Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Thursday, Jumada I 5, 1448 AH · Oct 15, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
المعجم الكبير (قطعة من مسانيد من اسمه عبد الله)

Al Muajam Al Kabir Tibrani (Qata Min Masaneed Min Asma Abdullah)

by Tibrani

231 Hadith93 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

المعجم الكبير (قطعة من مسانيد من اسمه عبد الله) · کتاب ‹ يُوسُفُ بن عَبْدِ اللَّهِ بن سَلامٍ، عَنْ أَبِيهِ · حديث 144

144 - حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بن أَحْمَدَ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بن عَلِيِّ بن الأَسْوَدِ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بن الصَّلْتِ، قَالَ: حَدَّثَنَا غَيَّاثُ بن إِبْرَاهِيمَ، عَنْ مُحَمَّدِ بن أَبِي يَحْيَى، عَنْ يُوسُفَ بن عَبْدِ اللَّهِ بن سَلامٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَدْ قَرَأْتُ الْقُرْآنَ، وَالتَّوْرَاةَ، وَالإِنْجِيلَ، قَالَ:"اقْرَأْ بِهَذَا لَيْلَةً، وَبِهَذَا لَيْلَةً".@

حضرت عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے عرض کیا :یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں نے قرآن بھی پڑھا ہے اور تورات و انجیل بھی پڑھ رکھیں ہیں (تو اب ان میں سے کیا پڑھوں )فرمایا :ایک رات یہ پڑھا کر اور ایک رات یہ پڑھ لیا کر۔

قُلْتُ ← أَبِيهِ ← يُوسُفَ بْنَ عَبْدِ اللهِ بْنِ سَلامٍ ← مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي يَحْيَى، ← غياث بن إبراهيم ← مُحَمَّدُ بْنُ الصَّلْتِ ← الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْأَسْوَدِ ← عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ

Al Muajam Al Kabir Tibrani (Qata Min Masaneed Min Asma Abdullah) · Book › Chapter · Hadith 144

المعجم الكبير (قطعة من مسانيد من اسمه عبد الله) · کتاب ‹ يُوسُفُ بن عَبْدِ اللَّهِ بن سَلامٍ، عَنْ أَبِيهِ · حديث 145

145 - حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بن أَبِي مُخَلَّدٍ الْوَاسِطِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بن الصَّبَّاحِ الْجَرْجَرَائِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ، قَالَ: أَخْبَرَنَا شُعَيْبُ بن صَفْوَانَ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بن عُمَيْرٍ، أَنَّ مُحَمَّدَ بن يُوسُفَ بن عَبْدِ اللَّهِ بن سَلامٍ اسْتَأْذَنَ عَلَى الْحَجَّاجِ بن يُوسُفَ، فَأَنْكَرَهُ الْبَوَّابُونَ، فَلَمْ يَأْذَنُوا لَهُ، فَجَاءَ عَنْبَسَةُ بن سَعِيدٍ، فَاسْتَأْذَنَ لَهُ الْحَجَّاجُ، فَأَذِنَ لَهُ، فَدَخَلَ، فَسَلَّمَ، وَأَمَرَ رَجُلَيْنِ مِمَّا يَلِي السَّرِيرَ أَنْ يُوَسِّعَا لَهُ، فَأَوْسَعَا لَهُ، فَجَلَسَ، فَقَالَ لَهُ الْحَجَّاجُ: لِلَّهِ أَبُوكَ، أَتَعْلَمُ حَدِيثًا حَدَّثَهُ أَبُوكَ عَبْدَ الْمَلِكِ بن مَرْوَانَ، عَنْ جَدِّكَ عَبْدِ اللَّهِ بن سَلامٍ؟ قَالَ: وَأَيُّ حَدِيثٍ يَرْحَمُكَ اللَّهُ فَرُبَّ حَدِيثٍ، قَالَ: حَدِيثُ الْمِصْرِيِّينَ حِينَ حَصَرُوا عُثْمَانَ، قَالَ: قَدْ عَلِمْتُ ذَاكَ الْحَدِيثَ: أَقْبَلَ عَبْدُ اللَّهِ بن سَلامٍ وَعُثْمَانُ مَحْصُورٌ، قَالَ: فَانْطَلَقَ، فَدَخَلَ عَلَيْهِ، فَوَسَّعُوا لَهُ حَتَّى دَخَلَ، فَقَالَ: السَّلامُ عَلَيْكَ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، قَالَ: وَعَلَيْكَ السَّلامُ، مَا جَاءَ بِكَ يَا عَبْدَ اللَّهِ بن سَلامٍ؟ قَالَ: جِئْتُ لأَثْبُتَ حَتَّى@ أَسْتَشْهِدَ، أَوْ يَفْتَحُ اللَّهُ لَكَ، وَلا أَرَى هَؤُلاءِ الْقَوْمَ إِلا قَاتِلِيكَ، فَإِنْ يَقْتُلُوكَ فَذَاكَ خَيْرٌ لَكَ وَشَرٌّ لَهُمْ، فَقَالَ عُثْمَانُ: أَسْأَلُكَ بِالَّذِي لِي عَلَيْكَ مِنَ الْحَقِّ لَمَّا خَرَجْتَ إِلَيْهِمْ خَيْرًا يَسُوقُهُ اللَّهُ بِكَ، أَوْ شَرًّا يَدْفَعُهُ اللَّهُ بِكَ، فَسَمِعَ وَأَطَاعَ، فَخَرَجَ عَلَيْهِمْ، فَلَمَّا رَأَوْهُ اجْتمَعُوا، وَظَنُّوا أَنَّهُ قَدْ جَاءَهُمْ بِبَعْضِ مَا يُسَرُّونَ بِهِ، فَقَامَ خَطِيبًا، فَحَمَدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ: أَمَّا بَعْدُ، فَإِنَّ اللَّهَ بَعَثَ مُحَمَّدًا صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَشِيرًا وَنَذِيرًا، يُبَشِّرُ بِالْجَنَّةِ مَنْ أَطَاعَهُ، وَيُنْذِرُ النَّارَ مَنْ عَصَاهُ، وَأَظْهَرَ مَنِ اتَّبَعَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ وَلَوْ كَرِهَ الْمُشْرِكُونَ، ثُمَّ اخْتَارَ لَهُ الْمَسَاكِنَ، فَاخْتَارَ لَهُ الْمَدِينَةَ، فَجَعَلَهَا دَارَ الْهِجْرَةِ، وَجَعَلَهَا دَارَ الإِيمَانِ، فَوَاللَّهِ مَا زَالَتِ الْمَلائِكَةُ حَافِّينَ بِهَذِهِ الْمَدِينَةِ مُنْذُ قَدِمَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَمَازَالَ سَيْفُ اللَّهِ مَغْمُودًا عَنْكُمْ مُنْذُ قَدِمَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْيَوْمِ. ثُمَّ قَالَ: إِنَّ اللَّهَ بَعَثَ مُحَمَّدًا بِالْحَقِّ فَمَنِ اهْتَدَى، فَإِنَّمَا يَهْتَدِي بِهُدَى اللَّهِ، وَمَنْ ضَلَّ، فَإِنَّمَا يَضِلُ بَعْدَ الْبَيَانِ وَالْحُجَّةِ، وَأَنَّهُ لَمْ يُقْتَلْ نَبِيٌّ فِيمَا مَضَى، إِلا قُتِلَ بِهِ سَبْعُونَ أَلْفَ مُقَاتُلٍ، كُلُّهُمُ يُقْتَلُ بِهِ، وَلا قُتِلَ خَلِيفَةٌ قَطُّ، إِلا قُتِلَ بِهِ خَمْسَةٌ وَثَلاثُونَ أَلْفَ مُقَاتِلٍ، كُلُّهُمْ يُقْتَلُ بِهِ، فَلا تَعْجَلُوا عَلَى هَذَا الشَّيْخِ بِقَتْلٍ، فَوَاللَّهِ لا يَقْتُلُهُ مِنْكُمْ رَجُلٌ إِلا لَقِيَ اللَّهَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَيَدُهُ مَقْطُوعَةٌ مَشْلُولَةٌ، اعْلَمُوا أَنَّهُ لَيْسَ لِوَالِدٍ عَلَى وَلَدٍ حَقٌّ، إِلا وَهَذَا الشَّيْخُ عَلَيْكُمْ مِثْلُهُ. قَالَ: فَقَامُوا، فَقَالُوا: كَذَبَتِ الْيَهُودُ، كَذَبَتِ الْيَهُودُ. قَالَ: كَذَبْتُمْ وَاللَّهِ، وَأَنْتُمْ آثِمِينَ، مَا أَنَا بِيَهُودِيٍّ، إِنِّي لأَحَدُ الْمُسْلِمِينَ، يَعْلَمُ اللَّهُ بِذَلِكَ @ وَرَسُولُهُ، وَالْمُؤْمِنُونَ، وَقَدْ أُنْزِلَ فِيَّ الْقُرْآنُ، فَتَلا هَذِهِ الآيَةَ: ?قُلْ كَفَى بِاللَّهِ شَهِيدًا بَيْنِي وَبَيْنَكُمْ وَمَنْ عِندَهُ عِلْمُ الْكِتَابِ?[الرعد آية 43]، وَأَنْزَلَ اللَّهُ الآيَةَ الأُخْرَى: ?قُلْ أَرَأَيْتُمْ إِنْ كَانَ مِنْ عِنْدِ اللَّهِ وَكَفَرْتُمْ بِهِ وَشَهِدَ شَاهِدٌ مِنْ بني إِسْرَائِيلَ عَلَى مِثْلِهِ فَآمَنَ وَاسْتَكْبَرْتُمْ?[الأحقاف آية 10]، قَالَ: فَقَامُوا، فَدَخَلُوا عَلَى عُثْمَانَ، فَذَبَحُوهُ كَمَا تُذْبَحُ الْحُلانُ". قَالَ شُعَيْبٌ: فَقُلْتُ لِعَبْدِ الْمَلِكِ بن عُمَيْرٍ: مَا الْحُلانُ؟ قَالَ: الْحَمَلُ. قَالَ: وَقَدْ قَالَ عُثْمَانُ قَبْلَ ذَلِكَ لِكَثِيرِ بن الصَّلْتِ: يَا كَثِيرُ، أَنَا وَاللَّهِ مَقْتُولٌ غَدًا، قَالَ: بَلْ يُعْلِي اللَّهُ كَعْبَكَ، وَيَكْبِتُ عَدُوَّكَ، قَالَ: ثُمَّ أَعَادَهَا الثَّالِثَةَ، فَقَالَ لَهُ مِثْلَ ذَلِكَ، قَالَ: عَمَّ تَقُولُ ذَاكَ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَمَعَهُ أَبُو بَكْرٍ، وَعُمَرُ، فَقَالَ لِي:"يَا عُثْمَانُ، أَنْتَ عِنْدَنَا غَدًا، وَأَنْتَ مَقْتُولٌ غَدًا". فَأَنَا وَاللَّهِ مَقْتُولٌ، قَالَ: فَقُتِلَ. قَالَ: فَخَرَجَ عَبْدُ اللَّهِ بن سَلامٍ إِلَى الْقَوْمِ قَبْلَ أَنْ يَتَفَرَّقُوا، وَهُمْ فِي الْمَسْجِدِ، فَقَامَ عَلَى رِجْلَيْهِ، فَقَالَ: يَا أَهْلَ مِصْرَ، يَا قَتَلَةَ عُثْمَانَ، قَتَلْتُمْ أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، أَمَا وَاللَّهِ لا يَزَالُ عَهْدٌ مَنْكُوثٌ، وَدَمٌ مَسْفُوحٌ، وَمَالٌ مَقْسُومٌ لا يَنْقَسِمُ.

عبدالملک بن عمیر بیان کرتے ہیں :حضرت محمد بن یوسف بن عبداللہ بن سلام حجاج بن یوسف کے پاس آئے اور اندر جانے کی اجازت مانگی تو چوکیداروں نے اندر جانے سے روک دیا اور اجازت نہ دی ۔پھر حضرت عنبہ بن سعید آئے تو انہوں نے حجاج سے ان کیلئے اجازت تو اس نے اجازت دے دی ۔وہ اندر آئے اور سلام کیا ۔ججاج نے تخت کے پاس بیٹھے ہوئے دو آدمیوں سے کہا کہ ان کے لیئے جگہ بناؤ تو انہوں نے ان کیلئے جگہ بنادی اور آپ بیٹھ گئے ۔پھر حجاج بن یوسف نے ان سے کہا :اللہ آپ کے باپ کو بخشے کیا تم آپ اس حدیث سے واقف ہیں جو آپ کے والد نے عبدالملک بن مروان کو آپ کے دادا عبداللہ بن سلام سے روایت کرکے سنائی تھی ؟انہوں نے کہا :اللہ آپ پر رحم کرے کونسی حدیث کی بات کررہے ہیں،ویسے تو بہت سے احادیث ہیں ؟اس نے کہا :مصریوں والی حدیث جب وہ حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے پاس آئے تھے ۔محمد بن یوسف نے کہا :ہاں میں اس حدیث کو جان گیا ہوں وہ اس طرح ہے کہ حضرت عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس آئے جب ان کا محاصرہ ہوا تھا ۔لوگوں نے آپ کے گزرنے کی جگہ بنائی اور آپ اندر چلے گئے اور کہا :اے امیر المومنین ! آپ پر سلام ہو ۔انہوں نے سلام کا جواب دیا اور پوچھا :اے عبداللہ بن سلام کیسے آنا ہوا ؟کہا میں آیا ہوں تاکہ مضبوطی پیدا کر سکوں حتیٰ کہ شہادت حاصل ہو جائے یا اللہ تعالیٰ آپ کے لیے کوئی راہ کھول دے ۔اور میں اس قوم کو نہیں دیکھتا مگر یہ آپ کو قتل کریں گے اور اگر انہوں نے آپ کو شہید کردیا تو آپ کیلئے بہتر ہے اور ان کے لیے برا ہے ۔حضرت عثمان نے فرمایا :میرا جو حق آپ پر ہے میں اس کی قسم دے کر کہتا ہوں کہ جب آپ باہر نکلیں تو انہیں ایسا پیغام دیں کہ کوئی خیر ہے توا للہ آپ کے ذریعے اسے چلا دے اور شر ہے توآپ کے ذریعے اسے دور فرما دے ۔انہوں نے سنا اور اطاعت کی اور لوگوں کے پاس باہر آئے ۔لوگوں نے جب انہیں دیکھا تو جمع ہونے لگے اور انہوں نے خیال کیا کہ شاید کوئی ایسی بات لائے ہیں جو لوگوں کو خوش کردے گی ۔چناچہ آپ رضی اللہ عنہ خطبہ دینے کیلئے کھڑے ہوگئے ،اللہ کی حمد و ثنا ء کی پھر فرمایا :اما بعد !بے شک اللہ تعالیٰ نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو خوش خبری سنانے والا اور ڈر سنانے والا بنا کر مبعوث فرمایا ۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسے جنت کی بشارت سناتے ہیں جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کرے اور اسے جہنم سے ڈراتے ہیں جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نا فرمانی کرے ۔اور اللہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کرنے والوں کو تمام دینوں پر غلبہ دیا خواہ مشرکوں کو برا لگے ۔پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ٹھکانے منتخب کیے تو مدینہ منورہ کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پسند فرمایا ۔اور مدینہ کو ہجرت گاہ بنایا اور دار لایمان بنایا ۔اللہ کی قسم ! جب سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منورہ میں تشریف لائے ہیں فرشتے اس پر پروں سے سایہ کیے ہوئے ہیں ۔اور جب سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے ہیں تب سے آج تک تلوار کو تم سے ہٹا دیا گیا ۔اس کے بعد فرمایا :بے شک اللہ نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو حق کے ساتھ مبعوث فرمایا ۔پس جو ہدایت یافتہ ہوا وہ اللہ کی ہدایت سے ہوا اور جو گمراہ ہوا تو بے شک وہ وضاحت اور ہجت کے آجانے کے بعد گمراہ ہوا ۔اور بے شک گزشتہ امتوں میں جب کسی نبی کو قتل کیا گیا تواس کے بعد ستر ہزار کو قتل کیا گیا ۔اس لیئے تم لوگ اس شیخ کو قتل کرنے میں جلدی نہ کرو۔اللہ کی قسم ! تم میں سے جو اسے قتل کرنے میں جلدی نہ کرو۔اللہ کی قسم !تم میں سے جو قتل کرے گا وہ قیامت کےدن اللہ سے اس حال میں ملے گا کہ اس کے ہاتھ کٹے ہوئے اور شل ہو ں گے۔جان لو کہ جتنا کسی باپ کا اولاد پر حق ہوتا ہے اتنا ہی اس شیخ (حضرت عثمان رضی اللہ عنہ )کا حق تم پر ہے۔یہ سن کر لوگ اٹھ گئے اور کہا :یہودیوں نے جھوٹ بولا ،یہودیوں نے جھوٹ کہا ۔آپ نے فرمایا :اللہ کی قسم ! تم لوگ جھوٹے ہو گنہگا ر ہو میں یہودی نہیں ہوں بلکہ مسلمان ہوں اور اس بات کو اللہ ، اس کا رسول اورمومنین جانتے ہیں ،اور میرے بارے میں قرآن نازل کیا گیا ہے ۔پھر آپ نے یہ آیت تلاوت فرمائی :قل کفی باللہ شہیدا۔۔۔۔۔۔۔اور اللہ نے ایک اور آیت بھی نازل فرمائی ہے :"قل رائتم ان کان من عنداللہ ۔۔۔۔۔۔ لوگوں نے سنا تو اٹھ کھڑے ہوئے اور اندر جا کر حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کو ایسے ذبح کیا جیسے بکری کے بچے کو ذبح کیا جاتا ہے ۔شعیب راوی کہتے ہیں میں نے عبدالملک بن عمیر سے پوچھا کہ "حلان "کا کیا معنی ہے ؟اس نے جواب دیا :بکری کا حمل ۔راوی کہتے ہیں حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے اس واقعہ سے قبل حضرت کثیر بن صلت سے فرمایا تھا اللہ کی قسم کل میں شہید ہو جاؤں گا ۔انہوں نے کہا بلکہ اللہ آپ کے درجات بلند کرے گا اور آپ کے دشمن کو رسوا کرے گا۔پھر آپ نے تین مرتبہ یہی بات دہرائی تو کثیر بن صلت نے بھی جواب دیا پھر کہا :اے امیر المومنین آپ کس طرح ایسی بات کر رہے ہیں ؟فرمایا :میں نے خواب میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم حضرت ابو بکر صدیق اور حضرت عمر رضی اللہ کو دیکھا ہے ،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا :اے عثمان ! کل تم ہمارے پاس ہو گے اور تجھے کل قتل کر دیا جائے گا،لہذا اللہ کی قسم میں کل قتل کر دیا جاؤں گا۔چناچہ اگلے دن انہیں قل کر دیا گیا ۔پھرحضرت عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ لوگوں کے متفرق ہونے سے پہلے ان کے پاس مسجد میں تشریف لائے اور پیروں کے بل کھڑے ہو کر فرمایا :اے اہل مصر ! اے عثمان کے قاتلو ! تم نے امیر المومنین کو قتل کر دیا ۔سنو اللہ کی قسم ! اب ہمیشہ وعدوں پر نکتہ چینی ہو گی ،خون بہے گا اور مال تقسیم ہونگے اور یہ سلسلہ ختم نہیں ہو گا۔

عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، ← شُعَيْبُ بْنُ صَفْوَانَ، ← أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ ← مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ الْجَرْجَرَائِيُّ ← حميد بن أبي مخلد الواسطي

Al Muajam Al Kabir Tibrani (Qata Min Masaneed Min Asma Abdullah) · Book › Chapter · Hadith 145

المعجم الكبير (قطعة من مسانيد من اسمه عبد الله) · کتاب ‹ يُوسُفُ بن عَبْدِ اللَّهِ بن سَلامٍ، عَنْ أَبِيهِ · حديث 146

146 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بن أَحْمَدَ بن حَنْبَلٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَلِيُّ بن مَسْعَدَةَ، عَنْ@ رَبَاحِ بن عُبَيْدَةَ، قَالَ: حَدَّثَنِي يُوسُفُ بن عَبْدِ اللَّهِ بن سَلامٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ:"يَمْكُثُ النَّاسُ بَعْدَ الدَّجَّالِ أَرْبَعِينَ سَنَةً تُعْمَدُ لِلأَسْوَاقِ، وَتُغْرَسُ النَّخْلُ"

حضرت عبداللہ بن سلا م رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں :دجال کے بعد لوگ چالیس سال تک ٹھہرے رہیں گے ،بازار سجائیں گے اور کھجوریں اگائیں گے ۔

أَبِيهِ، قَالَ:"يَمْكُثُ النَّاسُ بَعْدَ الدَّجَّالِ أَرْبَعِينَ سَنَةً تُعْمَدُ لِلأَسْوَاقِ، وَتُغْرَسُ النَّخْلُ" ← يُوسُفَ بْنَ عَبْدِ اللهِ بْنِ سَلامٍ ← رَبَاحِ بن عُبَيْدَةَ، ← عَلِيُّ بْنُ مَسْعَدَةَ، ← أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ ← أَبِي ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ

Al Muajam Al Kabir Tibrani (Qata Min Masaneed Min Asma Abdullah) · Book › Chapter · Hadith 146

المعجم الكبير (قطعة من مسانيد من اسمه عبد الله) · کتاب ‹ مُحَمَّدُ بن عَبْدِ اللَّهِ بن سَلامٍ، عَنْ أَبِيهِ · حديث 147

147 - حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بن الْفَضْلِ الأَسْفَاطِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا رَجَاءُ بن سَلَمَةَ بن رَجَاءٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبِي، وَحَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بن أَحْمَدَ بن حَنْبَلٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بن حُمَيْدِ بن كَاسِبٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا سَلَمَةُ بن رَجَاءٍ، عَنْ مَالِكِ بن مِغْوَلٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا سَيَّارٌ أَبُو الْحَكَمِ، عَنْ شَهْرِ بن حَوْشَبٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بن عَبْدِ اللَّهِ بن سَلامٍ، قَالَ: قَالَ أَبِي: قَدِمَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:"إنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ قَدْ أَثْنَى عَلَيْكُمُ فِي الطَّهُورِ خَيْرًا، يَا أَهْلَ قُبَاءَ أَفَلا تُخْبِرُونِي؟"فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، عَلَيْنَا فِي التَّوْرَاةِ الاسْتِنْجَاءُ بِالَمَاءِ.@

حضرت عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے اور فرمایا :اے اہل قباء ! اللہ نے تمھاری طہارت و پاکیزگی کی تعریف فرمائی ہے ،کیا تم مجھے خبر نہیں دو گے کہ تمھاری طہارت کیا ہے ؟ہم نے عرض کیا :یار سول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تورات میں ہم پر پانی سے استنجا ء کرنا لاز م کیا گیا تھا ۔

مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ سَلاَمٍ ← شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ ← سَيَّارٌ أَبُو الْحَکَمِ ← مَالِکُ بْنُ مِغْوَلٍ ← سَلَمَةُ بْنُ رَجَاءٍ،: ← يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدِ بْنِ كَاسِبٍ، ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ← أَبِي ← رَجَاءُ بن سَلَمَةَ بن رَجَاءٍ، ← الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الْأَسْفَاطِيُّ

Al Muajam Al Kabir Tibrani (Qata Min Masaneed Min Asma Abdullah) · Book › Chapter · Hadith 147

المعجم الكبير (قطعة من مسانيد من اسمه عبد الله) · کتاب ‹ مُحَمَّدُ بن عَبْدِ اللَّهِ بن سَلامٍ، عَنْ أَبِيهِ · حديث 148

148 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بن عَبْدِ اللَّهِ الْحَضْرَمِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بن حَمَّادٍ الْحَضْرَمِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بن مُحَمَّدٍ الْمُحَارِبِيُّ، عَنْ يَحْيَى بن أَبِي أُنَيْسَةَ، عَنْ سَيَّارٍ أَبِي الْحَكَمِ، عَنْ شَهْرِ بن حَوْشبٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بن عَبْدِ اللَّهِ بن سَلامٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: أَتَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَسْجِدَ الَّذِي أُسِّسَ عَلَى التَّقْوَى مَسْجِدَ قِبَاءَ، فَقَامَ عَلَى بَابِهِ، فَقَالَ:"إِنَّ اللَّهَ قَدْ أَحْسَنَ عَلَيْكُمُ الثَّنَاءَ فِي الطَّهُورِ، فَمَا طَهُورُكُمْ؟"قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّا أَهْلُ كِتَابٍ، وَنَجِدُ الاسْتِنْجَاءَ عَلَيْنَا بِالَمَاءِ، وَنَحْنُ نَفْعَلُهُ الْيَوْمَ، فَقَالَ:"إِنَّ اللَّهَ قَدْ أَحْسَنَ عَلَيْكُمُ الثَّنَاءَ فِي الطَّهُورِ"، فَقَالَ: ?فِيهِ رِجَالٌ يُحِبُّونَ أَنْ يَتَطَهَّرُوا وَاللّهُ يُحِبُّ الْمُطَّهِّرِينَ?@ [التوبة آية 108].

حضرت عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے اور فرمایا :اے اہل قباء ! اللہ نے تمھاری طہارت و پاکیزگی کی تعریف فرمائی ہے ،کیا تم مجھے خبر نہیں دو گے کہ تمھاری طہارت کیا ہے ؟ہم نے عرض کیا :یار سول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تورات میں ہم پر پانی سے استنجا ء کرنا لاز م کیا گیا تھا اور ہم آج بھی اسی طرح کرتے ہیں ۔فرمایا :اللہ نے تمہاری طہارت و پاکیزگی کی تعریف فرمائی ہے "اس مسجد میں ایسے آدمی ہیں جو خوب پاک ہونے کو پسند کرتے ہیں اور اللہ پاکیزگی اختیار کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے ۔"

أَبِيهِ ← مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ سَلاَمٍ ← شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ ← سيار أبي الحكم ← يَحْيَى بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ، ← عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُحَارِبِيُّ. ← عَبْدُ اللَّهِ بن حَمَّادٍ الْحَضْرَمِيُّ، ← مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْحَضْرَمِيُّ

Al Muajam Al Kabir Tibrani (Qata Min Masaneed Min Asma Abdullah) · Book › Chapter · Hadith 148

المعجم الكبير (قطعة من مسانيد من اسمه عبد الله) · کتاب ‹ مُحَمَّدُ بن عَبْدِ اللَّهِ بن سَلامٍ، عَنْ أَبِيهِ · حديث 149

149 - حَدَّثَنَا أَبُو زُرْعَةَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بن عَمْرٍو الدَّمَشْقِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بن إِبْرَاهِيمَ أَبُو النَّضْرِ، وَحَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بن دُحَيْمٍ الدَّمَشْقِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبِي، قَالا: حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بن عَبْدِ الْعَزِيزِ بن الرَّبِيعِ بن سَبْرَةَ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ الْحَكَمِ بن يُوسُفَ، وَغَيْرُهُ مِنْ أَهْلِ ذِي الْمَرْوَةِ وَقُدُمَائُهُمْ، عَنِ ابْنٍ لِعَبْدِ اللَّهِ بن سَلامٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا مَرَّ بِالْحُلَيْحَةِ فِي سَفَرِهِ إِلَى تَبُوكٍ، قَالَ لَهُ أَصْحَابُهُ: الْمَنْزِلُ يَا رَسُولَ اللَّهِ، الظِّلُ وَالَمَاءُ، وَكَانَ فِيهَا دَوْمٌ وَمَاءٌ، فَقَالَ:"إِنَّهَا أَرْضُ زَرْعٍ وَبَقَرٍ، دَعُوهَا فَإِنَّهَا مَأْمُورَةٌ". يَعْنِي: نَاقَتَهُ، فَأَقْبَلَتْ حَتَّى نَزَلَتْ تَحْتَ الدَّوْمَةِ الَّتِي كَانَتْ فِي مَسْجِدِ ذِي الْمَرْوَةِ.

حضرت عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تبوک کے طرف جاتے ہوئے حلیحہ کے مقام سے گزرے تو صحابہ کرام نے عرض کیا:یا رسول اللہ ! صلی اللہ علیہ وسلم یہ جگہ رکنے کیلئے مناسب ہے ،یہاں سایہ اور پانی بھی ہے ۔وہاں بڑے بڑے درخت اور پانی موجود تھا ۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :یہ زراعت اور گائیوں کی زمین ہے ،اسے چھوڑدو اور میری اونٹنی اللہ کے حکم کی پابند ہے (یعنی جہاں اللہ کا حکم ہو گا یہ رک جائے گی )چناچہ وہ آئی حتیٰ کہ ایک بڑے درخت کے نیچے بیٹھ گئی جو مسجد ذوالمروہ میں تھا ۔

أَبِيهِ ← ابْنٍ لِعَبْدِ اللَّهِ بن سَلامٍ، ← عَبْدُ الْحَكَمِ بن يُوسُفَ، وَغَيْرُهُ مِنْ أَهْلِ ذِي الْمَرْوَةِ وَقُدُمَائُهُمْ، ← حَرْمَلَةُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ الرَّبِيعِ بْنِ سَبْرَةَ، ← أَبِي ← إِسْحَاقُ بن إِبْرَاهِيمَ أَبُو النَّضْرِ، وَحَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بن دُحَيْمٍ الدَّمَشْقِيُّ، ← أَبُو زُرْعَةَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو الدِّمَشْقِيُّ،

Al Muajam Al Kabir Tibrani (Qata Min Masaneed Min Asma Abdullah) · Book › Chapter · Hadith 149

المعجم الكبير (قطعة من مسانيد من اسمه عبد الله) · کتاب ‹ مُحَمَّدُ بن عَبْدِ اللَّهِ بن سَلامٍ، عَنْ أَبِيهِ · حديث 150

150 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بن أَحْمَدَ التِّرْمِذِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا بَكْرُ بن عَبْدِ الْوَهَّابِ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بن نَافِعٍ، عَنْ عُثْمَانَ بن الضّحَّاكِ، عَنْ مُحَمَّدِ بن يُوسُفَ بن عَبْدِ اللَّهِ بن سَلامٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، قَالَ:"يُدْفَنُ عِيسَى عَلَيْهِ السَّلامُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ @ وَصَاحِبَيْهِ، فَيَكُونُ قَبْرُهُ لأَرْبَعٍ". @

حضرت عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ اسلام کو حضور صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کے صاحبین کے ساتھ دفن کیا جائے گا اور ان کی قبر اس حجرے میں چوتھی قبر ہو گی ۔

جَدِّهِ، قَالَ:"يُدْفَنُ عِيسَى مَعَ رَسُولِ اللَّهِ وَصَاحِبَيْهِ، فَيَكُونُ قَبْرُهُ لأَرْبَعٍ". ← أَبِيهِ ← مُحَمَّدِ بْنِ يُوسُفَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ سَلاَمٍ ← عُثْمَانَ بْنِ الضَّحَّاكِ، ← عَبْدُ اللہِ بْنُ نَافِعٍ ← بَكْرُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ، ← محمد بن أحمد الترمذي

Al Muajam Al Kabir Tibrani (Qata Min Masaneed Min Asma Abdullah) · Book › Chapter · Hadith 150

المعجم الكبير (قطعة من مسانيد من اسمه عبد الله) · کتاب ‹ زُرَارَةُ بن أَوْفَى، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بن سَلامٍ · حديث 151

151 - حَدَّثَنَا بِشْرُ بن مُوسَى، قَالَ: حَدَّثَنَا هُوذَةُ بن خَلِيفَةَ، وَحَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُعَاذُ بن عَوْذِ اللَّهِ الْقُرَشِيُّ، قَالا: حَدَّثَنَا عَوْفٌ، عَنْ زُرَارَةَ بن أَوْفَى، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بن سَلامٍ، قَالَ: لَمَّا قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَدِينَةَ انْجَفَلَ النَّاسُ قِبَلَهُ، فَكُنْتُ فِيمَنْ خَرَجَ، فَلَمَّا رَأَيْتُ وَجْهَهُ عَرَفْتُ أَنَّهُ لَيْسَ بِوَجْهِ كَذَّابٍ، فَكَانَ أَوَّلَ مَا سَمِعْتُهُ،@ يَقُولُ:"أَطْعِمُوُا الطَّعَامَ، وَأَفْشُوُا السَّلامَ، وَصَلُّوا وَالنَّاسُ نِيَامٌ تَدْخُلوُا الْجَنَّةَ بِسَلامٍ".

حضرت عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں ،جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منورہ میں تشریف لائے تو لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے آگے سے (راستہ بنانے کیلئے )ادھر ادھر بھاگ رہے تھے اور میں ان میں سے تھا جو گھروں سے نکلے تھے ،جب میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ انور دیکھا تو سمجھ گیا کہ یہ کسی جھوٹے کا چہرہ نہیں ہو سکتا ۔اور سب سے پہلی بات جو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی وہ یہ تھی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے :کھانا کھلاؤ اور سلام کو رواج دو اور نما ز پڑھا کرو جب لوگ سور رہے ہوں ۔ایسا کرنے سے تم سلامتی کے جنت میں داخل ہو جاؤ گے۔

عَبْدِ اللهِ بْنِ سَلاَمٍ ← زُرَارَةَ بْنِ أَوْفَى ← عَوْفٌ، ← معاذ بن عوذ الله القرشي ← أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ، ← هَوْذَةُ بْنُ خَلِيفَةَ ← بِشْرُ بْنُ مُوسَى

Al Muajam Al Kabir Tibrani (Qata Min Masaneed Min Asma Abdullah) · Book › Chapter · Hadith 151

المعجم الكبير (قطعة من مسانيد من اسمه عبد الله) · کتاب ‹ مُعَاوِيَةُ بن قُرَّةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بن سَلامٍ · حديث 152

152 - حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بن الْفَضْلِ الأسْفَاطِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُوسَى بن إِسْمَاعِيلَ، قَالَ: حَدَّثَنَا زُرَيْكُ بن أَبِي زُرَيْكٍ، عَنِ مُعَاوِيَةَ بن قُرَّةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بن سَلامٍ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:"خَيْرُ النِّسَاءِ تَسُرُّكَ إِذَا أَبْصَرْتَ، وَتُطِيعُكَ إِذَا أَمَرْتَ، وَتَحْفَظُ غَيْبَكَ فِي نَفْسِهَا وَمَالِكِ".

حضرت عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :بہترین بیوی وہ ہے جسے تو دیکھے تو تجھے خوشی محسوس ہو ،حکم دے تو تیری فرمابرداری کرے اور جب تو گھر پر نہ ہو تو اپنی اور تیرے مال کی حفاظت کرے ۔

عَبْدِ اللهِ بْنِ سَلاَمٍ ← مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ ← زُرَيْك بْنُ أَبِي زُرَيْكٍ ← مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، ← الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الْأَسْفَاطِيُّ

Al Muajam Al Kabir Tibrani (Qata Min Masaneed Min Asma Abdullah) · Book › Chapter · Hadith 152

المعجم الكبير (قطعة من مسانيد من اسمه عبد الله) · کتاب ‹ مُعَاوِيَةُ بن قُرَّةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بن سَلامٍ · حديث 153

153 - حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بن مَتْوَيْهِ الأَصْبَهَانِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بن صُدْرَانَ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بن إِسْحَاقَ الْحَضْرَمِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا زُرَيْكُ بن أَبِي زُرَيْكٍ، عَنِ مُعَاوِيَةَ بن قُرَّةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بن سَلامٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"إِنَّ مَا بَيْنَ مِصْرَاعِيِّ الْجَنَّةِ مِقْدَارَ أَرْبَعِينَ عَامًا، وَلَيَأْتِيَنَّ عَلَيْهِ يَوْمٌ يُزَاحَمُ عَلَيْهِ@ كَازْدِحَامِ الإِبِلِ وَرَدَتْ بِخَمْسٍ ظِمَاءً".

حضرت عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :جنتی دروازے کے پاٹوں کے درمیان چالیس سال کی مسافت جتنا فاصلہ ہے اور اس پر ایک دن ایسا ضرور آئے گا کہ وہاں اس طرح بھیڑ ہو گی جیسے اونٹ پیاس کی وجہ سے پانی کے گھاٹ پر بھیڑ لگاتے ہیں ۔

عَبْدِ اللهِ بْنِ سَلاَمٍ ← مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ ← زُرَيْك بْنُ أَبِي زُرَيْكٍ ← يعقوب بن إسحاق الحضرمي ← مُحَمَّدُ بْنُ صُدْرَانَ ← إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَتَّوَيْهٍ الْأَصْبَهَانِيُّ،

Al Muajam Al Kabir Tibrani (Qata Min Masaneed Min Asma Abdullah) · Book › Chapter · Hadith 153

المعجم الكبير (قطعة من مسانيد من اسمه عبد الله) · کتاب ‹ قَيْسُ بن عَبَّادٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بن سَلامٍ · حديث 154

154 - حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بن أَحْمَدَ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بن عَمْرِو بن جَبَلَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَرْمِيُّ بن عِمَارَةَ، عَنْ قُرَّةَ بن خَالِدٍ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، قَالَ: قَالَ قَيْسُ بن عَبَّادٍ: كُنْتُ فِي حَلَقَةٍ فِيهَا سَعْدُ بن مَالِكٍ، وَابْنُ عُمَرَ، فَمَرَّ عَبْدُ اللَّهِ بن سَلامٍ، فَقَالُوا: هَذَا رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ، فَتَبِعْتُهُ، فَقُلْتُ لَهُ: إِنَّهُمْ قَالُوا: كَذَا وَكَذَا، قَالَ: سُبْحَانَ اللَّهِ، مَا يَنْبَغِي لَهُمْ أَنْ يَقُولُوا مَا لَيْسَ لَهُمْ بِهِ عِلْمٌ، إِنَّمَا رَأَيْتُ كَأَنَّ عَمُودًا وُضِعَ فِي رَوْضَةٍ خَضْرَاءَ، فَنُصِبَ فِيهَا، وَفِي وَسَطِهَا عُرْوَةٌ، وَفِي أَسْفَلِهَا مَنْصَفٌ مِثْلُ مَنْصَفِ الْوَصِيفِ، فَقِيلَ لِي: ارْقَهُ، فَرَقَيْتُ، ثُمَّ أَخَذْتُ بِالْعُرْوَةِ، فَقَصَصْتُهَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"يَمُوتُ عَبْدُ اللَّهِ بن سَلامٍ وَهُوَ آخِذٌ بِالْعُرْوَةِ الْوُثْقَى"@

حضرت قیس بن عباد بیا ن کرتے ہیں کہ میں ایک حلقہ میں بیٹھا تھا جس میں حضرت سعد بن مالک اور حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ بھی تشریف فرما تھے ۔پاس سے حضرت عبداللہ سلام رضی اللہ عنہ گزرے تو لوگوں نے کہا :یہ آدمی اہل جنت میں سے ہے ۔میں اٹھا اور ان کے پیچھے پیچھے چلنے لگا اور پھر عرض کیا :یہ لوگ اس اس طرح کہہ رہے ہیں ۔آپ نے فرمایا :سبحان اللہ ان کے لیے مناسب نہیں کہ ایسی بات کہیں جس کا انہیں علم نہ ہو ۔بات صرف اتنی ہے کہ میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک ستون لایا گیا اور سبز باغ میں رکھ کر نصب کر دیا گیا ۔اس کے درمیان عروہ (گرہ )ہے ۔اور اس کے نیچے ایک خادم ہے مجھ سے کہا گیا اس ستون پر چڑھ جاؤ ۔میں چڑھا اور عروہ کو پکڑ لیا ۔پھر میں نے یہ خواب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں سنا یا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :عبدا للہ بن سلام فوت ہو گا تو مضبوط گرہ (اسلام )اس کے ہاتھ میں ہوگا۔

ابْنُ عُمَرَ فَمَرَّ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَلَامٍ ← قَيْسُ بْنُ عُبَادٍ کُنْتُ فِي حَلْقَةٍ فِيهَا سَعْدُ بْنُ مَالِکٍ ← ابْنِ سِيرِينَ، ← قُرَّۃُ بْنُ خَالِدٍ ← حَرَمِيُّ بْنُ عُمَارَةَ، ← مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ جَبَلَةَ، ← عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ

Al Muajam Al Kabir Tibrani (Qata Min Masaneed Min Asma Abdullah) · Book › Chapter · Hadith 154

المعجم الكبير (قطعة من مسانيد من اسمه عبد الله) · کتاب ‹ قَيْسُ بن عَبَّادٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بن سَلامٍ · حديث 155

155 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بن عَبْدِ اللَّهِ الْحَضْرَمِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بن حَمَّادٍ الْحَضْرَمِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ. ح وَحَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بن نَائِلَةَ الأَصْبَهَانِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بن أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ، قَالا: حَدَّثَنَا أَزْهَرُ كِلاهُمَا، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بن سِيرِينَ، عَنْ قَيْسِ بن عَبَّادٍ، قَالَ: دَخَلْتُ مَسْجِدَ الْمَدِينَةِ، فَجَاءَ رَجُلٌ، فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ، فَتَجَوَّزَ فِيهِمَا عَلَيْهِ أَثَرٌ مِنَ الْخُشُوعِ، فَقَالَ رَجُلٌ: مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَنْظُرَ إِلَى رَجُلٍ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ، فَلْيَنْظُرْ إِلَى هَذَا، فَاتَّبَعْتُهُ، فَأَخْبَرْتُهُ، فَقَالَ: سُبْحَانَ اللَّهِ، مَا يَنْبَغِي لأَحَدٍ أَنْ يَقُولَ مَا لا يَعْلَمُ، وَسَأُحَدِّثُكُ لِمَ ذَلِكَ،"إِنِّي رَأَيْتُ رُؤْيَا فَقَصَصْتُهَا عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، رَأَيْتُ كَأَنِّي فِي رَوْضَةٍ، فَذَكَرَ مِنْ سَعَتِهَا، وَحُسْنِهَا، وَخَضَرِهَا، فِي وَسَطِهَا عَمُودٌ مِنْ حَدِيدٍ أَسْفَلُهُ فِي الأَرْضِ، وَأَعْلاهُ فِي السَّمَاءِ، فِي رَأْسِهِ عُرْوَةٌ، فَقَالَ لِي: اصْعَدْ، فَقُلْتُ: لا أَسْتَطِيعُ، فَأَتَانِي مُنْصِبٌ، فَقَالَ بِثِيَابِي مِنْ خَلْفِي، فَصِرْتُ فِي أَعْلاهَا، فَقَالَ: اسْتَمْسِكْ، فَاسْتَيْقَظْتُ، وَإِنَّهَا لَفِي يَدِي، فَقَصَصْتُهَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:"الرَّوْضَةُ: الإِسْلامُ، وَالْعَمُودُ: عَمُودُ الإِسْلامِ، وَالْعُرْوَةُ: الْوُثْقَى، فَأَنْتَ عَلَى الإِسْلامِ". فَإِذَا هُوَ عَبْدُ اللَّهِ بن سَلامٍ

حضرت قیس بن عباد بیان کرتے ہیں :میں مدینہ منورہ کی مسجد میں داخل ہوا تو ایک آدمی آیا اس نے دو مختصر سی رکعات پڑھیں اور اس پر خشو ع کا اثر واضح تھا ۔ایک آدمی نے کہا :جسے پسند ہو کہ جنتی آدمی کو دیکھے وہ اس بزرگ کو دیکھ لے ۔میں ان کے پیچھے گیا ور ان کو اس بات کی خبر دی انہوں نےفرمایا :سبحان اللہ ! کسی کےلیے جائز نہیں کہ ایسی بات کہے جس کا اسے علم نہیں ۔البتہ میں تمھیں بتا دیتا ہوں کہ ایسی بات کیوں کی گئی ہے ۔میں نے ایک خواب دیکھا تھا اور اسے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں سنایا تھا ۔میں نے دیکھا تھا کہ میں ایک باغ میں ہوں پھر آپ نے اس باغ کی وسعت ،حسن اور شادابی کا ذکر کیا ۔اس کے وسط میں لوہے کا ایک ستون تھا جس کا نچلہ حصہ زمین میں اور اوپر والا آسمان میں تھا ۔اس کے سرے پر ایک گرہ لگی تھی۔مجھ سے کسی نے کہا :اس پر چڑھو ۔میں نے کہا :میں طاقت نہیں رکھتا ،تو ایک خادم میرے پاس آیا اس نے میرے کپڑے اٹھا کر کہا اب اسے پکڑو ۔پھر میں نے آنکھ کھل گئی اور وہ کنڈا میرے ہاتھ میں تھا ۔میں نے یہ خواب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں سنا یا توآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :وہ باغ ،اسلام ہے ،ستون اسلام کا ستون ہے اور کنڈا مضبوط گرہ ہے ۔پس تم اسلام پر رہو گے۔اور وہ بزرگ حضرت عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ تھے۔

قَيْسِ بْنِ عُبَادٍ ← مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ← ابْنِ عَوْنٍ ← أَزْهَرُ كِلاهُمَا، ← مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ، ← إِبْرَاهِيمُ بْنُ نَائِلَةَ الْأَصْبَهَانِيُّ، ← أَبُو أُسَامَةَ ← عَبْدُ اللَّهِ بن حَمَّادٍ الْحَضْرَمِيُّ، ← مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْحَضْرَمِيُّ

Al Muajam Al Kabir Tibrani (Qata Min Masaneed Min Asma Abdullah) · Book › Chapter · Hadith 155

chevron_left Previous
1…121314…20
Next chevron_right
All Chapters
0. Book
    0. Chapter
1. Book
    1. Chapter2. Chapter3. Chapter4. Chapter5. Chapter6. Chapter7. Chapter8. Chapter9. Chapter10. Chapter11. Chapter12. Chapter13. Chapter14. Chapter15. Chapter16. Chapter17. Chapter18. Chapter19. Chapter20. Chapter21. Chapter22. Chapter23. Chapter24. Chapter25. Chapter26. Chapter27. Chapter28. Chapter29. Chapter30. Chapter31. Chapter32. Chapter33. Chapter34. Chapter35. Chapter36. Chapter
37. Chapter
38. Chapter
39. Chapter
40. Chapter
41. Chapter
42. Chapter
43. Chapter
44. Chapter
45. Chapter
46. Chapter
47. Chapter
48. Chapter
49. Chapter
50. Chapter
51. Chapter
52. Chapter
53. Chapter
54. Chapter
55. Chapter
56. Chapter
57. Chapter
58. Chapter
59. Chapter
60. Chapter
61. Chapter
62. Chapter
63. Chapter
64. Chapter
65. Chapter
66. Chapter
67. Chapter
68. Chapter
69. Chapter
70. Chapter
71. Chapter
72. Chapter
73. Chapter
74. Chapter
75. Chapter
76. Chapter
77. Chapter
78. Chapter
79. Chapter
80. Chapter
81. Chapter
82. Chapter
83. Chapter
84. Chapter
85. Chapter
86. Chapter
87. Chapter
88. Chapter
89. Chapter
90. Chapter