Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Thursday, Jumada I 5, 1448 AH · Oct 15, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics
مسند أبي يعلى

Musnad Abu Yaalaa

by Abu Yaalaa

7,583 Hadith384 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

Chapters

مسند أبي يعلى · قتادة عن أنس ‹ قتادة عن أنس · حديث 2962

2962 - حدثنا الحسن بن حماد حدثنا عبد الله بن إدريس عن شعبة عن قتادة عن أنس قال : Y كان في المدينة فزع فركب رسول الله صلى الله عليه و سلم فرسا لأبي طلحة يقال له : مندوب فقال : ما رأينا من فزع وإن وجدناه لبحرا K إسناده صحيح

حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ مدینہ شریف میں گھبراہٹ تھی‘ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ابو طلحہ کے گھوڑے پر سوار ہوئے‘ اس کو مندوب کہا جاتا تھا‘ ہم نے ایسی گھبراہٹ نہیں دیکھی اگرچہ ہم سمندر پار کر جائیں ۔

أَنَسٍ، ← قَتَادَةَ ← شُعْبَةُ، ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ، ← الْحَسَنُ بْنُ حَمَّادٍ،

Musnad Abu Yaalaa · Qatada on the authority of Anas › Chapter · Hadith 2962

مسند أبي يعلى · قتادة عن أنس ‹ قتادة عن أنس · حديث 2963

2963 - حدثنا سويد بن سعيد حدثنا الوليد بن مسلم عن الأوزاعي عن قتادة عن أنس Y أن النبي صلى الله عليه و سلم قال : سيكون في أمتي اختلاف وفرقة يحسنون القول ويسيئون العمل يقرؤون القرآن لا يجاوز تراقيهم يحقر أحدكم صلاته مع صلاتهم وصومه مع صيامهم هم شر الخلق والخليقة فطوبى لمن قتلهم وقتلوه يدعون إلى كتاب الله وليسوا منه في شيء من قتلهم كان أولى بالله منهم قالوا : يا رسول الله ما سيماهم ؟ قال : التحليق K إسناده ضعيف

حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: عنقریب میری میری اُمت میں اختلاف ظاہر ہو گا‘ ایک گروہ ایسا بھی ہو گا جو باتیں تو بڑی اچھی کرے گا لیکن عمل بُرے کریں گے‘ قرآن کی تلاوت کریں گے‘ لیکن وہ ان کے گلے سے نیچے نہیں اُترے گی‘ تم اپنی نمازوں کو ان کی نمازوں کے سامنے کم سمجھو گے‘ ان کے روزوں کے سامنے اپنے روزوں کو حقیر جانو گے‘ وہ بری ترین مخلوق ہو گئی‘ پس مبارک ہو اسے جو انہیں قتل کرے یا وہ اسے قتل کریں وہ لوگ اللہ کی کتاب کی طرف دعوت دیں گے‘ لیکن وہ خود اس پر عمل نہ کریں گے‘ جو ان کو قتل کرے گا وہ اللہ کے نزدیک بہتر ہو گا ۔ صحابہ نے عرض کی اے اللہ کے رسول ! ان کی نشانی کیا ہو گی؟ فرمایا: سر منڈوانا ۔

أَنَسٍ، ← قَتَادَةَ ← الْاَوْزَاعِیُّ ← الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، ← سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ

Musnad Abu Yaalaa · Qatada on the authority of Anas › Chapter · Hadith 2963

مسند أبي يعلى · قتادة عن أنس ‹ قتادة عن أنس · حديث 2964

2964 - حدثنا أبو خيثمة حدثنا يحيى عن أبي عروبة حدثنا قتادة أن أنس بن مالك حدثهم Y أن رسول الله صلى الله عليه و سلم صعد أحدا فاتبعه أبو بكر و عمر و عثمان فرجف بهم فقال : اثبت نبي وصديق وشهيدان K إسناده صحيح

حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ بے شک نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اُحد پہاڑ پر جلوہ افروز تھے اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ ، عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ بھی تھے تو اُحد پہاڑ ہلا ( زلزلہ آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس پر اپنے پاؤں مبارک سے مارا اور اس کو فرمایا : ثابت قدم ہو جا ( رُک جا) تیرے اوپر ایک نبی ، ایک صدیق اور دو شہید ہیں ۔

قَتَادَةُ، أَنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ، ← أبي عروبة ← يَحْيَى ← أَبُو خَيْثَمَةَ

Musnad Abu Yaalaa · Qatada on the authority of Anas › Chapter · Hadith 2964

مسند أبي يعلى · قتادة عن أنس ‹ قتادة عن أنس · حديث 2965

2965 - حدثنا أبو خيثمة حدثنا يحيى عن ابن أبي عروبة عن قتادة عن أنس Y أن رسول الله صلى الله عليه و سلم قال : ما بال أقوام يرفعون أبصارهم إلى السماء ؟ واشتد قوله في ذلك فقال : لينتهن عن ذلك أو لتخطف أبصارهم K إسناده صحيح

حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کیا حال ہے اس قوم کا جو اپنی نماز میں اپنی آنکھیں آسمان کی طرف اٹھا لیتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے اس ارشاد میں سختی فرمائی حتٰی کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: مجھے ڈر ہے کہیں ان کی آنکھیں اچک نہ لی جائیں ۔

أَنَسٍ، ← قَتَادَةَ ← ابْنِ أَبِي عَرُوبَةَ، ← يَحْيَى ← أَبُو خَيْثَمَةَ

Musnad Abu Yaalaa · Qatada on the authority of Anas › Chapter · Hadith 2965

مسند أبي يعلى · قتادة عن أنس ‹ قتادة عن أنس · حديث 2966

2966 - حدثنا أبو خيثمة حدثنا يحيى عن ابن أبي عروبة عن قتادة عن أنس Y أن رسول الله صلى الله عليه و سلم كان لا يرفع يديه في شيء من الدعاء إلا في الاستسقاء فإنه كان يرفع يديه حتى يرى بياض إبطيه K إسناده صحيح

حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دعاؤں میں سے کسی دعا میں اتنے زیادہ ہاتھ بلند نہ کرتے تھے جتنے کہ بارش طلب کرنے کے لیے دعا میں ہاتھ بلند کرتے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم استقاء میں اس قدر ہاتھ بلند کرتے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بغلوں مبارک کی سفیدی ظاہر ہو جاتی ۔

أَنَسٍ، ← قَتَادَةَ ← ابْنِ أَبِي عَرُوبَةَ، ← يَحْيَى ← أَبُو خَيْثَمَةَ

Musnad Abu Yaalaa · Qatada on the authority of Anas › Chapter · Hadith 2966

مسند أبي يعلى · قتادة عن أنس ‹ قتادة عن أنس · حديث 2967

2967 - حدثنا أبو خيثمة حدثنا يحيى عن حسين المعلم عن قتادة عن أنس قال Y قال رسول الله صلىالله عليه وسلم : والذي نفسي بيده لا يؤمن عبد حتى يحب لجاره ـ أو لأخيه ـ ما يحب لنفسه K إسناده صحيح

حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : کوئی شخص اس وقت تک مومن نہیں ہوسکتا جب تک کہ وہ اپنے بھائی کے لیے وہی بھلائی پسند نہ کرے جو اپنے لیے پسند کرتا ہے۔

أَنَسٍ، ← قَتَادَةَ ← حُسَيْنٌ الْمُعَلِّمُ، ← يَحْيَى ← أَبُو خَيْثَمَةَ

Musnad Abu Yaalaa · Qatada on the authority of Anas › Chapter · Hadith 2967

مسند أبي يعلى · قتادة عن أنس ‹ قتادة عن أنس · حديث 2968

2968 - حدثنا أبو خيثمة حدثنا يحيى عن شعبة حدثنا قتادة عن أنس Y أن النبي صلى الله عليه و سلم قال : إذا كان أحدكم في صلاته فإنه يناجي ربه فلا يبزقن بين يديه ولا عن يمينه ولكن عن يساره تحت قدمه K إسناده صحيح

حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اور حضرت حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ بے شک نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے کوئی بھی اپنے دائیں ہرگز نہ تھوکے، اسے چاہیے کہ وہ اپنے بائیں تھوکے ۔

أَنَسٍ، ← قَتَادَةَ ← شُعْبَةُ، ← يَحْيَى ← أَبُو خَيْثَمَةَ

Musnad Abu Yaalaa · Qatada on the authority of Anas › Chapter · Hadith 2968

مسند أبي يعلى · قتادة عن أنس ‹ قتادة عن أنس · حديث 2969

2969 - حدثنا أبو خيثمة حدثنا يحيى عن شعبة حدثنا قتادة عن أنس قال Y كان بالمدينة فزع فركب رسول الله صلى الله عليه و سلم فرسا لأبي طلحة فقال : ما رأينا من شيء وإن وجدناه لبحرا K إسناده صحيح

حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ مدینہ شریف میں گھبراہٹ تھی‘ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ابو طلحہ کے گھوڑے پر سوار ہوئے‘ اس کو مندوب کہا جاتا تھا‘ ہم نے ایسی گھبراہٹ نہیں دیکھی اگرچہ ہم سمندر پار کر جائیں ۔

أَنَسٍ، ← قَتَادَةَ ← شُعْبَةُ، ← يَحْيَى ← أَبُو خَيْثَمَةَ

Musnad Abu Yaalaa · Qatada on the authority of Anas › Chapter · Hadith 2969

مسند أبي يعلى · قتادة عن أنس ‹ قتادة عن أنس · حديث 2970

2970 - حدثنا أبو خيثمة حدثنا يحيى عن شعبة حدثنا قتادة عن أنس Y عن النبي صلى الله عليه و سلم قال : إن لكل نبي دعوة دعا بها في أمته وإني اختبأت دعوتي شفاعة لأمتي K إسناده صحيح

حضرت قتادہ رحمتہ اللہ حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ہر نبی علیہ السلام کے لیے ایک خاص دعا کا اختیار تھا جو اس نے دعا کی تو اللہ تعالیٰ نے اس کو قبول فرمایا اور میں نے اپنی دعا کو اپنی اُمت کی شفاعت کے لیے چھپا کر رکھا ہے۔

النبي صلى الله عليه و سلم ← أَنَسٍ، ← قَتَادَةَ ← شُعْبَةُ، ← يَحْيَى ← أَبُو خَيْثَمَةَ

Musnad Abu Yaalaa · Qatada on the authority of Anas › Chapter · Hadith 2970

مسند أبي يعلى · قتادة عن أنس ‹ قتادة عن أنس · حديث 2971

2971 - حدثنا أبو خيثمة حدثنا يحيى عن شعبة عن قتادة عن أنس قال Y قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : أتموا الركوع والسجود فو الله إني لأراكم من وراء ظهري K إسناده صحيح

حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: رکوع اور سجدے مکمل کیا کرو‘ اللہ کی قسم! میں اپنی پیٹھ کے پیچھے سے دیکھتا ہوں۔

أَنَسٍ، ← قَتَادَةَ ← شُعْبَةُ، ← يَحْيَى ← أَبُو خَيْثَمَةَ

Musnad Abu Yaalaa · Qatada on the authority of Anas › Chapter · Hadith 2971

مسند أبي يعلى · قتادة عن أنس ‹ قتادة عن أنس · حديث 2972

2972 - حدثنا أبو خيثمة حدثنا يحيى عن شعبة حدثنا قتادة عن أنس Y أن النبي صلى الله عليه و سلم قال : لا تواصلوا قالوا : فإنك تواصل قال : إني لست كأحدكم إني أطعم وأسقى K إسناده صحيح

حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: صوم وسال نہ رکھو۔ صحابہ نے عرض کی :حضور! آپ صوم وصال رکھتے ہیں ! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں تم میں سے کسی ایک کی مانند نہیں ہوں‘ بے شک مجھے کھلایا جاتا ہے اور مجھے پلایا جاتا ہے۔

أَنَسٍ، ← قَتَادَةَ ← شُعْبَةُ، ← يَحْيَى ← أَبُو خَيْثَمَةَ

Musnad Abu Yaalaa · Qatada on the authority of Anas › Chapter · Hadith 2972

مسند أبي يعلى · قتادة عن أنس ‹ قتادة عن أنس · حديث 2973

2973 - حدثنا أبو خيثمة حدثنا إسماعيل بن إبراهيم عن سعيد عن قتادة عن أنس Y أن النبي صلى الله عليه و سلم نهى أن يشرب قائما K إسناده صحيح

حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں کھڑے ہوکر پانی پینے سے منع فرمایا۔

أَنَسٍ، ← قَتَادَةَ ← سَعِيدٌ، ← إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ← أَبُو خَيْثَمَةَ

Musnad Abu Yaalaa · Qatada on the authority of Anas › Chapter · Hadith 2973

chevron_left Previous
1…101112…32
Next chevron_right
All Chapters
0. Book
    0. Chapter
1. Musnad Abu Bakkr Al-Siddiq - RA
    1. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    2. Chapter
3. Musnad Ali bin Abi Talib - RA
    3. Chapter
4. Musnad Talha bin Obaidullah
    4. Chapter
5. From the Musnad Zubair bin Al-Awam
    5. Chapter
6. Musnad Saad bin Abi Waqas
    6. Chapter
7. From the Musnad Abdul Rahman bin Auf
    7. Chapter
8. Musnad Abu Ubaidah bin Al-Jarrah
    8. Chapter
9. From the armrest of Abu Juhaifa
    9. Chapter
10. Musnad Abi Tufail
    10. Chapter
11. The rest of Musnad Abdullah bin Anis
    11. Chapter