المعجم الكبير (قطعة من مسانيد من اسمه عبد الله) · کتاب ‹ قَيْسُ بن عَبَّادٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بن سَلامٍ · حديث 154
154 - حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بن أَحْمَدَ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بن عَمْرِو بن جَبَلَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَرْمِيُّ بن عِمَارَةَ، عَنْ قُرَّةَ بن خَالِدٍ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، قَالَ: قَالَ قَيْسُ بن عَبَّادٍ: كُنْتُ فِي حَلَقَةٍ فِيهَا سَعْدُ بن مَالِكٍ، وَابْنُ عُمَرَ، فَمَرَّ عَبْدُ اللَّهِ بن سَلامٍ، فَقَالُوا: هَذَا رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ، فَتَبِعْتُهُ، فَقُلْتُ لَهُ: إِنَّهُمْ قَالُوا: كَذَا وَكَذَا، قَالَ: سُبْحَانَ اللَّهِ، مَا يَنْبَغِي لَهُمْ أَنْ يَقُولُوا مَا لَيْسَ لَهُمْ بِهِ عِلْمٌ، إِنَّمَا رَأَيْتُ كَأَنَّ عَمُودًا وُضِعَ فِي رَوْضَةٍ خَضْرَاءَ، فَنُصِبَ فِيهَا، وَفِي وَسَطِهَا عُرْوَةٌ، وَفِي أَسْفَلِهَا مَنْصَفٌ مِثْلُ مَنْصَفِ الْوَصِيفِ، فَقِيلَ لِي: ارْقَهُ، فَرَقَيْتُ، ثُمَّ أَخَذْتُ بِالْعُرْوَةِ، فَقَصَصْتُهَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"يَمُوتُ عَبْدُ اللَّهِ بن سَلامٍ وَهُوَ آخِذٌ بِالْعُرْوَةِ الْوُثْقَى"@
حضرت قیس بن عباد بیا ن کرتے ہیں کہ میں ایک حلقہ میں بیٹھا تھا جس میں حضرت سعد بن مالک اور حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ بھی تشریف فرما تھے ۔پاس سے حضرت عبداللہ سلام رضی اللہ عنہ گزرے تو لوگوں نے کہا :یہ آدمی اہل جنت میں سے ہے ۔میں اٹھا اور ان کے پیچھے پیچھے چلنے لگا اور پھر عرض کیا :یہ لوگ اس اس طرح کہہ رہے ہیں ۔آپ نے فرمایا :سبحان اللہ ان کے لیے مناسب نہیں کہ ایسی بات کہیں جس کا انہیں علم نہ ہو ۔بات صرف اتنی ہے کہ میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک ستون لایا گیا اور سبز باغ میں رکھ کر نصب کر دیا گیا ۔اس کے درمیان عروہ (گرہ )ہے ۔اور اس کے نیچے ایک خادم ہے مجھ سے کہا گیا اس ستون پر چڑھ جاؤ ۔میں چڑھا اور عروہ کو پکڑ لیا ۔پھر میں نے یہ خواب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں سنا یا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :عبدا للہ بن سلام فوت ہو گا تو مضبوط گرہ (اسلام )اس کے ہاتھ میں ہوگا۔
ابْنُ عُمَرَ فَمَرَّ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَلَامٍ ← قَيْسُ بْنُ عُبَادٍ کُنْتُ فِي حَلْقَةٍ فِيهَا سَعْدُ بْنُ مَالِکٍ ← ابْنِ سِيرِينَ، ← قُرَّۃُ بْنُ خَالِدٍ ← حَرَمِيُّ بْنُ عُمَارَةَ، ← مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ جَبَلَةَ، ← عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ
Al Muajam Al Kabir Tibrani (Qata Min Masaneed Min Asma Abdullah) · Book › Chapter · Hadith 154
