Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Wednesday, Jumada I 4, 1448 AH · Oct 14, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
مسند اسحاق بن راوایہ

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah

by أبو يعقوب إسحاق بن إبراهيم بن مخلد بن إبراهيم الحنظلي المروزي المعروف بـ ابن راهويه

2,786 Hadith127 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ زِيَادَاتُ الْكُوفِيِّينَ، وَالْبَصْرِيِّينَ، وَغَيْرِهِمْ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم. · حديث 354

354- أَخْبَرَنَا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ، حَدَّثنا فُضَيْلٌ، وَهُوَ ابْنُ غَزْوَانَ، عَنِ ابْنِ أَبِي نُعْمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم قَالَ: الْفِضَّةُ بِالْفِضَّةِ مِثْلًا بِمِثْلٍ وَزْنًا بِوَزْنٍ، فَمَا زَادَ فَهُوَ رِبًا، وَالذَّهَبُ بِالذَّهَبِ مِثْلًا بِمِثْلٍ، وَزْنًا بِوَزْنٍ، فَمَا زَادَ فَهُوَ رِبًا، وَلاَ تُبَاعُ ثَمْرَةٌ حَتَّى يَبْدُوَ صَلاَحُهَا.

ابن ابی نعم‘ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اور وہ رسول کریم صلى الله علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا:’’چاندی ‘چاندی کے بدلے برابر‘ برابر اور وزن کے بدلے وزن ( برابر) ہو۔ پس جو زیادہ ہو گا وہ سُود ہو گا۔ سونا ‘سونے کے بدلے برابر‘ برابر اور وزن کے بدلے وزن ہوپس جو زائد ہو گا وہ سُود ہو گا اور جب تک پھل کی صلاحیت ظاہر نہ ہو اس کا سودا نہ کیاجائے۔‘‘

رَسُولِ اللَّهِ ← أَبِي هُرَيْرَةَ، ← ابْنِ أَبِي نُعَمٍ، ← فُضَيْلٌ، وَهُوَ ابْنُ غَزْوَانَ، ← يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 354

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ زِيَادَاتُ الْكُوفِيِّينَ، وَالْبَصْرِيِّينَ، وَغَيْرِهِمْ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم. · حديث 355

355- أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ الْعَبْدِيُّ، حَدَّثنا مِسْعَرٌ، حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَامِرِ بْنِ مَسْعُودٍ، عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: تُوُفِّيَ رَجُلٌ فَأُثْنِيَ عَلَيْهِ خَيْرًا، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم: وَجَبَتْ، ثُمَّ تُوُفِّيَ آخَرُ فَأُثْنِيَ عَلَيْهِ شَرًّا، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم: وَجَبَتْ، فَعَجِبَ بَعْضُ الْقَوْمِ مِنْهُ، وَقَالَ: مَا وَجَبَتْ يَا رَسُولَ اللهِ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم: أَنْتُمْ شُهَدَاءُ بَعْضِكُمْ عَلَى بَعْضٍ.

حضرت عامر بن سعد‘ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص کا انتقال ہو گیا تو اچھے الفاظ میں اس کی تعریف کی گئی ۔ رسول اکرم صلى الله علیہ وسلم نے فرمایا: واجب ہو گئی پھر ایک اور آدمی کا انتقال ہوا تو اس کو برے الفاظ سے یاد کیا گیا۔ رسول اکرم صلى الله علیہ وسلم نے فرمایا: واجب ہو گئی ۔ حاضرین میں سے کچھ لوگوں کو اس پر تعجب ہوا اور انہوں نے پوچھا یا رسول اللہ ! کیا چیز واجب ہوگئی ؟ رسول اکرم صلى الله علیہ وسلم نے فرمایا: تم ایک دوسرے پر گواہ ہو۔

مَا وَجَبَتْ ← رَسُولُ اللهِ وَجَبَتْ، فَعَجِبَ بَعْضُ الْقَوْمِ مِنْهُ، ← رَسُولُ اللهِ وَجَبَتْ، ثُمَّ تُوُفِّيَ آخَرُ فَأُثْنِيَ عَلَيْهِ شَرًّا، ← تُوُفِّيَ رَجُلٌ فَأُثْنِيَ عَلَيْهِ خَيْرًا، ← أَبِي هُرَيْرَةَ، ← عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ ← إبراهيم بن عامر بن مسعود ← مِسْعَرٍ، ← مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ الْعَبْدِيُّ،

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 355

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ زِيَادَاتُ الْكُوفِيِّينَ، وَالْبَصْرِيِّينَ، وَغَيْرِهِمْ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم. · حديث 356

356- (1) أَخْبَرَنَا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ، حَدَّثَنِي الضَّحَّاكُ بْنُ حُمْرَةَ (2)، عَنْ صَالِحٍ الأُمْلُوكِيِّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم قَالَ: مَا مِنْ رَجُلٍ يَمُوتُ فَيَشْهَدُ لَهُ رَجُلاَنِ مِنْ خِيرَتِهِ الأَقْرَبِينَ، فَيَقُولاَنِ: اللَّهُمَّ لاَ نَعْلَمُ إِلاَّ خَيْرًا، إِلاَّ قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ لِملاَئِكَتِهِ: أُشْهِدُكُمْ أَنِّي قَدْ غَفَرْتُ لِعَبْدِي بِشَهَادَتِهِمَا وَتَجَاوزْتُ لَهُ عَمَّا لاَ يَعْلَمَانِ. __________ (1) وقع هنا خطأ في الترقيم، (سقط الرقم "358"). (2) "الضَّحَّاك بن حُمرَة"، بضم المهملة، وبالراء، انظر: "المؤتَلِف والمختَلِف" للدارقطني 2/595، و"الإكمال" لابن ماكولا 2/501، و"توضيح المُشْتَبِه" 3/308، و"تبصير المُنتَبه" 1/457، و"تقريب التهذيب" (2966).

حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ رسول اکرم صلى الله علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا:جو شخص مر جائے اور اس کے قریبی پڑوسی اس کے بارے میں گواہی دیتے ہوئے کہیں یااللہ! ہم تو صرف بھلائی کا علم رکھتے ہیں تو اللہ تعالیٰ فرشتوں سے فرماتا ہے میں تمہیں گواہ بناتا ہوں کہ میں نے ان دو آدمیوں کی گواہی پر اپنے بندے کو بخش دیا اور جو کچھ یہ اس کےبارے میں نہیں جانتے اس سے درگزر کیا۔‘‘

اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ، ← صَالِحٍ الأُمْلُوكِيِّ، ← الضَّحَّاكُ بْنُ حُمْرَةَ، ← بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 356

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ زِيَادَاتُ الْكُوفِيِّينَ، وَالْبَصْرِيِّينَ، وَغَيْرِهِمْ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم. · حديث 357

357- أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، حَدَّثنا مَعْمَرٌ، عَنِ الأَشْعَثِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، وَهُوَ الْحَدَّانِيُّ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: جَاءَ ذِئْبٌ إِلَى رَاعِي غَنَمٍ فَأَخَذَ مِنْهَا شَاةً فَطَلَبَهُ الرَّاعِي فَانْتَزَعَهَا مِنْهُ فَصَعِدَ الذِّئْبُ عَلَى تَلٍّ فَأَقْعَى وَاسْتَنْفَرَ وَقَالَ: عَمِدْتُ إِلَى رِزْقٍ رَزَقَنِيهِ اللَّهُ أَخَذْتَهُ فَانْتَزَعْتَهُ مِنِّي، فَقَالَ الرَّجُلُ: بِاللهِ إِنْ رَأَيْتُ كَالْيَوْمِ ذِئْبًا يَتَكَلَّمُ، فَقَالَ الذِّئْبُ: أَوْ أَعْجَبُ مِنْ ذَلِكَ رَجُلٌ بَيْنَ النَّخْلاَتِ بَيْنَ الْحَرَّتَيْنِ يُخْبِرُكُمْ بِمَا مَضَى وَمَا هُوَ كَائِنٌ بَعْدَكُمْ، قَالَ: وَكَانَ الرَّجُلُ يَهُودِيًّا، فَأَتَى رَسُولَ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم فَأَخْبَرَهُ فَأَسْلَمَ فَصَدَّقَهُ رَسُولُ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم، ثُمَّ قَالَ: إِنَّهَا أَمَارَةٌ مِنْ أَمَارَاتٍ بَيْنَ يَدَيِ السَّاعَةِ قَدْ أَوْشَكَ الرَّجُلُ أَنْ يَخْرُجَ، ثُمَّ يَرْجِعَ فَيُحَدِّثَهُ نَعْلاَهُ وَسَوْطُهُ بِمَا أَحْدَثَ أَهْلُهُ بَعْدَهُ.

حضرت شہر بن حوشب‘ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں ایک بھیڑ یا بکریوں کے ریوڑ کی طرف آیا اور ان میں سے ایک بکری لے گیا۔ چرواہے نے اسے ڈھونڈ کر اس سے بکری لے لی ۔ بھیڑ یا ایک ٹیلے پر چڑھ کر کتے کی طرح بیٹھ گیا اور نفرت کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے کہنے لگا میں نے رزق کا ارادہ کیا جومجھے اللہ تعالیٰ نے عطا کیا تھا میں نے اسے لے لیا تو تُو نے مجھ سے چھین لیا۔ اس شخص نے کہا اللہ کی قسم! میں نے آج کی طرح بھیڑیئے کو گفتگو کرتے ہوئے نہیں دیکھا؟بھیڑیے نے کہا: اس سے زیادہ تعجب کی بات یہ ہے کہ ایک شخص دو پتھریلی جگہوں کےدرمیان کھجوروں کے باغات میں ہے اور جو کچھ ہو چکا ہے اور جو کچھ تمہارے بعد ہونے والا ہے اس کی خبر دیتا ہے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں وہ شخص (چرواہا) یہودی تھا‘ وہ رسول اکرم صلى الله علیہ وسلم کی خدمت میں آیا‘ آپ کو سارا واقعہ سنایا اور اسلام قبول کر لیا۔ نبی اکرم صلى الله علیہ وسلم نے اس کی تصدیق فرمائی اور فرمایا یہ قیامت کی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہے اور قریب ہے کہ ایک شخص گھر سے باہر جائے پھر واپس آئے تو اس کا جوتا اور کوڑا (چابک ) اسے بتا دے کہ اس کے بعد اس کے گھر والوں نےکیا عمل کیا ہے ۔

أَبِي هُرَيْرَةَ، ← شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ ← الأَشْعَثِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، وَهُوَ الْحَدَّانِيُّ، ← مَعْمَرٌ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 357

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ زِيَادَاتُ الْكُوفِيِّينَ، وَالْبَصْرِيِّينَ، وَغَيْرِهِمْ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم. · حديث 358

358- أَخْبَرَنَا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ، حَدَّثنا أَبُو مُنَيْنٍ وَهُوَ يَزِيدُ بْنُ كَيْسَانَ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: كُنَّا جُلُوسًا عِنْدَ رَسُولِ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم، فَعَطِسَ رَجُلٌ فَحَمِدَ اللَّهَ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم لَهُ: يَرْحَمُكَ اللَّهُ، ثُمَّ عَطِسَ آخَرُ فَلَمْ يَقُلْ لَهُ شَيْئًا، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ ردَدْتَ عَلَى الْآخَرِ وَلَمْ تَقُلْ لِي شَيْئًا، فَقَالَ لَهُ: إِنَّهُ حَمِدَ اللَّهَ، وَسَكَتَّ.

حضرت ابو حازم‘ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں ہم رسول الله صلى الله علیہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ ایک شخص کو چھینک آئی تو اس نے الحمد للہ کہا رسول الله صلى الله علیہ وسلم نے فرمایا رحمك الله (اللہ تجھ پر رحم فرمائے) پھر ایک اور شخص کو چھینک آئی تو آپ نے کچھ نہ کہا اس نے عرض کیا: یا رسول اللہ ! آپ نے اس شخص کو جواب دیا اور میرے لئےکچھ نہ فرمایا ؟ آپ نے اس سے فرمایا : اس شخص نے الحمد للہ پڑھا اور تو خاموش رہا۔

كُنَّا جُلُوسًا عِنْدَ رَسُولِ اللهِ فَعَطَسَ رَجُلٌ فَحَمِدَ اللَّهَ، ← أَبِي هُرَيْرَةَ، ← أَبِي حَازِمٍ ← أَبُو مُنَيْنٍ وَهُوَ يَزِيدُ بْنُ كَيْسَانَ، ← يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 358

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ زِيَادَاتُ الْكُوفِيِّينَ، وَالْبَصْرِيِّينَ، وَغَيْرِهِمْ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم. · حديث 359

359- أَخْبَرَنَا أَبُو أُسَامَةَ، حَدَّثنا ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ مَالِكِ بْنِ ظَالِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، يَرْفَعُهُ، قَالَ: يَكُونُ هَلاَكُ أُمَّتِي عَلَى إِمْرَةِ أُغَيْلِمَةٍ سُفَهَاءَ مِنْ قُرَيْشٍ.

حضرت مالک بن ظالم‘ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مرفوع حدیث نقل کرتے ہیں یعنی حضور صلى الله علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری امت قریش کے چند بیوقوف نو جوانوں کی حکومت میں ایک دوسرے کو ہلاک کرے گی۔

يَكُونُ هَلاَكُ أُمَّتِي عَلَى إِمْرَةِ أُغَيْلِمَةٍ سُفَهَاءَ مِنْ قُرَيْشٍ. ← أَبِي هُرَيْرَةَ يَرْفَعُهُ ← مالك بن ظالم ← سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ← ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ، ← أَبُو أُسَامَةَ

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 359

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ زِيَادَاتُ الْكُوفِيِّينَ، وَالْبَصْرِيِّينَ، وَغَيْرِهِمْ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم. · حديث 360

360- أَخْبَرَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ، حَدَّثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، أنا عَاصِمٌ، وَهُوَ ابْنُ أَبِي النَّجُودِ قَالَ: أنا يَزِيدُ بْنُ شَرِيكٍ، أَنَّ الضَّحَّاكَ بنَ قَيْسٍ، بَعَثَ مَعَهُ بِكِسْوَةٍ إِلَى مَرْوَانَ بْنِ الْحَكَمِ، فَقَالَ: انْظُرْ مَنْ بِالْبَابِ، فَقَالَ: أَبُو هُرَيْرَةَ، فَقَالَ: ائْذَنْ لَهُ، فَدَخَلَ، فَقَالَ لَهُ مَرْوَانُ: حَدِّثْنَا حَدِيثًا سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم، فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم [يَقُولُ] (1): لَيَتَمَنَّيَنَّ أَقْوَامٌ وُلُّوا هَذَا الأَمْرَ أَنَّهُمْ خَرُّوا مِنَ الثُّرَيَّا وَلَمْ يَلُوا مِنْ هَذَا الأَمْرِ شَيْئًا، فَقَالَ: زِدْنَا، فَقَالَ: سَمِعْتُهُ يَقُولُ: فَنَاءُ هَذِهِ الأُمَّةِ عَلَى يَدِ أُغَيْلِمَةٍ مِنْ قُرَيْشٍ. _حاشية__________ (1) ما بين الحاجزين ليس في الأصل، زدته لما يقتضيه السياق.

یزید بن شریک کہتے ہیں کہ ضحاک بن قیس نے ان کو لباس دے کر مروان بن حکم کے پاس بھیجا اس نے کہا دیکھو دروازے پر کون ہے؟ کہا: حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہیں ۔ اس (مروان)نے کہا: ان کو اجازت دو ۔ چنانچہ آپ داخل ہوۓ تو مروان نے آپ سے کہا: ہم سے کوئی حدیث بیان کریں جو آپ نے رسول اکرم صلى الله علیہ وسلم سے سنی ہو۔ انہوں نے فرمایا: میں نے رسول اکرم صلى الله علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: کچھ لوگ اس معاملے (حکومت) کی ولایت حاصل کرنے کی ضرور بضر ور تمنا کریں گے وہ ثریا ستارے سے نیچے گر گئے لیکن انہوں نے اس (حکومت) میں سے کچھ بھی نہ پایا۔راوی فرماتے ہیں: اس میں یہ اضافہ ہے کہ انہوں نے فرمایا میں نے رسول اکرم صلى الله علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا اس امت کی تباہی قریش کے چند بچوں کے ہاتھوں سے ہو گی۔

يَزِيدَ بْنِ شَرِيكٍ، ← عَاصِمٍ،وَھُوَ: ابۡنُ أَبِی النَّجُودِ، ← حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، ← النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 360

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ زِيَادَاتُ الْكُوفِيِّينَ، وَالْبَصْرِيِّينَ، وَغَيْرِهِمْ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم. · حديث 361

361- أَخْبَرَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ، حَدَّثنا حَمَّادٌ، وَهُوَ ابْنُ سَلَمَةَ، أَخْبَرنِي عَمَّارٌ، وَهُوَ ابْنُ أَبِي عَمَّارٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم: يَخْرُجُ مِنَ الْمَدِينَةِ قَوْمٌ رَغْبَةً عَنْهَا وَالْمَدِينَةُ خَيْرٌ لَهُمْ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ.

عمار یعنی ابن ابی عمار سے مروی ہے فرماتے ہیں میں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنا آپ فرماتے تھے:’’مدینہ طیبہ سے ایک قوم اس سے منہ پھیرتے ہوئے نکلے گی حالانکہ وہ ان کیلئے بہتر ہوگا اگر وہ جانتے ۔‘‘

أَبَا هُرَيْرَةَ ← عَمَّارٌ، وَهُوَ ابْنُ أَبِي عَمَّارٍ، ← حَمَّادٌ وَهُوَ ابْنُ سَلَمَةَ، ← النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 361

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ زِيَادَاتُ الْكُوفِيِّينَ، وَالْبَصْرِيِّينَ، وَغَيْرِهِمْ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم. · حديث 362

362- أَخْبَرَنَا الْمُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، قَالَ: سَمِعْتُ لَيْثًا يُحَدِّثُ، عَنْ كَعْبٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم قَالَ: صَلُّوا عَلَيَّ فَإِنَّهَا زَكَاةٌ لَكُمْ، وَسَلُوا اللَّهَ لِيَ الْوَسِيلَةَ وَهِيَ أَعْلَى دَرَجَةٍ فِي الْجَنَّةِ لاَ يُدْرِكُهَا، أَوْ قَالَ: لاَ يَبْلُغُهَا إِلاَّ رَجُلٌ وَاحِدٌ وَأَرْجُو أَنْ أَكُونَ أَنَا هُوَ.

حضرت کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ‘ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اور وہ رسول اکرم صلى الله علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا: ’’ مجھ پر درود بھیجو یہ تمہارے لئے زکوٰۃ ہے اور اللہ تعالی ٰسے میرے لئے وسیلہ کا سوال کرو اور یہ جنت کا اعلی درجہ ہے ۔ اس کو ایک آدمی کے سوا کوئی نہیں پائے گا یافرمایا کوئی نہیں پہنچے گا اور مجھے امید ہے کہ وہ شخص میں ہوں۔‘‘

أَبِي هُرَيْرَةَ، ← کَعْبٍ ← ليثا ← الْمُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 362

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ زِيَادَاتُ الْكُوفِيِّينَ، وَالْبَصْرِيِّينَ، وَغَيْرِهِمْ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم. · حديث 363

363- أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ الأُمَوِيُّ، حَدَّثنا شُعْبَةُ، عَنْ يَحْيَى، وَهُوَ ابْنُ أَبِي سُلَيْمٍ أَبُو بَلْجٍ، قَالَ: سَمِعْتُ عَمْرَو بْنَ مَيْمُونٍ، يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم قَالَ: مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَجِدَ طَعْمَ الإِيمَانِ فَلْيُحِبَّ الْمَرْءَ لاَ يُحِبُّهُ إِلاَّ لِلَّهِ.

حضرت عمرو بن میمون‘حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اور وہ رسول اکرم صلى الله علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا: ’’جس شخص کو یہ بات پسند ہو کہ وہ ایمان کا ذائقہ چکھے تو کسی انسان سےمحبت صرف اللہ تعالی ٰ(کی رضا جوئی) کیلئے کرے۔‘‘

«مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَجِدَ طَعْمَ الْإِيمَانِ، فَلْيُحِبَّ الْمَرْءَ، لَا يُحِبُّهُ إِلَّا لِلَّهِ» ← رَسُولِ اللَّهِ ← أَبِي هُرَيْرَةَ، ← عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ1 ← يَحْيَى وَهُوَ ابْنُ أَبِي سُلَيْمٍ أَبُو بَلْجٍ ← شُعْبَةُ، ← عُبَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ الْأُمَوِيُّ،

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 363

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ زِيَادَاتُ الْكُوفِيِّينَ، وَالْبَصْرِيِّينَ، وَغَيْرِهِمْ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم. · حديث 364

364- أَخْبَرَنَا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ، حَدَّثنا شُعْبَةُ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ، قَالَ: سَمِعْتُ عُمَارَةَ بْنَ عُمَيْرٍ، يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي الْمُطَوِّسِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم قَالَ: مَنْ أَفْطَرَ يَوْمًا مِنْ رَمَضَانَ مِنْ غَيْرِ رُخْصَةٍ أَرْخَصَهَا اللَّهُ، لَمْ يُكَفِّرْهُ صِيَامُ الدَّهْرِ وَلَوْ صَامَهُ.

ابن المطوِّس ‘اپنے والد سے‘ وہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اور وہ نبی کریم صلى الله علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں ۔ آپ نے فرمایا: ’’جوشخص ماه رمضان میں کسی (شرعی) رخصت کے بغیر روزہ نہ رکھے جو رخصت اللہ تعالیٰ نے اسے دی ہے تو زمانہ بھر کے روزے بھی اس کا کفارہ نہیں بن سکتے اگر چہ وہ( زمانہ بھر) روزے رکھے۔‘‘

رَسُولِ اللَّهِ ← أَبِي هُرَيْرَةَ، ← أَبِيهِ ← أَبِي الْمُطَوِّسِ ← عُمَارَةَ بْنِ عُمَيْرٍ ← حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ← شُعْبَةُ، ← أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ،

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 364

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ زِيَادَاتُ الْكُوفِيِّينَ، وَالْبَصْرِيِّينَ، وَغَيْرِهِمْ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم. · حديث 365

365- أَخْبَرَنَا بَقِيَّةُ، حَدَّثَنِي عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ مِهْرَانَ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم قَالَ: مَنْ أَكَلَ الطِّينَ فَقَدْ أَعَانَ عَلَى [قَتْلِ] (1) نَفْسِهِ. _حاشية__________ (1) ما بين الحاجزين من مصادر التخريج، ليس في الأصل.

حضرت سہیل بن ابی صالح اپنے والد سے ‘وہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اور وہ رسول اکرم صلى الله علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں۔ آپ نے فرمایا: ”جس نے مٹی کھائی اس نے اپنے نفس کے قتل پر مدد کی۔‘‘

رَسُولِ اللَّهِ ← أَبِي هُرَيْرَةَ، ← أَبِيهِ ← سُھَیْلِ بْنِ اَبِیْ صَالِحٍ ← عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مِهْرَانَ ← بَقِيَّةُ

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 365

chevron_left Previous
12
Next chevron_right
All Chapters
1. Book
    27. Chapter28. Chapter29. Chapter30. Chapter31. Chapter32. Chapter33. Chapter34. Chapter35. Chapter36. Chapter37. Chapter38. Chapter39. Chapter40. Chapter41. Chapter42. Chapter43. Chapter44. Chapter45. Chapter46. Chapter47. Chapter48. Chapter49. Chapter50. Chapter51. Chapter52. Chapter53. Chapter54. Chapter55. Chapter56. Chapter57. Chapter58. Chapter59. Chapter60. Chapter61. Chapter62. Chapter63. Chapter64. Chapter65. Chapter
66. Chapter
67. Chapter
68. Chapter
69. Chapter
70. Chapter
71. Chapter
72. Chapter
73. Chapter
74. Chapter
75. Chapter
76. Chapter
77. Chapter
78. Chapter
79. Chapter
80. Chapter
81. Chapter
82. Chapter
83. Chapter
84. Chapter
85. Chapter
86. Chapter
87. Chapter
88. Chapter
89. Chapter
90. Chapter
91. Chapter
92. Chapter
93. Chapter
94. Chapter
95. Chapter
96. Chapter
97. Chapter
98. Chapter
99. Chapter
100. Chapter
101. Chapter
102. Chapter
103. Chapter
104. Chapter
105. Chapter
106. Chapter
107. Chapter
108. Chapter
109. Chapter
110. Chapter
111. Chapter
112. Chapter
113. Chapter
114. Chapter
115. Chapter
116. Chapter
117. Chapter
118. Chapter
119. Chapter
1. Book
    120. Chapter121. Chapter122. Chapter123. Chapter124. Chapter
1. Book
    1. Chapter2. Chapter3. Chapter4. Chapter5. Chapter6. Chapter7. Chapter8. Chapter9. Chapter10. Chapter11. Chapter12. Chapter13. Chapter14. Chapter15. Chapter16. Chapter17. Chapter18. Chapter19. Chapter20. Chapter21. Chapter22. Chapter23. Chapter24. Chapter25. Chapter26. Chapter