مسند أبي يعلى · کتاب ‹ مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه · حديث 273
273 - حدثنا أبو خيثمة حدثنا يزيد بن هارون أخبرنا يحيى بن سعيد و محمد بن عمرو عن واقد بن عمرو بن سعد بن معاذ قال Y خرجت في جنازة فقمت انتظر أن توضع فأجلس و نافع بن جبير قريب مني فلما وضعت جلست إليه فقال : كأنك انتظرت هذه الجنازة أن توضع فتجلس ؟ قلت : أجل لحديث بلغني عن أبي سعيد فقال : حدثني مسعود أنه سمع عليا يقول : قام سول الله صلى الله عليه و سلم بجنازة ثم جلس وأمرنا بالجلوس K إسناده صحيح
حضرت سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، فرماتے ہیں کہ میں ایک جنازہ ( پڑھنے ) کے لیے گیا میں جنازہ رکھنے کے انتظار میں کھڑا رہا پھر میں بیٹھ گیا۔ نافع بن جبیر رضی اللہ عنہ میرے قریب ہی کھڑے تھے ۔ جب جنازہ رکھا گیا تو میں بھی بیٹھ گیا ۔ حضرت نافع بن جبیر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ آپ جنازہ رکھنے کا انتظار کر رہے تھے ، اس کے بعد آپ بیٹھ گئے ؟ میں نے کہا : جی ہاں ! اس حدیث کے پیش نظر جو مجھے حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کے حوالہ سے پہنچی ہے کہ حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ نے کہا: مجھے عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے بتائی ہے اور انہوں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا کہ حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ایک جنازہ کے لیے کھڑے ہوئے پھر آپ بیٹھ گئے اور ہم کو بھی بیٹھنے کا حکم دیا۔
وَاقِدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ ← يحيى بن سعيد و محمد بن عمرو ← يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ← أَبُو خَيْثَمَةَ
Musnad Abu Yaalaa · Musnad Ali bin Abi Talib - RA › Chapter · Hadith 273
