المعجم الكبير (قطعة من مسانيد من اسمه عبد الله) · کتاب ‹ عَطَاءُ بن يَسَارٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بن سَلامٍ · حديث 163
163 - حَدَّثَنَا مُطَّلِبُ بن شُعَيْبٍ الأَزْدِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بن صَالِحٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي اللَّيْثُ، عَنْ خَالِدِ بن يَزِيدَ، عَنْ سَعِيدِ بن أَبِي هِلالٍ، عَنْ هِلالِ بن أُسَامَةَ، عَنْ عَطَاءِ بن يَسَارٍ،@ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بن سَلامٍ، قَالَ:"إِنَّا لَنَجِدُ صِفَةَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّا أَرْسَلْنَاكَ شَاهِدًا، وَمُبَشِّرًا، وَنَذِيرًا، وَحِرْزًا لِلأُمِّيِّينَ، أَنْتَ عَبْدِي وَرَسُولِي، سَمَّيْتُكَ الْمُتَوَكِّلَ، لَيْسَ بِفَظٍّ وَلا غَلِيظٍ، وَلا سَخَّابٍ فِي الأَسْوَاقِ، وَلا يُجَازِي بِالسَّيِّئَةِ مِثْلَهَا، وَلَكِنْ يَعْفُو، وَيَصْفَحُ، وَيَتَجَاوَزُ، وَلَنْ أَقْبِضَكَ حَتَّى أُقِيمَ الْمِلَّةَ الْمُعْوَجَّةَ، بِأَنْ يَشْهَدَ أَنَّ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ، يَفْتَحُ بِهَا أَعْيُنًا عُمْيًا، وَآذَانًا صُمًّا، وَقُلُوبًا غُلْفًا". قَالَ عَطَاءُ بن يَسَارٍ: وَأَخْبَرَنِي أَبُو وَاقِدٍ اللَّيْثِيُّ، أَنَّهُ سَمِعَ كَعْبَ الأَحْبَارِ، يَقُولُ مِثْلَ مَا قَالَ ابْنُ سَلامٍ.
حضرت عطا ء بن یسار رضی اللہ عنہ بیا ن کرتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ نے فرمایا :ہم (تورات میں )حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ صفات پاتے ہیں :بے شک ہم نے آپ کو حاضر و ناظر ،جنت کی خوشخبریاں اور جہنم کا ڈر سنانے والا اور امیوں کی حفاظت گا ہ بنا کر بھیجا ہے ۔آپ میرے بندے اور رسول ہیں ۔میں نے آپ کا نام متوکل رکھا ہے ،آپ درشت اور سنگ دل نہیں اور نہ ہی بازاروں میں لٹکا ہوا کوئی معمولی سا ہار ہیں ۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم برائی کا بدلہ برائی سے نہیں دیں گے بلکہ عفو و درگزر سے کام لیں گے ۔اور میں ہرگز آپ کی روح قبض نہ کروں گا حتیٰ کہ آپ کی گواہی "لا الہ اللہ "سے ٹیڑھی ملت کو سیدھا کر دوں گا اور اس کے ذریعے اندھی آنکھوں ،بہرے کانوں اور غافل دلوں کو کھول دوں گا ۔حضرت عطا بن یسار بیان کرتے ہیں کہ حضرت ابو واقد لیثی نے مجھے بتایا کہ انہوں نے حضرت کعب الا حبار رضی اللہ عنہ سے بھی اسی طرح سنا ہے جس طرح حضرت عبداللہ بن سلام نے فرما یا ہے۔
عَبْدِ اللَّهِ بن سَلامٍ، قَالَ:"إِنَّا لَنَجِدُ صِفَةَ رَسُولِ اللَّهِ ← عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ← هِلَالِ بْنِ أُسَامَةَ ← سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِلَالٍ ← خَالِدِ بْنِ يَزِيدَ ← اللَّيْثُ ← عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ ← مُطَّلِبُ بْنُ شُعَيْبٍ الْأَزْدِيُّ،
Al Muajam Al Kabir Tibrani (Qata Min Masaneed Min Asma Abdullah) · Book › Chapter · Hadith 163
