مسند أبي يعلى · أول مسند ابن عباس ‹ أول مسند ابن عباس · حديث 2499
2499 - حدثنا أبو بكر حدثنا يحيى بن يعلى قال : حدثني أبي حدثنا غيلان عن عثمان أبي اليقظان عن جعفر بن إياس عن مجاهد Y عن ابن عباس قال : لما نزلت هذه الآ ية : { الذين يكنزون الذهب والفضة } [ التوبة : 34 ] قال : كبر ذ لك على المسلمين فقالوا : ما يستطيع أحد منا [ أن يترك ] لولده مالا يبقى بعده فقال [ عمر ] : أنا أفرج عنكم فانطلقوا وانطلق عمر و اتبعه ثوبان فأتى النبي صلى الله عليه و سلم فقال : يا نبي الله إنه قد كبرعلى أصحابك هذه الآية فقال النبي صلى الله عليه و سلم : [ إن الله ] لم يفرض الزكاة إلا [ ليطيب ما ] بقي من أموالكم و إنما فرض المواريث في الأموال لتبقى [ لمن ] بعد كم . قال : فكبر عمر فقال له النبي صلى الله عليه و سلم : ألا أخبرك بما يكنز المرء ؟ المرأة الصالحة إذا نظر إليها سرته و إذا أمرها أطاعته و إذا غاب عنها حفظته K إسناده ضعيف
حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ جب یہ آیت نازل ہوئی: ’’وہ لوگ جو سونا اور چاندی کو جمع کرتے ہیں‘‘ (التوبہ:۳۴) مسلمانوں پر بڑا دشوار گزرا۔ عرض کرنے لگے: ہم میں سے کوئی طاقت نہیں رکھتاکہ اپنی اولاد کے لیے اس کے بعد بھی مال باقی رہے۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا: میں تمہارے لیے گنجائش نکالنے کی بات کرتا ہوں‘ لوگ بھی چلے اور حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ چلے اور حضرت ثوبان رضی اللہ تعالیٰ عنہ بھی ان کے پیچھے چلے اور حضور نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں آئے اور عرض کی : اے اللہ کے نبی! آپ کے صحابہ پر یہ آیت بھاری ہے ۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: زکوٰۃ صرف اس مال کو پاک کرنے کے لیے فرض کی گئی ہے جو تمہارے اموال سے باقی بچ گیا ہے‘ مالوں میں حق وراثت مقرر کیا ہے جو اس کے لیے تمہارے بعد بھی باقی رہے گا۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا: ’’اللہ اکبر‘‘ ۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے کہا: کیا میں تمہیں نہ بتاؤں کہ آدمی کیا جمع کرے؟ فرمایا، نیک عورت جب اس کی طرف دیکھے وہ اُسے خوش کر دے، جب اس کو حکم دے تو وہ اس کی اطاعت کرے، جب وہ موجود نہ ہو تو اس کی حرمت کی حفاظت کرے۔
ابْنِ عَبَّاسٍ، ← مُجَاهِدٍ ← جَعْفَرِ بْنِ إِيَاسٍ، ← عُثْمَانَ أَبِي الْيَقْظَانِ ← غَيْلَانَ ← أَبِي ← يحيى بن يعلى ← أَبُو بَکْرٍ
Musnad Abu Yaalaa · The first Musnad Ibn Abbas › Chapter · Hadith 2499
