مسند أبي يعلى · تابع مسند جابر ‹ تابع مسند جابر · حديث 2071
2071 - حدثنا عمرو بن الضحاك حدثنا أبي حدثنا عمران القطان حدثنا مطر عن طلحة Y عن جابر قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : من ادعى لغير أبيه أو انتمى إلى غير مواليه رغبة عنهم فعليه لعنة الله ومن سب والديه أو والده فكذلك ومن أهل لغير الله فكذلك ومن استحل شيئا من حدود مكة فكذلك ومن قال علي ما لم أقل فكذلك
حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس نے اپنا نسب بدلا یا غلام نے اپنا آ قا بدلا‘ ان سے بے رغبتی کے لیے ان پر اللہ تعالیٰ کی لعنت ہو۔ جس نے اپنے والدین کو یا اپنی والدہ کو گالی دی اس پر بھی اللہ کی لعنت ہو۔ جس نے ذبح کے وقت اللہ کے علاوہ کسی اور کا نام لیا اس پر بھی اللہ کی لعنت ہو۔ جس نے مکہ شریف کی حدود میں سے کسی چیز کو حلال سمجھا اس پر اللہ کی لعنت ہو۔ اور فرمایا: جس نے وہ حدیث بیان کی جو میں نے نہیں فرمائی اس پر بھی اللہ کی لعنت ہو۔
جَابِرٍ ← طَلْحَةَ، ← مَطَرٍ، ← عِمْرَانُ الْقَطَّانُ، ← أَبِي ← عمرو بن الضحاك
Musnad Abu Yaalaa · Follow Musnad Jaber › Chapter · Hadith 2071
