Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Wednesday, Jumada I 4, 1448 AH · Oct 14, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
مسند أبي يعلى

Musnad Abu Yaalaa

by Abu Yaalaa

7,583 Hadith384 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

مسند أبي يعلى · قتادة عن أنس ‹ قتادة عن أنس · حديث 2878

2878 - حدثنا هدبة بن خالد حدثنا همام حدثنا قتادة قال : قلنا لأنس Y من جمع القرآن على عهد رسول الله صلى الله عليه و سلم ؟ قال : أربعة كلهم من الأنصار : أبي بن كعب و معاذ بن جبل و زيد بن ثابت ورجل من الأنصار يقال له أبو زيد K إسناده صحيح

حضرت قتادہ رحمتہ اللہ کہتے ہیں کہ ہم نے حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے پوچھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے مبارک میں کس نے قرآن جمع کیا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ چار آدمیوں نے ۔ان میں سے ہر ایک کا تعلق انصار سے ہے: ابی بن کعب‘ معاذ بن جبل‘ زید بن ثابت اور انصار میں سے ایک آدمی تھے جن کو ابو زید رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہا جاتا تھا۔

قَتَادَةَ ← هَمَّامٌ، ← هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ،

Hadith 2878

مسند أبي يعلى · قتادة عن أنس ‹ قتادة عن أنس · حديث 2879

2879 - حدثنا هدبة حدثنا همام أخبرنا قتادة عن أنس Y أن رسول الله صلى الله عليه و سلم قال : ما من أهل الجنة أحد يسره أن يرجع إلى الدنيا وله عشرة أمثالها إلا الشهيد فإنه ود لو أنه رجع إلى الدنيا فقال عشر مرات لما يرى من الفضل K إسناده صحيح

حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جنتیوں میں سے کوئی بھی ایسا نہ ہو گا جو اس بات میں خوشی محسوس کرتا ہو کہ اس کو دوبارہ دنیا میں بھیجا جائے اور اس کو پہلے جیسی دس گنا زیادہ مراعات حاصل ہوں سوائے شہید کے، شہید چاہے گا کاش کہ اس کو دوبارہ دنیا کی طرف لوٹا دیا جائے اور وہ اللہ کی راہ میں دس مرتبہ قتل کیا جائے یہ اس وجہ سے ہو گا ‘ وہ اس کی فضیلت کو دیکھ چکا ہو گا۔

أَنَسٍ، ← قَتَادَةَ ← هَمَّامٌ، ← هُدْبَةُ

Hadith 2879

مسند أبي يعلى · قتادة عن أنس ‹ قتادة عن أنس · حديث 2880

2880 - حدثنا هدبة حدثنا همام حدثنا قتادة عن أنس Y أن الزبير بن العوام و عبد الرحمن بن عوف شكيا إلى النبي صلى الله عليه و سلم القمل فرخص لهما في قمص الحرير فرأيت على كل واحد منهما قميص حرير K إسناده صحيح

حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ بے شک زبیر بن عوام رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے خارش (کھجلی ) کی شکایت کی ۔ ان دونوں کو نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ریشم کی قمیص پہننے کی رخصت عنایت فرما دی ۔ میں نے ان میں سے ہر ایک پر ریشم کی قمیص دیکھی ہے۔

قَتَادَةَ ← هَمَّامٌ، ← هُدْبَةُ

Hadith 2880

مسند أبي يعلى · قتادة عن أنس ‹ قتادة عن أنس · حديث 2881

2881 - حدثنا هدبة حدثنا همام حدثنا قتادة عن أنس Y أن رسول الله صلى الله عليه و سلم و أبا بكر و عمر كانوا يستفتحون القراءة بـ { الحمد لله رب العالمين } K إسناده صحيح

حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سارے اپنی قرأت کا آغاز الحمد للہ رب العلمین سے کیا کرتے تھے۔

أَنَسٍ، ← قَتَادَةَ ← هَمَّامٌ، ← هُدْبَةُ

Hadith 2881

مسند أبي يعلى · قتادة عن أنس ‹ قتادة عن أنس · حديث 2882

2882 - حدثنا هدبة حدثنا همام حدثنا قتادة عن أنس Y أن رهطا قدموا على رسول الله صلى الله عليه و سلم من عرينة قال : فقالوا : يا رسول الله اجتوينا المدينة فعظمت بطوننا وانتهست لحومنا فأمرهم فأتوا راعي الصدقة فشربوا من ألبانها وأبوابها حتى صحت جسومهم فقتلوا الراعي واستاقوا الإبل وارتدوا فبعث رسول الله صلى الله عليه و سلم في أثرهم فجيء بهم فقطع أيديهم وأرجلهم وسمر أعينهم وألقاهم في الحرة K إسناده صحيح

حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ قبیلہ بنو عرینہ کا ایک گروہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا۔ راوی کہتے ہیں: انہوں نے کہا: یا رسول اللہ! ہمیں مدینہ کی آب و ہوا ناموافق ہے۔ ہمارے پیٹ بڑے ہو گئے ہیں اور ہمارے گوشت لاغر ہو گئے ہیں ۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو حکم دیا کہ بیت المال کے اونٹوں کے نگہبان کے پاس جائیں تو انہوں نے اونٹوں کا دودھ اور ان کا پیشاب پیا تو وہ تندرست ہو گئے ۔ ان کے جسم بھی ٹھیک ہو گئے انہوں نے چرواہے کو قتل کر دیا اور اونٹ ہانک کر لے گئے اور مرتد ہو گئے ۔ نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے پیچھے لوگوں کو بھیجا ان کو لایا گیا ان کے ہاتھ اور پاؤں کاٹ دیے گئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کی آنکھیں نکال دیں اور ان کو گرمی میں (سورج کی دھوپ میں ) ڈال دیا۔

قَتَادَةَ ← هَمَّامٌ، ← هُدْبَةُ

Hadith 2882

مسند أبي يعلى · قتادة عن أنس ‹ قتادة عن أنس · حديث 2883

2883 - حدثنا هدبة حدثنا همام عن قتادة عن أنس Y أن رسول الله صلى الله عليه و سلم دعاه خياط بالمدينة إلى خبز شعير وإهالة وكان فيها قرع فكان رسول الله صلى الله عليه و سلم يعجبه القرع فكنت أقدمه بين يديه قال : أنس : فما زال القرع يعجبني K إسناده صحيح

حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ بے شک نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مدینے کے ایک درزی نے یا ایک بوڑھے نے دعوت کے طور پر ایک جَو کی روٹی اور ایک تھال پیش کیا جس میں کدو ( شریف ) تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کدو کو بہت پسند فرمایا کرتے تھے۔ حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے بیٹھا تھا ، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کدو کو بہت پسند فرما رہے تھے تو تب سے میں بھی کدو بہت پسند کرتا ہوں ۔

أَنَسٍ، ← قَتَادَةَ ← هَمَّامٌ، ← هُدْبَةُ

Hadith 2883

مسند أبي يعلى · قتادة عن أنس ‹ قتادة عن أنس · حديث 2884

2884 - حدثنا هدبة حدثنا همام حدثنا قتادة عن أنس و الحسن Y أن النبي صلى الله عليه و سلم قال : لا يبزقن أحدكم على يمينه وليبزقن عن يساره K إسناده صحيح

حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اور حضرت حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ بے شک نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے کوئی بھی اپنے دائیں ہرگز نہ تھو کے، اسے چاہیے کہ وہ اپنے بائیں تھو کے۔

أنس و الحسن ← قَتَادَةَ ← هَمَّامٌ، ← هُدْبَةُ

Hadith 2884

مسند أبي يعلى · قتادة عن أنس ‹ قتادة عن أنس · حديث 2885

2885 - حدثنا هدبة حدثنا همام حدثنا قتادة عن أنس Y عن النبي صلى الله عليه و سلم قال : البزاق في المسجد خطيئة وكفارتها دفنها K إسناده صحيح

حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ وہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: مسجد میں تھوکنا گناہ ہے اور اس کا کفارہ اس کو دفن کر دیتا ہے۔

البزاق في المسجد خطيئة وكفارتها دفنها إسناده صحيح ← النبي صلى الله عليه و سلم ← أَنَسٍ، ← قَتَادَةَ ← هَمَّامٌ، ← هُدْبَةُ

Hadith 2885

مسند أبي يعلى · قتادة عن أنس ‹ قتادة عن أنس · حديث 2886

2886 - حدثنا هدبة حدثنا همام حدثنا قتادة عن أنس Y أن نبي الله صلى الله عليه و سلم قال : يخرج قوم من النار بعدما يصيبهم منها سفع فيدخلون الجنة فيسميهم أهل الجنة الجهنميين K إسناده صحيح

حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ بے شک اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ایک قوم جہنم سے نکلے گی اپنی سزا پانے کے بعد اور ان کے رنگ بدل گئے ہوں گے وہ لوگ جنت میں داخل کر دیئے جائیں گے، اہل جنت ان کو جہنمین کہہ کر پکاریں گے۔

أنس أن نبي الله صلى الله عليه و سلم ← قَتَادَةَ ← هَمَّامٌ، ← هُدْبَةُ

Hadith 2886

مسند أبي يعلى · قتادة عن أنس ‹ قتادة عن أنس · حديث 2887

2887 - حدثنا هدبة حدثنا همام حدثنا قتادة عن أنس Y أن رسول الله صلى الله عليه و سلم قال : لا يؤمن عبد حتى يحب لأخيه ما يحب لنفسه من الخير K إسناده صحيح

حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کوئی شخص اس وقت تک مؤمن نہیں ہوسکتا جب تک کہ وہ اپنے بھائی کے لیے وہی بھلائی پسند نہ کرے جو اپنے لیے پسند کرتا ہے۔

أَنَسٍ، ← قَتَادَةَ ← هَمَّامٌ، ← هُدْبَةُ

Hadith 2887

مسند أبي يعلى · قتادة عن أنس ‹ قتادة عن أنس · حديث 2888

2888 - حدثنا هدبة حدثنا همام عن قتادة عن أنس Y أن رجلا سأل النبي صلى الله عليه و سلم فقال : الرجل يحب القوم ولما يلحق بهم قال : المرء مع من أحب K إسناده صحيح

حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سوال کیا: ایک شخص کسی قوم سے محبت تو کرتا ہے مگر ان سے مل نہیں پاتا تو ؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: آدمی اس کے ساتھ ہو گا جس سے اس نے محبت کی ( قیامت کو )۔

المرء مع من أحب إسناده صحيح ← الرجل يحب القوم ولما يلحق بهم ← أنس أن رجلا سأل النبي صلى الله عليه و سلم ← قَتَادَةَ ← هَمَّامٌ، ← هُدْبَةُ

Hadith 2888

مسند أبي يعلى · قتادة عن أنس ‹ قتادة عن أنس · حديث 2889

2889 - حدثنا أبو بكر بن أبي شيبة حدثنا محمد بن بشر عن سعيد عن قتادة عن أنس Y أن النبي صلى الله عليه و سلم قال : يخرج من النار من قال : لا إله إلا الله وكان في قلبه من الخير ما يزن شعيرة ثم قال : يخرج من النار من قال : لا إله إلا الله وكان في قلبه من الخير ما يزن برة ثم يخرج من النار من قال : لا إله إلا الله وكان في قلبه وكان في قلبه من الخير من يزن ذرة K إسناده صحيح

حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ بے شک نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: وہ شخص دوزخ سے نکال لیا جائے گا جس نے ’’لا الہ الا اللہ کہا اور اس کے دل میں آنکھ کے بال برابر بھی بھلائی ہو۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: وہ شخص جہنم سے نکال دیا جائے گا جس نے بھی’’لا الہ الا اللہ کہا اور اس کے دل میں ایک دانے برابر بھی بھلائی ہو۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: وہ شخص دوزخ سے نکال دیا جائے گا جس کے دل میں ایک ذرہ برابر وزن کی مقدار میں بھی ایمان ہوا۔

أَنَسٍ، ← قَتَادَةَ ← سَعِيدٌ، ← مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ← أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ،

Hadith 2889

chevron_left Previous
12345…32
Next chevron_right
All Chapters
0. Book
    0. Chapter
1. Musnad Abu Bakkr Al-Siddiq - RA
    1. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    2. Chapter
3. Musnad Ali bin Abi Talib - RA
    3. Chapter
4. Musnad Talha bin Obaidullah
    4. Chapter
5. From the Musnad Zubair bin Al-Awam
    5. Chapter
6. Musnad Saad bin Abi Waqas
    6. Chapter
7. From the Musnad Abdul Rahman bin Auf
    7. Chapter
8. Musnad Abu Ubaidah bin Al-Jarrah
    8. Chapter
9. From the armrest of Abu Juhaifa
    9. Chapter
10. Musnad Abi Tufail
    10. Chapter
11. The rest of Musnad Abdullah bin Anis
    11. Chapter