Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Sunday, Jumada I 8, 1448 AH · Oct 18, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics
مسند اسحاق بن راوایہ

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah

by أبو يعقوب إسحاق بن إبراهيم بن مخلد بن إبراهيم الحنظلي المروزي المعروف بـ ابن راهويه

2,786 Hadith127 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

Chapters

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ مِنْ رِجَالِ الْكُوفِيِّينَ. · حديث 286

286- أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ، حَدَّثنا إِبْرَاهِيمُ الْهَجَرِيُّ، عَنْ أَبِي عِيَاضٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم، قَالَ: إِنَّ نَارَكُمْ هَذِهِ جُزْءٌ مِنْ سَبْعِينَ جُزْءًا مِنْ جَهَنَّمَ، وَلَوْلاَ مَا ضُرِبَ بِهَا الْمَاءُ سَبْعَ مَرَّاتٍ مَا انْتَفَعَ بِهَا بَنُو آدَمَ.

حضرت ابو عياض‘ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اور وہ رسول اکرم صلى الله علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا:’’تمہاری یہ آگ جہنم کے ستر اجزاء میں سے ایک جز ہے اگر اس کو پانی سے سات مرتبہ دھویا گیا نہ ہوتا تو انسان اس سے فائدہ نہ اٹھا سکتا۔‘‘

رَسُولِ اللَّهِ ← أَبِي هُرَيْرَةَ، ← أَبِي عِيَاضٍ، ← إبراهيم الهجري ← جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 286

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ مِنْ رِجَالِ الْكُوفِيِّينَ. · حديث 287

287- أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ، حَدَّثنا إِبْرَاهِيمُ الْهَجَرِيُّ، عَنْ أَبِي عِيَاضٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم، قَالَ: يَبْلَى مِنِ ابْنِ آدَمَ كُلُّ شَيْءٍ إِلاَّ عَجَبُ الذَّنَبِ، وَفِيهِ يُرَكَّبُ الْخَلْقُ.

حضرت ابو عياض‘ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اور وہ رسول اکرم صلى الله علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں۔ آپ نے فرمایا:’’انسان (کے جسم) کی ہر چیز گل سڑ جائے گی سوائے ریڑھ کی ہڈی کے‘ اس سے اس کی (دوبارہ ) ترکیب ہو گی۔‘‘

يَبْلَى مِنِ ابْنِ آدَمَ كُلُّ شَيْءٍ إِلاَّ عَجَبُ الذَّنَبِ، وَفِيهِ يُرَكَّبُ الْخَلْقُ. ← رَسُولِ اللَّهِ ← أَبِي هُرَيْرَةَ، ← أَبِي عِيَاضٍ، ← إبراهيم الهجري ← جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 287

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ مِنْ رِجَالِ الْكُوفِيِّينَ. · حديث 288

288- أَخْبَرَنَا جَعْفَرٌ، حَدَّثنا إِبْرَاهِيمُ الْهَجَرِيُّ، عَنْ أَبِي عِيَاضٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم قَالَ: عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ فِي كُلِّ يَوْمٍ قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، وَمَنْ يُطِيقُ ذَلِكَ؟ فَقَالَ: إِرْشَادُكَ الْمُسْلِمَ عَلَى الطَّرِيقِ صَدَقَةٌ، وَرَدُّكَ السَّلاَمَ عَلَى الْمُسْلِمِ صَدَقَةٌ، وَأَمْرُكَ بِالْمَعْرُوفِ وَنَهْيُكَ عَنِ الْمُنْكَرِ صَدَقَةٌ.

حضرت ابو عياض‘ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اور وہ رسول اکرم صلى الله علیہ وسلم سے روایت کرتےہیں ۔ آپ نے فرمایا:’’ ہر مسلمان پر روزانہ صدقہ (لازم) ہے۔‘‘صحابہ کرام نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کون اس کی طاقت رکھتا ہے؟آپ نے فرمایا: تم کسی مسلمان کو راستہ دکھاؤ‘یہ صدقہ ہے۔ مسلمان کو سلام کا جواب دیناصدقہ ہے۔ نیکی کا حکم دینا اور بُرائی سے روکنا صدقہ ہے۔‘‘

عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ فِي كُلِّ يَوْمٍ ← رَسُولِ اللَّهِ ← أَبِي هُرَيْرَةَ، ← أَبِي عِيَاضٍ، ← إبراهيم الهجري ← جَعْفَرٌ،

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 288

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ مِنْ رِجَالِ الْكُوفِيِّينَ. · حديث 289

289- ، 291- أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ زِيَادٍ، مَوْلَى بَنِي مَخْزُومٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم قَالَ: نَحْنُ الآخِرُونَ، السَّابِقُونَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، أَوَّلُ زُمْرَةٍ مِنْ أُمَّتِي يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ سَبْعُونَ أَلْفًا، لاَ حِسَابَ عَلَيْهِمْ، صُورَةُ كُلِّ رَجُلٍ مِنْهُمْ عَلَى صُورَةِ الْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ كَأَشَدِّ ضَوْءِ كَوْكَبٍ فِي السَّمَاءِ، ثُمَّ بَعْدَ ذَلِكَ هُمْ مَنَازِلُ.

حضرت زیاد جو بنو مخزوم کے آزاد کردہ غلام ہیں‘ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اور وہ رسول اکرم صلى الله علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں ۔ آپ نے فرمایا:’’ ہم (نبوت کے اعتبار سے) سب سے پچھلے اور قیامت کے دن سب سے پہلے ہوں گے۔ میری امت کا پہلا گروہ جو جنت میں داخل ہو گا وہ ستر ہزار افراد ہوں گے جن کا کوئی حساب نہیں ہو گا۔ ان میں سے ہر مرد کی صورت چودہویں کے چاند کی صورت جیسی ہو گی پھر وہ لوگ جو ان سے ملے ہوں گے گویا وہ آسمان کا سب سے زیادہ چمکدار ستارہ ہے پھر اس کے بعد وہ درجہ بدرجہ ہوں گے ۔‘‘

رَسُولِ اللَّهِ ← أَبِي هُرَيْرَةَ، ← زِيَادٍ مَوْلَى بَنِي مَخْزُومٍ ← إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي1 خَالِدٍ ← جَرِيرٌ

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 289

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ مِنْ رِجَالِ الْكُوفِيِّينَ. · حديث 290

290- أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ، حَدَّثنا ابْنُ أَبِي خَالِدٍ، بِهَذَا الإِسْنَادِ، مِثْلَهِ.

ابن ابی خالد اسی سند کے ساتھ اس کی مثل روایت کرتے ہیں۔

ابْنُ أَبِي خَالِدٍ، بِهَذَا الإِسْنَادِ، مِثْلَهِ. ← مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ،

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 290

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ مَا يُرْوَى عَنْ أَبِي يَحْيَى مَوْلَى جَعْدَةَ، وَأَبِي السُّدِّيِّ، وَكَعْبِ بْنِ زِيَادٍ، وَأَبِي مُدِلَّةَ، وَغَيْرِهِمْ. · حديث 291

291- أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ، عَنِ الأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي يَحْيَى، مَوْلَى جَعْدَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ، يَقُولُ: قِيلَ لِرَسُولِ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم: إِنَّ فُلاَنَةَ تُصَلِّي مِنَ اللَّيْلِ، وَتَصُومُ النَّهَارَ، وَتُؤْذِي جِيرَانَهَا، سَلِيطَةً، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم: هِيَ فِي النَّارِ، وَقِيلَ لَهُ: إِنَّ فُلاَنَةَ تُصَلِّي الْمَكْتُوبَةَ، وَتَصُومُ رَمَضَانَ، وَتَصَدَّقُ بِالأَثْوَارِ مِنَ الأَقِطِ، لَيْسَ لَهَا شَيْءٌ غَيْرُهِ، وَلاَ تُؤْذِي أَحَدًا، فَقَالَ: هِيَ فِي الْجَنَّةِ.

حضرت ابویحییٰ (حضرت جعدہ کے غلام ) فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنا‘ فرماتے تھے رسول اکرم صلى الله علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کیا گیا کہ فلاں عورت رات کو نماز پڑھتی اور دن کو روزہ رکھتی ہے لیکن اپنے پڑوسیوں کو زبان درازی کے ذریعے اذیت پہنچاتی ہے۔ رسول اکرم صلى الله علیہ وسلم نے فرمایا: وہ جہنم میں جائے گی اور آپ سے عرض کیا گیا کہ فلاں عورت فرض نماز پڑھتی ہے اور ماہ رمضان کے روزے رکھتی ہے اور پنیر کے ٹکڑے صدقہ کرتی ہے‘ اس کے پاس اس کے علاوہ کچھ نہیں لیکن وہ کسی کو اذیت نہیں پہنچاتی ۔ آپ نےفرمایا: وہ جنت میں جائے گی۔

قِيلَ لِرَسُولِ اللَّهِ ← أَبَا هُرَيْرَةَ ← أَبِي يَحْيَى مَوْلَى جَعْدَةَ، ← الْاَعْمَشِ ← جَرِيرٌ

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 291

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ مَا يُرْوَى عَنْ أَبِي يَحْيَى مَوْلَى جَعْدَةَ، وَأَبِي السُّدِّيِّ، وَكَعْبِ بْنِ زِيَادٍ، وَأَبِي مُدِلَّةَ، وَغَيْرِهِمْ. · حديث 292

292- قُلتُ لأَبِي أُسَامَةَ: أَحَدَّثَكُمُ الأَعْمَشُ، حَدَّثنا أَبُو يَحْيَى مَوْلَى جَعْدَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ: قِيلَ: يَا رَسُولَ اللهِ، فُلاَنَةُ تُصَلِّي بِاللَّيْلِ، فَقَرَأْتُ عَلَيْهِ كَمَا حَدَّثنا جَرِيرٌ، فَأَقَرَّ بِهِ أَبُو أُسَامَةَ، وَقَالَ: نَعَمْ.

حضرت ابویحییٰ فرماتے ہیں میں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنا‘ فرماتے ہیں رسول اکرم کی خدمت میں عرض کیا گیا یا رسول الله! فلاں عورت رات کے وقت نماز پڑھتی ہے۔ (مصنف فرماتے ہیں) میں نے حضرت ابو اسامہ کے سامنے یہ حدیث پڑھی جس طرح ہم سے جریر نے بیان کی تھی تو ابو اسامہ نے اسےصحیح قرار دیا اور فرمایا: ہاں!(اسی طرح ہے)۔

قِيلَ ← أَبَا هُرَيْرَةَ ← أَبُو يَحْيَى مَوْلَى جَعْدَةَ، ← قُلتُ لأَبِي أُسَامَةَ: أَحَدَّثَكُمُ الأَعْمَشُ،

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 292

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ مَا يُرْوَى عَنْ أَبِي يَحْيَى مَوْلَى جَعْدَةَ، وَأَبِي السُّدِّيِّ، وَكَعْبِ بْنِ زِيَادٍ، وَأَبِي مُدِلَّةَ، وَغَيْرِهِمْ. · حديث 293

293- أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، حَدَّثنا مَعْمَرٌ، وَالثَّوْرِيُّ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ، عَنْ أَبِي عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، يَرْفَعُهُ، قَالَ: إِذَا صَلَّى (1) أَحَدُكُمْ فَلْيُصَلِّ إِلَى شَيْءٍ يَسْتُرُهُ، فَإِنْ لَمْ يَجِدْ فَلْيَتَخَطَّ خَطًّا، ثُمَّ لاَ يَمُرُّ مَا بَيْنَ يَدَيْهِ. _حاشية__________ (1) جا في الأصل: "إذا صلا أحدكم فليصلي" والتصويب من مقتضى القواعد ومصادر التخريج.

حضرت ابن عمرو بن حُریث اپنے باپ سے اور وہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مرفوعاً روایت ادا کرتے ہیں یعنی نبی کریم صلى الله علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی ایک نماز پڑھے تو کسی چیز کے سامنے پڑ ھے جو (گزرنے والوں کے لئے) پرده (آڑ) بنے اگر کوئی چیز نہ پائے تو لکیرکھینچ لے پھر جو بھی اس کے سامنے سے گزرے گا اس کو کوئی ضرر نہ ہوگا۔

أَبِي هُرَيْرَةَ يَرْفَعُهُ ← أَبِيهِ ← أَبِي عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ ← إِسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ، ← مَعْمَرٌ وَالثَّوْرِيُّ؛ ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 293

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ مَا يُرْوَى عَنْ أَبِي يَحْيَى مَوْلَى جَعْدَةَ، وَأَبِي السُّدِّيِّ، وَكَعْبِ بْنِ زِيَادٍ، وَأَبِي مُدِلَّةَ، وَغَيْرِهِمْ. · حديث 294

294- أَخْبَرَنَا وَكِيعٌ، حَدَّثنا سُفْيَانُ، عَنِ السُّدِّيِّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، يَرْفَعُهُ، قَالَ: إِنَّهُ لَيَسْمَعُ خَفْقَ نِعَالِهِمْ إِذَا وَلَّوْا عَنْهُ مُدْبِرِينَ.

حضرت سُدّی اپنے والد سے اور وہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مرفوعاً روایت کرتے ہیں۔ آپ نے فرمایا:’’ بے شک وہ (میت) ان (لوگوں) کے جوتوں کی آواز سنتا ہے جب وہ اس سے پیٹھ پھیر کر جاتے ہیں۔

إِنَّهُ لَيَسْمَعُ خَفْقَ نِعَالِهِمْ إِذَا وَلَّوْا عَنْهُ مُدْبِرِينَ. ← أَبِي هُرَيْرَةَ يَرْفَعُهُ ← أَبِيهِ ← السُّدِّيِّ ← سُفْيَانَ، ← وَكِيعٌ،

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 294

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ مَا يُرْوَى عَنْ أَبِي يَحْيَى مَوْلَى جَعْدَةَ، وَأَبِي السُّدِّيِّ، وَكَعْبِ بْنِ زِيَادٍ، وَأَبِي مُدِلَّةَ، وَغَيْرِهِمْ. · حديث 295

295- أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ، عَنْ لَيْثِ بْنِ أَبِي سُلَيْمٍ، عَنْ كَعْبٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم قَالَ: صَلُّوا عَلَيَّ، فَإِنَّ صَلاَتَكُمْ عَلَيَّ زَكَاةٌ لَكُمْ، وَسَلُوا اللَّهَ لِيَ الْوَسِيلَةَ، قَالَ: فَسُئِلَ عَنِ الْوَسِيلَةِ، أَوْ أَخْبَرَهُمْ بِهَا، قَالَ: هِيَ أَعْلَى دَرَجَةٍ فِي الْجَنَّةِ، وَلاَ يَبْلُغُهَا أَحَدٌ إِلاَّ رَجُلٌ وَاحِدٌ، أَرْجُو أَنْ أَكُونَ أَنَا هُوَ.

حضرت کعب ‘حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اور وہ رسول اکرم صلى الله علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں ۔ آپ نے فرمایا: ”مجھ پر درود بھیجو بے شک تمہارا مجھ پر درود بھیجنا تمہارے لئے زکوة ہے اور اللہ تعالیٰ سے میرے لئے وسیلہ کا سوال کرو ۔‘‘حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں رسول اکرم صلى الله علیہ وسلم سے وسیلہ کے بارے میں پوچھا گیا یا آپ نے خود صحابہ کرام کو بتایا کہ وہ جنت میں ایک اعلیٰ درجہ ہے اور اس تک صرف ایک شخص پہنچے گا‘ مجھے امید ہے کہ وہ شخص میں ہی ہوں گا۔

أَبِي هُرَيْرَةَ، ← کَعْبٍ ← ليث بن أبي سليم ← جَرِيرٌ

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 295

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ مَا يُرْوَى عَنْ أَبِي يَحْيَى مَوْلَى جَعْدَةَ، وَأَبِي السُّدِّيِّ، وَكَعْبِ بْنِ زِيَادٍ، وَأَبِي مُدِلَّةَ، وَغَيْرِهِمْ. · حديث 296

296- أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ، عَنْ لَيْثِ بْنِ أَبِي سُلَيْمٍ، عَنْ كَعْبٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم قَالَ: إِذَا قَالَ الإِمَامُ: {وَلاَ الضَّالِّينَ} فَوَافَقَ آمِينُ أَهْلِ الأَرْضِ بِآمِينِ الْمَلاَئِكَةِ أَهْلِ السَّمَاءِ، غَفَرَ اللَّهُ لِلْعَبْدِ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ، وَمَثَلُ مَنْ لاَ يَقُولُ آمِينَ، كَمَثَلِ رَجُلٍ غَزَا مَعَ قَوْمٍ فَأَقْرَعُوا، فَخَرَجَتْ سِهَامُهُمْ فَلَمْ يَخْرُجْ سَهْمُهُ، فَقَالَ: مَا لِيَ لاَ يَخْرُجُ سَهْمِي؟ فَقِيلَ: إِنَّكَ لَمْ تَقُلْ آمِينَ. قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: وَكَانَ الإِمَامُ إِذَا قَالَ: {وَلاَ الضَّالِّينَ} جُهِرَ بِآمِينَ.

حضرت کعب ‘حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اور وہ رسول کریم صلى الله علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا:’’ جب امام ولا الضالين کہے تو وہ ( مقتدی) آمین کہے پس جب زمین والوں کاآمین کہنا فرشتوں یعنی آسمان والوں کی آمین کے موافق ہو جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ بندے کے گذشتہ گناہ معاف کر دیتا ہے اور جو شخص آمین نہیں کہتا اس کی مثال اس شخص جیسی ہے جو کسی قوم کے ساتھ مل کر جہاد کرے پس وہ قرعہ اندازی کریں اور اس کے حصے سے پہلے ان کاحصہ نکل آئے اور وہ کہے کیا وجہ ہے میرا حصہ نہیں نکلا ؟ تو کہا جائے گا تو نے آمین نہیں کہی۔‘‘حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں: جب امام ولا الضالين کہے تو وہ (مقتدی) بلند آواز سے آمین کہے۔

أَبِي هُرَيْرَةَ، ← کَعْبٍ ← ليث بن أبي سليم ← جَرِيرٌ

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 296

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ مَا يُرْوَى عَنْ أَبِي يَحْيَى مَوْلَى جَعْدَةَ، وَأَبِي السُّدِّيِّ، وَكَعْبِ بْنِ زِيَادٍ، وَأَبِي مُدِلَّةَ، وَغَيْرِهِمْ. · حديث 297

297- أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ كَعْبٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم يَدْعُو يَقُولُ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْجُوعِ، فَإِنَّهُ بِئْسَ الضَّجِيعُ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ الْخِيَانَةِ، فَإِنَّهَا بِئْسَتِ الْبِطَانَةُ، أَوْ قَالَ: الْعَلاَمَةُ.

حضرت کعب‘ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اکرم صلى الله علیہ وسلم یوں دعا کرتے تھے: ’’اللّٰھم انی اعوذبک من الجوع فانّہ بئس الضجیع واعوذبک من الخیانۃ فانھا بئست البطانۃ ‘‘ (یافرمایا)العلامۃ۔’’ یا اللہ! میں بھوک سے تیری پناہ چاہتا ہوں یہ بُرا ساتھی ہے اور میں خیانت سے تیری پناه چاہتا ہوں یہ بُرا راز دار ہے یا فرمایا بُری علامت ہے۔‘‘

أَبِي هُرَيْرَةَ، ← کَعْبٍ ← لَيْثٌ، ← جَرِيرٌ

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 297

chevron_left Previous
1…656667…233
Next chevron_right
All Chapters
1. Book
    27. Chapter28. Chapter29. Chapter30. Chapter31. Chapter32. Chapter33. Chapter34. Chapter35. Chapter36. Chapter37. Chapter38. Chapter39. Chapter40. Chapter41. Chapter42. Chapter43. Chapter44. Chapter45. Chapter46. Chapter47. Chapter48. Chapter49. Chapter50. Chapter51. Chapter52. Chapter53. Chapter54. Chapter55. Chapter56. Chapter57. Chapter58. Chapter59. Chapter60. Chapter61. Chapter62. Chapter63. Chapter64. Chapter65. Chapter66. Chapter67. Chapter68. Chapter69. Chapter70. Chapter71. Chapter72. Chapter73. Chapter74. Chapter75. Chapter76. Chapter77. Chapter78. Chapter79. Chapter80. Chapter81. Chapter82. Chapter83. Chapter84. Chapter85. Chapter86. Chapter87. Chapter88. Chapter89. Chapter90. Chapter91. Chapter92. Chapter93. Chapter94. Chapter95. Chapter96. Chapter97. Chapter98. Chapter99. Chapter100. Chapter101. Chapter102. Chapter103. Chapter104. Chapter105. Chapter106. Chapter107. Chapter108. Chapter109. Chapter110. Chapter111. Chapter112. Chapter113. Chapter114. Chapter115. Chapter116. Chapter117. Chapter118. Chapter119. Chapter
1. Book
    120. Chapter121. Chapter122. Chapter123. Chapter124. Chapter
1. Book
    1. Chapter2. Chapter3. Chapter4. Chapter5. Chapter6. Chapter7. Chapter8. Chapter9. Chapter10. Chapter11. Chapter12. Chapter13. Chapter14. Chapter15. Chapter16. Chapter17. Chapter18. Chapter19. Chapter20. Chapter21. Chapter22. Chapter23. Chapter24. Chapter25. Chapter26. Chapter