Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Wednesday, Jumada I 4, 1448 AH · Oct 14, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
مسند أبي يعلى

Musnad Abu Yaalaa

by Abu Yaalaa

7,583 Hadith384 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

مسند أبي يعلى · ثابت البناني عن أنس ‹ ثابت البناني عن أنس · حديث 3515

3515 - حدثنا زهير حدثنا عفان حدثنا حماد أخبرنا ثابت Y عن أنس أن أهل اليمن لما قدموا على رسول الله صلى الله عليه و سلم قالوا : ابعث معنا رجلا يعلمنا السنة والإسلام فأخذ بيد أبي عبيدة بن الجراح فقال : ( هذا أمين هذه الأمة ) K إسناده صحيح

حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ اہل یمن حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے۔عرض کی : ہمارے ساتھ ایسا آدمی بھیجیں جو ہمیں دین سکھائے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا ہاتھ پکڑا اور ان کے ساتھ بھیج دیا اور فرمایا : یہ اس امت کا امین ہے۔

أَنَسٍ، ← ثَابِتٍ، ← حَمَّادٌ، ← عَفَّانُ، ← زُهَيْرٍ

Musnad Abu Yaalaa · Sabit Al-Banani on Anas › Chapter · Hadith 3515

مسند أبي يعلى · ثابت البناني عن أنس ‹ ثابت البناني عن أنس · حديث 3516

3516 - حدثنا زهير حدثنا عفان حدثنا حماد أخبرنا ثابت Y عن أنس أن رجلا قال : يا رسول الله أين أبي ؟ قال : ( في النار ) فلما قفى دعاه قال : ( إن أبي وأباك في النار ) K إسناده صحيح

حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے عرض کی: یا رسول اللہ ! میرا باپ کہاں ہے؟ فرمایا: جہنم میں ۔ جب وہ چلا گیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو بلوایا اور فرمایا کہ میرا چچا اور تیرا باپ جہنم میں ہیں۔

أَنَسٍ، أَنَّ رَجُلًا ← ثَابِتٍ، ← حَمَّادٌ، ← عَفَّانُ، ← زُهَيْرٍ

Musnad Abu Yaalaa · Sabit Al-Banani on Anas › Chapter · Hadith 3516

مسند أبي يعلى · ثابت البناني عن أنس ‹ ثابت البناني عن أنس · حديث 3517

3517 - حدثنا زهير حدثنا عفان حدثنا حماد أخبرنا ثابت Y عن أنس أن رسول الله صلى الله عليه و سلم استقبلته ذات يوم صبيان الأنصار والإماء فقال : ( والله إني لأحبكم )

حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا استقبال ایک دن انصار کے بچوں اور بچیوں نے کیا‘ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللہ کی قسم! میں تم سے محبت کرتا ہوں۔

أَنَسٍ، ← ثَابِتٍ، ← حَمَّادٌ، ← عَفَّانُ، ← زُهَيْرٍ

Musnad Abu Yaalaa · Sabit Al-Banani on Anas › Chapter · Hadith 3517

مسند أبي يعلى · ثابت البناني عن أنس ‹ ثابت البناني عن أنس · حديث 3518

3518 - حدثنا زهير حدثنا عفان حدثنا حماد أخبرنا ثابت Y عن أنس أن امرأة كان في عقلها شيء فقالت : يا رسول الله إن لي حاجة فقال : ( يا أم فلان انظري أي الطريق شئت ) فقام معها يناجيها حتى قضت حاجتها K إسناده صحيح

حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک عورت تھی اس کی عقل میں کچھ تھا، اس نے عرض کی : یا رسول اللہ! مجھے آپ سے کچھ کام ہے۔حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے فلاں کی ماں! مجھے پکڑو جس راستہ میں لے جانا چاہتی ہو لے جاؤ آپ اس کے ساتھ چلتے رہے یہاں تک کہ اس نے اپنی ضرورت پوری کر لی۔

أنس أن امرأة كان في عقلها شيء فقالت ← ثَابِتٍ، ← حَمَّادٌ، ← عَفَّانُ، ← زُهَيْرٍ

Musnad Abu Yaalaa · Sabit Al-Banani on Anas › Chapter · Hadith 3518

مسند أبي يعلى · ثابت البناني عن أنس ‹ ثابت البناني عن أنس · حديث 3519

3519 - حدثنا زهير حدثنا عفان حدثنا حماد أخبرنا ثابت Y عن أنس أن أخت الربيع بن حارثة جرحت إنسانا فاختصموا إلى النبي صلى الله عليه و سلم فقالوا : يا رسول الله : القصاص القصاص فقالت أم الربيع : يا رسول الله أتقتص من فلانة ؟ ! لا والله لا تقص منها فما زالت حتى فبلوا الدية فقال رسول الله صلى الله عليه و سلم : ( إن من عباد الله من لو أقسم على الله لأبره ) K إسناده صحيح

حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت ربیع رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی بہن ام حارثہ نے کسی آدمی کو زخمی کر دیا ، وہ اپنا جھگڑا لے کر حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں آئے‘ انہوں نے کہا: قصاص‘ قصاص! حضرت ام ربیع نے عرض کی : یا رسول اللہ! کیا آپ نے فلانی سے قصاص لیا تھا؟ نہیں اللہ کی قسم ! اس سے بھی قصاص نہیں لیا جائے گا۔ وہ مسلسل اپنی بات پر اصرار کرتی رہی یہاں تک کہ انہوں نے دیت قبول کر لی‘ تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بے شک اللہ کے بندوں میں سے کچھ بندے ایسے ہیں جو اللہ پر قسم اٹھالیں تو اللہ ان کی قسم پوری کرتا ہے۔

ثَابِتٍ، ← حَمَّادٌ، ← عَفَّانُ، ← زُهَيْرٍ

Musnad Abu Yaalaa · Sabit Al-Banani on Anas › Chapter · Hadith 3519

مسند أبي يعلى · ثابت البناني عن أنس ‹ ثابت البناني عن أنس · حديث 3520

3520 - حدثنا زهير حدثنا عفان حدثنا شعبة أخبرنا ثابت Y عن أنس عن النبي صلى الله عليه و سلم قال : ( إن لكل غادر لواء يوم القيامة يعرف به ) K إسناده صحيح

حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جان لو کہ ہر دھوکہ باز کی پشت پر قیامت کے دن جھنڈا لگایا جائے گا۔

إن لكل غادر لواء يوم القيامة يعرف به إسناده صحيح ← النبي صلى الله عليه و سلم ← أَنَسٍ، ← ثَابِتٍ، ← شُعْبَةُ، ← عَفَّانُ، ← زُهَيْرٍ

Musnad Abu Yaalaa · Sabit Al-Banani on Anas › Chapter · Hadith 3520

مسند أبي يعلى · ثابت البناني عن أنس ‹ ثابت البناني عن أنس · حديث 3521

3521 - حدثنا زهير حدثنا عفان حدثنا حماد بن سلمة أخبرنا ثابت Y عن أنس أن رسول الله صلى الله عليه و سلم قال : ( يؤتي بأشد الناس كان بلاء في الدنيا من أهل الجنة فيقول الله : اصبغوه في الجنة صبغة فيصبغ فيها صبغة فيقول الله : يا ابن آدم هل رأيت شيئا تكرهه قط ثم يؤتي بأنعم الناس كان في الدنيا من أهل النار فيقول الله : اصبغوه صبغة في النار فيصبغ فيها قال : فيقول يا ابن آدم هل رأيت خيرا قط ؟ قرة عين قط ؟ فيقول : لا وعزتك ما رأيت خيرا قط ولا قرة عين قط ) K إسناده صحيح

حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اہل جنت میں سے جس آدمی نے دنیا میں سب سے زیادہ تکلیف برداشت کی ہو گی‘ اُس کو لایا جائے گا۔ اللہ عز وجل فرمائے گا: اس کو جنت میں غوطہ دیا جائے ۔ اسے غوطہ دیا جائے گا تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا اے انسان! کیا تُو نے بھی کوئی تکلیف دیکھی ہے؟ یا ایسی شے دیکھی ہے جس کو تو نا پسند کرتا تھا؟ وہ عرض کرے گا: تیری عزت کی قسم! میں نے کبھی کوئی ناپسند اشیاء نہیں دیکھی ہیں، پھر جہنم سے ایک آدمی لایا جائے گا، جو دنیا میں بڑا مال دار تھا، اللہ عز وجل فرمائے گا: اس کو جہنم میں غوطہ دیا جائے گا۔ اللہ پاک فرمائے گا: اے انسان! کیا تُو نے کبھی بھلائی دیکھی ہے؟ تیری آنکھ بھی اس سے ٹھنڈی ہوئی ہے؟ وہ عرض کرے گا: تیری عزت کی قسم! میں نے کبھی بھلائی نہیں دیکھی نہ میری کبھی آنکھ ٹھنڈی ہوئی ہے۔

أَنَسٍ، ← ثَابِتٍ، ← حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، ← عَفَّانُ، ← زُهَيْرٍ

Musnad Abu Yaalaa · Sabit Al-Banani on Anas › Chapter · Hadith 3521

مسند أبي يعلى · ثابت البناني عن أنس ‹ ثابت البناني عن أنس · حديث 3522

3522 - حدثنا زهير حدثنا عفان حدثنا حماد حدثنا قتادة و ثابت و حميد Y عن أنس أن رسول الله صلى الله عليه و سلم و أبا بكر و عمر و عثمان كانوا يستفتحون الصلاة بـ { الحمد لله رب العالمين } . وكان حميد لا يذكر النبي صلى الله عليه و سلم K إسناده صحيح

حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت ابوبکر و عمر و عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو الحمدللہ رب العالمین سے قرآت شروع کرتے ہوئے سنا۔

أَنَسٍ، ← قتادة و ثابت و حميد ← حَمَّادٌ، ← عَفَّانُ، ← زُهَيْرٍ

Musnad Abu Yaalaa · Sabit Al-Banani on Anas › Chapter · Hadith 3522

مسند أبي يعلى · ثابت البناني عن أنس ‹ ثابت البناني عن أنس · حديث 3523

3523 - حدثنا زهير حدثنا عفان حدثنا حماد حدثنا ثابت Y عن أنس قال : كان رسول الله صلى الله عليه و سلم إذا أوى إلى فراشه قال : ( الحمد لله الذي أطعمنا وسقانا وكفانا وآوانا وكم ممن لا كافي له ولا مؤوي ) K إسناده صحيح

حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب اپنے بستر پر آتے تو یہ دعا کرتے:’’الحمدللہ الذی الی آخرہ‘‘۔

كان رسول الله صلى الله عليه و سلم إذا أوى إلى فراشه ← أَنَسٍ، ← ثَابِتٍ، ← حَمَّادٌ، ← عَفَّانُ، ← زُهَيْرٍ

Musnad Abu Yaalaa · Sabit Al-Banani on Anas › Chapter · Hadith 3523

مسند أبي يعلى · ثابت البناني عن أنس ‹ ثابت البناني عن أنس · حديث 3524

3524 - حدثنا زهير حدثنا عفان حدثنا حماد حدثنا ثابت قال Y سمعت أنسا يقول عن رسول الله صلى الله عليه و سلم قال : ( يبقى من الجنة ما شاء الله أن يبقى ثم ينشئ الله لها خلقا مما يشاء ) K إسناده صحيح

حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ جنت میں سے وہ چیز باقی رہے گی جو اللہ چاہے گا کہ باقی رہے‘ اس کے بعد اللہ تعالیٰ اس کے لیے وہ مخلوق پیدا کرے جو چاہے گا۔

رسول الله صلى الله عليه و سلم ← أَنَسًا ← ثَابِتٍ، ← حَمَّادٌ، ← عَفَّانُ، ← زُهَيْرٍ

Musnad Abu Yaalaa · Sabit Al-Banani on Anas › Chapter · Hadith 3524

مسند أبي يعلى · ثابت البناني عن أنس ‹ ثابت البناني عن أنس · حديث 3525

3525 - حدثنا زهير حدثنا عفان حدثنا حماد أخبرنا ثابت Y عن أنس أن رسول الله صلى الله عليه و سلم كان يكثر أن يقول : ( اللهم آتنا في الدنيا حسنة وفي الآخرة حسنة وقنا عذاب النار ) K إسناده صحيح

حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اکثر یہ دعا مانگا کرتے تھے : اے اللہ! ہمیں دنیا میں بھی نیکی عطا فرما اور آخرت میں بھی اور دوزخ کے عذاب سے بچا۔

أَنَسٍ، ← ثَابِتٍ، ← حَمَّادٌ، ← عَفَّانُ، ← زُهَيْرٍ

Musnad Abu Yaalaa · Sabit Al-Banani on Anas › Chapter · Hadith 3525

مسند أبي يعلى · ثابت البناني عن أنس ‹ ثابت البناني عن أنس · حديث 3526

3526 - حدثنا زهير حدثنا عفان حدثنا حماد أخبرنا ثابت Y عن أنس أن رسول الله صلى الله عليه و سلم قال : ( لا تقوم الساعة حتى لا يقال في الأرض : الله الله ) K إسناده صحيح

حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: قیامت نہیں آئے گی یہاں تک کہ روئے زمین میں کوئی اللہ اللہ کرنے والا نہ رہے۔

أَنَسٍ، ← ثَابِتٍ، ← حَمَّادٌ، ← عَفَّانُ، ← زُهَيْرٍ

Musnad Abu Yaalaa · Sabit Al-Banani on Anas › Chapter · Hadith 3526

chevron_left Previous
1…19202122
Next chevron_right
All Chapters
0. Book
    0. Chapter
1. Musnad Abu Bakkr Al-Siddiq - RA
    1. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    2. Chapter
3. Musnad Ali bin Abi Talib - RA
    3. Chapter
4. Musnad Talha bin Obaidullah
    4. Chapter
5. From the Musnad Zubair bin Al-Awam
    5. Chapter
6. Musnad Saad bin Abi Waqas
    6. Chapter
7. From the Musnad Abdul Rahman bin Auf
    7. Chapter
8. Musnad Abu Ubaidah bin Al-Jarrah
    8. Chapter
9. From the armrest of Abu Juhaifa
    9. Chapter
10. Musnad Abi Tufail
    10. Chapter
11. The rest of Musnad Abdullah bin Anis
    11. Chapter