Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Thursday, Jumada I 5, 1448 AH · Oct 15, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
المعجم الكبير (قطعة من مسانيد من اسمه عبد الله)

Al Muajam Al Kabir Tibrani (Qata Min Masaneed Min Asma Abdullah)

by Tibrani

231 Hadith93 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

المعجم الكبير (قطعة من مسانيد من اسمه عبد الله) · کتاب ‹ عُبَيْدُ بن عُمَيْرٍ اللَّيْثِيُّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بن سَلامٍ · حديث 170

170 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بن عَبْدِ اللَّهِ الْحَضْرَمِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا ضِرَارُ بن صُرَدٍ أَبُو نُعَيْمٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بن فُضَيْلٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بن الْوَلِيدِ الْوَصَّافِيُّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بن عُبَيْدِ بن عُمَيْرٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: كَانَ عَبْدُ اللَّهِ بن سَلامٍ جَالِسًا، فَتَكَلَّمَ بِكَلِمَةٍ، @ فَسَمِعَهُ رَجُلٌ لَمْ يُحِبْ أَنْ يَسْمَعَهُ، فَالْتَفَتَ إِلَى أَبِي الدَّرْدَاءِ، فَقَالَ أَنَا سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:"مَنْ حدَّثَ حَدِيثًا لا يُحِبُّ أَنْ يُفْشَى عَلَيْهِ، فَهُوَ أَمَانَةٌ، وَإِنْ لَمْ يَسْتَكْتِمْهُ صَاحِبُهُ".

حضرت عبیداللہ بن عمیر بیان کرتے ہیں :حضرت عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ بیٹھ کر باتیں کررہے تھے اس دوران آپ نے کوئی بات کی جسے کسی آدمی نے سن لیا جو اسے سننا پسند نہیں کرتا تھا ۔وہ حضرت ابو الدرداء رضی اللہ عنہ کے پاس چلا گیا تو آپ نے فرمایا :میں نے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا :جو کوئی بات کرے جسے پھیلانا پسند نہیں کرتا تو وہ اس کے پاس امانت ہے خواہ بات کرنے والا اسے چھپانہ بھی چاہتا ہو۔

أَبِيهِ ← عَبْدِ اللهِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ ← عبيد الله بن الوليد الوصافي ← مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ← ضِرَارُ بْنُ صُرَدٍ أَبُو نُعَيْمٍ ← مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْحَضْرَمِيُّ

Al Muajam Al Kabir Tibrani (Qata Min Masaneed Min Asma Abdullah) · Book › Chapter · Hadith 170

المعجم الكبير (قطعة من مسانيد من اسمه عبد الله) · کتاب ‹ أَبُو سَلَمَةَ بن عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بن سَلامٍ · حديث 171

171 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بن أَحْمَدَ بن حَنْبَلٍ، قَالَ: حَدَّثَني أَبِي، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بن الْحَارِثِ الْمَخْزُومِيُّ، وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بن إِسْحَاقَ، قَالَ: حَدَّثَنَا دُحَيْمٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ جَمِيعًا، عَنِ الضَّحَّاكِ بن عُثْمَانَ، عَنْ أَبِي النَّضْرِ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بن سَلامٍ، قَالَ: قُلْتُ وَرَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم جالس: إِنَّا لَنَجِدُ فِي كِتَابِ اللَّهِ فِي يَوْمِ الْجُمُعَةِ سَاعَةً لا يُوَافِقُهَا عَبْدٌ مُؤْمِنٌ يُصَلِّي يَسْأَلُ اللَّهَ شَيْئًا، إِلا قَضَى حَاجَتَهُ، قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: فَأَشَارَ إِلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:"بَعْضُ سَاعَةٍ". فقُلْتُ: صَدَقْتَ، بَعْضُ سَاعَةٍ، قُلْتُ: أَيُّ سَاعَةٍ هِيَ؟ قَالَ:"آخِرُ سَاعَاتِ النَّهَارِ". قُلْتُ: إِنَّهَا لَيْسَتْ بِسَاعَةِ صَلاةٍ، قَالَ:"بَلْ، إِنَّ الْعَبْدَ الْمُؤْمِنَ إِذَا صَلَّى، ثُمَّ جَلَسَ لَمْ يَحْبِسْهُ إِلا الصَّلاةُ، فَهُوَ فِي صَلاةٍ".@

حضرت عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ بیا ن کرتے ہیں :میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی موجودگی میں کہا :ہم اللہ کی کتاب میں پاتے ہیں کہ جمعہ کے دن ایسی ساعت ہے ،مسلمان نماز پڑھتے ہوئے اس سے موافقت کرلے اور اللہ سے کوئی سوال کرے تو اللہ اس کے سوال کو پورا کر دے گا۔حضرت عبداللہ فرماتے ہیں :نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے میری طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا :ساعت کا بعض حصہ ہے میں نے کہا :آپ نے سچ فرمایا کہ بعض حصہ ہے ۔راوی کہتے ہیں :میں نے حضرت عبداللہ سے پوچھا وہ کونسی ساعت ہے ؟فرمایا :دن کا آخری وقت ہے ۔میں نے پوچھا :اس میں تو نماز نہیں پڑھی جاتی ؟فرمایا :ہاں کیوں نہیں ،بے شک جب آدمی نماز پڑھ لے اور پھر بیٹھ جائے اور اس کی نیت نماز کا انتظار کرنے کی ہو تو وہ نماز ہی میں ہوتا ہے ۔

قُلْتُ وَرَسُولُ اللَّهِ جالس: ← عَبْدِ اللهِ بْنِ سَلاَمٍ ← اَبِیْ سَلَمَۃَ ← أَبِي النَّضْرِ ← الضَّحَّاكُ بْنُ عُثْمَانَ، ← ابْنُ أَبِي فُدَيْکٍ جَمِيعًا ← دُحَيْمٌ، ← الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْحَارِثِ الْمَخْزُومِيُّ، ← أَبِي ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ

Al Muajam Al Kabir Tibrani (Qata Min Masaneed Min Asma Abdullah) · Book › Chapter · Hadith 171

المعجم الكبير (قطعة من مسانيد من اسمه عبد الله) · کتاب ‹ أَبُو سَلَمَةَ بن عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بن سَلامٍ · حديث 172

172 - حَدَّثَنَا أَبُو زُرْعَةَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بن عَمْرٍو الدَّمَشْقِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُسْهِرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بن حَمْزَةَ، وَحَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بن دُحَيْمٍ الدَّمَشْقِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبِي، قَالَ: حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بن مُسْلِمٍ، قَالا: حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنِي يَحْيَى بن أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بن عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بن سَلامٍ، قَالَ: جَلَسْتُ فِي نَفَرٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالُوا: أَيُّكُمْ يَأْتِي النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَيَسْأَلُهُ: أَيُّ الأَعْمَالِ أَحَبُّ إِلَى اللَّهِ، فَنَزَلَتْ: ?يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آَمَنُوا لِمَ تَقُولُونَ مَا لا تَفْعَلُونَ?[الصف آية 2]. قَالَ أَبُو سَلَمَةَ: فَتَلاهَا عَلَيْنَا عَبْدُ اللَّهِ بن سَلامٍ مِنْ أَوَّلِهَا إِلَى آخِرِهَا، ثُمَّ بَكَى، قَالَ يَحْيَى: فَتَلاهَا عَلَيْنَا أَبُو سَلَمَةَ مِنْ أَوَّلِهَا إِلَى آخِرِهَا، ثُمَّ بَكَى، قَالَ الأَوْزَاعِيُّ: فَتَلاهَا عَلَيْنَا يَحْيَى مِنْ أَوَّلِهَا إِلَى آخِرِهَا، ثُمَّ بَكَى، قَالَ الْوَلِيدُ: فَتَلاهَا عَلَيْنَا الأَوْزَاعِيُّ مِنْ أَوَّلِهَا إِلَى آخِرِهَا، ثُمَّ بَكَى، قَالَ دُحَيْمٌ: فَتَلاهَا عَلَيْنَا الْوَلِيدُ مِنْ أَوَّلِهَا إِلَى آخِرِها، ثُمَّ بَكَى، قَالَ إِبْرَاهِيمُ: فَتَلاهَا عَلَيْنَا أَبِي مِنْ أَوَّلِهَا إِلَى آخِرِهَا، ثُمَّ بَكَى، وَتَلاهَا عَلَيْنَا إِبْرَاهِيمُ مِنْ أَوَّلِهَا إِلَى آخِرِهَا، ثُمَّ بَكَى، قَالَ أَبُو الْقَاسِمِ الطَّبَرَانِيُّ: تَلاهَا عَلَيْنَا إِبْرَاهِيمُ مِنْ أَوَّلِهَا إِلَى آخِرِهَا، ثُمَّ بَكَى.@

حضرت عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں:میں اصحاب محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے درمیان بیٹھا ہوا تھا کہ کسی نےکہا :تم میں سے کون ہے جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں جائے اور پوچھے کہ کونسا عمل سب سے زیادہ محبوب ہے ؟اس پر یہ آیت نازل ہوئی :"یا ایھا الزین آمنو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔"(اے مومنو ! تم کیو ں وہ بات کہتے ہو جس پر عمل نہیں کرتے )حضرت یحییٰ کہتے ہیں :پھر حضرت ابو سلمہ نے یہ پوری آیت اول سے آخر تک تلاوت فرمائی اور رونے لگے ۔حضرت اوزاعی کہتے ہیں :پھر حضرت یحییٰ نے یہ پوری آیت اول سے آخر تک تلاوت فرمائی اور رونے لگے ۔حضرت ولید کہتے ہیں :پھر حضرت امام اوزاعی نے یہ پوری آیت اول سے آخر تک تلاوت فرمائی اور رونے لگے ۔حضرت دحیم کہتے ہیں :پھر حضرت ولید نے یہ پوری آیت اول سے آخر تک تلاوت فرمائی اور رونے لگے ۔اور ہم پر ابراہیم نے یہ آیت تلاوت فرمائی اور رونے لگے۔

عَبْدِ اللهِ بْنِ سَلاَمٍ ← أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ← يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، ← الْاَوْزَاعِیُّ ← الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، ← أَبِي ← إِبْرَاهِيمُ بْنُ دُحَيْمِ الدِّمَشْقِيُّ، ← يَحْيَى بْنُ حَمْزَةَ، ← اَبُوْ مُسْھِرٍ، ← أَبُو زُرْعَةَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو الدِّمَشْقِيُّ،

Al Muajam Al Kabir Tibrani (Qata Min Masaneed Min Asma Abdullah) · Book › Chapter · Hadith 172

المعجم الكبير (قطعة من مسانيد من اسمه عبد الله) · کتاب ‹ أَبُو سَلَمَةَ بن عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بن سَلامٍ · حديث 173

173 - حَدَّثَنَا ابْنُ مُحَمَّدِ بن عَبْدِ اللَّهِ الْحَضْرَمِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بن عَبْدِ الْحَمِيدِ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بن الْمُبَارَكِ، عَنِ الأَوْزَاعِيِّ، عَنْ يَحْيَى بن أَبِي كَثِيرٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي هِلالُ بن أَبِي مَيْمُونٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَطَاءُ بن يَسَارٍ، أَوْ أَبُو سَلَمَةَ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بن سَلامٍ حَدَّثَهُ، قَالَ: تَذَاكَرْنَا بَيْنَنَا، فَقُلْنَا:"أَيُّنَا يَأْتِي@ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَيَسْأَلُهُ: أَيُّ الأَعْمَالِ أَحَبُّ إِلَى اللَّهِ؟ فَهِبْنَا أَنْ يَقُومَ مِنَّا أَحَدٌ، فَأَرْسَلَ إِلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلا، فَجَعَلَ بَعْضُنَا يُشِيرُ إِلَى بَعْضٍ، فَقَرَأَ عَلَيْنَا: ?سَبَّحَ لِلَّهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الأَرْضِ?[الحديد آية 1]، مِنْ أَوَّلِهَا إِلَى آخِرِهَا. قَالَ هِلالٌ: فَتَلاهَا عَلَيْنَا عَطَاءُ بن يَسَارٍ مِنْ أَوَّلِهَا إِلَى آخِرِهَا، قَالَ يَحْيَى: فَتَلاهَا عَلَيْنَا هِلالٌ مِنْ أَوَّلِهَا إِلَى آخِرِهَا. قَالَ الأَوْزَاعِيُّ: فَتَلاهَا عَلَيْنَا يَحْيَى مِنْ أَوَّلِهَا إِلَى آخِرِهَا".

حضرت عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ نے بیان کیا :ہمارے درمیان بات چیت چل رہی تھی تو ہم نے کہا :ہم میں سے کون نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جائے گا اور پوچھےکہ اللہ کے نزدیک کونسا عمل زیادہ محبوب ہے ؟ہم ابھی سوچ رہے تھے کہ ہم میں سے کوئی اٹھے گا ۔اتنے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے طرف ایک آدمی بھیجا تو ہم ایک دوسرے کی طرف اشارہ کرنے لگے ۔اس نے یہ آیت اول سے آخر تک تلاوت کی :اللہ کی تسبیح کرتا ہے جو کچھ زمین میں ہے اور جو کچھ آسمان میں "ہلال کہتے ہیں :ہم پر حضرت عطا نے یہ آیت اول سے آخر تک تلاوت کی ۔یحییٰ کہتے ہیں :ہم پر حضرت ہلال نے یہ آیت اول سے آخر تک تلاوت کی ۔حضر ت امام اوزاعی کہتے ہیں :ہم پر حضرت یحییٰ نے یہ آیت اول سے آخر تک تلاوت کی۔

عَطَاءُ بن يَسَارٍ، أَوْ أَبُو سَلَمَةَ، ← هلال بن أبي ميمون ← يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، ← الْاَوْزَاعِیُّ ← عَبْدُ اللهِ بْنُ الْمُبَارَکِ ← يحيى بن عبد الحميد ← ابْنُ مُحَمَّدِ بن عَبْدِ اللَّهِ الْحَضْرَمِيُّ،

Al Muajam Al Kabir Tibrani (Qata Min Masaneed Min Asma Abdullah) · Book › Chapter · Hadith 173

المعجم الكبير (قطعة من مسانيد من اسمه عبد الله) · کتاب ‹ عَبْدُ اللَّهِ بن حُبَيْشٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بن سَلامٍ · حديث 174

174 - حَدَّثَنَا يُوسُفُ الْقَاضِي، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بن أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ، وَحَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بن أَحْمَدَ بن حَنْبَلٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي شَبَابٌ الْعُصْفُرِيُّ، قَالا: حَدَّثَنَا فُضَيْلُ بن سُلَيْمَانَ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بن أَبِي يَحْيَى الأَسْلَمِيُّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بن حُبَيْشٍ،@ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بن سَلامٍ، قَالَ:"مَا بَيْنَ عَيْرٍ وَأُحُدٍ حَرَامٌ، حَرَّمَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مَا كُنْتُ لأَقْطَعَ مِنْ شجرٍ، وَلا أَصِيدُ طَيْرًا"

حضرت عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں :عیر اور احد کے درمیان کی جگہ حرمت والی ہے ۔اس کو حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حرام قرار دیا ۔میرے لیے جائز نہیں کہ میں اس سے کوئی درخت کاٹوں اور نہ ہی کسی پرندے کا شکا ر کروں ۔

عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حُبَيْشٍ، ← مُحَمَّدُ بْنُ اَبِیْ یَحْیَی الْاَسْلَمِیُّ ← فُضَيْلُ بْنُ سُلَيْمَانَ، ← شَبَابٌ الْعُصْفُرِيُّ ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ← مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ، ← يُوسُفُ الْقَاضِي

Al Muajam Al Kabir Tibrani (Qata Min Masaneed Min Asma Abdullah) · Book › Chapter · Hadith 174

المعجم الكبير (قطعة من مسانيد من اسمه عبد الله) · کتاب ‹ عُبَادَةُ بن نُسَيٍّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بن سَلامٍ · حديث 175

175 حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بن الْمُعَلَّى الدَّمَشْقِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا هِشَامُ بن عَمَّارٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بن مُسْلِمٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُنِيرُ بن الزُّبَيْرِ، قَالَ: سَمِعْتُ عُبَادَةَ بن نُسَيٍّ يُحَدِّثُ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بن سَلامٍ، أَنَّهُ قَالَ:"يَا رَسُولَ اللَّهِ، نَجِدُكُمْ فِي كِتَابِ اللَّهِ حَمَّادُونَ، مَوْلِدُ نَبِيِّهِمْ مَكَّةَ، هِجْرَتُهُ [...] بِالشَّامِ، النُّورُ عَلَى [...] يُظْهِرُونَ أَطْرَافَهُمْ، لَهُمْ دَوِيٌّ بِاللَّيْلِ فِي الْمَسَاجِدِ كَدَوِيِّ النَّحْلِ [...]

منیر بن زبیر بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرت عبادہ بن نسی ء کو حضرت عبداللہ بن سلام سے روایت کرتے ہوئے سنا :انہوں نے عرض کیا :یا رسول اللہ ! صلی اللہ علیہ وسلم ہم آپ کو (اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کو )اللہ کی کتاب میں تعریف کی گئی امت کے طور پر پاتے ہیں ۔ان کی نبی کی پیدائش مکہ میں ،ہجرت طیبہ میں اور جہاد شام میں ہو گا ۔ان کی عمریں درمیانی ہونگی اعضائے وضو کو پاک رکھیں گےمسجدوں میں رات کو (عبادت کرتے ہوئے )ان کی بھنبھناہٹ ایسے ہوگی جیسے شہد کی مکھیوں کی ان کے چھتے میں ہوتی ہے ۔وہ قیامت کے دن نور سےچمکتے ہوئے آئیں گے۔

عُبَادَةَ بْنِ نُسَيٍّ ← مُنِيرِ بْنِ الزُّبَيْرِ ← الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، ← هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، ← أَحْمَدُ بْنُ الْمُعَلَّى الدِّمَشْقِيُّ

Al Muajam Al Kabir Tibrani (Qata Min Masaneed Min Asma Abdullah) · Book › Chapter · Hadith 175

المعجم الكبير (قطعة من مسانيد من اسمه عبد الله) · کتاب ‹ الْمَرَاسِيلُ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بن سَلامٍ · حديث 176

176 حَدَّثَنَا أَبُو زُرْعَةَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بن عَمْرٍو الدَّمَشْقِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بن صَالِحٍ الْوِحَاظِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مَعْشَرٍ، عَنِ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بن سَلامٍ: [...] الصَّلاة [...]@

حضرت عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا :جس نے ایک نماز پڑھی اور دوسری کے انتظار میں رہا وہ نماز ہی میں ہے۔

عَبْدِ اللَّهِ بن سَلامٍ: الصَّلاة ← سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ، ← أبو معشر ← يَحْيَى بْنُ صَالِحٍ الْوُحَاظِيُّ ← أَبُو زُرْعَةَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو الدِّمَشْقِيُّ،

Al Muajam Al Kabir Tibrani (Qata Min Masaneed Min Asma Abdullah) · Book › Chapter · Hadith 176

المعجم الكبير (قطعة من مسانيد من اسمه عبد الله) · کتاب ‹ الأُخْرَى كَانَ فِي صَلاةٍ حَتَّى يَفْرَغَ مِنْهَا · حديث 177

177 - حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ بن دَاوُدَ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الأَسْوَدِ النَّضْرُ بن عَبْدِ الْجَبَّارِ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ أَبِي عِيسَى الْخُرَاسَانِيُّ سُلَيْمَانُ بن كَيْسَانَ عَنْ عَطَاءٍ الْخُرَاسَانِيُّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بن سَلامٍ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:"لَدِرْهمٌ يُصِيبُهُ الرَّجُلُ مِنَ الرِّبَا، أَعْظَمُ عِنْدَ اللَّهِ مِنْ ثَلاثَةٍ وَثَلاثِينَ زَنْيَةً يَزْنِيهَا فِي الإِسْلامِ". وَعَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:"إِنَّ أَبْوَابَ الرِّبَا [...] حَوْبًا أَدْنَاهُ كَالَّذِي يَأْتِي أُمَّهُ فِي الإِسْلامِ".@ عَبْدُ اللَّهِ بن رَوَاحَةَ الأَنْصَارِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ وَهُوَ عَبْدُ اللَّهِ بن رَوَاحَةَ بن امْرِئِ الْقَيْسِ بن ثَعْلَبَةَ بن عَبْدِ عَمْرِو بن امْرِئِ الْقَيْسِ بن مَالِكِ بن كَعْبِ بن الْحَارِثِ بن الْخَزْرَجِ عَقَبِيٌ بَدْرِيٌ، اسْتُشْهِدَ يَوْمَ مُؤْتَةَ. وَمِنْ أَخْبَارِهِ.

حضرت عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا :سود کا ایک درہم لینا آدمی کیلئے اسلام میں اللہ کے نزدیک تینتیس مرتبہ زنا کرنے سے زیا دہ بڑا گنا ہے ۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی مروی ہے کہ سود کے بہتر دروازے ہیں اور سب سے کم تر یہ ہے کہ کوئی شخص مسلمان ہوتے ہوئے اپنی ماں سے زنا کرے ۔

عَبْدِ اللهِ بْنِ سَلاَمٍ ← عَطَاءٍ الْخُرَاسَانِيِّ ← أَبِي عِيسَى الْخُرَاسَانِيُّ سُلَيْمَانُ بن كَيْسَانَ ← ابْنُ لَهِيعَةَ ← اَبُو الْاَسْوَدِ النَّضْرُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ، ← الْمِقْدَامُ بْنُ دَاوُدَ،

Al Muajam Al Kabir Tibrani (Qata Min Masaneed Min Asma Abdullah) · Book › Chapter · Hadith 177

المعجم الكبير (قطعة من مسانيد من اسمه عبد الله) · کتاب ‹ الأُخْرَى كَانَ فِي صَلاةٍ حَتَّى يَفْرَغَ مِنْهَا · حديث 178

178 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بن عَمْرِو بن خَالِدٍ الْحَرَّانِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبِي، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ أَبِي الأَسْوَدِ، عَنْ عُرْوَةَ،"فِي تَسْمِيَةِ مَنْ شَهِدَ بَدْرًا مِنَ الأَنْصَارِ، ثُمَّ مِنْ بني الْحَارِثِ ابْنِ الْخَزْرَجِ مِنْ بني امْرِئِ الْقَيْسِ بن ثَعْلَبَةَ بن كَعْبِ بن الْخَزْرَجِ بن الْحَارِثِ بن الْخَزْرَجِ: عَبْدُ اللَّهِ بن رَوَاحَةَ بن امْرِئِ الْقَيْسِ".

حضرت ابو الاسود بیان کرتے ہیں کہ حضرت عروہ رضی اللہ عنہ غزوہ بدر میں شریک ہونےوالے انصار کے نام ذکر کرتے ہوئے فرمایا :بنو حارث بن الخزرج سے بنو امراء القیس بن ثعلبہ بن کعب بن الخزرج بن الحارث بن الخز رج سے حضرت عبداللہ بن رواحہ بن امراء القیس رضی اللہ عنہ ہیں۔

أَبِي الْأَسْوَدِ ← ابْنُ لَهِيعَةَ ← أَبِي ← مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ خَالِدٍ الْحَرَّانِيُّ،

Al Muajam Al Kabir Tibrani (Qata Min Masaneed Min Asma Abdullah) · Book › Chapter · Hadith 178

المعجم الكبير (قطعة من مسانيد من اسمه عبد الله) · کتاب ‹ الأُخْرَى كَانَ فِي صَلاةٍ حَتَّى يَفْرَغَ مِنْهَا · حديث 179

179 - حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بن هَارُونَ بن سُلَيْمَانَ الأَصْبَهَانِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بن إِسْحَاقَ الْمُسَيِّبِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بن فُلَيْحٍ، عَنْ مُوسَى بن عُقْبَةَ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ،"فِي تَسْمِيَةِ مَنْ شَهِدَ بَدْرًا مِنَ الأَنْصَارِ: مِنْ بني @ الْحَارِثِ بن الْخَزْرَجِ: عَبْدُ اللَّهِ بن رَوَاحَةَ بن امْرِئِ الْقَيْسِ".

حضرت ابن شہاب زہری نے غزوہ بدر میں شریک ہونے والے انصار میں حارث بن خزرج کی اولا د سے حضرت عبداللہ بن رواحہ بن امرا ء القیس کا نام لیا ہے ۔

مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، ← مُحَمَّدُ بْنُ فُلَيْحٍ، ← مُحَمَّدُ بْنُ اِسْحَاقَ الْمُسَیَّبِیُّ ← الْحَسَنُ بْنُ هَارُونَ بْنِ سُلَيْمَانَ الْأَصْبَهَانِيُّ،

Al Muajam Al Kabir Tibrani (Qata Min Masaneed Min Asma Abdullah) · Book › Chapter · Hadith 179

المعجم الكبير (قطعة من مسانيد من اسمه عبد الله) · کتاب ‹ الأُخْرَى كَانَ فِي صَلاةٍ حَتَّى يَفْرَغَ مِنْهَا · حديث 180

180 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بن أَحْمَدَ بن حَنْبَلٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، قَالَ: حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَنَسِ بن مَالِكٍ، قَالَ: دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي عُمْرَةِ الْقَضَاءِ، وَعَبْدُ اللَّهِ بن رَوَاحَةَ بَيْنَ يَدَيْهِ، وَهُوَ يَقُولُ:" خَلُّوا بني الْكُفَّارِ عَنْ سَبِيلِهِ قَدْ أَنْزَلَ الرَّحْمَنُ فِي تَنْزِيلِهِ بِأَنَّ خَيْرَ الْقَتْلِ فِي سَبِيلِهِ.

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم عمرۃ القضا ء کیلئے مکہ مکرمہ میں داخل ہوئے تو حضرت عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے آگے آگے یہ اشعار پڑھتے ہوئے چل رہے تھے:"کافروں کی اولاد و ! ان کا راستہ صاف خالی کردو۔رحمنٰ نے اپنی کتاب میں نازل کیا ہے کہ سب سے بہترین قتل اللہ کی راہ میں قتل ہونا ہے "۔

اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ، ← الزُّهْرِيِّ، ← مَعْمَرٌ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ، ← أَبِي ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ

Al Muajam Al Kabir Tibrani (Qata Min Masaneed Min Asma Abdullah) · Book › Chapter · Hadith 180

المعجم الكبير (قطعة من مسانيد من اسمه عبد الله) · کتاب ‹ الأُخْرَى كَانَ فِي صَلاةٍ حَتَّى يَفْرَغَ مِنْهَا · حديث 181

181 - حَدَّثَنَا عَلِيُّ بن عَبْدِ الْعَزِيزِ، وَمُوسَى بن هَارُونَ، قَالا: حَدَّثَنَا يَحْيَى بن عَبْدِ الْحَمِيدِ الْحِمَّانِيُّ، حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بن سُلَيْمَانَ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا دَخَلَ مَكَّةَ مَشَى عَبْدُ اللَّهِ بن رَوَاحَةَ بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَهُوَ يَقُولُ: خَلُّوا بني الْكُفَّارِ عَنْ سَبِيلِهِ……الْيَوْمَ نَضْرِبُكُمْ عَلَى تَأْوِيلِهِ ضَرْبًا يُزِيلُ الْهَامَ عَنْ مَقِيلِهِ………وَيُذْهِلُ الْخَلِيلَ عَنْ خَلِيلِهِ@ فَقَالَ عُمَرُ: يَا ابْنَ رَوَاحَةَ، بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَفِي حَرَمِ اللَّهِ، تَقُولُ الشِّعْرَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ:"خَلِّ عَنْهُ يَا عُمَرُ، فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَهَذَا أَشَدُّ عَلَيْهِمْ مِنْ وَقْعِ السُّيُوفِ".@

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں داخل ہوئے تو حضرت عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے آگے آگے یہ کہتے ہوئے چل رہےتھے:کافروں کے بچو! ا ن کے راستے سے دور ہٹ جاؤ۔آج ان کی راہ آنے پر ہم تمہیں ایسا ماریں گے کہ کھوپڑیاں اپنی جگہوں سے اتر جائیں گی اور دوست اپنے دوست کو بھلا دے گا۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا :اےابن رواحہ ! اللہ کے حرم میں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے تم شعر کہہ رہے ہو ؟اس پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :اے عمر ! پیچھے ہٹ جاؤ ،اس ذات کی قسم جس کے قبضہ قدرت میں میرے جان ہے ! یہ شعر کا فروں پر تلواروں سے زیادہ سخت ہیں۔

أَنَسٍ، ← ثَابِتٍ، ← جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ← يحيى بن عبد الحميد الحماني ← عَلِيُّ بن عَبْدِ الْعَزِيزِ، وَمُوسَى بن هَارُونَ،

Al Muajam Al Kabir Tibrani (Qata Min Masaneed Min Asma Abdullah) · Book › Chapter · Hadith 181

chevron_left Previous
1…141516…20
Next chevron_right
All Chapters
0. Book
    0. Chapter
1. Book
    1. Chapter2. Chapter3. Chapter4. Chapter5. Chapter6. Chapter7. Chapter8. Chapter9. Chapter10. Chapter11. Chapter12. Chapter13. Chapter14. Chapter15. Chapter16. Chapter17. Chapter18. Chapter19. Chapter20. Chapter21. Chapter22. Chapter23. Chapter24. Chapter25. Chapter26. Chapter27. Chapter28. Chapter29. Chapter30. Chapter31. Chapter32. Chapter33. Chapter34. Chapter35. Chapter36. Chapter
37. Chapter
38. Chapter
39. Chapter
40. Chapter
41. Chapter
42. Chapter
43. Chapter
44. Chapter
45. Chapter
46. Chapter
47. Chapter
48. Chapter
49. Chapter
50. Chapter
51. Chapter
52. Chapter
53. Chapter
54. Chapter
55. Chapter
56. Chapter
57. Chapter
58. Chapter
59. Chapter
60. Chapter
61. Chapter
62. Chapter
63. Chapter
64. Chapter
65. Chapter
66. Chapter
67. Chapter
68. Chapter
69. Chapter
70. Chapter
71. Chapter
72. Chapter
73. Chapter
74. Chapter
75. Chapter
76. Chapter
77. Chapter
78. Chapter
79. Chapter
80. Chapter
81. Chapter
82. Chapter
83. Chapter
84. Chapter
85. Chapter
86. Chapter
87. Chapter
88. Chapter
89. Chapter
90. Chapter