنده حقة فإنها تقبل منه الحقة ويجعل معها شاتان إن استيسرتا له أو عشرين درهما ومن بلغت عنده صدقة الحقة وليس عنده إلا جذعة فإنها تقبل منه ويعطيه المصدق عشرين درهما أو شاتين ومن بلغت عنده صدقة الحقة وليست عنده وعنده ابنة لبون فإنها تقبل منه ويجعل معها شاتين إن استيسرتا أو عشرين درهما ومن بلغت صدقته ابنة لبون وليست عنده إلا حقة فإنها تقبل منه ويعطيه المصدق عشرين درهما أو شاتين ومن بلغت صدقته ابنة لبون وليست عنده ابنة لبون وعنده ابنة مخاض فإنها تقبل منه ويجعل معها شاتين إن استيسرتا أو عشرين درهما ومن بلغت صدقته ابنة مخاض وليس عنده إلا ابن لبون ذكر فإنه يقبل منه وليس معه شيء ومن لم يكن عنده إلا أربعة من الإبل فليس فيها شيء إلا أن يشاء ربها وفي صدقة الغنم في سائمتها إذا كانت أربعين ففيها شاة إلى عشرين ومئة فإذا زادت ففيها شاتان إلى مئتين فإذا زادت ففيها ثلاث شياه إلى ثلاث مئة فإذا زادت واحدة ففي كل مئة شاة ولا تؤخذ في الصدقة هرمة ولا ذات عوار ولا تيس الغنم إلا أن يشاء المصدق ولا يجمع بين متفرق ولا يفرق بين مجتمع خشية الصدقة وما كان من خليطين فإنهما يترجعان بينهما بالسوية إذا كانت سائمة الرجل ناقصة من الأربعين شاة واحدة فليس فيها إلا أن يشاء ربها وفي الرقة ربع العشور فإذا لم يكن المال إلا تسعين ومئة درهم فليس فيه شيء إلا أن يشاء ربها قال أبو خيثمة : الرقة يعني الدراهم K إسناده صحيح

حضرت حماد بن سلمہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نے یہ خط ثمامہ بن عبداللہ بن انس سے لیا' حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ تو نے ان کے لیے ایک خط لکھا ، جس میں یہ لکھا ہوا تھا کہ یہ فرض زکوٰۃ جس کا اللہ نے اپنے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو حکم دیا ہے، جس مسلمان سے اس طریقہ سے زکوٰۃ وصول کی جاۓ وہ ضرور ادا کرے، جس سے اس کے اوپر مانگی جاۓ وہ نہ دے۔ پچیس سے کم ہر 5 اونٹوں میں ایک بکری واجب ہو گی جب اونٹوں کی تعداد ۲۵ ہو جاۓ تو اس میں یک سالہ ہوگا یہ سلسلہ ۳۵ اونٹوں تک چلے گا ۔ اگر یک سالہ نہ ہو تو ایک دوسالہ دیا جاۓ جو مذکر ہو ۔ جب ۳۶ ہو جائیں تو اس میں دوسالہ ہو گا۔ یہ سلسلہ ۴۵ تک ہوگا ۔ جب ۴۶ ہو جا ئیں تو اس میں ایک تین سالہ ہو گا یہ سلسلہ 60 تک ہو گا جب 61 ہو جا ئیں تو اس میں ایک جزعہ ہو گا ، یہ سلسلہ ۷۵ تک ہو گا جب 76 ہو جا ئیں گے، اس میں ۲ دوسالہ ہوں گے یہ سلسلہ ۹۰ تک ہوگا جب 91 ہو جائیں اس میں دو تین سالہ ہوں گے ۔ یہ سلسلہ ۱۲۰ تک ہوگا ۔ جب ۱۲۰ سے زیادہ ہو جا میں تو ہر چالیس میں ایک دو سالہ ہوگا ۔ ہر۵۰ میں تین سالہ ہو گا۔ اگر زکوٰۃ کے اونٹوں کی عمر یں مختلف ہو جا ئیں ۔ جس پر زکوٰۃ چار سالہ کی ہو اور چار سالہ اس کے پاس نہ ہو اور اس کے پاس تین سالہ ہو تو اس سے تین سالہ قبول کیاجاۓ اور ساتھ اس کے ساتھ دو بکریاں مل جائیں اگر دونوں آسانی سے لے لیں لیکن یا بیس درہم لیے جائیں جس پر زکوٰۃ اونٹوں کی حقہ کے لحاظ سے ہو اور اس کے حقہ نہ ہو بلکہ جذعہ ہو تو اس سے وہ لیا جاۓ اور اس کو واپس زکوٰۃ کے مال سے میں درہم یا ۲ بکریاں واپس کر دی جائیں ۔ جس پر زکوٰۃ حقہ کے لحاظ سے ہو سکے ، جس پر زکوٰۃ ابن لبون کے لحاظ سے ہو اور اس کے پاس حقہ ہو اور بنت لیون نہ ہو تو اس سے حقہ لیا جاۓ اور اس کو ۲۰ درہم یا دو بکریاں واپس دی جائیں ۔ جس پر کہ بنت لبون کے لحاظ سے ہو اور اس کے بنت لیون نہ ہو بلکہ اس کے پاس بنت مخاص ہو تو اس سے بہت مخاص لیا جائے اور اس سے اگر آسانی سے ہو تو ۲ بکریاں یا ۲۰ درہم واپس لیے جائیں ۔ جس پر زکوٰۃ بنت مخاص کے لحاظ کے پاس بنت مخاص نہ ہو بلکہ اس کے پاس ابن لبون نہ ہو تو اس سے اور اس سے کوئی چیز نہ کی جاۓ جس کے ہمیں چا راونٹ ہوں اس سے کوئی چیز نہ کی جائے مگر اس کا مالک چاہے تو دے۔ سائحہ بکریوں کی زکوٰۃ میں تفصیل یہ ہے: جب چالیس بکریاں ہو جائیں تو اس میں ایک بکری ہے۔ یہ سلسلہ ۱۲۰ بکریوں تک ہے۔ جب دو سو بکریاں ہو جائیں اس میں ۲ بکریاں ہیں۔ جب تین سو ہو جائیں تو ۳ بکریاں ہیں اور ہر سو بکریوں میں ایک بکری ہے ۔زکوٰۃ میں بوڑھی ، عیب دار بکریاں نہ کی جائیں اور نہ عمدہ بکریاں کی جائیں مگر زکوٰۃ لینے والا خود لے۔ زکوٰۃ کے خوف کی وجہ سے متفرق بکریوں کو جمع نہ کیا جاۓ اور نہ جمع کو متفرق کیا جاۓ اگر دونوں بکریاں اور اونٹ جمع ہو جائیں تو ان دونوں کے درمیان برابری کی جائے ۔ سالمہ بکریاں اگر چالیس سے کم ہوں تو ان میں زکوٰۃ نہیں ہے مگر مالک خود دینا چا ہے۔اگر چاندی کے درہم ربع عشر واجب ہو گا اگر کسی شخص کے پاس 179روپے ہیں تو اس پر زکوٰۃ نہیں ہے مگر اس کی مالک چاہے ۔ابوخیثمہ فرماتے ہیں: رقہ سے مراد درہم ہے۔

اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ، ← أَخَذْتُ هَذَا الْكِتَابَ مِنْ ثُمَامَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَنَسٍ ← حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، ← يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ← أَبُو خَيْثَمَةَ

Musnad Abu Yaalaa · Musnad Abu Bakkr Al-Siddiq - RA › Chapter · Hadith 127

مسند أبي يعلى · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ حُكْمِ الْمَاءِ إِذَا لَاقَتْهُ النَّجَاسَةُ · حديث 128

128 - حدثنا عبيد الله بن معاذ العنبري حدثنا أبي حدثنا شعبة عن إسماعيل بن أبي خالد عن قيس بن أبي حازم Y عن أبي بكر الصديق عن النبي صلى الله عليه و سلم قال : يا أيها الناس إنكم تقرؤون الآية وتضعونها على غير ما وضعها الله { يا أيها الذين آمنوا عليكم أنفسكم لا يضركم من ضل إذا اهتديتم } [ سورة المائدة : آية 105 ] إن الناس إذا رأوا المنكر فلم يغيروه يوشك أن يعمهم الله بعقاب K إسناده صحيح

حضرت سید نا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے لوگو! تم یہ آیت پڑھتے ہولیکن جس جگہ اللہ نے رکھی تم اس کے علاوہ جگہ پر رکھتے ہو۔ وہ آیت یہ ہے ’’اے ایمان والو! تم پر اپنی جانوں کی فکر لازمی ہے نہیں نقصان پہنچا سکے گا تمہیں جو گمراہ ہوا، جب تم ہدایت یافتہ ہو۔ بے شک لوگ جب برائی کو دیکھیں اور اس کو نہ روکیں تو قریب ہے کہ پھر عذاب عمومی طور پر آۓ ۔

النبي صلى الله عليه و سلم ← أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ: ← قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ2 ← إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي1 خَالِدٍ ← شُعْبَةُ، ← أَبِي ← عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ الْعَنْبَرِيُّ،

Musnad Abu Yaalaa · Musnad Abu Bakkr Al-Siddiq - RA › Chapter · Hadith 128

مسند أبي يعلى · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ حُكْمِ الْمَاءِ إِذَا لَاقَتْهُ النَّجَاسَةُ · حديث 129

129 - حدثنا عبيد الله بن معاذ حدثنا أبي حدثنا شعبة عن الحكم عن قيس بن أبي حازم . Y عن أبي بكر الصديق بمثل ذلك لا يذكر النبي صلى الله عليه و سلم K رجاله ثقات

حضرت قیس بن ابو حازم حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ سے اس کی مثل روایت کر تے ہیں اس میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کا ذکر نہیں ہے۔

قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ2 ← الْحَكَمِ ← شُعْبَةُ، ← أَبِي ← عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ،

Musnad Abu Yaalaa · Musnad Abu Bakkr Al-Siddiq - RA › Chapter · Hadith 129

مسند أبي يعلى · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ حُكْمِ الْمَاءِ إِذَا لَاقَتْهُ النَّجَاسَةُ · حديث 130

130 - حدثنا أبو طالب عبد الجبار بن عاصم حدثنا عبيد الله بن عمرو عن إسماعيل بن أبي خالد عن قيس بن أبي حازم Y عن أبي بكر قال : سمعت رسول الله صلى الله عليه و سلم : إن الناس إذا رأوا المنكر فلم يغيروه يوشك أن يعمهم الله بعقاب K إسناده صحيح

حضرت سید نا ابو بکر صدیق نہ فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا آپ نے فرمایا: بے شک لوگ جب برائی کو دیکھیں اور اس کو روکیں نہ تو قریب ہے کہ پھر عذاب عمومی طور پر آۓ ۔

أَبِي بَكْرٍ، ← قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ2 ← إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي1 خَالِدٍ ← عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو، ← أبو طالب عبد الجبار بن عاصم

Musnad Abu Yaalaa · Musnad Abu Bakkr Al-Siddiq - RA › Chapter · Hadith 130

مسند أبي يعلى · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ حُكْمِ الْمَاءِ إِذَا لَاقَتْهُ النَّجَاسَةُ · حديث 131

131 - حدثنا محمد بن أبي بكر المقدمي حدثنا عمر بن علي حدثنا إسماعيل بن أبي خالد عن قيس بن أبي حازم قال Y سمعت أبا بكر يقول : يا أيها الناس إنكم تقرؤون هذه الآية وتضعونها على غير مواضعها { يا أيها الذين آمنوا عليكم أنفسكم لا يضركم من ضل إذا اهتديتم } [ سورة المائدة : آية 105 ] وإنا سمعنا رسول الله صلى الله عليه و سلم يقول : إن الناس إذا رأوا المنكر فلم يغيروه أوشك أن يعمهم الله بعقابه K إسناده صحيح

حضرت سید نا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے لوگو! تم یہ آیت پڑھتے ہو لیکن جس جگہ اللہ نے رکھی تم اس کے علاوہ جگہ پر رکھتے ہو۔ وہ آیت یہ ہے" اے ایمان والو! تم پر اپنی جانوں کی فکر لازمی ہے نہیں نقصان پہنچا سکے گا تمہیں جو گمراہ ہوا جب تم ہدایت یافتہ ہو۔ بے شک لوگ جب برائی کو دیکھیں اور اس کو روکیں نہ تو قریب ہے کہ پھر عذاب عمومی طور پر آئے ۔

أبا بكر ← قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ2 ← إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي1 خَالِدٍ ← عُمَرُ بْنُ عَلِيٍّ، ← مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ،

Musnad Abu Yaalaa · Musnad Abu Bakkr Al-Siddiq - RA › Chapter · Hadith 131

مسند أبي يعلى · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ حُكْمِ الْمَاءِ إِذَا لَاقَتْهُ النَّجَاسَةُ · حديث 132

132 - حدثنا أبو خيثمة حدثنا جرير عن اسماعيل بن أبي خالد عن قيس بن أبي حازم . Y قال : قرأ أبو بكر هذه الآية : { يا أيها الذين آمنوا عليكم أنفسكم لا يضركم من ضل إذا اهتديتم } [ سورة المائدة : آية 105 ] ثم قال : إن الناس يضعون هذه الآية على غير موضعها ألا وإني سمعت رسول الله صلى الله عليه و سلم يقول : إن القوم إذا رأوا االظالم فلم يأخذوا على يديه والمنكر فلم يغيروه عمهم الله بعقابه K إسناده صحيح

حضرت سید نا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نبی کر یم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم سلم نے ارشاد فرمایا: اے لوگو! تم یہ آیت پڑھتے ہو لیکن جس جگہ اللہ نے رکھی تم اس کے علاوہ جگہ پر رکھتے ہو۔ وہ آیت یہ ہے ’’اے ایمان والو! تم پر اپنی جانوں کی فکر لازمی ہے نہیں نقصان پہنچا سکے گا تمہیں جو گمراہ ہوا، جب تم ہدایت یافتہ ہو"۔ بے شک لوگ جب برائی کو دیکھیں اور اس کوروکیں نہ تو قریب ہے کہ پھر عذاب عمومی طور پر آئے ۔

قرأ أبو بكر هذه الآية ثم ← قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ2 ← إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي1 خَالِدٍ ← جَرِيرٌ ← أَبُو خَيْثَمَةَ

Musnad Abu Yaalaa · Musnad Abu Bakkr Al-Siddiq - RA › Chapter · Hadith 132

chevron_left Previous
1…9101112
Next chevron_right
All Chapters
0. Book
    0. Chapter
1. Musnad Abu Bakkr Al-Siddiq - RA
    1. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    2. Chapter
3. Musnad Ali bin Abi Talib - RA
    3. Chapter
4. Musnad Talha bin Obaidullah
    4. Chapter
5. From the Musnad Zubair bin Al-Awam
    5. Chapter
6. Musnad Saad bin Abi Waqas
    6. Chapter
7. From the Musnad Abdul Rahman bin Auf
    7. Chapter
8. Musnad Abu Ubaidah bin Al-Jarrah
    8. Chapter
9. From the armrest of Abu Juhaifa
    9. Chapter
10. Musnad Abi Tufail
    10. Chapter
11. The rest of Musnad Abdullah bin Anis
    11. Chapter