Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Saturday, Rabiʻ II 29, 1448 AH · Oct 10, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics
مسند اسحاق بن راوایہ

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah

by أبو يعقوب إسحاق بن إبراهيم بن مخلد بن إبراهيم الحنظلي المروزي المعروف بـ ابن راهويه

2,786 Hadith127 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

Chapters

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ مَا يُرْوَى عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مُلٍّ، وَعَنْ أَبِي رَافِعٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم. · حديث 11

11- أَخْبَرَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ، حَدَّثنا شُعْبَةُ، عَنْ عَبَّاسٍ الْجُرَيْرِيِّ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: أَوْصَانِي خَلِيلِي أَبُو الْقَاسِمِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم بِثَلاَثٍ: الْوِتْرُ قَبْلَ النَّوْمِ، وَصَلاَةُ الضُّحَى رَكْعَتَيْنِ، وَصَوْمُ ثَلاَثَةِ أَيَّامٍ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ.

حضرت ابو عثمان النهدی، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں‘ وہ فرماتے ہیں میرے خلیل ابو القاسم صلى الله علیہ وسلم نے مجھے تین باتوں کی تاکید فرمائی۔۱ ۔سونے سے پہلے وتر پڑھنا۔۲۔چاشت کی دورکعتیں پڑھنا۔۳۔ہرمہینےکے تین روزےرکھنا۔

أَبِي هُرَيْرَةَ، ← أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ ← عَبَّاسٌ الْجُرَيْرِيُّ ← شُعْبَةُ، ← عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ،

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 11

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ مَا يُرْوَى عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مُلٍّ، وَعَنْ أَبِي رَافِعٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم. · حديث 12

12- أَخْبَرَنَا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ، حَدَّثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ، أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ كَانَ فِي سَفَرٍ، فَنَزَلُوا مَنْزِلاً، فَأَرْسَلُوا إِلَيْهِ رَسُولاً وَهُوَ يُصَلِّي لِيَطْعَمَ، فَقَالَ لِلرَّسُولِ: إِنِّي صَائِمٌ، فَلَمَّا وُضِعَ الطَّعَامُ وَكَادُوا أَنْ يَفْرُغُوا، جَعَلَ يَأْكُلُ، فَنَظَرُوا إِلَى رَسُولِهِمْ، فَقَالَ: قَدْ أَخْبَرَنِي أَنَّهُ صَائِمٌ، فَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ: صَدَقَ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم يَقُولُ: صَوْمُ شَهْرِ الصَّبْرِ، وَصِيَامُ ثَلاَثَةِ أَيَّامٍ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ صَوْمُ الدَّهْرِ، فَقَدْ صُمْتُ ثَلاَثًا مِنَ الشَّهْرِ، فَأَنَا مُفْطِرٌ فِي تَخْفِيفِ اللهِ، وَصَائِمٌ فِي تَضْعِيفِ اللهِ.

حضرت ابوعثمان النھدی سے مروی ہے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ایک سفر میں تھے ۔ جب لوگوں نے ایک جگہ پڑاؤ کیا تو ان کی طرف پیغام بھیجا کہ کھانا کھا ئیں ۔اس وقت وہ نماز پڑھ رہے تھے انہوں نے قاصد سے فرمایا: بے شک میں روزہ دار ہوں ۔ جب کھانا لگایا گیا اور وہ لوگ فارغ ہونے والے تھے تو آپ نے کھانا شروع کر دیا۔ انہوں نے قاصد کی طرف دیکھا تو اس نے کہا: انہوں نے مجھے خود بتایا تھا کہ وہ روزہ دار ہیں ۔حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا اس نےسچ کہاہے میں نے رسول کریم صلى الله علیہ وسلم سے سنا‘ آپ نے فرمایا: صبر کے مہینے (ماہِ رمضان) کے روزے اور ہر مہینے کے تین روزے زمانہ بھر کے روزوں کی مثل ہیں، میں مہینے کے تین روزے رکھتا ہوں پس میں اللہ تعالی کی طرف سے ملنے والی آسانی کے تحت روزہ چھوڑ دیتا ہوں اور اس کی طرف سے (ثواب میں) اضافہ کی وجہ سے روزہ رکھتا ہوں۔

أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ ← ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ ← حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، ← عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 12

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ مَا يُرْوَى عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مُلٍّ، وَعَنْ أَبِي رَافِعٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم. · حديث 13

13- أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ عَبَّاسٍ الْجُرَيْرِيِّ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ، قَالَ: تَضَيَّفْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ سَبْعًا، وَكَانَ هُوَ وَامْرَأَتُهُ وَخَادِمُهُ يَعْتَقِبُونَ اللَّيْلَ أَثْلاَثًا، يَقُومُ هَذَا وَيَنَامُ هَذَا، وَيَقُومُ هَذَا وَيَنَامُ هَذَا. وَسَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ: قَسَّمَ رَسُولُ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم تَمْرًا فَأَصَابَنِي سَبْعَ تَمَرَاتٍ، فَكَانَ فِيهِ حَشَفَةٌ، مَا كَانَ شَيْءٌ أَحَبَّ إِلَيَّ مِنْهَا شَدَّتْ فِي مَضَاغِي. قَالَ سُلَيْمَانُ: أَيْ كَانَ لَهَا قُوَّةٌ. قَالَ: فَقُلْتُ يَا أَبَا هُرَيْرَةَ، فَكَيْفَ تَصُومُ الشَّهْرَ؟ فَقَالَ: أَصُومُ مِنْ أَوَّلِ الشَّهْرِ ثَلاَثًا، فَإِنْ حَدَثَ بِي حَدَثٌ كَانَ لِي أَجْرُ شَهْرِي.

حضرت ابوعثان النهدی رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں میں سات مرتبہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا مہمان بنا تو انہوں نے ، ان کی زوجہ اور خادم نے رات کے تین حصے کر کے باری مقرر کی تھی۔ ایک قیام کرتا تو دوسرا سو جاتا‘ دوسرا قیام کرتا تو تیسرا سو جاتا اور میں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنا وہ فرماتے تھے رسول اللہ صلى الله علیہ وسلم نے کھجور میں تقسیم فرمائیں تو مجھے سات کھجوریں عنایت فرمائیں ۔ان میں سے ایک کھجور خشک تھی تو مجھے اس سے زیادہ کوئی چیز پسند نہ آتی کیونکہ اس کو چبانے میں قوت خرچ ہوتی ۔سلیمان فرماتے ہیں: (شدت کی مضاغی کا مطلب یہ ہے کہ) وہ مضبوط تھی ۔راوی فرماتے ہیں: میں نے عرض کیا اے ابو ہریرہ! آپ مہینے میں روزے کس طرح رکھتے۔ ی ہیں؟ انہوں نے فرمایا میں ہر مہینے کے شروع میں تین روزے رکھتا ہوں اور اگر کوئی واقعہ پیش آ جائے تو مہینے کے آخر میں رکھتا ہوں۔

أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ ← عَبَّاسٌ الْجُرَيْرِيُّ ← حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ← سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 13

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ مَا يُرْوَى عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مُلٍّ، وَعَنْ أَبِي رَافِعٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم. · حديث 14

14- أَخْبَرَنَا الْمُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيُّ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي يُحَدَّثَ، عَنْ بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ الْمُزَنِيِّ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ، قَالَ: صَلَّيْتُ خَلْفَ أَبِي هُرَيْرَةَ الْعَتَمَةَ، فَقَرَأَ {إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ} فَسَجَدَ فِيهَا، فَقُلْتُ: يَا أَبَا هُرَيْرَةَ، مَا هَذِهِ السَّجْدَةُ؟ فَقَالَ: سَجَدْتُ بِهَا خَلْفَ أَبِي الْقَاسِمِ، فَلاَ أَزَالُ أَسْجُدُ بِهَا حَتَّى أَلْقَاهُ.

حضرت ابورافع رحمتہ اللہ علیہ سے مروی ہے‘ فرماتے ہیں میں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پیچھے عشاء کی نماز پڑھی تو آپ نے یہ آیت پڑھی: اذا السماء انشقت’’اور جب آسمان پھٹ جاۓ گا۔‘ ‘تو اس میں سجدہ کیا میں نے پوچھا اے ابو ہریرہ ! یہ کیسا سجدہ ہے؟انہوں نے فرمایا میں نے سجدہ حضرت ابوالقاسم (رسول ِاکرم صلى الله علیہ وسلم ) کے پیچھے کیا ہے تو جب تک میں آپ سے مل نہیں جاتا (وفات مراد ہے ) میں ہمیشہ یہ سجدہ کرتا رہوں گا۔

أَبِي رَافِعٍ ← بَکْرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ الْمُزَنِيِّ ← أَبِي ← الْمُعْتَمِرِ بْنِ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ،

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 14

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ مَا يُرْوَى عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مُلٍّ، وَعَنْ أَبِي رَافِعٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم. · حديث 15

15- أَخْبَرَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ، حَدَّثنا شُعْبَةُ، حَدَّثنا عَطَاءُ بْنُ أَبِي مَيْمُونَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا رَافِعٍ، يَقُولُ: رَأَيْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ سَجَدَ فِي {إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ} فَقُلْتُ لَهُ: أَتَسْجُدُ فِيهَا؟ فَقَالَ: رَأَيْتُ خَلِيلِي يَسْجُدُ فِيهَا، فَلاَ أَزَالُ أَسْجُدُ فِيهَا حَتَّى أَلْقَاهُ.

حضرت ابورافع رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں‘ میں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو دیکھا کہ انہوں نے اذا السماء انشقت میں سجدہ کیا‘میں نے ان سے پوچھا آپ اس میں سجدہ کرتے ہیں؟ انہوں نے فرمایا: میں نے اپنے خلیل صلى الله علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ اس میں سجدہ کرتے تھے پس میں مرتے دم تک اس میں سجدہ کروں گا۔

رَأَيْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ سَجَدَ فِي {إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ} فَقُلْتُ لَهُ: أَتَسْجُدُ فِيهَا؟ ← أَبَا رَافِعٍ، ← عَطَاءُ بْنُ أَبِي مَيْمُونَةَ، ← شُعْبَةُ، ← النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 15

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ مَا يُرْوَى عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مُلٍّ، وَعَنْ أَبِي رَافِعٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم. · حديث 16

16- أَخْبَرَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ، حَدَّثنا شُعْبَةُ، بِهَذَا الإِسْنَادِ مِثْلَهُ، قَالَ: فَقُلْتُ: النَّبِيُّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم؟ فَقَالَ: النَّبِيُّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم.

حضرت شعبہ نے اس کی مثل روایت کیا‘ اس میں یہ بھی ہے حضرت ابورافع فرماتے ہیں: میں نے پوچھا: (خلیل سے ) حضور صلى الله علیہ وسلم مراد ہیں ؟ انہوں نے فرمایا: ہاں! نبی اکرم صلى الله علیہ وسلم مراد ہیں۔

فَقُلْتُ: النَّبِيُّ فَقَالَ: النَّبِيُّ ← شُعْبَةُ بِهَذَا الْإِسْنَادِ مِثْلَهُ ← وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ،

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 16

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ مَا يُرْوَى عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مُلٍّ، وَعَنْ أَبِي رَافِعٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم. · حديث 17

17- أَخْبَرَنَا رَوْحٌ، حَدَّثنا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم، قَالَ: إِذَا جَاءَ الرَّجُلُ مَعَ الرَّسُولِ فَهُوَ إِذْنُهُ.

حضرت ابو رافع‘ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اور وہ حضور علیہ السلام سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا جب کوئی شخص قاصد (بلانے والے) کے ساتھ آئے تو یہی اس کیلئے اجازت ہے۔

إِذَا جَاءَ الرَّجُلُ مَعَ الرَّسُولِ فَهُوَ إِذْنُهُ. ← رَسُولِ اللَّهِ ← أَبِي هُرَيْرَةَ، ← أَبِي رَافِعٍ ← قَتَادَةَ ← سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ، ← رَوْحٌ،

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 17

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ مَا يُرْوَى عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مُلٍّ، وَعَنْ أَبِي رَافِعٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم. · حديث 18

18- أَخْبَرَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ، حَدَّثنا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم قَالَ: إِذَا أَكَلَ أَحَدُكُمْ، أَوْ شَرِبَ نَاسِيًا فِي صَوْمِهِ، فَلْيُمْضِ صَوْمَهُ، فَإِنَّمَا أَطْعَمَهُ اللَّهُ وَسَقَاهُ.

حضرت ابو رافع‘ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اور وہ رسول اکرم صلى الله علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی ایک اپنے روزے کے دوران بھول کر کھائے تو وہ اپنے روزے کو جاری رکھے بے شک اللہ تعالی نے اسے کھلایا اور پلایا ہے۔(یعنی بھول کر کھانے سے روزہ نہیں ٹوٹے گا)

رَسُولِ اللَّهِ ← أَبِي هُرَيْرَةَ، ← أَبِي رَافِعٍ ← قَتَادَةَ ← سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ، ← عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 18

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ مَا يُرْوَى عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مُلٍّ، وَعَنْ أَبِي رَافِعٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم. · حديث 19

19- أَخْبَرَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ قَتَادَةَ، وَمَطَرٌ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم قَالَ: إِذَا جَلَسَ بَيْنَ شُعَبِهَا الأرْبَعِ، ثُمَّ جَهَدَهَا فَعَلَيْهِ الْغُسْلُ. زَادَ مَطَرٌ فِيهِ: وَإِنْ لَمْ يُنْزِلْ.

حضرت ابورافع ، حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اور وہ رسول کریم صلى الله علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا : جب کوئی شخص (عورت کی) چار شاخوں کے درمیان بیٹھ جائے پھر اس پرکود جائے تو اس پرغسل فرض ہے۔ مطر (راوی) نے یہ اضافہ کیا کہ اگر چہ انزال نہ ہو۔

رَسُولِ اللَّهِ ← أَبِي هُرَيْرَةَ، ← أَبِي رَافِعٍ ← الْحَسَنِ، ← قَتَادَةَ وَمَطَرٍ، ← أَبِي ← مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 19

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ مَا يُرْوَى عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مُلٍّ، وَعَنْ أَبِي رَافِعٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم. · حديث 20

20- أَخْبَرَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ، حَدَّثنا شُعْبَةُ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ (1)، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم قَالَ: إِذَا قَعَدَ بَيْنَ شُعَبِهَا الأرْبَعِ، ثُمَّ اجْتَهَدَ فَعَلَيْهِ الْغُسْلُ. _حاشية__________ (1) تحرف في المطبوع إلى: "عن الحسن وأبي رافع"، والحديث ؛ أخرجه السَّرَّاج، في حديثه (1378 و1504 و2381)، من طريق إسحاق بن إبراهيم، عن وهب بن جَرير، قال: حدَّثنا شُعبة، به، على الصواب. وأخرجه أحمد 2/520(10757)، ومسلم 1/186(710)، وابن الجارود (92)، والسَّرَّاج، في حديثه (1379 و1505)، والبيهقي 1/163، من طريق وهب بن جَرير، قال: حدَّثنا شُعبة، به، على الصواب.

حضرت ابورافع، حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اور وہ رسول اکرم صلى الله علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں اورآپ نے فرمایا جب کوئی شخص (اپنی بیوی کی) چار شاخوں کے درمیان بیٹھ کر کوشش کرے تو اس پر غسل فرض ہے۔

أَبِي هُرَيْرَةَ، ← أَبِي رَافِعٍ ← الْحَسَنِ، ← قَتَادَةَ ← شُعْبَةُ، ← وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ،

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 20

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ مَا يُرْوَى عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مُلٍّ، وَعَنْ أَبِي رَافِعٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم. · حديث 21

21- أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم قَالَ: إِذَا أَطَاعَ الْعَبْدُ رَبَّهُ وَأَطَاعَ سَيِّدَهُ كَانَ لَهُ أَجْرَانِ، قَالَ: فَأُعْتِقَ أَبُو رَافِعٍ، فَبَكَى، فَقِيلَ لَهُ: مَا يُبْكِيكَ؟ فَقَالَ: كَانَ لِي أَجْرَانِ فَذَهَبَ أَحَدُهُمَا.

حضرت ابورافع ، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں ‘انہوں نے نبی اکرم صلى الله علیہ وسلم سے روایت کیا آپ نے فرمایا : جب بندہ اپنے رب کی اطاعت کرتا اور اپنے آقا کا حکم مانتا ہے تو اس کیلئے دو اجر ہیں۔ راوی فرماتے ہیں کہ حضرت ابورافع رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو آزاد کیا گیا تو وہ رونے لگے ان سے پوچھا گیا کہ آپ کیوں روتے ہیں؟ انہوں نے فرمایا: میرے لئے دو اجر تھے پس ان میں سے ایک چلا گیا۔

كان لي أجران فذهب أحدهما. ← فَأُعْتِقَ أَبُو رَافِعٍ، فَبَكَى، فَقِيلَ لَهُ: مَا يُبْكِيكَ؟ ← إِذَا أَطَاعَ الْعَبْدُ رَبَّهُ وَأَطَاعَ سَيِّدَهُ كَانَ لَهُ أَجْرَانِ، ← رَسُولِ اللَّهِ ← أَبِي هُرَيْرَةَ، ← أَبِي رَافِعٍ ← ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ ← حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، ← سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 21

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ مَا يُرْوَى عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مُلٍّ، وَعَنْ أَبِي رَافِعٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم. · حديث 22

22- أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، حَدَّثنا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، قَالَ: حَدَّثَنِي خِلاَسٌ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، فِي رَجُلَيْنِ تَدَارَا فِي بَيْعٍ، وَلَيْسَ لِوَاحِدٍ مِنْهُمَا بَيِّنَةٌ، قَالَ: أَمَرَهُمَا رَسُولُ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم أَنْ يَسْتَهِمَا عَلَى الْيَمِينِ، أَحَبَّا ذَلِكَ، أَمْ كَرِهَا.

حضرت ابو رافع حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے ان دو آدمیوں کے بارے میں فرمایا جو سودا کرتے وقت باہم اختلاف کرتے ہیں اور ان میں کسی ایک کے پاس بھی گواہ نہیں ہوتے۔ ان کے بارے میں نبی اکرم صلى الله علیہ وسلم نے فرمایا: یہ دونوں قسم کے بارے قرعہ اندازی کریں ( کہ کون قسم اٹھائے ) اس بات کو پسند کریں یا نا پسند۔

أَمَرَهُمَا رَسُولُ اللهِ أَنْ يَسْتَهِمَا عَلَى الْيَمِينِ، أَحَبَّا ذَلِكَ، أَمْ كَرِهَا. ← أَبِي هُرَيْرَةَ، فِي رَجُلَيْنِ تَدَارَا فِي بَيْعٍ، وَلَيْسَ لِوَاحِدٍ مِنْهُمَا بَيِّنَةٌ، ← أَبِي رَافِعٍ ← خِلَاسٍ، ← قَتَادَةَ ← سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ، ← مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ،

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 22

chevron_left Previous
1234
Next chevron_right
All Chapters
1. Book
    27. Chapter28. Chapter29. Chapter30. Chapter31. Chapter32. Chapter33. Chapter34. Chapter35. Chapter36. Chapter37. Chapter38. Chapter39. Chapter40. Chapter41. Chapter42. Chapter43. Chapter44. Chapter45. Chapter46. Chapter47. Chapter48. Chapter49. Chapter50. Chapter51. Chapter52. Chapter53. Chapter54. Chapter55. Chapter56. Chapter57. Chapter58. Chapter59. Chapter60. Chapter61. Chapter62. Chapter63. Chapter64. Chapter65. Chapter66. Chapter67. Chapter68. Chapter69. Chapter70. Chapter71. Chapter72. Chapter73. Chapter74. Chapter75. Chapter76. Chapter77. Chapter78. Chapter79. Chapter80. Chapter81. Chapter82. Chapter83. Chapter84. Chapter85. Chapter86. Chapter87. Chapter88. Chapter89. Chapter90. Chapter91. Chapter92. Chapter93. Chapter94. Chapter95. Chapter96. Chapter97. Chapter98. Chapter99. Chapter100. Chapter101. Chapter102. Chapter103. Chapter104. Chapter105. Chapter106. Chapter107. Chapter108. Chapter109. Chapter110. Chapter111. Chapter112. Chapter113. Chapter114. Chapter115. Chapter116. Chapter117. Chapter118. Chapter119. Chapter
1. Book
    120. Chapter121. Chapter122. Chapter123. Chapter124. Chapter
1. Book
    1. Chapter2. Chapter3. Chapter4. Chapter5. Chapter6. Chapter7. Chapter8. Chapter9. Chapter10. Chapter11. Chapter12. Chapter13. Chapter14. Chapter15. Chapter16. Chapter17. Chapter18. Chapter19. Chapter20. Chapter21. Chapter22. Chapter23. Chapter24. Chapter25. Chapter26. Chapter