المعجم الكبير (قطعة من مسانيد من اسمه عبد الله) · کتاب ‹ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بن كَعْبِ بن مَالِكٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بن أُنَيْسٍ · حديث 110
110 - حَدَّثَنَا مُصْعَبُ بن إِبْرَاهِيمَ بن حَمْزَةَ الزُّبَيْرِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بن مُحَمَّدٍ، عَنْ يَزِيدَ بن الْهَادِ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بن مُحَمَّدِ بن عَمْرِو بن حَزْمٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بن عَبْدِ الرَّحْمَنِ بن كَعْبِ بن مَالِكٍ، عَنْ أَبِيهِ،@ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بن أُنَيْسٍ، قَالَ: كُنَّا نتدارا فِي رَمَضَانَ، فَقَالَ قَوْمُنَا: إِنَّهُ لَيَشُقُّ عَلْيَنَا أَنْ نَنْزِلَ بِعِيَالِنَا وَنِسَائِنَا، وَإِنَّا لَنْخَشَى عَلَيْهِمُ الضَّيْعَةَ إِنْ نَزَلْنَا وَتَرَكْنَاهُمْ، وَإِنَّا نَكْرَهُ أَنْ تَفُوتَنَا هَذِهِ اللَّيْلَةُ، فَهَلْ لَكُمْ أَنْ نُرْسِلَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَنَذْكُرَ.... لَهُ وَنَسْأَلَهُ أَنْ يَأْمُرَنَا بِلَيْلَةٍ نَنْزِلُهَا، قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: فَأَرْسَلُونِي وَكُنْتُ أَحْدَثَهُمْ، فَجِئْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَذَكَرْتُ لَهُ ذَلِكَ، وَسَأَلْتُهُ أَنْ يَأْمُرَنَا بِلَيْلَةٍ نَنْزِلُهَا، فَقَالَ:"انْزِلُوا لَيْلَةَ ثَلاثٍ وَعِشْرِينَ". فَكَانَ عَبْدُ اللَّهِ يَنْزِلُ تِلْكَ اللَّيْلَةَ، فَإِذَا أَصْبَحَ رَجَعَ .
حضرت عبداللہ بن انیس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں :ہم لوگ ماہ رمضان میں اپنے گھروں میں رہتے تھے ۔ہماری قوم نے کہا :ہمارے لیئے مشکل ہے کہ اپنے بیوی بچوں کو لے کر مسجد میں چلے جائیں اور اگر انہیں چھوڑ کو جائیں تو ہمیں ان کے نقصان کا خطرہ ہے ۔اور ہمیں یہ بھی پسند نہیں کہ ہم سے لیلتہ القدر رہ جائے ۔تو کیا تم میں کوئی ہے جسے ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں بھیجیں اور وہ یہ ساری صورتحال بتا کر عرض کرے کہ آپ اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں لیلتہ القدر کا بتا دیں تاکہ ہم اس رات میں آکر عبادت کرلیں ۔حضرت عبداللہ فرماتے ہیں چناچہ انہوں نے مجھے بھیجا ۔میں نبی کریم اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور یہ معاملہ سنا یا اور پوچھا کہ ہمیں لیلتہ القدر کا حکم دے دیجئے تاکہ ہم اس میں عبادت کر سکیں ۔آپ اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :تم تیئسویں رات میں عبادت کیا کرو ۔حضرت عبداللہ بن انیس رضی اللہ عنہ اس رات میں آیا کرتے اور جب صبح ہوتی تو واپس لوٹ جاتے ۔
كُنَّا نتدارا فِي رَمَضَانَ، ← عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أُنَيْسٍ، ← أَبِيهِ ← عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ، ← أَبِي بَكْرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ ← یَزِیْدُ بْنُ الْھَادِ ← عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ ← أَبِي ← مُصْعَبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ حَمْزَةَ الزُّبَيْرِيُّ،
Al Muajam Al Kabir Tibrani (Qata Min Masaneed Min Asma Abdullah) · Book › Chapter · Hadith 110
