Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Wednesday, Jumada I 4, 1448 AH · Oct 14, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
مسند أبي يعلى

Musnad Abu Yaalaa

by Abu Yaalaa

7,583 Hadith384 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

مسند أبي يعلى · قتادة عن أنس ‹ قتادة عن أنس · حديث 3142

3142 - حدثنا عبيد الله حدثنا حرمي بن عمارة حدثنا شعبة عن قتادة عن أنس Y قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : ثلاث من كن فيه وجد حلاوة الإيمان : من أحب المرء لا يحبه إلا لله ومن كان الله ورسوله أحب إليه مما سواهما ومن أن يقذف في النار أحب إليه من أن يرجع في الكفر بعد إذ أنقذه الله منه K إسناده صحيح

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلمٍ نے فرمایا: تین چیز یں جس میں ہوئی اس نے ایمان کی حلاوت کو پالیا (۱) اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو جمیع ما سوا ہما ( ان دونوں کے علاوہ باقی سب سے ) زیادہ محبت کرے(۲) آدمی کسی سے بھی محبت کرے تو صرف اللہ کے لیے (۳) آدمی کفر میں لوٹنا اس طرح نا گوار جانے جس طرح کہ وہ اس بات کو ناپسند سمجھتا ہے کہ اس کو آگ میں ڈالا جائے آگ کو بھڑکاکر۔

أَنَسٍ، ← قَتَادَةَ ← شُعْبَةُ، ← حَرَمِيُّ بْنُ عُمَارَةَ، ← عُبَيْدِ اللَّهِ

Musnad Abu Yaalaa · Qatada on the authority of Anas › Chapter · Hadith 3142

مسند أبي يعلى · قتادة عن أنس ‹ قتادة عن أنس · حديث 3143

3143 - حدثنا عبيد الله حدثنا حرمي حدثنا شعبة عن قتادة عن أنس Y أن رسول الله صلى الله عليه و سلم قال : لو كان لابن آدم واد من مال لابتغى إليه ثانيا ولو كان له ثانيا لابتغى إليه ثالثا ولا يملأ جوف ابن آدم إلا التراب ويتوب الله على من تاب . قال : فلا أدري : شيء أنزل الله أم كان يقوله K إسناده صحيح

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:میں نمازشروع کرتا ہوں۔میں چاہتا ہوں کہ میں نماز کو لمبا کروں۔میں کسی بچے کےرونے کی آواز سنتا ہوں تو میں نماز کو مختصر کرتا ہوں ۔ میں زیادہ جانتا ہوں اس تکلیف کو جو اس کی ماں تکلیف محسوس کرتی ہے۔

أَنَسٍ، ← قَتَادَةَ ← شُعْبَةُ، ← حَرَمِيٌّ ← عُبَيْدِ اللَّهِ

Musnad Abu Yaalaa · Qatada on the authority of Anas › Chapter · Hadith 3143

مسند أبي يعلى · قتادة عن أنس ‹ قتادة عن أنس · حديث 3144

3144 - حدثنا عبيد الله حدثنا خالد بن الحارث حدثنا سعيد عن قتادة عن أنس Y عن النبي صلى الله عليه و سلم قال : إني لأدخل في الصلاة وأنا أريد إطالتها فأسمع صوت الصبي فأتجوز في صلاتي مما أعلم من شدة وجد أمه من ذلك K إسناده صحيح

حضرت انس رضی اللہ عنہ روایت فرماتے ہیں کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: میں نماز پڑھنا شروع کرتا ہوں اور نماز لمبی کرنا چاہتا ہوں تو کسی بچے کے رونے کی آواز سنتا ہوں تو میں اپنی نماز مختصر کرتا ہوں ‘کیونکہ میں جانتا ہوں‘ اس کی ماں کو اس سے کتنی تکلیف ہوتی ہے۔

إني لأدخل في الصلاة ← النبي صلى الله عليه و سلم ← أَنَسٍ، ← قَتَادَةَ ← سَعِيدٌ، ← خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ ← عُبَيْدِ اللَّهِ

Musnad Abu Yaalaa · Qatada on the authority of Anas › Chapter · Hadith 3144

مسند أبي يعلى · قتادة عن أنس ‹ قتادة عن أنس · حديث 3145

3145 - حدثنا عبيد الله حدثني حرمي حدثنا شعبة عن قتادة قال : سألت أنسا Y عن النبيذ فقال : ما سمعت من رسول الله صلى الله عليه و سلم فيه شيئا K إسناده صحيح

حضرت قتادہ بن رحمتہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے نبیذ کے متعلق پوچھا تو آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے متعلق کچھ نہیں سنا ہے۔

من رسول الله صلى الله عليه و سلم فيه شيئا إسناده صحيح ← النبيذ فقال ما ← سَأَلْتُ أَنَسًا ← قَتَادَةَ ← شُعْبَةُ، ← حَرَمِيٌّ ← عُبَيْدِ اللَّهِ

Musnad Abu Yaalaa · Qatada on the authority of Anas › Chapter · Hadith 3145

مسند أبي يعلى · قتادة عن أنس ‹ قتادة عن أنس · حديث 3146

3146 - حدثنا عبيد الله حدثني حرمي حدثنا شعبة عن قتادة عن أنس بن مالك Y قال رسول الله صلى الله عليهوسلم : بعثت أنا والساعة كهاتين ـ بإصبعه : السبابة والوسطى ـ K إسناده صحيح

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں اور قیامت دونوں اس طرح مبعوث ہوئے ہیں ۔ ابوسعید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی شہادت والی اوردرمیان والی بڑی انگلی دونوںکوجمع فرما کااشارہ کیا۔

اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ، ← قَتَادَةَ ← شُعْبَةُ، ← حَرَمِيٌّ ← عُبَيْدِ اللَّهِ

Musnad Abu Yaalaa · Qatada on the authority of Anas › Chapter · Hadith 3146

مسند أبي يعلى · قتادة عن أنس ‹ قتادة عن أنس · حديث 3147

3147 - حدثنا عبيد الله حدثني حرمي حدثنا شعبة عن قتادة عن أنس Y أن رسول الله صلى الله عليه و سلم قال : من كذب علي متعمدا فليتبوأ مقعده من النار K إسناده صحيح

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص مجھ پر جان بوجھ کر جھوٹ باندھے وہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنالے۔

أَنَسٍ، ← قَتَادَةَ ← شُعْبَةُ، ← حَرَمِيٌّ ← عُبَيْدِ اللَّهِ

Musnad Abu Yaalaa · Qatada on the authority of Anas › Chapter · Hadith 3147

مسند أبي يعلى · قتادة عن أنس ‹ قتادة عن أنس · حديث 3148

3148 - حدثنا عبيد الله حدثني حرمي حدثنا شعبة عن قتادة عن أنس قال Y رخص رسول الله صلى الله عليه و سلم لعبد الرحمن بن عوف و الزبير بن العوام في الحرير من حكة كانت بهما K إسناده صحيح

حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عبدالرحمٰن بن عوف اور حضرت زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ کو ریشم ( کی قمیص) پہننے کی اجازت دی ‘کیونکہ ان کو خارش کی شکایت تھی ۔

أَنَسٍ، ← قَتَادَةَ ← شُعْبَةُ، ← حَرَمِيٌّ ← عُبَيْدِ اللَّهِ

Musnad Abu Yaalaa · Qatada on the authority of Anas › Chapter · Hadith 3148

مسند أبي يعلى · قتادة عن أنس ‹ قتادة عن أنس · حديث 3149

3149 - حدثنا عبيد الله حدثنا محمد بن عبد الواحد بن أبي حزم القطعي حدثنا عمر بن عامر عن قتادة عن أنس Y أن يهوديا مر بصبية عليه حلي فانتزع حليها وقذفها في بئر فأدركت فأخرحت وبها رمق فقيل : من قتلك ؟ قالت : فلان اليهودي فرفع إلى النبي صلى الله عليه و سلم فقتله K إسناده حسن والحديث صحيح

حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک یہودی‘ ایک بچی کے پاس سے گزرا‘ جس نے زیور پہن رکھا تھا‘ اس نے اس کا زیور چھین کر اسے کنویں میں ڈال دیا‘ پس ( جلدی پتہ چل گیا) اسے پالیا گیا‘ کنویں سے نکالا گیا تو اس میں ابھی زندگی باقی تھی، کسی نے کہا: تجھے کس نے قتل کرنے کی کوشش کی؟ اس نے کہا: فلاں یہودی ہے ۔ پس یہ مسئلہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں لایا گیا تو آپ نے اس کو قتل کروا دیا۔

قَتَادَةَ ← عُمَرُ بْنُ عَامِرٍ، ← محمد بن عبد الواحد بن أبي حزم القطعي ← عُبَيْدِ اللَّهِ

Musnad Abu Yaalaa · Qatada on the authority of Anas › Chapter · Hadith 3149

مسند أبي يعلى · قتادة عن أنس ‹ قتادة عن أنس · حديث 3150

3150 - حدثنا عبيد الله حدثنا خالد بن الحارث حدثنا سعيد عن قتادة عن أنس Y عن النبي صلى الله عليه و سلم قال : تسحروا فإن في السحور بركة K إسناده صحيح

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلمٍ نے فرمایا :سحری کیا کرو ، بے شک سحری میں برکت ہے۔

تسحروا فإن في السحور بركة إسناده صحيح ← النبي صلى الله عليه و سلم ← أَنَسٍ، ← قَتَادَةَ ← سَعِيدٌ، ← خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ ← عُبَيْدِ اللَّهِ

Musnad Abu Yaalaa · Qatada on the authority of Anas › Chapter · Hadith 3150

مسند أبي يعلى · قتادة عن أنس ‹ قتادة عن أنس · حديث 3151

3151 - حدثنا عبيد الله حدثنا خالد حدثنا حسين المعلم قال : سمعت قتادة يحدث عن أنس بن مالك Y أن رسول الله صلى الله عليه و سلم قال : والذي نفس محمد بيده لا يؤمن أحدكم حتى يحب لأخيه ما يحب لنفسه من الخير K إسناده صحيح

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس ذات کی قسم جس کے قبضہ قدرت میں محمد کی جان ہے! کوئی شخص اس وقت تک مؤمن نہیں ہوسکتا جب تک کہ وہ اپنے بھائی کے لیے وہی بھلائی پسند نہ کرے جو اپنے لیے پسند کرتاہے۔

اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ، ← قَتَادَةَ ← حُسَيْنٌ الْمُعَلِّمُ، ← خَالِدٌ، ← عُبَيْدِ اللَّهِ

Musnad Abu Yaalaa · Qatada on the authority of Anas › Chapter · Hadith 3151

مسند أبي يعلى · قتادة عن أنس ‹ قتادة عن أنس · حديث 3152

3152 - حدثنا عبيد الله حدثنا خالد حدثنا سعيد حدثنا قتادة عن أنس قال Y كان بالمدينة فزع فركب رسول الله صلى الله عليه و سلم فرسا لأبي طلحة كان يقطف فرجع نبي الله صلى الله عليه و سلم فقال : وجدناه بحرا من البحور قال : فكان لا يجارى K إسناده صحيح

حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ مدینہ میں گھبراہٹ ہوئی تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم حضرت ابوطلحہ کے گھوڑے پر سوار ہوئے جو بہت چلنے والا تھا‘ پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم واپس تشریف لائے تو فرمایا: ہم نے اس کو سمندروں میں سے ایک سمندردیکھا‘ فرمایا: جو چل ہی نہیں رہا تھا۔

أَنَسٍ، ← قَتَادَةَ ← سَعِيدٌ، ← خَالِدٌ، ← عُبَيْدِ اللَّهِ

Musnad Abu Yaalaa · Qatada on the authority of Anas › Chapter · Hadith 3152

مسند أبي يعلى · قتادة عن أنس ‹ قتادة عن أنس · حديث 3153

3153 - حدثنا عبيد الله حدثنا خالد حدثنا سعيد عن قتادة عن أنس بن مالك Y أنه ذكر أن يهوديا مر على رسول الله صلى الله عليه و سلم وهو مع أصحابه ـ أو قال : ومعه أصحابه ـ فسلم عليه فقال : أتدرون ما قال ؟ قالوا : لا قال ردوه علي قال : قلت : سام عليكم ؟ قال : نعم قال صلى الله عليه و سلم : إذا سلم عليكم أهل الكتاب فقولوا : وعليكم K إسناده صحيح

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے ایک یہودی کا ذکر کیا جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرا جبکہ آپ صحابہ کے ساتھ تھے ‘یا فرمایا: آپ کے ساتھ صحابہ بھی تھے‘ پس اس نے آپ پر سلام کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تمہیں معلوم ہے اس نے کیا کہا؟ صحابہ نے عرض کی: نہیں! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:اسے پکڑ کے میرے پاس لاؤ۔ آپ نے فرمایا: تو نے ’’سام علیکم‘‘ کہا؟ اس نے کہا: ہاں! رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تمہیں کتابی سلام کریں تو تم صرف وعلیکم کہا کرو۔

اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ، ← قَتَادَةَ ← سَعِيدٌ، ← خَالِدٌ، ← عُبَيْدِ اللَّهِ

Musnad Abu Yaalaa · Qatada on the authority of Anas › Chapter · Hadith 3153

chevron_left Previous
1…252627…32
Next chevron_right
All Chapters
0. Book
    0. Chapter
1. Musnad Abu Bakkr Al-Siddiq - RA
    1. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    2. Chapter
3. Musnad Ali bin Abi Talib - RA
    3. Chapter
4. Musnad Talha bin Obaidullah
    4. Chapter
5. From the Musnad Zubair bin Al-Awam
    5. Chapter
6. Musnad Saad bin Abi Waqas
    6. Chapter
7. From the Musnad Abdul Rahman bin Auf
    7. Chapter
8. Musnad Abu Ubaidah bin Al-Jarrah
    8. Chapter
9. From the armrest of Abu Juhaifa
    9. Chapter
10. Musnad Abi Tufail
    10. Chapter
11. The rest of Musnad Abdullah bin Anis
    11. Chapter