مسند أبي يعلى · کتاب ‹ مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه · حديث 489
489 - حدثنا محمد بن إسماعيل بن أبي سمينة البصري حدثنا محمد بن خالد الحنفي حدثنا موسى بن يعقوب الزمعي عن أبي الحويرث عن محمد بن جبير بن مطعم Y عن علي بن أبي طالب قال كنت على قليب يوم بدر أميح أو أمتح منه فجاءت ريح شديدة ثم جاءت ريح شديدة شديدة لم أر ريحا أشد منها إلا التي كانت قبلها ثم جاءت ريح شديدة فكانت الأولى ميكائيل في ألف من الملائكة عن يمين النبي صلى الله عليه و سلم والثانية إسرافيل في ألف من الملائكة عن يسار النبي صلى الله عليه و سلم والثالثة جبريل في ألف من الملائكة وكان أبو بكر عن يمينه وكنت عن يساره فلما هزم الله الكفار حملني رسول الله صلى الله عليه و سلم على فرس فلما استويت عليه حمل بي فصرت على عنقه فدعوت الله فثبتني عليه فطعنت برمحي حتى بلغ الدم إبطي K إسناده ضعيف
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں بدر کی جنگ کے دن کنویں پر موجود تھا، میں نے اس میں جھانک کر دیکھا تو سخت ترین ہوا آئی، پھر سخت ترین ہوا آئی ، میں نے اس سے پہلے ایسی ہوا کبھی نہیں دیکھی ، پھر سخت ہوا آئی پہلی ہوا جیسی ، پھر حضرت میکائیل علیہ السلام ایک ہزار فرشتوں کے ساتھ آئے ، حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دائیں جانب تھے ، دوسری میں اسرافیل علیہ السلام ایک ہزار فرشتوں کے ساتھ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بائیں جانب تیسری میں حضرت جبریل علیہ السلام ایک ہزار فرشتوں کے ساتھ ۔ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ آپ کی دائیں جانب تھے ، میں آپ کی بائیں جانب تھا ، جب اللہ نے کفار کو بھگایا، مجھے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے گھوڑے پر سوار کیا ، جب میں سیدھا گھوڑے پر سوار ہوا تو میں اس کی گردن پر ہوگیا، میں نے اللہ سے دعا کی کہ اس نے مجھے اس پر ثابت قدم رکھا! میں نے نیزہ چلایا یہاں تک کہ میری بغل تک خون پہنچ گیا۔
عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ← مُحَمَّدِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ ← أَبِی الْحُوَیْرِثِ ← مُوسَى بْنُ يَعْقُوبَ الزَّمْعِيُّ، ← مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدٍ الْحَنَفِيُّ، ← محمد بن إسماعيل بن أبي سمينة البصري
Musnad Abu Yaalaa · Musnad Ali bin Abi Talib - RA › Chapter · Hadith 489
