مسند أبي يعلى · مسند جابر ‹ مسند جابر · حديث 1955
1955 - حدثنا عمرو الناقد حدثنا سفيان بن عيينة عن عمرو عن جابر بن عبد الله يقول Y بعثنا رسول الله صلى الله عليه و سلم في ثلاث مئة راكب وأميرنا أبو عبيدة بن الجراح نرصد عيرا لقريش فأقمنا بالساحل نصف شهر فأصابنا جوع شديد حتى أكلنا الخبط قال فسمي ذلك الجيش جيش الخبط ثم ألقى البحر لنا دابة يقال لها : العنبر فأكلنا منه نصف شهر حتى ثابت أجسامنا وادهنا بودكه فأخذ أبو عبيدة ضلعا من أضلاعه فنظر إلى أطول جمل في الجيش فحمله عليه فمر تحته K إسناده صحيح
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ہمیں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تین سو تیرہ آدمیوں کو بھیجا اور ہمارے اوپر امیر حضرت ابو عبیدہ بن جراح رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو بنایا‘ ہم قریش کے ایک قافلہ میں ٹھہرے‘ ہم آ دھا ماہ ساحل پر رہے‘ ہمیں سخت بھوک لگی یہاں تک کہ ہم نے درخت سے جھاڑے ہوئے پتے کھائے ۔ راوی کا بیان ہے کہ اس لشکر کا نام ہی دجیش خبط پڑ گیا‘ پھر سمندر نے ہمارے لیے جانور پھینکا‘ اُسے عنبر کہا جاتا تھا، ہم اس کو آ دھے ماہ تک کھاتے رہے یہاں تک کہ ہم موٹے ہو گئے‘ ہم نے اس کی چربی اکٹھی کر لی ۔حضرت ابو عبیدہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اس کی پہلی پکڑی‘ اس کی لمبائی دیکھی تو اس کے نیچے سے لشکر گزر جاتا تھا۔ حضرت ابوعثمان فرماتے ہیں کہ ہمیں سفیان بن عیینہ نے بیان کیا۔ انہوں نے فرمایا کہ ابو زبیر‘ حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں‘ وہ فرماتے ہیں کہ ہمیں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک تھال دیا اس میں کھجوریں تھیں‘ جب ہمارے پاس سے ختم ہو گئیں تو ایک آدمی کوئی شی لاتا‘ ہم اس کی دونوں آنکھوں سے چربی نکالتے‘ جب ہم حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے تو آپ سے ہم سے پوچھا کہ کیا تمہارے پاس اس سے کوئی شی ہے؟
جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ: ← عَمْرٍو، ← سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، ← عَمْرٌو النَّاقِدُ
Musnad Abu Yaalaa · Musnad Jaber › Chapter · Hadith 1955
