Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Wednesday, Jumada I 4, 1448 AH · Oct 14, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
مسند أبي يعلى

Musnad Abu Yaalaa

by Abu Yaalaa

7,583 Hadith384 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

مسند أبي يعلى · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ حُكْمِ الْمَاءِ إِذَا لَاقَتْهُ النَّجَاسَةُ · حديث 109

109 - حدثنا عبد الأعلى بن حماد النرسي حدثنا قال : وسألت عنه فقال : هذا خطأ . ثم حدثني به قال : حدثنا حماد بن سلمة عن ابن أبي عتيق عن أبيه Y عن أبي بكر الصديق قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : السواك مطهرة للفم مرضاة للرب K إسناده ضعيف لانقطاعه

حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: مسواک منہ کے لیے پاکی کا آلہ ہے اور رب کی رضا حاصل کر نے کا ذریعہ ہے۔

أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ: ← أَبِيهِ ← ابن أبي عتيق ← حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، ← بِهِ ← وسألت عنه فقال هذا خطأ ثم ← عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ النَّرْسِيُّ،

Musnad Abu Yaalaa · Musnad Abu Bakkr Al-Siddiq - RA › Chapter · Hadith 109

مسند أبي يعلى · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ حُكْمِ الْمَاءِ إِذَا لَاقَتْهُ النَّجَاسَةُ · حديث 110

110 - حدثنا أبو خيثمة حدثنا يونس بن محمد حدثنا حماد بن سلمة عن ابن أبي عتيق Y عن أبي بكر الصديق قال : سمعت رسول الله صلى الله عليه و سلم يقول : السواك مطهرة للفم مرضاة للرب K إسناده ضعيف لانقطاعه

حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: مسواک منہ کے لیے پاکی کا آلہ ہے اور رب کی رضا حاصل کرنے کا ذریعہ ہے ۔

السواك مطهرة للفم مرضاة للرب إسناده ضعيف لانقطاعه ← رسول الله صلى الله عليه و سلم ← أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ: ← ابن أبي عتيق ← حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، ← يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ← أَبُو خَيْثَمَةَ

Musnad Abu Yaalaa · Musnad Abu Bakkr Al-Siddiq - RA › Chapter · Hadith 110

مسند أبي يعلى · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ حُكْمِ الْمَاءِ إِذَا لَاقَتْهُ النَّجَاسَةُ · حديث 111

111 - حدثنا إبراهيم بن محمد بن عرعرة السامي بالبصرة حدثنا إبراهيم بن عبد الله أبو إسحاق الرازي حدثنا إسماعيل بن نوح عن أبيه عن جده Y عن أبي بكر الصديق قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : إن أهل الجنة لا يتبايعون ولو تبايعوا ما تبايعوا إلا بالبز K إسناده ضعيف

حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جنت والے خرید وفروخت نہیں کریں گے اگر آ پس میں خرید وفروخت کرتے تو وہ گندم کی خرید وفروخت کرتے ۔

أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ: ← جَدِّهِ، ← أَبِيهِ ← إسماعيل بن نوح ← إبراهيم بن عبد الله أبو إسحاق الرازي ← إبراهيم بن محمد بن عرعرة السامي بالبصرة

Musnad Abu Yaalaa · Musnad Abu Bakkr Al-Siddiq - RA › Chapter · Hadith 111

مسند أبي يعلى · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ حُكْمِ الْمَاءِ إِذَا لَاقَتْهُ النَّجَاسَةُ · حديث 112

112 - حدثنا موسى بن محمد بن حيان حدثنا أبو داود صاحب الطيالسة حدثنا المسعودي عن بكير بن الأخنس عن رجل Y عن أبي بكر أن النبي صلى الله عليه و سلم قال : يدخل الجنة من أمتي سبعون ألفا بغير حساب وجوههم كالقمر ليلة البدر قلوبهم على قلب رجل واحد فاستزدت ربي فزادني مع كل رجل سبعين ألفا قال أبو بكر : فكنا نرى ذلك قد أتى على أهل القرى ويصيب من زاد من أهل البوادي K إسناده ضعيف

حضرت سید نا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جنت میں میری امت کے لوگ ستر ہزار بغیر حساب کتاب کے جنت میں جائیں گے ۔ ان کے چہرے چودھویں رات کے چاند کی طرح ہوں گے اور ان کے دل ایک آدمی کے دل پر ہوں گے میں نے اپنے رب سے اضافہ چاہا ، پس میرے لیے اضافہ کیا کہ ان ستر ہزار میں ہر ایک کے ساتھ ستر ہزار ہوں گے ۔حضرت ابو بکر بیان فرماتے ہیں کہ ہم دیکھتے تھے کہ آپ بستی والوں کے پاس آۓ اور پالیا جس نے بستی والوں میں سے اضافہ کیا۔

أَبِي بَكْرٍ، ← رَجُلٌ: ← بُکَيْرِ بْنِ الْأَخْنَسِ ← الْمَسْعُودِيِّ ← أبو داود صاحب الطيالسة ← مُوسَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَيَّانَ

Musnad Abu Yaalaa · Musnad Abu Bakkr Al-Siddiq - RA › Chapter · Hadith 112

مسند أبي يعلى · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ حُكْمِ الْمَاءِ إِذَا لَاقَتْهُ النَّجَاسَةُ · حديث 113

113 - حدثنا عبيد الله بن معاذ العنبري حدثنا أبي حدثنا شعبة عن أبي إسحاق عن البراء بن عازب قال Y قال أبو بكر الصديق : لما خرجنا مع رسول الله صلى الله عليه و سلم من مكة إلى المدينة مررنا براع وقد عطش رسول الله صلى الله عليه و سلم فحلبت له كثبة من لبن فأتيته بها فشرب حتى رضيت K إسناده صحيح

حضرت سید نا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جب میں اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم مکہ سے مدینہ کی طرف نکلے، ہم ایک چراوہے کے پاس سے گزرے، حضور صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کو پیاس لگی ، میں نے ایک پیالہ میں تھوڑا سا دودھ دوہا ، اس کو حضور صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی بارگاہ میں لے کر آیا ، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے پیا یہاں تک کہ میں خوش ہو گیا۔

الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ ← أَبِي إِسْحَاقَ ← شُعْبَةُ، ← أَبِي ← عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ الْعَنْبَرِيُّ،

Musnad Abu Yaalaa · Musnad Abu Bakkr Al-Siddiq - RA › Chapter · Hadith 113

مسند أبي يعلى · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ حُكْمِ الْمَاءِ إِذَا لَاقَتْهُ النَّجَاسَةُ · حديث 114

114 - حدثنا القواريري حدثنا محمد بن جعفر حدثنا شعبة قال سمعت أبا أسحاق الهمداني يقول Y سمعت البراء بن عازب يقول : لما أقبل رسول الله صلى الله عليه و سلم من مكة إلى المدينة تبعه سراقة بن مالك بن جعشم فدعا عليه رسول الله صلى الله عليه و سلم فساخت به فرسه فقال : ادع الله ولا أضرك قال : فدعا الله له قال فعطش رسول الله صلى الله عليه و سلم فمروا براعي غنم قال أبو بكر الصديق : فأخذت قدحا فحلبت لرسول الله صلى الله عليه و سلم كثبة من لبن فأتيته فشرب حتى رضيت K إسناده صحيح

حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ کی طرف ہجرت کی تو سراقہ بن مالک بن جعشم نے آپ کا پیچھا کیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے خلاف دعا کی ۔ اس کا گھوڑا زمین میں پھنس گیا ، اس نے کہا اللہ سے میرے لیے دعا کر میں میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نقصان نہیں دوں گا ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے لیے دعا کی ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پیاس لگی ، پس ہمارا گزر ایک بکریاں چرانے والے کے پاس سے ہوا حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ ہی نے فرمایا، میں نے ایک پیالہ لیا اس میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے لیے تھوڑا سا دودھ دوہا اس کو لے کر میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا۔آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے پیا یہاں تک کہ میں خوش ہو گیا۔

الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ ← أَبَا إِسْحَاقَ الْهَمْدَانِيُّ ← شُعْبَةُ، ← مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ← الْقَوَارِيرِيُّ

Musnad Abu Yaalaa · Musnad Abu Bakkr Al-Siddiq - RA › Chapter · Hadith 114

مسند أبي يعلى · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ حُكْمِ الْمَاءِ إِذَا لَاقَتْهُ النَّجَاسَةُ · حديث 115

115 - حدثنا محمد بن بشار حدثنا محمد بن جعفر حدثنا شعبة عن أبي إسحاق الهمداني قال Y سمعت البراء بن عازب قال : لما أقبل رسول الله صلى الله عليه و سلم من مكة إلى المدينة تبعه سراقة بن مالك بن جعشم فدعا عليه رسول الله صلى الله عليه و سلم فساخت به فرسه فقال : ادع الله لي ولا أضرك فدعا له فعطش رسول الله صلى الله عليه و سلم فمروا براع قال أبو بكر الصديق : فأخذت قدحا فحلبت فيه كثبة من لبن فأتيته فشرب ثم شرب حتى رضيت K إسناده صحيح

حضرت براء بن عازبرضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب حضور صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ کی طرف ہجرت کی تو سراقہ بن مالک بن جعشم نے آپ کا پیچھا کیا۔ رسول اللہ سلیم نے اس کے لیے بددعا کی ۔ اس کا گھوڑا زمین میں دھنس گیا ، اس نے کہا اللہ سے میرے لیے دعا کریں میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نقصان نہیں دوں گا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے لیے دعا کی ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پیاس لگی ، پس ہمارا گزر ایک بکریوں کے چرواہے کے پاس سے ہوامیں نے ایک پیالہ لیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے تھوڑا سا دودھ دوہا اس کو لے کر حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا ۔ آپ نے اس سے پیا پھر پیا یہاں تک کہ میں خوش ہو گیا ۔

الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ ← اَبِیْ اِسْحَاقَ الْھَمْدَانِیِّ ← شُعْبَةُ، ← مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ← مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ

Musnad Abu Yaalaa · Musnad Abu Bakkr Al-Siddiq - RA › Chapter · Hadith 115

مسند أبي يعلى · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ حُكْمِ الْمَاءِ إِذَا لَاقَتْهُ النَّجَاسَةُ · حديث 116

116 - حدثنا أبو خيثمة حدثنا عثمان بن عمر حدثنا إسرائيل عن أبي إسحاق عن البراء بن عازب قال Y اشترى أبو بكر من أبي رحلا بثلاثة عشر درهما فقال : مر البراء يحمله إلى رحلي فقال لا حتى تخبرني : كيف خرج رسول الله صلى الله عليه و سلم من مكة إلى المدينة فقال : ارتحلنا فأحتبسنا يومنا وليلتنا حتى قام ظهرا أو قال : قام قائم الظهيرة فرميت ببصري فإذا أنا بصخرة لها بقية من ظل فرششته وفرشت لرسول الله صلى الله عليه و سلم فيه فروة فقلت : نم يا رسول الله ثم انطلقت أنفض ما حولي هل أرى من الطلب أحدا ؟ فإذا أنا براعي غنم يريد من الصخرة مثل ما أردت فقلت : لمن أنت يا غلام ؟ قال : لرجل من قريش فعرفته فقلت : هل في غنمك من لبن ؟ قال : نعم قلت : هل أنت حالبنا ؟ قال : نعم فأمرته فاعتقل شاة من الغنم فأمرته فنفض ضرعها ثم أمرته فنفض كفيه من الغبار فحلب لي كثبة من لبن ومعي إداوة على فمها خرقة فصببت الماء على اللبن ثم أتيت به رسول الله صلى الله عليه و سلم فوافقته قد استيقظ قلت : اشرب يا رسول الله وارتحلنا فلم يلحقنا من الطلب أحد غير سراقة بن مالك بن جعشم على فرس له فقلت : هذا الطلب قد لحقنا يا رسول الله قال : لا تحزن إن الله معنا فلما دنا دعا عليه رسول الله صلى الله عليه و سلم فساخ فرسه في الأرض إلى بطنه ووثب عنه وقال : يا محمد قد علمت أن هذا عملك فادع الله أن يخلصني مما أنا فيه ولك علي لأعمين على من ورائي وهذه كنانتي فخذ سهما منها فإنك ستمر على إبلي وغلماني بمكان كذا وكذا فخذ منها حاجتك فقال : لا حاجة لي في إبلك فقدمنا إلى المدينة ليلا فتنازعوا أيهم ينزل عليهم فقال : أنزل على بني النجار أخوال عبد المطلب أكرمهم بذلك فصعد الرجال والنساء فوق البيوت وتفرق الغلمان والخدم في الطرق ينادون : يا محمد يارسول الله يا محمد يارسول الله K إسناده صحيح

حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے میرے پاس سے تیرہ دراہم کے بدلے ایک اونٹ کی زین خریدی اور فرمایا کہ براء سے کہنا کہ زین کو اٹھا لاۓ ۔ حضرت عازب نے کہا نہیں اتنی جلدی نہیں ، یہاں تک کہ آپ مجھے بتائیں کہ سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مکہ شریف سے مدینہ تک کیسے نکلے تھے؟ حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے بتایا ہم ہجرت کی رات چلے، ایک رات اور دن تک روک لیا گیا یہاں تک کہ دو پہر کا وقت ہو گیا۔ میں نے اپنی نگاہ دوڑائی ، پس جب میں نے ایک چٹان دیکھی اس کا سایہ باقی تھا۔ میں نے اس کو پانی ڈال کر صاف کیا اور رسول پاک کے لیے اپنی چادر بچھادی ۔ میں نے عرض کی : یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! آپ آرام فرما لیں ، پھر میں چلا کہ دیکھوں کہ اردگرد ہم کو دیکھنے والا تو کوئی نہیں ہے؟ پس اچانک میں نے ایک بکریوں کا چرواہا دیکھا چٹان سے وہ پتھر سے وہی چاہتا تھا جو میں چاہتا تھا۔ میں نے اس کو کہا کہ آپ کس کے غلام ہیں؟ اس نے قریش کے ایک آدمی کا نام لیا۔ اس کو میں جانتا تھا ، میں نے اس کو کہا کیا تیری بکریوں میں کوئی دودھ دیتی ہے؟ اس نے کہا، جی ہاں ۔ میں نے اس سے کہا کہ کیا آپ مجھے دودھ دوہنے دیں گے؟ اس نے کہا ٹھیک ہے۔ میں نے اس کو بکری پکڑنے کا حکم دیا، اس نے ایک بکری قابو کی ۔ میں نے اس کو بکری کے تھن صاف کرنے کا حکم دیا ، اس نے وہ صاف کیے پھر میں نے اس کو اپنے دونوں ہاتھوں کو صاف کرنے کا حکم دیا ، اس نے میرے لیے برتن میں تھوڑا سا دودھ دوہا اور میرے پاس ایک برتن تھا اس کے منہ پر کپڑا لپیٹا ہوا تھا پھر میں نے اس دودھ میں پانی ڈالا۔ پھر اس دودھ کو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں لایا۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم جاگ چکے تھے۔ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ ! صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نوش فرمائیں ۔ وہاں سے ہم چلے ہم کو راستہ میں سراقہ بن مالک بن جعشم کے علاوہ کوئی نہیں ملا جس نے ہم کو تلاش کیا ہو، میں نے عرض کی، یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! اس نے تلاش کر لیا ہے ہم کو۔آپ نے فرمایا: اے صدیق! غم نہ کر یں ، اللہ ہمارے ساتھ ہے۔ جب وہ قریب ہوا حضور صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے اس کے خلاف دعا کی اس کا گھوڑا ز مین میں دھنس گیا پیٹ تک اور سراقہ گھوڑے سے نیچے گر گیا اور کہا: اے محمد! میں جانتا ہوں یہ آپ کا عمل ہے ۔ اللہ تعالی سے دعا کیجیے جس مصیبت میں پھنسا ہوں اس سے چھٹکارا مل جاۓ میں یقین دلاتا ہوں کہ میں اپنے پیچھے کسی کو نہیں بتاؤں گا۔ یہ میرا تیر ہے اس کو نشانی کے طور پر لے لیں فلاں فلاں جگہ پر آپ کا گزر ہو گا وہاں پر اونٹ ہوں گے، آپ کو جس اونٹ کی ضرورت ہوئی ، آپ اس کو لے لینا ۔حضور صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے فرمایا: ہمیں تیرے اونٹوں کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ جب ہم مدینہ شریف رات کو پہنچے تو اہل مدینہ کا جھگڑا ہوا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کس گھر کو شرف بخشیں گے؟آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: آج میں بنی فجار جو عبدالمطلب کے خالہ زاد ہیں ان کے گھر جاؤں گا تا کہ ان کے لیے عزت کا باعث ہو جائے ۔ مدینہ منورہ میں مرد اور عورتیں گھروں کی چھتوں پر چڑھ گئے بچے اور غلام بازاروں میں گھومنے لگے، اور یا محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یا محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نعرے لگانے لگے۔

اشْتَرَى أَبُو بَكْرٍ مِنْ أَبِي رَحْلًا بِثَلَاثَةَ عَشَرَ دِرْهَمًا ← الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ ← أَبِي إِسْحَاقَ ← اِسْرَائِیْلُ ← عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ ← أَبُو خَيْثَمَةَ

Musnad Abu Yaalaa · Musnad Abu Bakkr Al-Siddiq - RA › Chapter · Hadith 116

مسند أبي يعلى · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ حُكْمِ الْمَاءِ إِذَا لَاقَتْهُ النَّجَاسَةُ · حديث 117

117 - حدثنا إبراهيم بن محمد بن عرعرة السامي حدثنا محمد بن أبي فديك عن الضحاك بن عثمان عن محمد بن المنكدر عن عبد الرحمن بن يربوع Y عن أبي بكر الصديق قال : سئل رسول الله صلى الله عليه و سلم : أي العمل أفضل ؟ قال : العج والثج K إسناده حسن

حضرت سید نا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم سے پوچھا گیا: کون ساعمل افضل ہے؟ آپ نے فرمایا: افضل حج وہ ہے جس میں بلند آواز سے تلبیہ ہو اور اونٹ کی قربانی کی جاۓ ۔

العج والثج إسناده حسن ← سئل رسول الله صلى الله عليه و سلم أي العمل أفضل ← أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ: ← عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَرْبُوعٍ، ← مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ← الضَّحَّاكُ بْنُ عُثْمَانَ، ← مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي فُدَيْکٍ ← إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَرْعَرَةَ السَّامِيُّ

Musnad Abu Yaalaa · Musnad Abu Bakkr Al-Siddiq - RA › Chapter · Hadith 117

مسند أبي يعلى · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ حُكْمِ الْمَاءِ إِذَا لَاقَتْهُ النَّجَاسَةُ · حديث 118

118 - حدثنا شجاع بن مخلد حدثنا سعيد بن سلام العطار عن أبي بكر بن أبي سبرة العامري عن عطاء بن يسار عن عبد الرحمن بن يربوع Y عن أبي بكر الصديق قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : ما بين بيتي ومنبري روضة من رياض الجنة ومنبري على ترعة من ترع الجنة K إسناده ضعيف جدا

حضرت سید نا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میری قبر اور میرے منبر کے درمیان جو جگہ ہے وہ جنت کی کیاریوں میں ایک کیاری ہے اور میرا منبر جنت کی نہروں میں سے ایک نہر پر ہے۔

أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ: ← عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَرْبُوعٍ، ← عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ← أبي بكر بن أبي سبرة العامري ← سعيد بن سلام العطار ← شُجَاعُ بْنُ مَخْلَدٍ

Musnad Abu Yaalaa · Musnad Abu Bakkr Al-Siddiq - RA › Chapter · Hadith 118

مسند أبي يعلى · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ حُكْمِ الْمَاءِ إِذَا لَاقَتْهُ النَّجَاسَةُ · حديث 119

119 - حدثنا أبو خيثمة حدثنا عثمان بن عمر حدثنا مالك عن الزهري عن عثمان بن إسحاق عن قبيصة بن ذؤيب قال Y جاءت الجدة إلى أبي بكر تسأله عن ميراثها فقال : مالك في كتاب الله شيء ومالك في سنة رسول الله صلى الله عليه و سلم شيء فارجعي حتى أسأل الناس K رجاله ثقات

حضرت قبیصہ بن ذؤیب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میری دادی حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے پاس آئی اور اپنی میراث کے متعلق پوچھا۔آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تیرا حصہ کتاب اللہ اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نہیں ہے تو جا میں اس کے متعلق صحابہ سے مشورہ کرتا ہوں ۔

ميراثها ← جاءت الجدة إلى أبي بكر تسأله ← قَبِيصَةَ بْنِ ذُؤَيْبٍ: ← عُثْمَانَ بْنِ إِسْحَاقَ، ← الزُّهْرِيِّ، ← مَالِكٍ، ← عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ ← أَبُو خَيْثَمَةَ

Musnad Abu Yaalaa · Musnad Abu Bakkr Al-Siddiq - RA › Chapter · Hadith 119

مسند أبي يعلى · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ حُكْمِ الْمَاءِ إِذَا لَاقَتْهُ النَّجَاسَةُ · حديث 120

120 - حدثنا القواريري حدثنا سفيان بن عيينة عن الزهري عن قبيصة بن ذؤيب Y أن الجدة جاءت إلى أبي بكر بعد وفاة رسول الله صلى الله عليه و سلم : فقالت : أخبرت أن لي حقا . فقال أبو بكر : ما أجد لك في الكتاب من حق وما سمعت رسول الله صلى الله عليه و سلم يقضي لك بشيء قال : فشهد المغيرة بن شعبة فقال : من يشهد معك ؟ قال محمد بن مسلمة : إن رسول الله صلى الله عليه و سلم أعطاها السدس قال الزهري : هي أم أب الأم أو الأب فلما كان عمر جاءت التي تخالفها : فقال عمر : أيكما انفردت به فهو لها فإن اجتمعتما فهو بينكما K رجاله ثقات

حضرت قبیصہ بن ذویب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ان کی دادی حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے پاس حضور صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی وفات کے بعد آئی ، آ کر عرض کی : مجھے بتائیں کہ میرا حق بھی ہے وراثت میں،آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں تیرا حصہ کتاب اللہ اور سنت رسول رضی اللہ عنہ میں نہیں پاتا ہوں ۔ حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ نے عرض کی: اس کا حصہ ہے۔آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس کی تائید کون کرے گا ؟ محمد بن مسلمہ نے کہا ، رسول پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دادی کو چھٹا حصہ دیا تھا۔ حضرت امام زہری اناللہ فرماتے ہیں: جدہ سے مراد عام دادی ہو یا نانی ہو جب حضرت عمر رضی اللہ عنہ آۓآپ رضی اللہ عنہ نے اس کی مخالفت کی ۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : اگر اکیلی ہے تو مکمل چھٹا حصہ لے جاۓ گی اگر دادی اور نانی دونوں ہیں تو آدھا آدھا آپس میں تقسیم کر لیں گی۔

قَبِيصَةَ بْنِ ذُؤَيْبٍ: ← الزُّهْرِيِّ، ← سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، ← الْقَوَارِيرِيُّ

Musnad Abu Yaalaa · Musnad Abu Bakkr Al-Siddiq - RA › Chapter · Hadith 120

chevron_left Previous
1…9101112
Next chevron_right
All Chapters
0. Book
    0. Chapter
1. Musnad Abu Bakkr Al-Siddiq - RA
    1. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    2. Chapter
3. Musnad Ali bin Abi Talib - RA
    3. Chapter
4. Musnad Talha bin Obaidullah
    4. Chapter
5. From the Musnad Zubair bin Al-Awam
    5. Chapter
6. Musnad Saad bin Abi Waqas
    6. Chapter
7. From the Musnad Abdul Rahman bin Auf
    7. Chapter
8. Musnad Abu Ubaidah bin Al-Jarrah
    8. Chapter
9. From the armrest of Abu Juhaifa
    9. Chapter
10. Musnad Abi Tufail
    10. Chapter
11. The rest of Musnad Abdullah bin Anis
    11. Chapter