مسند أبي يعلى · مسند جابر ‹ مسند جابر · حديث 1920
1920 - حدثنا أبو خيثمة حدثنا جرير عن ليث عن أبي الزبير عن جابر قال Y بعثنا رسول الله صلى الله عليه و سلم ست مئة رجل مع أبي عبيدة بن الجراح وما معنا إلا جراب من تمر قال : فاقتسمناه فأصاب كل رجل منا خمس تمرات أو سبع تمرات فأكلناه حتى بلغنا الجوع قال : فجعلنا نمص نواه فلما بلغنا الجوع ساحلنا البحر فإذا حباب مثل الكثيب الضخم قد نضب عنه الماء فقال بعضنا : أنأكل هذا وهو ميتة ؟ فقال أبو عبيدة : أنتم غزاة في سبيل الله كلوا فلا بأس فأكلنا منه وملحنا منه وتزودنا فلما انتهينا إلى رسول الله صلى الله عليه و سلم ذكرنا له ذلك فقال : لا بأس به هل مع مع أحد منكم شيء منه يطعمنيه ؟ قال : فقال بعضنا لبعض : نعم فبعثنا إليه منه K إسناده ضعيف
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہماری چھ سو افراد کی جماعت کو حضرت ابو عبید بن الجراح رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ساتھ بھیجا۔ ہمارے پاس زاد راہ صرف ایک کھجوروں کی تھیلی تھی۔ ہم کو حضرت ابو عبیدہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے تقسیم کی ۔ ہم میں سے ہر آدمی کو پانچ یا سات کھجوریں ملیں‘ ہم نے کھالیں ۔ یہاں تک کہ ہم کو بھوک لگی ہم اس کی گٹھلیوں کو چوستے ۔ جب ہم کو بھوک لگی تو سمندر نے ہم پر ایک مچھلی پھینکی‘ وہ مچھلی بہت بڑے ٹیلے کی طرح تھی اس سے پانی صاف کیا۔ ہم میں سے بعض کہنے لگے: یہ مردار ہے؟ حضرت ابو عبیدہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہنے لگے: تم اللہ کی راہ میں جہاد کے لیے نکلے ہو، کھاؤ! کوئی حرج نہیں ۔ ہم نے اس سے کھایا اور اس سے ہم نے اور بھی بچا کر رکھ لی۔ جب ہم حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں آئے ، اس کا ذکر کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کوئی حرج نہیں! کیا تمہارے پاس اس میں سے کوئی چیز باقی ہے کہ ہم بھی کھا لیں؟ ہم میں سے بعض کہنے لگے: جی ہاں! ہم نے اس سے آپ کے لیے مچھلی بھیجی ۔
جَابِرٍ ← أَبِي الزُّبَيْرِ ← لَيْثٌ، ← جَرِيرٌ ← أَبُو خَيْثَمَةَ
Musnad Abu Yaalaa · Musnad Jaber › Chapter · Hadith 1920
