مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ مَا يُرْوَى عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، وَقَيْسٍ، وَأَبِي الشَّعْثَاءِ الْمُحَارِبِيِّ، وَمُوسَى بْنِ طَلْحَةَ، وَغَيْرِهِمْ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم. · حديث 228
228- أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ {وَأَنْذِرْ عَشِيرَتَكَ الأَقْرَبِينَ} دَعَا رَسُولُ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم قُرَيْشًا فَجَمَعَهُمْ فَعَمَّ، وَخَصَّ: يَا بَنِي كَعْبِ بْنِ لُؤَيٍّ، أَنْقِذُوا أَنْفُسَكُمْ مِنَ النَّارِ، يَا بَنِي مُرَّةَ بْنِ كَعْبٍ، أَنْقِذُوا أَنْفُسَكُمْ مِنَ النَّارِ، يَا بَنِي عَبْدِ شَمْسٍ، أَنْقِذُوا أَنْفُسَكُمْ مِنَ النَّارِ، يَا بَنِي عَبْدِ مَنَافٍ، أَنْقِذُوا أَنْفُسَكُمْ مِنَ النَّارِ، يَا فَاطِمَةُ أَنْقِذِي نَفْسَكِ مِنَ النَّارِ، وَإِنِّي لاَ أَمْلِكُ لَكُمْ مِنَ اللهِ شَيْئًا غَيْرَ أَنَّ لَكُمْ رَحِمًا سَأَبُلُّهَا بِبَلاَلِهَا.
حضرت موسیٰ بن طلحہ‘ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں ۔ آپ فرماتے ہیں جب یہ آیت نازل ہوئی ’’وانذر عشيرتك الا قربين ‘‘’’ اور آپ اپنے قریبی رشتہ داروں کو ڈر سنایئے‘‘تو رسول اکرم صلى الله علیہ وسلم نے قریش کو بلا کر جمع کیا اور ان کے عام و خاص (سب) کو بلایا اور فرمایا: اے بنو کعب بن لؤی! اپنے آپ کو جہنم سے بچاؤ، اے بنو مرہ بن کعب ! اپنے آپ کو جہنم سے بچاؤ، اے بنوعبدشمس! اپنے آپ کو جہنم سے بچاؤ، اے بنو عبد مناف! اپنے آپ کو جہنم سے بچاؤ، اے فاطمہ! اپنے آپ کو جہنم سے بچاؤ اور بے شک میں تمہارے لئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے کی چیز کا مالک نہیں البتہ تم سے رشتہ داری ہے میں اسے اس کی رطوبت سے تر رکھوں گا۔
أَبِي هُرَيْرَةَ، ← مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ، ← عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، ← جَرِيرٌ
Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 228
