مسند أبي يعلى · 2-الهمزة مع الفاء ‹ مسند عمر بن الخطاب رضي الله عنه · حديث 152
152 - حدثنا أبو خيثمة حدثنا سفيان عن الزهري عن أبي عبيد قال Y شهدت العيد مع عمر فبدأ بالصلاة قبل الخطبة ثم قال : إن رسول الله صلى الله عليه و سلم نهى عن صيام هذين اليومين : أما يوم الأضحى فتأكلون من نسككم وأما يوم الفطر ففطركم من صيامكم قال : وشهدته مع عثمان فبدأ بالصلاة قبل الخطبة فوافق ذاك يوم الجمعة فقال : إن هذا يوم يجتمع فيه عيدان من كان ها هنا من أهل العوالي فقد أذنا له فإن شاء أن يرجع فليرجع ومن أحب أن يمكث فليمكث ثم شهدتها مع علي فبدأ بالصلاة قبل الخطبة وقال : لا يأكل أحدكم من نسكه فوق ثلاث K إسناده صحيح
حضرت ابی عبیدہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے ساتھ عید کے دن حاضر تھا۔ آپ نے نماز پڑھائی خطبہ سے پہلے پھر فرمایا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے ان دنوں میں روزہ رکھنے سے منع کیا۔ عیدالاضحی کے دن اس لیے کہ تم اپنی قربانی کا گوشت کھاؤ اور عید الفطر کے دن کہ تم اپنے روزوں کے اختتام پر ہو۔ حضرت ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے ساتھ عید کی نماز میں شریک تھا۔ آپ رضی اللہ عنہ نے بھی خطبہ سے پہلے نماز پڑھائی ( اتفاقاً ) اس دن عید کی نماز جمعہ کے دن ہوئی ۔آپ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: آج اس دن دوعیدیں جمع ہو گئی ہیں جولوگ دیہات سے آۓ ہیں ۔ ان کو اجازت ہے اگر جانا چاہیں تو وہ جا سکتے ہیں اگر وہ ٹھہر نا چا ہیں تو وہ ٹھہر سکتے ہیں۔ حضرت ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ عید کی نماز میں شریک تھا۔آپ رضی اللہ عنہ نے بھی خطبہ سے پہلے عید کی نماز پڑھائی اورآپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کوئی بھی قربانی کا گوشت تین دن سے زیادہ نہ کھاۓ ۔
شهدت العيد مع عمر فبدأ بالصلاة قبل الخطبة ثم ← اَبِیْ عُبَیْدٍ، ← الزُّهْرِيِّ، ← سُفْيَانَ، ← أَبُو خَيْثَمَةَ
Musnad Abu Yaalaa · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 152
