Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Saturday, Jumada I 7, 1448 AH · Oct 17, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics
مسند اسحاق بن راوایہ

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah

by أبو يعقوب إسحاق بن إبراهيم بن مخلد بن إبراهيم الحنظلي المروزي المعروف بـ ابن راهويه

2,786 Hadith127 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

Chapters

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ - مَا يُرْوَى عَنْ أَبِي حَازِمٍ سَلْمَانَ الأَشْجَعِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم: · حديث 226

226- أَخْبَرَنَا النَّضْرُ، حَدَّثنا شُعْبَةُ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا حَازِمٍ، يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ؛ أَنَّهُ نَهَى عَنِ التَّلَقِّي، وَالنَّجَشِ، وَالتَّصْرِيَةِ، وَأَنْ لاَ تَسَأَلَ الْمَرْأَةُ طَلاَقَ أُخْتِهَا، وَأَنْ لاَ يَسْتَامَ الرَّجُلُ عَلَى سَوْمِ أَخِيهِ.

حضرت ابو حازم ‘حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلى الله علیہ وسلم نے تاجروں سے آگے جا کر ملنےدھوکہ دہی اور تینوں میں دودھ روکنے سے منع فرمایا اور یہ کہ کوئی عورت اپنی (مسلمان)بہن کی طلاق کا سوال نہ کرے اور کوئی شخص اپنے بھائی کی قیمت پرقیمت نہ لگائے۔

أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّهُ نَهَى ← أَبَا حَازِمٍ، ← عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ ← شُعْبَةُ، ← النَّضْرُ

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 226

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ - مَا يُرْوَى عَنْ أَبِي حَازِمٍ سَلْمَانَ الأَشْجَعِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم: · حديث 227

227- أَخْبَرَنَا أَبُو دَاوُدَ الْحَفَرِيُّ، قَالَ: زَعَمَ سَعْدُ بْنُ طَارِقٍ، وَهُوَ أَبُو مَالِكٍ الأَشْجَعِيُّ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: لَيْسَ عَلَى هَذِهِ الأُمَّةِ عَذَابٌ، إِنَّمَا عَذَابُهَا بِأَيْدِيهِمْ، فَقِيلَ: وَكَيْفَ يَكُونَ عَذَابُهَا بِأَيْدِيهِمْ؟، فَقَالَ: أَلَيْسَ صَفِّينُ كَانَ عَذَابًا؟ أَلَيْسَ النَّهْرَوَانُ كَانَ عَذَابًا؟ أَلَيْسَ الْجَمَلُ كَانَ عَذَابًا؟ قُلْتُ لِأَبِي دَاوُدَ: مَنْ ذَكَرَهُ عَنْ سَعْدٍ؟ قَالَ: يَحْيَى بْنُ أَبِي زَائِدَةَ.

حضرت ابوحازم‘ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں ‘وہ فرماتے ہیں ’’اس امت پر عذاب نہیں آئے گا ان کا عذاب خود ان کے اپنے ہاتھوں سے ہوگا۔‘‘عرض کیا گیا: (یا رسول اللہ!) اپنے ہاتھوں سے عذاب کیسے ہوگا؟ فرمایا: کیا جنگِ صفین عذاب نہ تھا؟کیا جنگِ نہروان عذاب نہ تھا؟ کیا جنگِ جمل عذاب نہ تھا؟ (آپس میں لڑ نا مراد ہے)۔(مصنف رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں) میں نے ابوداؤد (راوی) سے پوچھا یہ روایت سعد(بن طارق) سے کس نے روایت کیا ہے؟ انہوں نے فرمایایحیٰی بن ابی زائدہ نے۔

أَبُو دَاوُدَ الْحَفَرِيُّ

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 227

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ مَا يُرْوَى عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، وَقَيْسٍ، وَأَبِي الشَّعْثَاءِ الْمُحَارِبِيِّ، وَمُوسَى بْنِ طَلْحَةَ، وَغَيْرِهِمْ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم. · حديث 228

228- أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ {وَأَنْذِرْ عَشِيرَتَكَ الأَقْرَبِينَ} دَعَا رَسُولُ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم قُرَيْشًا فَجَمَعَهُمْ فَعَمَّ، وَخَصَّ: يَا بَنِي كَعْبِ بْنِ لُؤَيٍّ، أَنْقِذُوا أَنْفُسَكُمْ مِنَ النَّارِ، يَا بَنِي مُرَّةَ بْنِ كَعْبٍ، أَنْقِذُوا أَنْفُسَكُمْ مِنَ النَّارِ، يَا بَنِي عَبْدِ شَمْسٍ، أَنْقِذُوا أَنْفُسَكُمْ مِنَ النَّارِ، يَا بَنِي عَبْدِ مَنَافٍ، أَنْقِذُوا أَنْفُسَكُمْ مِنَ النَّارِ، يَا فَاطِمَةُ أَنْقِذِي نَفْسَكِ مِنَ النَّارِ، وَإِنِّي لاَ أَمْلِكُ لَكُمْ مِنَ اللهِ شَيْئًا غَيْرَ أَنَّ لَكُمْ رَحِمًا سَأَبُلُّهَا بِبَلاَلِهَا.

حضرت موسیٰ بن طلحہ‘ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں ۔ آپ فرماتے ہیں جب یہ آیت نازل ہوئی ’’وانذر عشيرتك الا قربين ‘‘’’ اور آپ اپنے قریبی رشتہ داروں کو ڈر سنایئے‘‘تو رسول اکرم صلى الله علیہ وسلم نے قریش کو بلا کر جمع کیا اور ان کے عام و خاص (سب) کو بلایا اور فرمایا: اے بنو کعب بن لؤی! اپنے آپ کو جہنم سے بچاؤ، اے بنو مرہ بن کعب ! اپنے آپ کو جہنم سے بچاؤ، اے بنوعبدشمس! اپنے آپ کو جہنم سے بچاؤ، اے بنو عبد مناف! اپنے آپ کو جہنم سے بچاؤ، اے فاطمہ! اپنے آپ کو جہنم سے بچاؤ اور بے شک میں تمہارے لئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے کی چیز کا مالک نہیں البتہ تم سے رشتہ داری ہے میں اسے اس کی رطوبت سے تر رکھوں گا۔

أَبِي هُرَيْرَةَ، ← مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ، ← عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، ← جَرِيرٌ

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 228

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ مَا يُرْوَى عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، وَقَيْسٍ، وَأَبِي الشَّعْثَاءِ الْمُحَارِبِيِّ، وَمُوسَى بْنِ طَلْحَةَ، وَغَيْرِهِمْ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم. · حديث 229

229- أَخْبَرَنَا وَكِيعٌ، حَدَّثنا سُفْيَانُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْمُهَاجِرِ، عَنْ أَبِي الشَّعْثَاءِ الْمُحَارِبِيِّ، قَالَ: خَرَجَ رَجُلٌ بَعْدَ مَا أُذِّنَ بِصَلاَةِ الْعَصْرِ مِنَ الْمَسْجِدِ، فَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَمَّا هَذَا فَقَدْ عَصَى أَبَا الْقَاسِمِ.

حضرت ابوالشعثاء محاربی فرماتے ہیں اذانِ عصر کے بعد ایک شخص مسجد سے باہر نکلا تو۔حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا: اس شخص نے ابو القاسم (صلى الله علیہ وسلم ) کی نافرمانی کی ہے۔

أبو هريرة أما هذا فقد عصى أبا القاسم ← خَرَجَ رَجُلٌ بَعْدَ مَا أُذِّنَ بِصَلاَةِ الْعَصْرِ مِنَ الْمَسْجِدِ، ← أَبِي الشَّعْثَاءَ الْمُحَارِبِيِّ ← إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْمُهَاجِرِ، ← سُفْيَانَ، ← وَكِيعٌ،

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 229

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ مَا يُرْوَى عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، وَقَيْسٍ، وَأَبِي الشَّعْثَاءِ الْمُحَارِبِيِّ، وَمُوسَى بْنِ طَلْحَةَ، وَغَيْرِهِمْ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم. · حديث 230

230- أَخْبَرَنَا النَّضْرُ، حَدَّثنا شُعْبَةُ، حَدَّثنا إِبْرَاهِيمُ، وَهُوَ ابْنُ الْمُهَاجِرِ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا الشَّعْثَاءِ، يَقُولُ: كُنْتُ جَالِسًا مَعَ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَخَرَجَ رَجُلٌ مِنَ الْمَسْجِدِ بَعْدَ مَا أُذِّنَ، فَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَمَّا هَذَا فَقَدْ عَصَى أَبَا الْقَاسِمِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم.

حضرت ابو الشعثاء فرماتے ہیں میں حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا کہ اذان کے بعد ایک شخص مسجد سے نکلا حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا: اس شخص نے ابوالقاسم (صلى الله علیہ وسلم)کی نافرمانی کی ہے۔

أبو هريرة أما هذا فقد عصى أبا القاسم ← كُنْتُ جَالِسًا مَعَ أَبِي هُرَيْرَةَ فَخَرَجَ رَجُلٌ مِنَ الْمَسْجِدِ بَعْدَ مَا أُذِّنَ، ← أَبَا الشَّعْثَاءِ، ← إِبْرَاهِيمُ، وَهُوَ ابْنُ الْمُهَاجِرِ ← شُعْبَةُ، ← النَّضْرُ

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 230

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ مَا يُرْوَى عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، وَقَيْسٍ، وَأَبِي الشَّعْثَاءِ الْمُحَارِبِيِّ، وَمُوسَى بْنِ طَلْحَةَ، وَغَيْرِهِمْ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم. · حديث 231

231- أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ عُبَيْدٍ الطَّنَافِسِيُّ، حَدَّثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُهَاجِرِ، عَنْ رَجُلٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، مِثْلَهُ.

حضرت ابراہیم بن مہاجر‘ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اس کی مثل روایت کرتے ہیں۔

أَبِي هُرَيْرَةَ مِثْلَهُ. ← رَجُلٌ: ← إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْمُهَاجِرِ، ← عُمَرُ بْنُ عُبَيْدٍ الطَّنَافِسِيُّ

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 231

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ مَا يُرْوَى عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، وَقَيْسٍ، وَأَبِي الشَّعْثَاءِ الْمُحَارِبِيِّ، وَمُوسَى بْنِ طَلْحَةَ، وَغَيْرِهِمْ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم. · حديث 232

232- أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ، حَدَّثنا شَرِيكٌ، عَنْ أَشْعَثَ بْنِ سُلَيْمٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ؛ أَنَّهُ رَأَى رَجُلاَ خَارِجًا مِنَ الْمَسْجِدِ بَعْدَ مَا يُؤَذَّنَ فِيهِ، فَقَالَ: أَمَّا هَذَا فَقَدْ عَصَى أَبَا الْقَاسِمِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم، أَمَرَنَا رَسُولُ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم إِذَا أَذَّنَ الْمُؤَذِّنُ، فَلاَ تَخْرُجُوا حَتَّى تُصَلُّوا.

حضرت اشعث بن سلیم اپنے والد سے اور وہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے اذان ہونے کے بعد ایک شخص کو مسجد سے باہر جاتے ہوئے دیکھا تو فرمایااور اس شخص نے ابوالقاسم (صلى الله علیہ وسلم) کی نافرمانی کی ہے۔ رسول اکرم صلى الله علیہ وسلم نے ہمیں حکم دیا کہ جب مؤذن اذان دے دے تو جب تک نماز نہ پڑھ لو باہر نہ نکلو۔

أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّهُ رَأَى رَجُلاَ خَارِجًا مِنَ الْمَسْجِدِ بَعْدَ مَا يُؤَذَّنَ فِيهِ، ← أَبِيهِ ← أَشْعَثَ بْنِ سُلَيْمٍ، ← شَرِيکٍ ← يَحْيَی بْنُ آدَمَ

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 232

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ مَا يُرْوَى عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، وَقَيْسٍ، وَأَبِي الشَّعْثَاءِ الْمُحَارِبِيِّ، وَمُوسَى بْنِ طَلْحَةَ، وَغَيْرِهِمْ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم. · حديث 233

233- أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم قَالَ: مَنْ ذَكَرَ اللَّهَ فِي نَفْسِهِ ذَكَرَهُ اللَّهُ فِي نَفْسِهِ، وَمَنْ ذَكَرَ اللَّهَ فِي مَلإٍِ، ذَكَرَهُ اللَّهُ فِي مَلإٍِ هُمْ خَيْرٌ مِنَ الْمَلإِ الَّذِي ذَكَرَهُ فِيهِمْ، وَمَنْ تَقَرَّبَ إِلَيْهِ شِبْرًا تَقَرَّبَ إِلَيْهِ ذِرَاعَا، وَمَنْ تَقَرَّبَ إِلَيْهِ ذِرَاعَا تَقَرَّبَ مِنْهُ بَاعَا، وَمَنْ أَتَاهُ يَمْشِي أَتَاهُ هَرْوَلَةً، وَمَنْ أَتَاهُ هَرْوَلَةً أَتَاهُ سَعْيًا.

حضرت ابو عبد الرحمٰن سُلمی‘ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اور وہ نبی اکرم صلى الله علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا:’’ جو شخص اللہ تعالیٰ کو اپنے دل میں یاد کرے اللہ تعالیٰ بھی اسے تنہا یا د کرتا ہے اور جو شخص اللہ تعالیٰ کو کسی مجلس میں یاد کرے تو اللہ تعالیٰ اس سے بہتر مجلس میں اس کا ذکر کرتا ہے جس میں اس نے ذکر کیا تھا اور جوشخص ایک بالشت اس کےقریب جاتا ہے اللہ تعالیٰ ایک ہاتھ اس کے قریب ہوتا ہے (اس کی رحمت مراد ہے ) اورجوآدمی ایک ہاتھ اس کے قریب ہوتا ہے اللہ تعالیٰ کی رحمت چار ہاتھ اس کے قریب ہوتی ہے اور جو اس کی طرف چل کر آئے اللہ تعالیٰ کی رحمت اس کی طرف تیزی سے آتی ہے اور جو آدمی اس کی طرف تیزی سے آئے تو اللہ تعالیٰ کی رحمت اس کی طرف دوڑ کر آتی ہے۔‘‘

اللَّهَ فِي نَفْسِهِ ذَكَرَهُ اللَّهُ فِي نَفْسِهِ، وَمَنْ ← مَنْ ← رَسُولِ اللَّهِ ← أَبِي هُرَيْرَةَ، ← أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيِّ ← عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، ← جَرِيرٌ

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 233

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ مَا يُرْوَى عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، وَقَيْسٍ، وَأَبِي الشَّعْثَاءِ الْمُحَارِبِيِّ، وَمُوسَى بْنِ طَلْحَةَ، وَغَيْرِهِمْ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم. · حديث 234

234- أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم قَالَ: مَنْ هَمَّ بِحَسَنَةٍ فَلَمْ يَعْمَلْهَا، كُتِبَتْ لَهُ حَسَنَةً، فَإِنْ عَمِلَهَا كُتِبَتْ عَشْرًا، وَمَنْ هَمَّ بِسَيِّئَةٍ فَلَمْ يَعْمَلْهَا، لَمْ تُكْتَبْ عَلَيْهِ، فَإِنْ عَمِلَهَا كُتِبَتْ سَيِّئَةً.

حضرت ابو عبدالرحمٰن سُلمی‘ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اور وہ رسول اکرم صلى الله علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا:’’ جس شخص نے نیکی کا ارادہ کیا لیکن اس پر عمل نہ کیا اس کیلئے ایک نیکی لکھی جاتی ہے اور اگر وہ اس پر عمل کرے تو دس نیکیاں لکھی جاتی ہیں اور جوشخص برائی کا ارادہ کرے لیکن اس پرعمل نہ کرے تو اس کے خلاف کچھ نہیں لکھا جاتا اور اگر عمل کرے تو ایک گناہ لکھا جاتاہے۔

رَسُولِ اللَّهِ ← أَبِي هُرَيْرَةَ، ← أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيِّ ← عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، ← جَرِيرٌ

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 234

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ مَا يُرْوَى عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، وَقَيْسٍ، وَأَبِي الشَّعْثَاءِ الْمُحَارِبِيِّ، وَمُوسَى بْنِ طَلْحَةَ، وَغَيْرِهِمْ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم. · حديث 235

235- أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ (1)، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ، قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، فَقَالَ رَجُلٌ: إِنَّ هَؤُلاَءِ أَقْرِبَائِي يُسَلِّمُونَ عَلَيْكَ، وَيَسْأَلُونَكَ أَنْ تُحَدِّثَهُمْ عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم، [قَالَ: صَحِبْتُ رَسُولَ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم] (2) ثَلاَثَ سِنِينَ، وَلَمْ أَكُنْ سَنَوَاتٍ أَعْقَلَ مِنِّي فِيهِنَّ، وَلاَ أَجْدَرَ أَنْ أَعِيَ مَا سَمِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم مِنِّي فِيهِنَّ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم يَقُولُ: تُقَاتِلُونَ قَوْمًا قُرَيْبَ (3) السَّاعَةِ، نِعَالُهُمُ الشَّعْرُ، وَتُقَاتِلُونَ قَوْمًا خُلُسَ الْوُجُوهِ، صِغَارَ الأَعْيُنِ، كَأَنَّ وَجُوهَهُمُ الْمَجَانُّ الْمُطْرَقَةُ، وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ، لَئِنْ يَحْتَطِبَ أَحَدُكُمْ عَلَى ظَهْرِهِ فَيَبِيعَهُ، فَيَسْتَغْنِي بِهِ وَيَتَصَدَّقَ مِنْهُ وَيَأْكُلَ، خَيْرٌ لَهُ مِنْ أَنْ يَأْتِيَ رَجُلا فَيَسَأَلَهُ، لَعَلَّهُ أَنْ يُؤْتِيَهُ، أَوْ يَمْنَعَهُ ذَلِكَ، فَإِنَّ الْيَدَ الْعُلْيَا خَيْرٌ مِنَ الْيَدِ السُّفْلَى، وَابْدَأْ بِمَنْ تَعُولُ، وَلَخُلُوفُ فَمِ الصَّائِمِ أَطْيَبُ عِنْدَ اللهِ مِنْ رِيحِ الْمِسْكَ. _حاشية__________ (1) جاء في الأصل: "إسماعيل بن خالد" والصواب ما أثبته من مصادر الترجمة. قلت: والحديث بسنده، على الصواب، في "مسند أحمد" 16/135، و"صحيح مسلم" 8/184. (2) ما بين الحاجزين ساقط من الأصل، كما يبدو من خلل السياق والعبارة، استدركته من مصادر التخريج. (3) جاء في الأصل "قريبا"، حذفت الألف حسب مقتضى القواعد، وجاء في المصادر الأخرى "بين يدي الساعة تقاتلون..".

حضرت قیس بن ابی حازم فرماتے ہیں میں حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس بیٹھا ہوا تھا تو ایک شخص نے کہا: میرے یہ رشتہ دار آپ کو سلام کہتے ہیں اور آپ سے گذارش کرتے ہیں کہ ان کو رسول اللہ صلى الله علیہ وسلم کی کوئی حدیث سنائیں۔حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا: میں نے تین سال حضور صلى الله علیہ وسلم کی صحبت اختیار کی ۔ مجھے ان تین سالوں میں جس قدر سمجھ تھی اور جس قدر میں نے ان سالوں میں رسول اکرم صلى الله علیہ وسلم سے یاد کیا دوسرے سالوں میں اس قدر نہ تھا۔میں نے رسول اکرم صلى الله علیہ وسلم سے سنا آپ فرماتےتھے: تم لوگ قیامت کے قریب ایک ایسی قوم سے لڑو گے جن کے جوتے بالوں سے ہوں گے اور تم ایسے لوگوں سے لڑو گے جن کے چہرے خوبصورت ہوں گے اور ان کی آنکھیں چھوٹی ہوں گی گویا ان کے چہرے کوئی ہوئی ڈھال کی طرح ہوں گے۔اس ذات کی قسم جس کے قبضہ میں محمد(صلى الله علیہ وسلم ) کی جان ہے تم میں سے کوئی شخص اپنی پیٹھ پر لکڑیاں لائے ہیں ان کوبیچ کر ان کے ذریعے مالداری حاصل کرےاور اس سے صدقہ کرے اور خود بھی کھائے یہ اس سے بہتر ہے کہ وہ کسی شخص کے پاس جا کر اس سے مانگےنہ معلوم وہ اسے دے یا انکار کر دے اور یہ اس لئے کہ اوپر والا ہاتھ نیچے والے ہاتھ سےبہتر ہے اور اپنے اہل و عیال سے آغاز کرو اور البتہ روزہ دار کے منہ کی بو اللہ تعالی ٰکے ہاں کستوری کی خوشبو سے زیادہ اچھی ہے۔

كُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ أَبِي هُرَيْرَةَ ← قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ2 ← إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي1 خَالِدٍ ← جَرِيرٌ

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 235

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ مَا يُرْوَى عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، وَقَيْسٍ، وَأَبِي الشَّعْثَاءِ الْمُحَارِبِيِّ، وَمُوسَى بْنِ طَلْحَةَ، وَغَيْرِهِمْ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم. · حديث 236

236- أَخْبَرَنَا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ، حَدَّثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ، قَالَ: لَمَّا قَدِمَ أَبُو هُرَيْرَةَ مَعَ مُعَاوِيَةَ، أَتَيْنَاهُ فَدَخَلْنَا عَلَيْهِ، فَقَالُوا لَهُ: إِنَّ هَؤُلاَءِ أَتَوْكَ يَسْأَلُونَكَ أَنْ تُحَدِّثَهُمْ عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم، فَذَكَرَ مِثْلَهُ، وَقَالَ: حُمْرُ الْوُجُوهِ صِغَارُ الأَعْيُنِ، وَقَالَ: خِلْفَةُ فَمِ الصَّائِمِ.

حضرت قیس بن ابی حازم فرماتے ہیں جب حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ‘ حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ہمراہ تشریف لائے تو ہم ان کی خدمت میں حاضر ہوئے ہم ان پر داخل ہوئے تو لوگوں نے ان سے کہا: یہ لوگ آپ سے یہ سوال کرنے آئے ہیں کہ آپ ان کو رسول ِاکرم صلى الله علیہ وسلم کی کوئی حدیث سنائیں ۔ اس کے بعد آپ نے گذشتہ حدیث کی طرح ذکر کیا اور فرمایا:اُن کے چہرے سرخ ہوں گے اور آنکھیں چھوٹی ہوں گی (خلوف کی جگہ ) خلفة فم الصائم فرمایا یعنی روزہ دار کے منہ کی بُو۔

خِلْفَةُ فَمِ الصَّائِمِ. ← حُمْرُ الْوُجُوهِ صِغَارُ الأَعْيُنِ، ← مِثْلَہُ ← رَسُولِ اللَّهِ ← لَهُ: إِنَّ هَؤُلاَءِ أَتَوْكَ يَسْأَلُونَكَ أَنْ تُحَدِّثَهُمْ ← لَمَّا قَدِمَ أَبُو هُرَيْرَةَ مَعَ مُعَاوِيَةَ، أَتَيْنَاهُ فَدَخَلْنَا عَلَيْهِ، ← قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ2 ← إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي1 خَالِدٍ ← يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 236

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ مَا يُرْوَى عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، وَقَيْسٍ، وَأَبِي الشَّعْثَاءِ الْمُحَارِبِيِّ، وَمُوسَى بْنِ طَلْحَةَ، وَغَيْرِهِمْ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم. · حديث 237

237- أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي الْحَارِثِ بْنِ كَعْبٍ، يُقَالُ لَهُ: أَبُو الأَوْبَرِ، قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ أَبِي هُرَيْرَةَ، فَأَتَاهُ رَجُلٌ فَقَالَ: أَأَنْتَ نَهَيْتَ النَّاسَ أَنْ يُصَلُّوا فِي نِعَالِهِمْ؟ فَقَالَ: مَا نَهَيْتُ، وَلَكِنْ وَرَبِّ الْكَعْبَةِ لَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم يُصَلِّي خَلْفَ الْمَقَامِ وَعَلَيْهِ نَعْلاَهُ، ثُمَّ انْصَرَفَ وَهُمَا عَلَيْهِ. فَقَالَ رَجُلٌ: أَنْتَ نَهَيْتَ النَّاسَ أَنْ يَصُومُوا يَوْمَ الْجُمُعَةِ؟ فَقَالَ [..](1) رَسُولُ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم: يَقُولُ: لاَ تَصُومُوا يَوْمَ الْجُمُعَةِ، فَإِنَّهُ يَوْمُ عِيدٍ، إِلاَّ أَنْ تَصِلُوهُ بِأَيَّامٍ. قَالَ: ثُمَّ أَنْشَأَ يُحَدِّثُ، فَقَالَ: فَكَانَ رَسُولُ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم خَارِجًا، وَالنَّاسُ جُلُوسٌ عِنْدَهُ إِذْ أَقْبَلَ الذِّئْبُ، حَتَّى أَقْعَى بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم، ثُمَّ بَصْبَصَ بِذَنَبِهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم: هَذَا الذِّئْبُ، وَهُوَ وَافِدُ الذِّئِابِ، فَهَلْ تَرَوْنَ أَنْ تَجْعَلُوا لَهُ مِنْ أَمْوَالِكُمْ شَيْئًا؟ قَالَ: فَقَالُوا بِأَجْمَعِهِمْ: لاَ، وَاللهِ مَا نَجْعَلُ لَهُ شَيْئًا، قَالَ: فَقَامَ رَجُلٌ: فَرَمَاهُ بِحَجَرٍ، فَأَدْبَرَ وَلَهُ عُوَاءٌ، فَقَالَ: هَذَا الذِّئْبُ، وَمَا الذِّئْبُ؟

بنو حارث بن کعب کے ایک شخص ابو الا و بر نے کہا کہ میں حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس تھا کہ ایک شخص آپ کے پاس آیا۔ اس نے کہا: آپ لوگوں کو جوتے پہنے ہوئے نماز پڑھنےسے منع کرتے ہیں؟ انہوں نے فرمایا: میں منع نہیں کرتا‘ رب کعبہ کی قسم! میں نے حضور علیہ السلام کو مقام ِابراہیم کے پیچھے دیکھا‘ آپ نے نعلین مبارک پہن رکھے تھےپھر آپ نے سلام پھیرا تو آپ نے نعلین مبارک پہن رکھے تھے۔ ایک شخص نے کہا: آپ لوگوں کو جمعہ کے دن روزہ رکھنے سے منع کرتے ہیں؟ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا: میں نے حضور صلى الله علیہ وسلم سے سنا آپ نے فرمایا: جمعہ کے دن روزہ نہ رکھو‘ یہ عید کا دن ہے البتہ اس کو کچھ دنوں سے ملا لو۔راوی فرماتے ہیں پھر انہوں نے بیان کرنا شروع کیا اور فرمایا: رسول اکرم صلى الله علیہ وسلم (مدینہ طیبہ یا مسجد نبوی سے)باہر تھے اور صحابہ کرام آپ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے حتیٰ کہ ایک بھیڑیا آیا اور رسول اکرم صلى الله علیہ وسلم کے سامنے (کتے کی طرح) بیٹھ گیا پھر( کتے کی طرح) دم ہلانے لگا۔رسول اکرم صلى الله علیہ وسلم نے فرمایا: یہ بھیڑ یا دوسرے بھیڑیوں کا نمائندہ ہے؟ کیا تم اسے اپنے مالوں میں سے کچھ دے سکتے ہو؟ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں: سب نے کہا: نہیں ۔ اللہ کی قسم ! ہم اس کو کچھ نہیں دیں گے۔ فرماتے ہیں: پھر ایک شخص کھڑا ہوا اور اس نے اس کو پتھر مارا چنانچہ وہ بھیڑ یا آواز نکالتا ہوابھاگ گیا ۔ آپ نے فرمایا: یہ بھیڑیا ہے اور بھیڑ یا کیا ہے؟

أأنت نهيت الناس ← كُنْتُ عِنْدَ أَبِي هُرَيْرَةَ، فَأَتَاهُ رَجُلٌ ← رَجُلٍ مِنْ بَنِي الْحَارِثِ بْنِ كَعْبٍ يُقَالُ لَهُ: أَبُو الْأَوْبَرِ ← عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، ← جَرِيرٌ

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 237

chevron_left Previous
1…606162…233
Next chevron_right
All Chapters
1. Book
    27. Chapter28. Chapter29. Chapter30. Chapter31. Chapter32. Chapter33. Chapter34. Chapter35. Chapter36. Chapter37. Chapter38. Chapter39. Chapter40. Chapter41. Chapter42. Chapter43. Chapter44. Chapter45. Chapter46. Chapter47. Chapter48. Chapter49. Chapter50. Chapter51. Chapter52. Chapter53. Chapter54. Chapter55. Chapter56. Chapter57. Chapter58. Chapter59. Chapter60. Chapter61. Chapter62. Chapter63. Chapter64. Chapter65. Chapter66. Chapter67. Chapter68. Chapter69. Chapter70. Chapter71. Chapter72. Chapter73. Chapter74. Chapter75. Chapter76. Chapter77. Chapter78. Chapter79. Chapter80. Chapter81. Chapter82. Chapter83. Chapter84. Chapter85. Chapter86. Chapter87. Chapter88. Chapter89. Chapter90. Chapter91. Chapter92. Chapter93. Chapter94. Chapter95. Chapter96. Chapter97. Chapter98. Chapter99. Chapter100. Chapter101. Chapter102. Chapter103. Chapter104. Chapter105. Chapter106. Chapter107. Chapter108. Chapter109. Chapter110. Chapter111. Chapter112. Chapter113. Chapter114. Chapter115. Chapter116. Chapter117. Chapter118. Chapter119. Chapter
1. Book
    120. Chapter121. Chapter122. Chapter123. Chapter124. Chapter
1. Book
    1. Chapter2. Chapter3. Chapter4. Chapter5. Chapter6. Chapter7. Chapter8. Chapter9. Chapter10. Chapter11. Chapter12. Chapter13. Chapter14. Chapter15. Chapter16. Chapter17. Chapter18. Chapter19. Chapter20. Chapter21. Chapter22. Chapter23. Chapter24. Chapter25. Chapter26. Chapter