المعجم الكبير (قطعة من مسانيد من اسمه عبد الله) · کتاب ‹ عَبْدُ اللَّهِ بن أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بن الزُّبَيْرِ · حديث 41
41 - حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بن يَحْيَى السَّاجِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بن الْمُثَنَّى، قَالَ: حَدَّثَنَا مُؤَمِّلُ بن إِسْمَاعِيلَ، قَالَ: حَدَّثَنَا نَافِعُ بن عُمَرَ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بن الزُّبَيْرِ،"أَنَّ الأَقْرَعَ بن حَابِسٍ قَدِمَ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، اسْتَعْمِلْهُ عَلَى قَوْمِهِ، فَقَالَ عُمَرُ: لا تَسْتَعْمِلْهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ. فَتَكَلَّمَا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، حَتَّى ارْتَفَعَتْ أَصْوَاتُهُمَا. فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ لِعُمَرَ: مَا أَرَدْتَ إِلا خِلافِي؟ ! قَالَ: مَا أَرَدْتُ خِلافَكَ. قَالَ: فَنَزَلَتْ: ?يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لا تَرْفَعُوا أَصْوَاتَكُمْ فَوْقَ صَوْتِ النَّبِيِّ?[الحجرات آية 2]، فَكَانَ عُمَرُ بَعْدَ ذَلِكَ إِذَا تَكَلَّمَ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَسْمَعْ كَلامَهُ، حَتَّى يَسْتَفْهِمَهُ".@
حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت اقرع بن حابس رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے توحضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے عرض کیا :یا رسول اللہ ! صلی اللہ علیہ وسلم اسے اس کی قوم پر عامل مقرر فرمادیں ۔اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا :یا رسول اللہ ! صلی اللہ علیہ وسلم اسے عامل مقرر نہ کریں ۔اس بات پرحضرت ابو بکر اور حضرت عمر میں بحث شروع ہوگئی حتی ٰ کہ ان کی آوازیں بلند ہوگئیں ۔حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے حضرت عمر سے فرمایا :تم میری مخالفت میں یہ بات کررہے ہو۔حضرت عمر نے کہا :نہیں ،میں آپ کی مخالفت نہیں کررہا ۔اس پر یہ آیت نازل ہوئی :"اے ایمان والو! اپنی آوازوں کو ،نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی آواز سے بلند نہ کرو "اس کے بعد حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا حال یہ تھا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ می اس طرح بات کرتے کہ انتہائی توجہ کے بغیر بات کی سمجھ نہیں آتی تھی۔
أَبُو بَکْرٍ ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الزُّبَيْرِ أَنَّ الْأَقْرَعَ بْنَ حَابِسٍ قَدِمَ عَلَی النَّبِيِّ ← ابْنِ أَبِي مُلَيْکَةَ ← نَافِعُ بْنُ عُمَرَ، ← مُؤَمَّلُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، ← مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، ← زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى السَّاجِي
Al Muajam Al Kabir Tibrani (Qata Min Masaneed Min Asma Abdullah) · Book › Chapter · Hadith 41
