Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Thursday, Jumada I 5, 1448 AH · Oct 15, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics
مسند أبي يعلى

Musnad Abu Yaalaa

by Abu Yaalaa

7,583 Hadith384 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

Chapters

مسند أبي يعلى · تابع مسند جابر ‹ تابع مسند جابر · حديث 2190

2190 - حدثنا سفيان بن وكيع حدثنا أبي عن عبيد الله عن أبي مليح Y حدثنا جابر بن عبد الله قال : أنزل الله صحف إبراهيم في أول ليلة من رمضان وأنزلت التوراة على موسى لست خلون من رمضان وأنزل الزبور على داود في إحدى عشرة ليلة خلت من رمضان وأنزل القرآن على محمد صلى الله عليه و سلم في أربع وعشرين خلت من رمضان

حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام پر صحیفہ نازل کیا گیا رمضان شریف کی پہلی رات کو۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام پر تورات نازل کی گئی جب رمضان کے چھ دن گزر گئے تھے، حضرت داؤد علیہ السلام پر زبور نازل کی گئی جب رمضان کی گیارہ راتیں گزر گئی تھیں قرآن مجید حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر نازل کیا گیا جب رمضان شریف کے ۲۴ دن گزر گئے تھے۔

جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ: ← أَبِي مَلِيحٍ ← عُبَيْدِ اللَّهِ ← أَبِي ← سُفْيَانُ بْنُ وَکِيعٍ

Musnad Abu Yaalaa · Follow Musnad Jaber › Chapter · Hadith 2190

مسند أبي يعلى · تابع مسند جابر ‹ تابع مسند جابر · حديث 2191

2191 - حدثنا سفيان حدثنا أبو أسامة عن هشام عن الحسن Y عن جابر قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : بين الرجل - أو قال : بين العبد - وبين الكفر ترك الصلاة K إسناده ضعيف

حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کافر اور مسلمان کے درمیان فرق نماز کو چھوڑنا ہے۔

جَابِرٍ ← الْحَسَنِ، ← هِشَامٍ ← أَبُو أُسَامَةَ ← سُفْيَانَ،

Musnad Abu Yaalaa · Follow Musnad Jaber › Chapter · Hadith 2191

مسند أبي يعلى · تابع مسند جابر ‹ تابع مسند جابر · حديث 2192

2192 - حدثنا سفيان بن وكيع حدثنا روح بن عبادة حدثنا ابن جريج قال : أخبرني أبو الزبير Y عن جابر قال : طلقت خالتي فأرادت أن تجد نخلها فزجرها رجل أن تخرج إليه فأتت النبي صلى الله عليه و سلم فقال : بلى فجدي ذلك فإنك عسى أن تصدقي فتفعلي معروفا

حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں: میری خالہ کو طلاق دے دی گئی‘ پس اس نے اپنا کھجوروں کا باغ کاٹنے کا ارادہ کیا تو ایک آدمی نے اسے ڈانٹ کر کہا کہ خبردار! تو اس کی طرف نکلے۔ پس وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں آئیں‘ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کیوں نہیں! تم اسے کاٹو۔ ممکن ہے تم صدقہ کر کے نیکی کماؤ۔

جَابِرٍ ← أَبُو الزُّبَيْرِ ← ابْنُ جُرَيْجٍ، ← رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ ← سُفْيَانُ بْنُ وَکِيعٍ

Musnad Abu Yaalaa · Follow Musnad Jaber › Chapter · Hadith 2192

مسند أبي يعلى · تابع مسند جابر ‹ تابع مسند جابر · حديث 2193

2193 - حدثنا سفيان حدثنا روح حدثنا ابن جريج قال : أخبرني عطاء أنه Y سمع جابر بن عبد الله وذكر العزل فقال : قد كنا نفعله عل عهد رسول الله صلى الله عليه و سلم K إسناده ضعيف

حضرت عطا فرماتے ہیں کہ انہوں نے حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنا کہ عزل کا ذکر کیا گیا‘ حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا: ہم حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں کرتے تھے۔

الْعَزْل ← جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ: ← عَطَاءٌ، اَنَّہٗ ← ابْنُ جُرَيْجٍ، ← رَوْحٌ، ← سُفْيَانَ،

Musnad Abu Yaalaa · Follow Musnad Jaber › Chapter · Hadith 2193

مسند أبي يعلى · تابع مسند جابر ‹ تابع مسند جابر · حديث 2194

2194 - حدثنا سفيان حدثنا أبي عن ابن أبي ليلى عن أبي الزبير Y عن جابر قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : لا تسبوا الليل والنهار ولا الشمس ولا القمر ولا الرياح فإنها ترسل رحمة لقوم و عذابا لقوم K إسناده ضعيف

حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: رات دن سورج و چاند کو گالی نہ دو ۔ نہ ہوا کو بے شک ایک قوم کے لیے رحمت بنا کر بھیجی جاتی ہے اور ایک قوم کے لیے عذاب ۔

جَابِرٍ ← أَبِي الزُّبَيْرِ ← ابْنِ أَبِي لَيْلَی ← أَبِي ← سُفْيَانَ،

Musnad Abu Yaalaa · Follow Musnad Jaber › Chapter · Hadith 2194

مسند أبي يعلى · تابع مسند جابر ‹ تابع مسند جابر · حديث 2195

2195 - حدثنا سفيان حدثنا عبد الوهاب الثقفي عن أيوب عن هشام عن وهب بن كيسان Y عن جابر بن عبد الله عن النبي صلى الله عليه و سلم قال : من أحيا أرضا ميتة فله فيها أجر وما أكلت العوافي فهو له صد قة K إسناده ضعيف

حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس نے ویران زمین کو آباد کیا اسی کے لیے جو اس میں اجر ہو گا جو اس سے پرندے وغیرہ کھاتے ہیں وہ اس کے لیے صدقہ ہو جائے گا ۔

النبي صلى الله عليه و سلم ← جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ: ← وَهْبِ بْنِ كَيْسَانَ، ← هِشَامٍ ← أَيُّوبَ، ← عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ ← سُفْيَانَ،

Musnad Abu Yaalaa · Follow Musnad Jaber › Chapter · Hadith 2195

مسند أبي يعلى · تابع مسند جابر ‹ تابع مسند جابر · حديث 2196

2196 - حدثنا سفيان حدثنا أبي عن أسامة بن زيد عن ابن المنكدر Y عن جابر قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : سلوا الله علما نافعا وتعوذوا بالله من علم لا ينفع K إسناده ضعيف

حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللہ عزوجل سے علم نافع کا سوال کرو اور ایسے علم سے اللہ کی پناہ مانگو جونفع نہ دے ۔

جَابِرٍ ← ابْنَ الْمُنْكَدِرِ، ← أَسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ ← أَبِي ← سُفْيَانَ،

Musnad Abu Yaalaa · Follow Musnad Jaber › Chapter · Hadith 2196

مسند أبي يعلى · تابع مسند جابر ‹ تابع مسند جابر · حديث 2197

2197 - حدثنا سفيان حدثنا أبي عن أسامة عن محمد بن المنكدر Y عن جابر قال : مر النبي صلى الله عليه و سلم بقوم يقرؤون القرآن في المسجد فقال : اقرؤوا القرآن قبل أن يجيء قوم يقيمونه إقامة القدح يتعجلونه ولا يتأجلونه K إسناده ضعيف

حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک قوم کے پاس سے گزرے جو مسجد میں قرآن پڑھ رہے تھے‘ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: قرآن پڑھتے رہو اس سے قبل کہ ایک قوم آئے گی وہ قرآن کو جوئے میں استعمال ہونے والے لکڑی کے ٹکڑے کی مانند رکھیں گے وہ اس کا معاوضہ (دنیوی) مانگنے میں جلدی کریں گے دیر نہیں کریں گے (یعنی اس کا بدلہ قیامت کے دن پر نہیں چھوڑیں گے )۔

مر النبي صلى الله عليه و سلم بقوم يقرؤون القرآن في المسجد ← جَابِرٍ ← مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ← أُسَامَةُ، ← أَبِي ← سُفْيَانَ،

Musnad Abu Yaalaa · Follow Musnad Jaber › Chapter · Hadith 2197

مسند أبي يعلى · تابع مسند جابر ‹ تابع مسند جابر · حديث 2198

2198 - حدثنا سفيان حدثنا أبي عن سعيد بن عبيد الأزدي حدثنا الفضل الرقاشي عن محمد بن المنكدر Y عن جابر قال : قام رسول الله صلى الله عليه و سلم خطيبا يوم الجمعة فقال : عسى رجل تحضره الجمعة وهو على قدر ميل من المدينة فلا يحضر الجمعة قال : ثم قال في الثانية : عسى رجل تحضره الجمعة وهو على قدر ميلين من المد ينة فلا يحضرها وقال في الثالثة : عسى يكون على قدر ثلاثة أميال من المدينة فلا يحضر صلاة الجمعة ويطبع الله على قلبه K إسناده ضعيف جدا

حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جمعہ کے خطبہ دینے کے لیے کھڑے ہوئے ، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: قریب ہے کہ ایک آدمی جمعہ کے لیے آئے گا‘ وہ مدینہ سے ایک میل دور ہو گا‘ وہ جمعہ کے لیے حاضر نہیں ہو گا۔ دوسری مرتبہ میں فرمایا : قریب ہے ایک آدمی مدینہ سے جمعہ کے لیے آئے گا وہ مدینہ سے دومیل کی مقدار پر ہو گا وہ جمعہ کے لیے حاضر نہیں ہو گا ۔ تیسری مرتبہ فرمایا: قریب ہے کہ ایک آدمی جمعہ کے لیے آئے گا وہ مدینہ سے تین میل کی مسافت پر ہو گا وہ جمعہ کے لیے حاضر نہیں ہو گا‘ اللہ اس کے دل پر مہر لگا دے گا ۔

جَابِرٍ ← مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ← الْفَضْلِ الرَّقَاشِيِّ ← سَعِيدُ بْنُ عُبَيْدٍ الْأَزْدِيُّ، ← أَبِي ← سُفْيَانَ،

Musnad Abu Yaalaa · Follow Musnad Jaber › Chapter · Hadith 2198

مسند أبي يعلى · تابع مسند جابر ‹ تابع مسند جابر · حديث 2199

2199 - حدثنا سفيان حدثنا محمد بن المنكدر عن ابن جريج قال : أخبرني أبو الزبير Y أنه سمع جابر بن عبد الله يسأل عن ركوب البدن فقال : سمعت رسول الله صلى الله عليه و سلم يقول : اركبها بالمعروف إذا ألجئت إليها حتى تجد ظهرا K إسناده ضعيف ولكن الحديث صحيح

حضرت ابو زبیر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنا آپ سے قربانی کے اونٹ پر سوار ہونے کے متعلق پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا: میں نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: بھلائی کے ساتھ اس پر سوار ہو جاؤ جب تک سواری نہ پاؤ۔

رسول الله صلى الله عليه و سلم ← ركوب البدن ← جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يُسْأَلُ ← أَبُو الزُّبَيْرِ، أَنَّهُ ← ابْنُ جُرَيْجٍ، ← مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ← سُفْيَانَ،

Musnad Abu Yaalaa · Follow Musnad Jaber › Chapter · Hadith 2199

مسند أبي يعلى · تابع مسند جابر ‹ تابع مسند جابر · حديث 2200

2200 - حدثنا واصل بن عبد الأعلى حدثنا ابن فضيل عن الوليد بن جميع عن أبي سلمة Y عن جابر قال : قام رسول الله صلى الله عليه و سلم ذات يوم على المنبر فقال : إنه بينما أناس يسيرون قي البحر فنفذ طعامهم فرفعت لهم جزيرة فخرجوا يريدون الخبز فلقيتهم الجساسة - قلت لأبي سلمة : وما الجساسة ؟ قال : امرأة تجر شعر رأسها - قالت لهم : في هذا القصر خبر ما تريدون فأتوه فإذا هم برجل موثق فقال : أخبروني أو سلوني أخبركم فسكت القوم فقال : أخبروني عن نخل بيسان و أريحيا - أريحا - أأطعم ؟ قالوا : نعم قال : فأخبروني عن حمأة زغر هل فيها ماء ؟ قالوا : نعم قالوا : هو المسيح تطوى له الأرض فيسلكها في أربعين يوما إلا ما كان من طيبة فقال رسول الله صلى الله عليه و سلم : ألا وإن طبية هي المدينة ما من باب من أبوابها إلا ملك صالت سيفه يمنعه منها وبمكة مثل ذلك ثم قال : في بحر فارس ما هو في بحر الروم ما هو فقال لي : أبو سلمة إن في هذا الحد يث شيئا ما حفظت قال : شهد جابر بن عبد الله أنه ابن الصياد قلت : فإنه قد مات قال : وإن مات قلت : فإنه أسلم قال : وإن أسلم قلت فإنه قد دخل المدينة قال : و إن دخل المدينة K إسناده صحيح

حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک دن منبر پر جلوہ افروز ہوئے ، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ایک گروہ سمندر میں سفر کرتا ہے‘ اسی دوران ان کا زاد راہ ختم ہو جاتا ہے (جس سے وہ پریشان ہو جاتے ہیں ) پس ان کے لیے ایک جزیرہ بلند ہوتا ہے‘ وہ کھانا تلاش کرنے نکل کھڑے ہوتے ہیں تو انہیں جساسہ ملتی ہے۔ میں نے ابو سلمہ سے سوال کیا ( راوی کا بیان ہے ) جساسہ کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: وہ عورت جو اپنی جلد اور سر کے بال گھسیٹتی ہے‘ تو وہ کہتی ہے: اس محل میں اس چیز کی خبر ہے جوتم تلاش کر رہے ہو‘ وہ سارا گروہ مل کر اس جگہ آتا ہے‘ وہاں ایک بندھا ہوا آدمی ہے‘ پس وہ کہتا ہے: مجھے بتاؤ! یا مجھ سے پوچھو! ( راوی کو شک ہے کہ ان دو میں سے کون سا لفظ مروی عنہ نے بولا ) میں تمہیں بتاؤں گا۔ (یہ سن کر ) قوم خاموش ہو جاتی ہے۔ پس وہ کہتا ہے: مجھے بیسان اور اریحا کے کھجوروں کے باغ کی خبر دو! کیا اس سے اس نے کھایا۔ وہ کہتے ہیں: ہاں! (خبر دیتے ہیں)۔ وہ کہتا ہے: مجھے زغر کے کیچڑ کی خبر دو گے کیا اس میں پانی ہے؟ وہ کہتے ہیں: ہاں! (بالکل)۔ انہوں نے کہا: وہ مسیح ہے جس کے لیے چالیس دن میں پوری زمین لپیٹ دی جاتی ہے (یعنی وہ اس میں بھرے گا ) مگر مدینہ طیبہ میں داخل نہ ہو سکے گا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: مدینہ طیبہ کا کوئی دروازہ ایسا نہیں ہو گا جس پر ایک فرشتہ تلوار سونتے اس کو روکنے کے لیے نہ کھڑا ہو گا اور مکہ میں بھی اسی طرح ۔ پھر فرمایا: فارس کے سمندر میں کیا ہے؟ روم کے سمندر میں کیا ہے؟ یہ بات تین بار فرمائی‘ پھر تین بار اپنے دائیں ہاتھ کو اپنے بائیں ہاتھ پر مارا۔ سو ابن ابی سلمہ نے مجھ سے کہا: اس حدیث میں ایک ایسی چیز ہے جس کو میں نے یاد کیا۔ ہم نے کہا: وہ کیا ہے؟ انہوں نے کہا: جناب جابر نے گواہی دی کہ وہ ابن صیاد ہے۔ میں نے کہا: نہیں! کیونکہ وہ تو فوت ہو چکا ہے انہوں نے کہا: اگرچہ وہ فوت ہو چکا‘ میں نے کہا: وہ اسلام لایا ؟ انہوں نے کہا: اگرچہ وہ مسلمان بھی ہوا‘ میں نے کہا: وہ مدینہ میں داخل ہوا؟ انہوں نے کہا: اگرچہ وہ مدینہ میں بھی داخل ہوا ۔

جَابِرٍ ← اَبِیْ سَلَمَۃَ ← الْوَلِيدِ بْنِ جُمَيْعٍ ← ابْنُ فُضَيْلٍ، ← وَاصِلُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَی

Musnad Abu Yaalaa · Follow Musnad Jaber › Chapter · Hadith 2200

مسند أبي يعلى · تابع مسند جابر ‹ تابع مسند جابر · حديث 2201

2201 - حدثنا الحسين بن يزيد الطحان حدثنا إبراهيم بن عيينة عن أبي طالب عن محارب Y عن جابر قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : نعم الإدام الخل وكفى بالمرء شرا أن يتسخط ما قرب إليه K إسناده حسن

حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بہترین سالن سرکہ ہے۔ آدمی کے بدترین ہونے کے لیے اتنا ہی کافی ہے کہ وہ ناراض ہو‘ اس سے جو اس کے قریب کیا جائے ۔

جَابِرٍ ← مُحَارِبٍ ← أبي طالب ← إِبْرَاهِيمُ بْنُ عُيَيْنَةَ ← الحسين بن يزيد الطحان

Musnad Abu Yaalaa · Follow Musnad Jaber › Chapter · Hadith 2201

chevron_left Previous
1…161718…28
Next chevron_right
All Chapters
0. Book
    0. Chapter
1. Musnad Abu Bakkr Al-Siddiq - RA
    1. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    2. Chapter
3. Musnad Ali bin Abi Talib - RA
    3. Chapter
4. Musnad Talha bin Obaidullah
    4. Chapter
5. From the Musnad Zubair bin Al-Awam
    5. Chapter
6. Musnad Saad bin Abi Waqas
    6. Chapter
7. From the Musnad Abdul Rahman bin Auf
    7. Chapter
8. Musnad Abu Ubaidah bin Al-Jarrah
    8. Chapter
9. From the armrest of Abu Juhaifa
    9. Chapter
10. Musnad Abi Tufail
    10. Chapter
11. The rest of Musnad Abdullah bin Anis
    11. Chapter