Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Wednesday, Jumada I 4, 1448 AH · Oct 14, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics
مسند أبي يعلى

Musnad Abu Yaalaa

by Abu Yaalaa

7,583 Hadith384 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

Chapters

مسند أبي يعلى · أبو قلابة عبد الله بن زيد الجرمي عن أنس ‹ أبو قلابة عبد الله بن زيد الجرمي عن أنس · حديث 2791

2791 - حدثنا إبراهيم بن الحجاج السامي وهيب عن أيوب عن أبي قلابة عن أنس Y أن النبي صلى الله عليه و سلم كان يأتي أم سليم فيقيل عندها وكان يصلي على نطع ويقيل وكان كثير العرق فتتبع العرق من النطع فتجعله في قوارير الطيب وكان يصلي على الخمرة K إسناده صحيح

حضرت ابو قلابہ رحمتہ اللہ علیہ سے روایت ہے کہ وہ حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ بے شک نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سیدہ اُم سلیم رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے پاس تشریف لاتے تھے اور ان کے پاس قیلولہ کرتے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چمڑے کی ایک جائے نماز پر نماز ادا فرماتے تھے پھر اسی پر قیلولہ فرماتے تھے جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قیلولہ فرماتے ( دو پہر کے وقت آرام کرتے ) تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بہت زیادہ پسینہ مبارک آتا تھا تو حضرت اُم سلیم اس جائے نماز سے پسینہ جمع کرتیں اور خوشبو والی شیشیوں میں ڈال لیتی تھیں ‘ چٹان پر نماز پڑھتے تھے۔

أَنَسٍ، ← أَبِي قِلَابَةَ، ← أَيُّوبَ، ← إبراهيم بن الحجاج السامي وهيب

Hadith 2791

مسند أبي يعلى · أبو قلابة عبد الله بن زيد الجرمي عن أنس ‹ أبو قلابة عبد الله بن زيد الجرمي عن أنس · حديث 2792

2792 - حدثنا إبراهيم حدثنا وهيب حدثنا أيوب عن أبي قلابة عن أنس قال Y أمر بلال أن يشفع الأذان ويوتر الإقامة K إسناده صحيح

حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ حضرت بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو حکم دیا گیا تھا کہ اذان میں کلمات کو دو بار پڑھیں اور اقامت میں طاق پڑھیں ۔

أمر بلال أن يشفع الأذان ويوتر الإقامة إسناده صحيح ← أَنَسٍ، ← أَبِي قِلَابَةَ، ← أَيُّوبَ، ← وُهَيْبٌ، ← إِبْرَاهِيمَ،

Hadith 2792

مسند أبي يعلى · أبو قلابة عبد الله بن زيد الجرمي عن أنس ‹ أبو قلابة عبد الله بن زيد الجرمي عن أنس · حديث 2793

2793 - حدثنا عبد الأعلى بن حماد حدثنا يزيد بن زريع حدثنا خالد الحذاء ـ وكان يكنى أبا المنازل ـ عن أبي قلابة عن أنس قال Y أمر بلال أن يشفع الأذان ويوتر الإقامة K إسناده صحيح

حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے ، وہ کہتے ہیں کہ بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو حکم دیا گیا کہ اذان میں جفت کریں اور اقامت میں طاق کر یں۔

أمر بلال أن يشفع الأذان ويوتر الإقامة إسناده صحيح ← أَنَسٍ، ← أَبِي قِلَابَةَ، ← خالد الحذاء وكان يكنى أبا المنازل ← يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ← عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ،

Hadith 2793

مسند أبي يعلى · أبو قلابة عبد الله بن زيد الجرمي عن أنس ‹ أبو قلابة عبد الله بن زيد الجرمي عن أنس · حديث 2794

2794 - حدثنا أبو الربيع الزهراني حدثنا حماد عن أيوب عن أبي قلابة عن أنس قال Y صلى ـ صلى الله عليه و سلم ـ الظهر بالمدينة أربعا وصلى بذي الحليفة ركعتين فسمعتهم يصرخون بهما صراخا : بالحج والعمرة K إسناده صحيح

حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مدینہ شریف میں ظہر چار رکعات پڑھیں اور ذوالحلیفہ میں دو(۲) رکعتیں پڑھیں ۔ میں نے ان کو سنا ہے وہ بلند آواز سے کہہ رہے تھے حج اور عمرہ میں ۔

أَنَسٍ، ← أَبِي قِلَابَةَ، ← أَيُّوبَ، ← حَمَّادٌ، ← أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ

Hadith 2794

مسند أبي يعلى · أبو قلابة عبد الله بن زيد الجرمي عن أنس ‹ أبو قلابة عبد الله بن زيد الجرمي عن أنس · حديث 2795

2795 - حدثنا عبد الأعلى حدثنا وهيب حدثنا أيوب عن أبي قلابة عن أنس قال Y كان رسول الله صلى الله عليه و سلم يأتي أم سليم فيقيل عندها وكان كثير العرق فتجعله في القوارير وكان يصلي على الخمرة K إسناده صحيح

حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت اُم سلیم رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے پاس تشریف لاتے انہیں کے پاس قیلولہ ( دو پہر کا آرام) فرماتے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بہت پسینہ مبارک آ تا تو حضرت اُم سلیم شیشیوں میں ڈال لیتی تھیں اور اس کے شیشہ کے چمکتے ہوئے موتی بن جاتے پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھجور کے پتوں کی چٹائی پر نماز ادا فرماتے ۔

أَنَسٍ، ← أَبِي قِلَابَةَ، ← أَيُّوبَ، ← وُهَيْبٌ، ← عَبْدُ الْأَعْلَى

Hadith 2795

مسند أبي يعلى · أبو قلابة عبد الله بن زيد الجرمي عن أنس ‹ أبو قلابة عبد الله بن زيد الجرمي عن أنس · حديث 2796

2796 - حدثنا عباس بن الوليد النرسي حدثنا وهيب عن أيوب عن أبي قلابة عن أنس قال Y قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : إذا حضر العشاء وأقيمت الصلاة فابدؤوا بالعشاء K إسناده صحيح

حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب رات کا کھانا سامنے آ جائے اور نماز کا وقت بھی ہو جائے تو پہلے کھانا کھاؤ( کھانے سے ابتداء کرو)۔

أَنَسٍ، ← أَبِي قِلَابَةَ، ← أَيُّوبَ، ← وُهَيْبٌ، ← عَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ النَّرْسِيُّ

Hadith 2796

مسند أبي يعلى · أبو قلابة عبد الله بن زيد الجرمي عن أنس ‹ أبو قلابة عبد الله بن زيد الجرمي عن أنس · حديث 2797

2797 - حدثنا سريج حدثنا محمد بن عبد الرحمن الطفاوي عن أيوب عن أبي قلابة عن أنس Y قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : إذا وضع العشاء وأقيمت الصلاة فابدؤوا بالعشاء K إسناده صحيح

حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشادفرمایا: جب کھانا رکھ دیا جائے اور نماز بھی قائم ہو جائے تو پھر کھانے سے ابتداء کرو ( پہلے کھانا کھائے تاکہ نماز میں کھانے کا خیال نہ آتا رہے اور نماز خشوع وخضوع سے ادا ہو )۔

أَنَسٍ، ← أَبِي قِلَابَةَ، ← أَيُّوبَ، ← مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الطُّفَاوِيُّ ← سُرَيْجٌ

Hadith 2797

مسند أبي يعلى · أبو قلابة عبد الله بن زيد الجرمي عن أنس ‹ أبو قلابة عبد الله بن زيد الجرمي عن أنس · حديث 2798

2798 - حدثنا عبد الله بن معاوية حدثنا حماد بن سلمة عن أبي قلابة عن أنس Y أن رسول الله صلى الله عليه و سلم : قال : لا تقوم الساعة حتى يتباهى الناس في المساجد K إسناده صحيح

حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ بے شک نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: قیامت قائم نہ ہو گی یہاں تک کہ لوگ مسجدوں میں باہم فخر کیا کریں گے ۔

أَنَسٍ، ← أَبِي قِلَابَةَ، ← حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاوِيَةَ،

Hadith 2798

مسند أبي يعلى · أبو قلابة عبد الله بن زيد الجرمي عن أنس ‹ أبو قلابة عبد الله بن زيد الجرمي عن أنس · حديث 2799

2799 - حدثنا أبو بكر بن أبي شيبة حدثنا الحسن بن موسى حدثنا حماد بن سلمة عن أيوب عن أبي قلابة عن أنس Y قال رسول الله صلى الله عليه و سلم بنحوه

حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کی مثل فرمایا۔

أَنَسٍ، ← أَبِي قِلَابَةَ، ← أَيُّوبَ، ← حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، ← الْحَسَنُ بْنُ مُوسَى، ← أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ،

Hadith 2799

مسند أبي يعلى · أبو قلابة عبد الله بن زيد الجرمي عن أنس ‹ أبو قلابة عبد الله بن زيد الجرمي عن أنس · حديث 2800

2800 - حدثنا جعفر بن مهران السباك حدثنا عبد الوارث عن أيوب عن أبي قلابة عن أنس Y قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : إذا نعس أحدكم وهو يصلي فلينصرف حتى يعقل ما يقول K إسناده حسن

حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے‘ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کسی کو اونگھ آئے اس حال میں کہ وہ نماز پڑھ رہا ہو اسے چاہیے کہ وہ سو جائے یہاں تک کہ وہ جو کچھ کہہ رہا ہے وہ کچھ لے۔

أَنَسٍ، ← أَبِي قِلَابَةَ، ← أَيُّوبَ، ← عَبْدُ الْوَارِثِ ← جَعْفَرُ بْنُ مِهْرَانَ السَّبَّاكُ،

Hadith 2800

مسند أبي يعلى · أبو قلابة عبد الله بن زيد الجرمي عن أنس ‹ أبو قلابة عبد الله بن زيد الجرمي عن أنس · حديث 2801

2801 - حدثنا إسحاق حدثنا حماد بن زيد عن أيوب قال : قرئ علينا كتاب أبي قلابة عن أنس قال Y إذا نعس أحدكم فلينصرف حتى يعلم ما يفعل K إسناده صحيح

حضرت ابو ایوب سے روایت ہے کہ وہ کہتے ہیں کہ ہم پر ابو قلابہ رحمتہ اللہ کی کتاب پڑھی گئی اس میں تھا کہ حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ جب تم میں سے کسی کو اونگھ آ جائے تو اسے چاہیے کہ وہ پھر جائے یہاں تک کہ وہ جان لے کہ وہ کیا کہہ رہا ہے۔

إذا نعس أحدكم فلينصرف حتى يعلم ما يفعل إسناده صحيح ← أَنَسٍ، ← قرئ علينا كتاب أبي قلابة ← أَيُّوبَ، ← حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ← إِسْحَاقُ

Hadith 2801

مسند أبي يعلى · أبو قلابة عبد الله بن زيد الجرمي عن أنس ‹ أبو قلابة عبد الله بن زيد الجرمي عن أنس · حديث 2802

2802 - حدثنا إسحاق حدثنا عبد الورارث عن أيوب عن أبي قلابة ـ رفعه ـ قال Y إذا نعس أحدكم في الصلاة فلينصرف فلينم K إسناد رجاله ثقات غير أنه مرسل

حضرت ابو قلابہ رحمتہ اللہ سے روایت ہے کہ وہ اس کو مرفوع کرتے ہیں، کہتے ہیں جب تم میں سے کسی ایک کو اونگھ آ جائے نماز میں تو اسے چاہیے کہ وہ پھر جائے اور سو جائے ۔

أبي قلابة رفعه ← أَيُّوبَ، ← عبد الورارث ← إِسْحَاقُ

Hadith 2802

chevron_left Previous
123
Next chevron_right
All Chapters
0. Book
    0. Chapter
1. Musnad Abu Bakkr Al-Siddiq - RA
    1. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    2. Chapter
3. Musnad Ali bin Abi Talib - RA
    3. Chapter
4. Musnad Talha bin Obaidullah
    4. Chapter
5. From the Musnad Zubair bin Al-Awam
    5. Chapter
6. Musnad Saad bin Abi Waqas
    6. Chapter
7. From the Musnad Abdul Rahman bin Auf
    7. Chapter
8. Musnad Abu Ubaidah bin Al-Jarrah
    8. Chapter
9. From the armrest of Abu Juhaifa
    9. Chapter
10. Musnad Abi Tufail
    10. Chapter
11. The rest of Musnad Abdullah bin Anis
    11. Chapter